Unique pets

Unique pets Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Unique pets, Veterinarian, Lodhran, Bahawalpurwala.
(1)

27/07/2021

For sale
03005026803

14/02/2020
Batair farming krain
19/11/2019

Batair farming krain

For sale
18/11/2019

For sale

18/11/2019

For sale

28/10/2019
28/10/2019

Quail Farming
بٹیر کو گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالنا :

بٹیر ایک چھوٹا پرندہ ہے اور یہ 150 گرام سے لیکر 200 گرام تک ہوجاتا ہے ۔اس کی زندگی 3 سے 4 سال ہوتی ہیں۔ اور اس کے انڈے کا وزن 7 سے 15 گرام تک ہوتا ہے۔ بٹیر کی نسل بڑی تیزی سے برہتی ہے اور 5 سے 6 ہفتوں میں کھانے کے قابل ہو جاتے ہیں اور کوٹرنکس کی مختلف نسلوں کی مادہ بٹیر 7سے 8 ہفتوں بعد انڈے دینا شروع کر دیتی ہے اور بٹیر ایک سال میں 300 سے 350 تک انڈے دیتی ہے۔ مادہ بٹیر اپنی زندگی کے پہلے سال میں 300 انڈے دیتی ہے اور دوسرے سال میں 150 سے 170 انڈے دیتی ہے۔ مادہ بٹیر روشنی میں زیادہ انڈے دیتی ہیں۔ زیادہ تر یہ دوپہر کے بعد انڈے دیتی ہے۔ انڈے دینے کی صلاحیت ہر سال کم ہو جاتی ہے۔ بٹیر کے انڈے بہت خوب صورت اور چھوٹے حجم کے ہوتے ہیں۔ انڈوں میں سے بچے تقریباََ 17 دنوں میں نکل آتے ہیں۔انڈے سے نکلے تازہ بچے کا وزن تقریباََ 6 سے 7 گرام ہوتا ہے۔بٹیر اپنے انڈوں کو نہیں سیتے ( انڈوں سے بچے نکلانا) بلکہ انڈوں سے بچے نکالنے کے لئے انڈوں سے بچے نکالنے والی مشین استعمال کرنی پڑتی ہے۔ اور مشین سے بچے نکالنے کے لئے تقریباََ 9 سے 11 گرام کے انڈے بہت بہترین ہوتے ہیں۔ بہترین بٹیر فارمنگ کے لئے 5 مادہ بٹیر کے ایک نر بٹیر رکھے ۔ بٹیر کے بچے بہت احساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور تقریباََ 2 ہفتوں میں موسم کی شدت وغیرہ برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

بٹیر ایک کھائے جانے والے پرندوں میں بہت چھوٹا پرندہ ہے ۔اسی وجہ سے اس کو بڑی آسانی سے گھریلوں اور تجارتی پیمانے پر پالا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے حکومت سے کسی قسم کی کوئی خاص اجازت یا لائسنس بھی نہیں لینا پڑتا۔ بٹیر پالنے سے پہلے ایک مکمل منصوبہ بنائے ۔اور پھر اُس منصوبے کے مطابق کام کریں۔ ایک مکمل منصوبے میں نسل، خوراک، حفاظتی اقدامات ، جگہ اور منڈی میں کاروبار کے طریقے شامل ہوتے ہیں۔ یہاں میں بٹیر پالنے کے لئے تھوڑی تفصیل بتا رہا ہوں ۔

بٹیر کی نسل کا انتخاب:
صرف پاکستان میں 50 قسم کے بٹیر پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی ہمیں عام طور دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اور تقریباََ 18 اقسام کے بٹیر پالنا نہایت فائدہ مند ہے۔ ان میں سے جاپانی بٹیر ، بوب وائٹ بٹیر (سفید بٹیر) ، امریکن بٹیر زیادہ مشہور ہیں۔ بوب وائٹ بٹیر مشرقی جنوبی امریکہ کا مقامی پرندہ ہے ۔ کافی سالوں سے پاکستان اور بھارت میں جاپانی بٹیر کو زیادہ پالا جا رہا ہے۔

جگہ کا انتخاب :
بٹیر کو گھریلوں اور تجارتی پیمانے پالنے کے لئے جگہ انتخاب سب سے اہم مرحلہ ہے۔ نیچے دی گئی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے آ پ اپنے بٹیر کا پنجرا یا جگہ کو خاص بنا سکتے ہیں۔
بٹیر گندگی اور پنجروں دونوں میں پالے جا سکتے ہیں۔ لیکن پنجروں میں پالنا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ پنجروں کی صفائی کرنی آسان ہوتی ہیں ۔ بیماریاں اور دوسری مشکلات کا سامنا بہت کم کرنا پڑتا ہے۔
پنجرا یا ایسی جگہ (جو بٹیر پالنے کے لئے ) کا انتخاب کرئے جو ہوا دار اور روشن ہو ۔ آپ تقریباََ 50 بٹیر پنجرے میں پال سکتے ہیں۔ جس کی لمبائی 120cm ہو ، چوڑائی 60cm ہو اور اُونچائی 25cm ہو ۔
پنجرے کو بنانے کے لئے جالی کا استعمال کرئے۔
بڑے بٹیروں کے لئے جالی کا ئز تقریباََ 5mm X 5mm ہو ۔
پلاسٹک کے پنجرے بٹیر پالنے کے لئے بہت مناسب ہوتے ہیں۔
بٹیر رکھنے کی جگہ یا بٹیر پالنے والا پنجرا جنگلی جانوروں اور شکاریوں سے دور اور محفوظ ہونی چائیے۔

بٹیر کی خوراک:
بٹیر وں کو بہترین افزائش اور صحت مند رکھنے کے لئے مناسب اور اچھی خوراک دینا ضروری ہیں۔ ایک بٹیر روزنہ تقریباََ 20 سے 25 گرام خوراک کھاتا ہے۔ بٹیر کے بچے تقریباََ 27 فیصد اور بڑا بٹیر تقریباََ 22 سے 24 فیصد کو خوراک کی صورت میں پروٹین دینا ضروری ہیں۔ بٹیر کی متوازن اور مناسب خوراک کا شڈول (Chart) درج ذیل ہیں۔

بڑا یا جوان بٹیر 4 سے5 ہفتے 0 سے 3 ہفتے اجزاء
50 گرام 50 گرام 48 گرام گندم
22 گرام 22 گرام 23 گرام تِل
14 گرام 16 گرام 20 گرام کیپر مچھلی
9 گرام 8 گرام 6 گرام چوکر
4.25 گرام 3.25 گرام 2.25 گرام سپی کا خ*ل
0.50 گرام 0.50 گرام 0.50 گرام نمک
0.25 گرام 0.25 گرام 0.25 گرام معدنی تیل مکس
100 گرام 100 گرام 100 گرام ٹوٹل
انڈوں کی پیداوار (Egg Production) :
مادہ بٹیروں سے مطلوبہ انڈوں کی پیداوار کے لئے مناسب روشنی کا ہونا ضروری ہیں۔ آپ بلب اور ہیٹر کے ذریعے سے بھی مصنوعی روشنی دے سکتے ہیں۔ آپ اس مقصد کے لئے 40 سے 100 واٹ کا بلب استعمال کر سکتے ہیں۔ ضرورت کی روشنی اور حرارت موسم پر منحصر ہوتا ہے۔ آپ بہترین نسل پالنا اور اُن کے انڈوں سے بچے نکلوانا چاہتے ہیں تو 1 نر بٹیر کے ساتھ 5 مادہ بٹیر رکھے ۔ زیادہ انڈے حاصل کرنے کے لئے بٹیر کی اُس نسل کا انتخاب کرے جو زیادہ انڈے دیتی ہیں اور اُن کے پنجروں اور جگہوں کو جہاں بٹیر رکھے ہوں صاف ستھرا رکھے۔ انڈوں کی پیداوار حرارت، خوراک ، پانی وغیرہ کے انتظامات پر اور دیکھ بھا ل ہوتا ہے۔ مادہ بٹیروں سے اپنی مطلوبہ تعداد کے مطابق انڈے حاصل کرنے کے لئے روشنی بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بٹیروں کو نیچے دیے گئے شڈول کے مطابق روشنی دینی چائیے ۔

روشنی دینے کے لئے گھنٹے (درجہ حرارت (ڈگری میں عمر
H
24 35 پہلا ہفتہ
24 30 دوسرا ہفتہ
12 25 تیسرا ہفتہ
12 21 - 22 چوتھا ہفتہ
12 21 پانچواں ہفتہ
13 21 چھٹا ہفتہ
14 21 ساتواں ہفتہ
15 21 آٹھواں ہفتہ
16 21 نواں ہفتہ
16 21 باقی دنوں میں

بٹیر کے بچوں کو پالنا (Raising Quail Chicks) :
بٹیر کبھی بھی اپنے انڈوں کو نہیں سیتے (بچے نکالنا) ۔ آپ بٹیر کے انڈوں سے بچے نکالنے کے لئے ان کے انڈوں کو مرغی کے نیچے رکھ دے یا پھر انڈوں سے بچے نکالنے والی مشین استعمال کرئے۔ اگر انڈوں سے بچے نکالنے والی مشین استعمال کر رہے ہیں تو 16 سے 18 دنوں میں انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔ انڈوں سے نکلے بٹیر کے نوزائیدہ بچوں کو جھولدان (Brooder) میں رکھے ۔ بٹیرے کے ان نوزائیدہ بچوں کو اپنی پیدائش سے لیکر 14 سے 21 دنوں تک مصنوعی درجہ حرارت اور روشنی کی ضرورت ہوتی ہیں۔

For sale 15000
30/03/2017

For sale 15000

28/03/2017

Address

Lodhran
Bahawalpurwala
63100

Telephone

+923005026803

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unique pets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Unique pets:

Share

Category

Nearby pet stores & pet services


Other Veterinarians in Bahawalpurwala

Show All