Goat Farming in Pakistan

  • Home
  • Goat Farming in Pakistan

Goat Farming in Pakistan Goat farming in Pakistan is a very common, popular, and fast-growing business due to low cost and having a good capacity of producing milk and meat.

10/06/2022

گرمیوں کا موسم بکریوں اور انکے بچوں کیلیے بڑا حساس ہوتا ہے۔ گرمیوں میں بکریوں کی صحت کے حوالے سے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنے سے آپ کافی سارے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

۱۔ بکریوں کیلیے چھاوں کا انتظام کریں۔ اگر شیڈ ہے تو پنکھوں کا انتظام کریں۔
۲۔ بکریوں کو دن میں ۴ مرتبہ تازہ پانی پلاتیں۔
۳۔ بکریوں کو ضرور ہفتہ ایک مرتبہ سرسوں کا تیل دیں ( ۲سی سی تیل ۱۰ کلو وزن کیلیے)۔
۴۔ بکریوں کو چرائی پر لے جانے سے پہلے انہیں کچھ ضرور کھلائیں۔
۵۔ بکریوں کو ۲۴ گھنٹوں میں ایک مرتبہ ضرور میٹھا پانی پلاتیں۔
۶۔ بکریوں کو روزانہ تازہ پانی سے نہلائیں۔ روز نہیں نہلا سکتے تو دوسرے یا تیسرے دن ضرور نہلائیں۔
۷۔ بکریوں کے بال کاٹیں۔

ان باتوں کا خیال رکھنے سے آپکی بکریاں گرمی کے برے اثرات سے محفوظ رہیں گی۔ انشا ٌاللہ۔

14/03/2022

لمفی وائرس جانوروں کی جلد کو خراب کرتا ہے۔ بروقت علاج نہ کیا جائے تو جانور کی موت واقع ہو سکتی ہے۔
اسکا ایک دیسی اور سستہ علاج آپ کے لیے حاضر خدمت ہے۔ ست پودینہ، ست کافور اور ست اجوائن برابر مقدار میں لے کر شیشے کے برتن میں اچھی طرح 50-30 منٹ کیلئے بند کر دیں۔ یہ ایک مائع کی شکل اختیار کر لے گا۔ اس مائع کو حسب ضرورت سرسوں کے تیل میں ملا کر جانور کی پوری جلد پر لگا دیں۔ انشاءللہ آپکا جانور بالکل صحت یاب ہو جائے گا۔

27/02/2022

سوال و جواب!

آپ comment کریں کہ آپ کیا جاننا چاہتے ہیں؟

24/11/2021

بوہلی(نارا) یا colostrum کی اہمیت
ہمارے ملک میں چھوٹے بچھڑوں کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے وجہہ
بوہلی کا کم پلانا اور ٹائم پے نا پلانا اس سے بچے میں ہاضمے کا مسلہ بنتا ہے ریسرچ سے یہ بات ثابت ہے کے ہر 100 میں سے 38بچے بیمار ہو جاتے ہیں جاتے ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ کو پیچش کا مسلہ بنتا ہے اور ہر 100 میں 5 بچے مار جاتے ہیں جو زیادہ تر پیچس کی وجہہ سے مرتے ہیں ۔
اس کے علاوہ جو نقصانات ہیں وہ آپ کو بتاتا ہوں ۔ ایک ریسرچ ٹرائل میں 50 / 50 بچھڑیوں کے دو گروپ بناے گے ایک کو پیدائش کے فورن بعد 2 لیٹر بوہلی دی گئی اور دوسرے گروپ کو 4 لیٹر بوہلی دی گئی جس گروپ کو 2 لیٹر بوہلی دی گئی اس نے روزانہ کا وزن جو بڑھایا وہ 800 گرام تھا اور جس کو 4 لیٹر پلائی گئی اس گروپ کے بچوں نے روزانہ 1050 گرام وزن بڑھایا 2 لیٹر والے گروپ کی بچھریاں 14 مہینے کے بعد وہ ہیٹ میں آگئی 4 لیٹر والی 13،5 مہینوں میں ہیٹ پے آگئی
دو لیٹر والی بچھریوں نے پہلے دو سوے میں 16000 لیٹر دودھ دیا جب کے 4 لیٹر والوں نے 17000 لیٹر دودھ دیا پہلے گروپ میں سے 25 فیصد تک بچھریاں دوسرے سوے تک بچ نہیں پائی اور 4 لیٹر پینے والی بچھریاں میں صرف 13 فیصد کی موت ہوئی دوسرے سوے تک
ریسرچ سے یہ بات ثابت ہے کے دودھ چھورانے سے پہلے تک جن بچھریاں کا وزن روز کا ایک کلو تک بڑھتا ہے وہ پہلے سوے میں 1500 لیٹر تک زیادہ دودھ کرتی ہیں
دیکھ لیں کے ایک چھوٹا سا کام کتنا زیادہ فرق ڈالتا ہے اس لیے میرے بھائیوں سونے کے فورن بعد آدھے گھنٹے کے اندر 4 لیٹر تک بوہلی لازمی پلائیں اور بوہلی کا برتن صاف ستھرا ہو آپ کے ہاتھ صاف ہوں ۔ صحت مند بچے فارم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Goat Farming in Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Goat Farming in Pakistan:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share

GOAT FARMING

Goat farming in Pakistan is a very common and popular occupation. Many people of Pakistan prefer goat farming as a business. Goats are known as ‘poor man's cow’ because of their small size and having a good capacity of producing milk and meat highly. Here in Pakistan are a lot of breeds, which are easy to maintain and can highly produce meat or milk. So, there is a great opportunity of earning some extra income for the marginal and landless farmer by raising goats.

About 90% of the total goat population of the world belongs to developing countries. And about 58% of the total goat population belongs to Asia and the Pacific. Asia and the Pacific goat population also contribute about 62% skin, 49% milk and 62% meat of total goat meat, milk, and skin production.

Goat farming has a very important role in the economy of Pakistan by producing mutton, hair, skins, and milk annually. And this production contributes about 2.5% of the total national income of Pakistan. The production rate of goats is increasing with the passage of time. This goat’s related production is coming from millions of poor, landless people and some other commercial producers. The goat products, produced in Pakistan are of high quality and have a great demand within the country and foreign market.

If you are interested in Goat Farming as a business, we will provide all information, coordination and assistance to grow up your business.