25/09/2023
پولٹری انفارمیشن
اسلام علیکم ۔
آج ہم بات کرے گے برائلر چکس کے Crop کے بارے میں پہلے دن چکس پلیس کرنے کے بعد اس کی ایکٹیویٹی چیک کر لے سب سے پہلے پانی اور فیڈ دینی چاہیے اور اس کا درجہ حرارت پورا کر لینا چاہیے اس کے بعد آپ Crop ٹیسٹ کرے 2 گھنٹے بعد آیا کہ آپ کے چکس نے فیڈ کھائی ہے کے نہیں 2 گھنٹے میں کم سے کم70 سے 75 فیصد چوزے کے Crop میں فیڈ ہونی چاہئے اس کے بعد آپ 6 سے 8 گھنٹے بعد پھر چیک کرے کے اب کتنے فیصد چکس نے فیڈ کھائی ہے 8 گھنٹے بعد Crop میں 80 فیصد فیڈ ہونی چاہیے پھر 12 گھنٹے بعد دیکھے اس وقت 85سے 90 فیصد اور 24 گھنٹے بعد 95 فیصد اور 48 گھنٹے بعد 100 فیصد چکس کو فیڈ کھا لینی چاہئے 48 گھنٹے تک مکمل چکس کے پوٹے میں فیڈ ہونی چاہیے تاکہ اموات سے بچا جا سکے اور فیڈ بہتر سے بہتر کھا سکے پہلے ہفتے میں جتنی فیڈ چکس کھاتا ہے دیتے جاے پہلے 7 دن بہت ہی صروری ہے کے آپ کا وزن اچھا ہو اس میں کم سے کم سائزنگ ہو اور اس کی Intestin بہتر ہو اور ہصم اور جزب ہونے کا نظام بہتر ہو اور گروتھ بہتر ہو ایف سی آر بہتر آے اگر یہاں آنتڑیوں کا نظام بہتر ہو گا موٹی ہو گئی تو آگے جا کر آپ کا چکس فیڈ بہتر کھاے گا اور بہتر گروتھ کرے گا اس وقت فیڈ آنتڑیوں میں درست طریقے سے جزب اور کر پاے گا بہت سارے لوگ سوچتے ہے اور کرتے بھی ہے کہ پہلے 2 گھنٹے اس کو دوڑا لے پھر فیڈ ڈالے گے لیکن ایسا نہیں کرنا چاہئے آپ اس کو جلد سے جلد فیڈ پانی ڈالے تاکہ کے وہ کسی اور چیز پر ٹریکٹ نہ ہو ینی کے لیٹر وغیرہ نہ کھاے اگر آپ کے فارم پر چکس پیپر مجود ہو تو اس کو استعمال کرے نہیں تو جو چکس فیڈر استعمال کرتے ہے یا پلیٹے وہ رکھے بہتر تو ہے پلیٹ اور چکس پیپر کا استعمال کرے ۔شکریہ ضمیر عباسی