Adeel veterinary clinic and Services Bhakkar.

Adeel veterinary clinic and Services Bhakkar. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adeel veterinary clinic and Services Bhakkar., Animal shelter, Bhakkar.

18/08/2022

گل گھو ٹو(Hemorrhagic septicemia) کی علامات.
تیزبخار کا ہونا
گلے میں سوزش
منہ کھول کر سانس لینا
سانس لینےمیں تکلیف محسوس کرنا. خراٹے دار آواز کا آنا
ہدایات.
بیمار جانور کو الگ رکھیے
جلد ویٹرنری ڈاکٹر سے علاج شروع کروائیں
اپنے جانوروں کو بر وقت ویکسین لگوائیں.

06/05/2022

اگر جانور کو کوئی زہریلی چیز کاٹ لے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض اوقات جانور کو کوئی زہریلی چیز کاٹ لیتی ہے اور دور دراز کے علاقوں میں فوری ڈاکٹر یا کوئی دوائی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آسانی سے قابل علاج جانور اکثر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا زہر کا اثر پورے جسم میں پھیلنے سے چھوٹا علاج بہت لمبا ہو کر جانور کو خراب کر دینے کے علاوہ پورا سوا بھی برباد ہونے کا اندیشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اگر خدانخواستہ ایسی صورتحال پیدا ہوجائے تو صرف دو گھریلو استعمال کی عام چیزوں سے اس مسئلے کا سدباب کافی حد تک ممکن ہوجاتا ہے۔
اجزا:-
1۔ مکھن
2۔ کالی مرچ۔

طریقہ استعمال

اگر خدانخواستہ جانور کو کوئی زہریلی چیز کاٹ لے تو فوری طور پر کالی مرچ کو بالکل باریک پیس کر مکھن میں اچھی طرح مکس کر کہ متاثرہ جگہ پر لگا دیں۔ اس چھوٹے سے عمل سے زہر کا اثر فوری طور پر زائل ہوجاتا ہے اور زہر مزید جسم میں پھیلنے سے بھی رک جاتا ہے اس عمل کو تھوڑے تھوڑے وقفے سے 3،4 دفعہ دہرانے سے زہر کے مکمل اثرات ضائل ہونے کے پورے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اس عمل کے ساتھ ڈاکٹر سے مکمل علاج کرانے سے ہر طرح کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے
مقدار
مکھن اگر 1 پائو ہے تو کالی مرچ 100 سے 150 گرام ڈال لیں۔

چارہ نہ کھانے کے بہت سے وجوہات ہیں1) بخار جانور کے کان ، کمر پہ ہاتھ رکھو اگر گرم ہے تو بخار ہیںبخار کے مزید تین چار اقس...
28/01/2022

چارہ نہ کھانے کے بہت سے وجوہات ہیں
1) بخار
جانور کے کان ، کمر پہ ہاتھ رکھو اگر گرم ہے تو بخار ہیں
بخار کے مزید تین چار اقسام ہیں
بیکٹریا والا بخار ، جانور کے ناک پہ نظر ڈالو اگر ناک کے رستے ریشہ آرہا ہے اور سانس تیز تیز ہے تو نمونیا ہے
جانور دودھ کے حوانے پہ ہاتھ رکھو اگر تھن بہت گرم ہو یا تھن کا رنگ لال ہو تو ساڑو یا انگڑائی ہے، جانور کے پشاب والے جگہ سے اگر ریشہ بہہ رہا ہو تو رحم کا انفکشن ہے۔ ان سب علامات میں جنٹامائی اور ٹرائی برسن لگاو ساتھ میں میلسیکیم انجکشن لگائے
وائرس والا بخار
اس بخار میں علامات کم شدت والے ہوتے ہیں
منہ میں علامات بہت تیز ہوتے ہیں۔
اس کا تو علاج نہیں لیکن بخار اور درد کے ٹیکے لگاتے ہیں
پروٹوزوا کا بخار
اس میں خون اور پیٹ کے جراثیم شامل ہے
خون کے جراثیم میں ملیریا ، رت موتر اور سرا شامل ہے
جبکہ پیٹ کے جراثیم میں گوبر میں خون کے ساتھ دست اور ریخ شامل ہے
اس میں Buvparvocane ، Imidocarb ، اور Diaminazine کے ساتھ Oxytetracycline لگاتے ہیں
بیماری کی تشخیص قریبی لیباٹری سے کیا جاتا ہے
جبکہ تجربہ کار DVM ہی اس تشخیص علامات اور چیک اپ سے اسانی سے کرسکتا ہے
یہی بیماریاں پاکستان میں دودھ کے پیداوار زیادہ کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ ہے

بخار کے علاوہ : خوراک میں زہر مواد دوسرا بڑا وجہ ہے۔ مسلسل گندم دلیہ ، روٹیاں اور گڑ کھلانے سے بھی جانور کا BP گرتا ہے۔ جانور کا جسم ٹھنڈ پڑتا ہے۔
مشاہدے میں ہیں کہ گاوں کے لوگ ہر بیمار جانور کو جو چارہ نہ کھائے طاقت کے لیے گڑ دوائی کے جگہ دیتے ہیں۔ یہی وہ کام ہے جس سے جانور کا حالت بگڑ کر ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لیتا
گڑ ساتھ گھی ضرور دیا کرے
اگر گھی بھول جاو تو میٹھا سوڈا بحساب 100 سے 200 گرام روزانہ 2 دن دیا کرے

کچھ جانور شدید بیماری اور خون میں کلوگوز کی کمی کی وجہ سے بہت تیزی سے وزن گراتے ہیں جو چارہ نہ کھانے سے ہوتا ہے۔ ایسے جانوروں کو کیٹوسیسز Ketosis نامی بیماری لاحق ہوجاتا ہے۔
جس کا علاج Dexamethasone نامی ٹیکہ ہے۔ لیکن اس انجکشن کے کافی برے اثرات ہے اور صرف مستند ڈاکٹر ہی کسی انٹی بیاٹک کے ساتھ لگاتے ہے

06/01/2022

🧈
🔸 *دیسی گھی میڈیکل سائنس کی نظر میں!*🔸

خالص دیسی گھی کسی بھی جانور کے دودھ سے بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ دیسی گھی جو گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے اسے سب سے بہترین مانا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ گائے کا جو دودھ ہوتا ہے اس میں ان تمام پیڑ پودوں کا اثر ہوتا ہے جو اس مخصوص علاقے میں ہوتے ہیں جہاں وہ گائے چرتی ہے کیونکہ گائے تقریباً وہ تمام پیڑ پودے کھاتی ہے جو اس مخصوص علاقے میں اگتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ گائے کے دودھ میں اور اس دودھ سے بنائے ہوئے گھی میں وہ تمام پیڑ پودوں کا اثر موجود ہوتا ہے ۔

🔸 *سائنسی پہلو*🔸
اب دیسی گھی کے سائنسی پہلو کی بات کی جائے تو سب سے پہلے یہ چیز سمجھ لیں کہ خالص دیسی گھی میں ہوتا کیا کیا ہے ۔
دیسی گھی اپنے s.c.f.a )short chain fatty acids ) کی وجہ سے جانا جاتا ہے کیونکہ دیسی گھی اس کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے اس کے علاوہ دیسی گھی
canjogated linoleic acid
Butyric acid
Omega 3
Omega 6
Omega 9
کا بہت ہی اچھا سورس مانا جاتا ہے اس کے علاوہ دیسی گھی
Vitamin A
Vitamin D
Vitamin E
Vitamin K
کا بھی بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے ۔

چلئے یہ بات بھی سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کام کیسے کرتا ہے شروعات دماغ سے کرتے ہیں ۔

🔸 *دماغ۔*🔸
دیکھئے انسان کا 60٪ دماغ فیٹس سے مل کے بنتا ہے اور جس طرح کے فیٹس سے انسانی دماغ بنتا ہے وہ فیٹس انسانی جسم خود سے نہیں بنا سکتا بلکہ انسان خوراک سے حاصل کرتا ہے ۔اس بات کو بھی سمجھ لیں کے جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کے دماغ کے فیٹ سیلز بھی کم ہوتے چلے جاتے ہیں ۔اب کیونکہ دیسی گھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ، ایس سی اف اے اور بیوٹیرک ایسڈ کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے اس لئے دیسی گھی انسان کے دماغ کے لئے بہت ہی زیادہ فائدے مند رہتا ہے ۔
اس کے علاوہ دیسی گھی آپ کے دماغ کو آپ کے نروز کو اور آپ کے نیوروٹرانسمیٹرز کو اچھے سے کام کرنے کے لئے ایک بہت ہی اچھا ماحول فراہم کرتا ہے ۔
اس لئے آپ نے اپنی نانی یا دادی کو کئی بار یہ کہتے ہوئے سنا ہو گا کہ دیسی گھی کھایا کرو دماغ میں تراوٹ آئے گی ۔

🔸 *آنکھیں۔*🔸
اب بات کرتے ہیں آنکھوں کی ۔ دیسی گھی vitamin A کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کی آنکھوں کے لئے بہت ہی زیادہ فائدے مند رہتا ہے ۔
اس چیز کو ذرا سا سمجھ بھی لیجئے کہ لمبے عرصے تک موبائل سکرین دیکھتے رہنے کی وجہ سے یا کمپیوٹر سکرین دیکھتے رہنے کی وجہ سے ہوتا یہ ہے کہ ہمارے لیکریمل گلینڈز جہاں آنسو بنتے ہیں وہ صحیح طرح سے کام کرنا بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں میں روکھا پن سوکھا پن اور جلن اور دیکھنے جیسی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں ۔ اب اگر آپ ان چار میں سے کوئی بیماری ہے یا آپ اپنا زیادہ تر وقت موبائل یا کمپیوٹر سکرین پر بیتاتے ہیں تو آپ کو اپنی ڈائٹ میں دیسی گھی کو ضرور شامل کرنا چاہیے ۔
اس بات کو بھی سمجھ لیجئے کہ جب وٹامن اے کی بات کی جاتی ہے تو جو وٹامن اے دیسی گھی سے حاصل ہوتا ہے وہ گاجر سے نہ صرف زیادہ ہوتا ہے بلکہ زیادہ اثر دار بھی ہوتا ہے ۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دیسی گھی میں جو وٹامن ہوتا ہے یہ دو فارم میں ہوتا ہے جس میں سے ایک Ester ہے جبکہ دوسری catroten ۔ اس لئے جب آپ دیسی گھی کھاتے ہو تو یہ نا صرف آپ کے جسم کو بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے دیتا ہے بلکہ یہ اسے اچھی طرح سے جذب بھی کرواتا ہے ۔

🔸 *وٹامن D*🔸
تو دیسی گھی میں جو دوسرا وٹامن ہوتا ہے وہ وٹامن ڈی ہوتا ہے اور وٹامن ڈی کی سب سے بڑی حثیت یہ ہوتی ہے کہ یہ آپ کے جسم میں کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرواتا ہے ۔ اس لئے دیسی گھی بڑھتے بچوں ، حاملہ عورتوں اور کثرت کرنے والے افراد کے لئے بہت زیادہ مفید چیز ہوتی ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جسم خوبخود وٹامن ڈی پیدا کر لے تو آپ کو چاہیے کہ صبح صبح باریک کپڑے پہن کے کچھ دیر دھوپ میں ٹہلیں ۔

🔸 *وٹامن E*🔸
وٹامن ای کا سب سے بڑا فایدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ایک بہت ہی بہترین آنٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے یہ نا صرف آپ کی قوت مدافعت بڑھا دیتا ہے بلکہ آپ کے جسم میں جو ٹاکسنز پیدا ہوتے ہیں انہیں بھی نکال کر باہر پھینکتا ہے
لیکن یہ وٹامن ای کا اصلی فائدہ نہیں ہے وٹامن ای کا اصلی فایدہ یہ ہے کہ وٹامن ای کو مناسب مقدار میں لینے سے آپ کی جلد چکنی لچکیلی اور چمکدار ہوتی چلی جاتی ہے اس لئے اگر آپ کی عمر تیس سال سے زیادہ ہے تو آپ کو دیسی گھی کھانا بھی چاہیے اور لگانا بھی چاہیے ۔

کچھ مرد جو 6 پیک بنانے کے چکر میں اور کچھ خواتین سلم ٹریم رہنے کے چکر میں دیسی گھی کا استعمال نہیں کرتیں کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ دیسی گھی کھانے سے ان کے جسم کی ساخت خراب کو جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا بلکہ ایسا کرنے سے ان کی بیماروں کے خلاف قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے اور آپ نے کئی ایسے 6 پیک والے لڑکے اور سلم سمارٹ لڑکیاں دیکھیں ہوں گی جن کا حال موسم بدلتے ہیں بے حال ہو جاتا ہے اور نزلہ زکام ،کانسی بخار انھیں آ گھیرتا ہے اور ایسا نہیں ہوتا تو آپ ان سے یہ پوچھ کے دیکھ لیجئے گا سال بھر ان کے جسم میں کہیں نہ کہیں درد ضرور ہو رہا ہوتا ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ایسے مسائل نہ ہوں تو آپ کو دیسی گھی ضرور استعمال کرنا چاہیے

🔸 *وٹامن کے* :🔸
وٹامن کے ناصرف ہڈیوں کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے بلکہ یہ کسی بھی قسم کی چوٹ کو ٹھیک کرنے میں بہت مفید ہوتا ہے ۔اس لئے کٹنے پر جلنے پر اور چھپنے پر سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ وہاں پر دیسی گھی لگا دیا جائے

🔸 *کارڈیو ویسکولر سسٹم* :🔸
دیسی گھی میں ایس -سی -ایف -اے اور بیوٹیرک ایسڈ ہوتا ہے اس لئے اگر آپ دیسی گھی لیتے ہیں تو دیسی گھی آپ کے جسم اور خون کی نالیوں میں جمی چربی کو باہر نکال دیتا ہے اس لئے اگر آپ اچھی مقدار میں دیسی گھی لیتے ہیں تو آپ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور یہی the ketogenic diet کا بنیادی اصول ہوتا ہے ۔ اب اس کا کیا مطلب ہوا ؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو آپ کو دیسی گھی ضرور آزمانا چاہیے۔۔۔

(جانوروں میں پیٹ کے کیڑے اور ڈیورمنگ)جانوروں کے پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے ان کی صحت دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی آ جات...
15/12/2021

(جانوروں میں پیٹ کے کیڑے اور ڈیورمنگ)

جانوروں کے پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے ان کی صحت دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی آ جاتی ہے۔
جانوروں میں کیڑ ے دو قسم کے ہوتے ہیں

اندورنی کیڑے۔
بیرونی کیڑے۔

اندرونی کیڑے:- یہ گول چپٹے فیتانما اور لمبے ہوتے ہیں۔
انکی موجودگی کی نشانیاں :-
گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
آنکھوں سے پانی اور گند بہنا
سست ہو جانا
جانور کا سوکھ جانا
جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا
جوڑوں پر ورم آنا
بالوں کا جھڑنا
جلد کھردری ہونا
اگر یہ نشیانیاں ہیں تو جانور کی ڈی ورمنگ کریں۔

بیرونی کیڑے :-
چیچڑ ، جوئیں ، پِسو
اسکے لیے آپ اپنے جانوروں کا خیال رکھیں اور ان کو چیک کرتے رہیں۔
بیرونی کیڑوں کی علامات:-
جانور کا کھجلی کرنا
جسم کا دیوار وغیرہ سے رگڑنا
جانور کے جسم سے خون کا رِسنا
جانور کو نیگوان پاؤڈر پانی میں ڈال کر نہلائیں اور چاٹنے نہ دیں
زیر جلد انجکشن آئیورمیکٹن لگائیں۔

ڈیورمنگ:-
صبح یا شام جانور کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی پلا دیں اسکے دو گھنٹے بعد تک کچھ نہ دیں پھر روٹین کی خوراک دیں۔
کوئی بھی دوائی پلائیں جانور کی زبان نہ پکڑیں اور اس کا منہ آسمان کی طرف نہ ہو۔
ڈیورمنگ کی دوائی پلانے کے بعد موشن لگ جاتے ہیں انہیں روکنے کی کوشش نہ کریں خود ٹھیک ہو جاتے ہیں 15دن کے بعد دوبارہ ڈیورمنگ کریں کیونکہ کیڑے پہلی ڈیورمنگ سے مر جاتے ہیں لیکن ان کے انڈے باقی رہ جاتے ہیں اس لیے ان کو ختم کرنے کے لیے 15 دن بعد دوبارہ ڈیورمنگ کرتے ہیں۔
جب ڈیورمنگ مکمل ہو جائے تو تین مہینے کے بعد ڈیورمنگ کریں اور دوائی کا فارمولہ تبدیل کر دیں۔

Alhamdolillah.... First pic took when this lovely horse was under-treatment.He was suffering from babesiosis disease.Sec...
14/11/2021

Alhamdolillah.... First pic took when this lovely horse was under-treatment.He was suffering from babesiosis disease.
Second pic when he is fully recovered❤️

Welcome to our new & satisfied client😊His adorable German Shepherd was infected with fungal infection. & now he has full...
26/09/2021

Welcome to our new & satisfied client😊
His adorable German Shepherd was infected with fungal infection. & now he has full recovered 😇

Very pleasant surprise for meToday Director of (Institute of Management & Para Veterinary) Sir Safeer Awan visited my cl...
23/09/2021

Very pleasant surprise for me
Today Director of (Institute of Management & Para Veterinary) Sir Safeer Awan visited my clinic.
He supported me a lot & appreciated me for my work
I am very thankful to him.

22/09/2021
21/09/2021
21/09/2021

Address

Bhakkar

Opening Hours

Monday 07:00 - 21:30
Tuesday 07:00 - 21:30
Wednesday 07:00 - 21:30
Thursday 07:00 - 21:30
Friday 07:00 - 21:30
Saturday 07:00 - 21:30
Sunday 07:00 - 21:30

Telephone

+923332823556

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adeel veterinary clinic and Services Bhakkar. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adeel veterinary clinic and Services Bhakkar.:

Share

Category


Other Animal Shelters in Bhakkar

Show All