Twin City Highflyer Pigeons

Twin City Highflyer Pigeons High Flyer Kabootar

21/09/2024
11/07/2024

کبوتروں میں فلیجل کا استعمال
تحریر: ملک قیصر سلیم

فلیجل ایک بہت ہی مشہور اور موثر دوا ہے جس کا مقصد نقصان دہ جراثیم سے لڑائی کرنا ہے۔
کبوتر پروری سے منسلک حضرات کبوتروں میں بہت سے متعدی امراض کے خاتمہ کے سلسلے میں فلیجل استعمال کرواتے ہیں یہ دوا پرندوں کے اجزام سے کیڑوں کو باہر نکالنے اور اور پرندوں کی اموات کے روک تھام کے لیے انتہائی کارگر ہے۔
یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پروٹوزول ایجنٹ ہے فلیجل گرام مثبت اور کچھ گرام منفی بیکٹیریا کے خاتمہ کی صلاحیت رکھتی ہے اگر کسی بھی وجہ سے اپ کے کبوتروں کے جسم کے مختلف حصوں پہ سوزش ہو جائیں انفیکشن بننے لگے ان کے منہ کے اندر دانے بنے یا ان کا نظام انہضام صحیح طریقے سے کام نہ کریں یا کبوتروں کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو اپ فلیجل کو استعمال کروایا کریں۔
طریقہ استعمال اور درست مقدار کی سمجھ رکھنا بہت ضروری ہے میٹرونیڈازول یعنی فلیجل اپ کو انجیکشن ٹیبلٹ کیپسول پاؤڈر ائنٹمنٹ یا سیرپ کی حالت میں دستیاب ہو جاتی ہے۔
یہ ایک طاقتور اینٹی بائیوٹک اور بااثر اینٹی پروٹوزون دوا ہے بہترین افادیت کے لیے پرندوں کو غذا کے ساتھ یعنی خوراک کے ساتھ فلیجل شامل کر کے دینا اچھی حکمت عملی ہے سانس لینے میں دقت گلے سے خر خر کی اواز خونی پیچس لوز موشن کھانے میں کم دلچسپی رکھنے والے منہ کے اندر یا جلد بے دانے سوزش اور خراب ہازمہ جیسے مسائل میں فلیجل لازمی استعمال کروایا کریں۔
اگر اپ بطور علاج معالجہ میٹرو نیڈا زول ٹیبلٹس استعمال کروانا چاہتے ہیں تو باقاعدہ مقدار میں ٹیبلٹ پیس لیں اور خوراک میں شامل کر کے پرندوں کو دیں روزانہ دو مرتبہ لگاتار تین دنوں تک اور اگر صورتحال پیچیدہ ہے تو لگاتار سات سے 10 دنوں تک استعمال کروائیں اگر اپ اس دوا کو پاؤڈر حالت میں استعمال کروانا چاہیں تو پاؤڈر کو پہلے پانی کے ساتھ ملا کر پتلا کر لیں اور مطلوبہ مقدار میں پانی میں شامل کر کے دیں یا سرنج وغیرہ کی مدد سے پلائیں۔
مقدار اور طریقہ استعمال:
اگر اپ سیرپ استعمال کرواتے ہیں تو اس کی مقدار ہوگی ایک چمچ میٹرو ڈیڈا زول یعنی فلیجل سیرپ ایک لیٹر تازہ صاف ستھرے پانی میں روزانہ اٹھ گھنٹے لگاتار پانچ دنوں تک۔ اگر اپ ٹیبلٹ کا استعمال کر رہے ہیں تو ایک کلو خوراک میں فلیجل کی 400 ملی گرام کی دو گولیاں پیس کر اچھی طرح سے دانے میں مکس کر کے کبوتروں کے سامنے رکھیں۔ فلیجل ٹیبلٹس کو اگر ڈائریکٹ پرندے کے منہ میں ڈال کر دینا چاہیں تو ایک پرندے کو 25 ملی گرام فلیجل ٹیبلٹ دے سکتے ہیں۔ جو بھی طریقہ کار اپنائیں لیکن پرندوں کے جسمانی وزن کے حساب سے دوا کی مقدار رکھیں۔ فلیجل پاؤڈر کو پانی میں حل کر کے استعمال کروانا ہو تو ایک چمچ پاؤڈر کو ایک لیٹر تازہ صاف ستھرے پانی میں پلاسٹک کے برتن میں حل کر کے روزانہ اٹھ گھنٹے لگاتار پانچ دنوں تک متاثرہ پرندوں کو پلائیں۔اگر پرندوں کو بھوک کم اور پیاس زیادہ لگتی ہے جسمانی حرکات و سکنات کم ہیں پرندے اپس میں جڑ کر یہ حرارت کے پاس بیٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو فلیجل استعمال کروائیں۔
احتیاط:
ذہن میں رکھیے گا کہ جب بھی اپ اپنے پرندوں کو فلیجل دیں فلیجل دینے سے تین دن پہلے اور فلیجل کا کورس مکمل ہونے کے تین دن بعد تک دیگر اینٹی بائوٹکس، ویکسین یا فلشنگ وغیرہ نہ کروائیں تاکہ فلیجل کی اثر پذیری کم نہ ہو متاثر نہ ہو اور جس مقصد کے لیے اپ ن فلیجل کا استعمال کروا رہے ہیں اس مقصد کو پورا کیا جا سکے۔
نوٹ:
پوسٹ کو شیئر کرنے کی اجازت ہے لیکن تحریر میں اپنا نام لکھ کے شیئر کرنا کم ظرفی ہوگی۔

Pure Bloodlines of Ustad Mian Nazir(Late), Mian Azeem sb
01/07/2024

Pure Bloodlines of Ustad Mian Nazir(Late), Mian Azeem sb

Dub wale ,teddy kabutro ka shoq. pure mian nazir blood line

Address

Sharjah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Twin City Highflyer Pigeons posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Sharjah pet stores & pet services

Show All