Interlink Sheep and goat farm

Interlink Sheep and goat farm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Interlink Sheep and goat farm, Urban Farm, M M Road Khansar Dist Bhakkar, Bhakkar.

16/01/2022
01/03/2019

7)السلام و علیکم!
اپنے تھوڑے سے تجربے کی بنیاد پر عرض کررہا ہوں,
سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے, بکریوں کو سردی سے بچانے کیلئے روزانہ صبح کوئ بھی خشک چارہ کھلائیں, دن کے وقت سبز چارہ کھلائے جتنا مرضی سے کھا سکے, دوپہر 12 بجے سے لیکر 2 بجے کے درمیان تازہ پانی پلائیں,اسکے بعد پانی نہ پلائیں, رات کو خشک گندم کھلائیں بڑی بکری کیلئے آدھا کلو چھوٹی بکری کیلئے ایک پاو, رات کو باڑے میں ہوا اندر نہ جانے دیں, پیراشوٹ کے ترپال کا پردہ لگائیں, دن کو دھوپ میں نکال کر باڑے کو دھوپ یا پنکھا لگا کر خشک کرائیں, ایک دو دن بعد رات کو تھوڑا سا گڑ اور کھبی کھبی اس میں تھوڑا سا اجوائن مکس کرلے کھلائیں.
اسکے علاوہ بکریوں کو سنت کی نیت سے پالے اور پانچ وقت نماز پڑھنے کا اہتمام کرے,
اگر اللہ نے چاہا تو جانور کو کوئ بیماری نہیں لگے گی نہ ہی کسی قسم کا نقصان ہوگا. شکریہ

22/02/2019

گائیں بھینس اونٹ اور بکریوں پر زکوٰۃ

پانچ انٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری ہے اور دس اونٹوں کی زکوٰۃ دو بکریاں ہیں پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔

(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ )

تیس گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے اور چالیس گائیوں پر دو سال کا بچھڑا زکوٰۃ ہے
بھینسوں کی زکوٰۃ کی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے

(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ )

چالیس سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس سے دو سو تک دو بکریاں زکوٰۃ ہیں

(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ )

06/02/2019

. . . . . . . . . . خرگوش پالنا . . . . . . . .
خرگوش پاکستان کے چاروں صوبوں میں گھریلوں سطح پر پالا جانا والا جانور ہے اسکی کمرشل فارمنگ نہ ہونے کے برابر ہے
کہ قدرتی گھاس اور قدرتی چیزیں کھا کر جلد بڑھنے والا جانور ہے خرگوش حلا ل جانور ہے
حدیث کی کتاب صحیح بخاری
حدیث نمبر 5489////3746
میں حوالہ موجود ہے
اگر آپ کے پاس 10×7جگہ ہے تو آپ 10خرگوش سے چھوٹا فارم بنا سکتے ہیں اور گھریلوں سطح پر اپنے گھر کی گوشت کی ضروت پوری کر سکتے ہیں اور منافع بہی کما سکتے ہیں
8مادہ خوگوش اور 2نر سے شروع کریں
کراس کے بعد مادہ کی پرگنسی کا ٹائم 30دن ہوتا ہے
مادہ تیس دن کے بعد بچے دیتی ہے جو 20دن اسکے دودھ پر رہیتے ہیں اور پہر گہاس پر آجاتے ہیں ڈلیوری کے دو دن بعد مادہ کراس ہو جاتی ہے
ایک مادہ ایک ڈلیوری میں4سے 6بچے دیتی ہے جو60سے70دن میں تیار ہو جاتے ہیں
خوراک
ان کی خوراک میں لوسن مکئ برسیم، سبزوں کے چھلکے اور بچی ہوئ روٹی کے ٹکڑے وغیرہ شامل ہیں
کھل بنولہ گندم کا دلیہ مکی کا دلیہ جوار کا دلیہ وغیرہ بھی کھاتے ہیں
ثابت اجناس دینے سے انہیں فورا"موشن لگ جاتے ہیں
انہیں ہفتہ میں ایک دفعہ اگمنٹین +کال پول سرپ ایک لیٹر پانی میں تین تین چمچ دیں
ان میں جلد کی بیماری آتی ہے اسمیں انہیں آئیورمیکٹن زیر جلد لگائیں
ان کی ڈی وارمنگ کے لیے زینٹل 10ml ایک لیٹر پانی میں دیں
دوعاوں میں یاد رکھیں
#ایڈمن

28/08/2018

فرض کریں آپ نے دو ٹیڈی بکریاں لی ہیں۔جو پانچ ماہ بعد کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ چار تک بچے دیتی ہیں۔آپ دو بچوں کی اوسط سے حساب آگے بڑھائیں۔۔پہلے پانچ ماہ بعد دو بچے ۔پھر وقفہ ایک ماہ ۔پھر پریگنٹ اور پھر پانچ ماہ بعد دو بچے۔
یعنی کے دو بکریوں سے پہلے سال آٹھ بچے ۔۔
ایک ایک ماہ کا وقفہ جبکہ دس ماہ بچوں کا دورانیہ ۔
ایک سال بعد پہلے والے بچے سات ماہ کے ہو جاتے ہیں اور ٹیڈی بکری کی پٹھ یعنی مادہ بچی سات ماہ بعد افزائش کیلیئے مکمل تیار ہو جاتی ہے ۔عام طور پر اوسط ایک بکری ایک نر اور ایک مادہ بچی دیتی ہے۔
یعنی پہلے سال آپ کے پاس دو خریدی ہوئ بکریاں اور دو انکی سات ماہ کی بچیاں تیار ہو گئی ہیں۔جبکہ چار نر بکرے اور مادہ بچیاں بھی ساتھ میں ہیں (دوسرا سو)
اگلے پانچ ماہ بعد آپکی چار بکریاں بچے دیں گی دو بڑی بکریاں دو انکی پٹھیں بچے تقریبا آٹھ ہوں گے جن میں آپ چار نر اور چار مادہ تصور کر لیں۔

پھر ایک ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ پریگینسی ۔اور اس بار آپ کی چھ بکریاں پریگنٹ ہوں گی کیونکہ دو مزید پٹھیں بالغ ہو چکی ہو گی ۔
یعنی جب آپ کو بکریاں خریدے ہویۓ اکیس ماہ ہوں گے اس وقت آپکی بکریاں انشاء اللہ بارہ بچے دیں گی اور ساتھ میں مزید دو مادہ بچیاں بالغ ہو چکی ہو گی اور اس وقت تک آپکے پاس دو نر اکیس ماہ کے اور دو سولہ ماہ کے دو بارہ ماہ کے چار سات ماہ کے تیار ہو چکے ہوں گے ۔
آپ وقفوں میں مزید تین ماہ اور شامل کر لیں اور ٹوٹل وقت دو سال کر لیں ۔دو سال میں فرض کر لیں کہ بکریاں چار بار بچے دیں گی ۔اس طرح آپ کے پاس دو سال میں آٹھ بکرے دو سالہ اور آٹھ بکریاں بھی انکی افزائش ہو چکی ہو گی ۔جبکہ بچہ مادہ بکریوں سے مزید تین بار بھی بچے مل چکے ہو گے ۔جو بلترتیب ۔ 4+4+8+16=32 ہوں گے ۔اور آپ کے پاس ٹوٹل چالیس کی تعداد پوری ہو چکی ہو گی جس میں بیس بکرے اور بیس مادہ بکریاں ہوں گی ۔
مارکیٹ میں ٹیڈی نسک کا ٹھیک پلا ہوا سال کا دوہندا بکرا بارہ سے پندرہ ہزار کا اور دو سالہ بیس ہزار کے اوسط ریٹ پر ملتا ہے ۔اب اپنے بکروں کا ریٹ لگائیں تو اوسطا چار لاکھ حاصل ہوتا ہے جبکہ آپکی بکریاں بائیس ہو چکی ہوتی ہیں ۔
جو اگلے دوبارہ دو سالوں میں اس ترتیب سے آپکی بکریوں کی فوج کو لازمی تین سو سے اوپر لے جائے گی ۔انشاء اللہ ۔
اور سارا ریوڑ اگر دس ہزار کی اوسط سے فروخت بھی کر دیں تو تیس لاکھ کا بن جائے گا۔
یہ شیخ چلی والا خواب نہی ماہرین لائیو سٹاک کے اعداد و شمار ہیں ۔لیکن محنت اور لگاتار محنت اور شروع میں ایک اور پھر دو پھر تین بندوں کا مکمل وقت مانگتی ہیں ۔جبکہ تین اور چار بچے ہونا انسان کا بونس اور اضافی فائدہ ہے۔۔وقت کے چار سالہ پیریڈ کو بکریوں کی تعداد یعنی سرمایہ بڑھا کر کم کیا جا سکتا ہے دو کی بجائے اگر چالیس ٹیڈی بکریاں خریدی جائیں تو منافع کا وقت ڈیڑھ سالہ بن جاتا ہے ۔
لوگ اچھی نسلیں تلاش کر کے پالتے ہیں جبکہ ٹیڈی بکری کے بچے چار ماہ بعد گوشت کیلیے ۔عقیقہ کیلیے صدقے کیلئے بھی اوسط فی بکرا پانچ ہزار کے فروخت ہو جاتا ہے۔۔
اے اینے ایا مشورہ اگو کرنی تساں اپڑیں مرضی اوا گڈی اوا اڈا اوا بروکری تے وڈا تیر مارا تا اوا فوج

09/02/2018

بکریاں پالنا :۰

بکریوں کی فارمینگ ایک اچھا اور منافع بخش کام ہے بکریوں کی فارمینگ کم پیسے سے بھی کی جا سکتی ہے
اور بکریوں کی افزائش ہمارے پیغمبروں کا پیشہ بھی رہا ہے
بکریوں کی فارمینگ دو قسم کی ہیں
۱- دودھ دینے والی قسم
۲- گوشت کی پیداوار والی قسم
دونوں اقسام کا کام منافع بخش کاروبار ہیں ۰

فارم بنانے کیلیے جگہ کا انتخاب:۰

فارم بنانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں پہ فارم کے شیڈ کے قریب قریب جنگل ہو جہاں سبز چارہ ،گھاس،جڑی بوٹیاں ، کیکر ، پھلائی ، بیری ، شہتوت ، جامن ، اور پیپل کے درخت ہوں
اگر یہ سہولت موجود نی ہے تو خود کے درخت لگائے
اسکے علاوہ چراہ گاہوں کے ساتھ ساتھ پانی کی ندی نالے یا کسی نہر کا گزر ہو ایسی جگہ کا انتخاب کریں
چراہ گاہوں اور کُھرلیوں میں پلنے والی بکریوں کے وزن بڑھانے میں زمین آسمان کا فرق ہے
چراگاہوں میں جانے والی بکریاں اپنا وزن زیادہ بڑھاتی ہے کُھرلیوں میں پلنے والی بکریوں کے مقابلہ میں ۔
اسکے علاوہ باہر چراگاہوں میں جانے سے بکریاں مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں اور ہر قسم کا چارا کھانے سے مال مویشی بہت ساری بیماریوں سے بچ جاتے ہیں ۰

۱-بکریوں کے شیڈ کا طریقہ :۰

۱-بکریوں کے شیڈ کی تعمیر کے لے ہمیشہ جگہ اونچی ہو اور ایسی جگہ ہو جہاں قریب سیلابی پانی کے آنے کا خطرہ نہ ہو ۰
۲-شیڈ کی بنیادیں بھی زمین سے ۲ یا ۳ فٹ اونچی ہو تاکہ اندر کے پانی کی نکاسی اچھی ہو ۰
۳- شیڈ کی چھت صحن سے چھ انچ اونچی اور شیڈ کی پچھلی طرف چھ انچ نیچے ہو تاکہ بارشی پانی صحن میں نہ آئے ۰
۴- شیڈ کی چوڑائی کا رُخ شمالاً جنوباً ہو۰
۵- شیڈ کی چھت (7) سے (9) فٹ اونچی ہو۰
۶- شیڈ کی عمارت ہوا دار اور روشن ہو۰
۷- شیڈ کے ساتھ اور صحن میں سایہ دار درخت لگائے۰
۸- شیڈ کے اندر سردیوں میں دھوپ لگتی ہو۰
۹- شیڈ کے فرش پختہ ہو اگر فرش کچے ہے تو اندر کی دیواریں کم از کم (2) فٹ تک پختہ ہوں۰
۱۰- ٹیڈی بکری کیلے ۱۰ مربع فٹ چھتی جگہ ہو اور دوگنی جگہ کھلی صحن کی ہو۰
۱۱- بڑی نسل کی بکریوں کیلے (12) مربع فٹ جگہ چھتی ہو اور دوگنی جگہ کھلی صحن کے لے ہو۰
۱۲- شیڈ کے اندر چارے کی کُھرلیوں کی تعمیر ۰
۱۳- شیڈ میں پانی کے حوض چوڑائی ایک فٹ گہرائی نو انچ اور لمبائی جانوروں کی تعداد کے مطابق۰
۱۴- شیڈ میں سردی اور گرمی کے مطابق انتظام ۰

۲-بکریوں کا انتخاب :۰

بکریوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوتا ہے اور اس کیلے اپ کو ان کا علم ہونا لازمی ہے کہ کس علاقہ کی نسل کدھر سے سستی ملے گئی ا س ک ے علاوہ اپ کو ان کی بیماریوں کا علم ہونا بھی ضروری ہے جانور لیتے وقت مکمل تسلی کر لیں کہ کہیں بیمار تو نی ہے یا کسی متعدی بیماری تو نی ہے
اس کے لے بکریوں کے کان کے اندر چیچڑ ، منہ اور کُھر کے اندر چھالے یا زخم نہ ہوں
تھن دو اور برابر ہوں زخمی یا سخت نہ ہو ں
پورا ھوانہ چیک کرے سخت یا سوجن نہ ہو
ھوانہ کا سائز بڑا ہو اور کم لٹکا ہو
ھوانہ میں دودھ ہو تو دودھ نکال کر چیک کرے
جانور کو دست کی بیماری نہ ہوں
بکریاں حاملہ ہوں یہ اپ کے لے سود مند ہوں گی
بکریاں جوان ہوں
ایسی بکریوں کا انتخاب کرے جو دو یا تین بچے پیدا کرنے والی ہوں
بکریاں اچھی نسل کی ہوں
بکریاں صحت مند ہوں
بکریوں کا قد و کاٹھ اچھا ہوں

۳-نئے فارم کے لے انتظامات :۰

نیا فارم شروع کرنے کے لے چند انتظام لازمی عمل میں لائیں
فارم صاف و ستھرا ہو
فارم میں پانی اور خوراک کا انتظام ہو
فارم میں سردی اور گرمی کے لحاظ سے مناسب انتظام ہو
فارم کے فرش پر چونے کا چھڑکاؤ ہو
فارم میں بکریوں کو اُتے ہی حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
فارم میں اگر پہلے سے جانور موجود ہوں تو نئے جانوروں کو دس دن تک الگ رکھے اور ویکسین کر کے شامل کرے
حاملہ بکریوں کے آخری ماہ ہونے پر سب سے الگ رکھے
تمام جانوروں کو دس دن کے بعد کرموں کی دوائی دیں
جانوروں کی مینگنوں کو کسی لیبارٹری سے چیک کروا کر ان کی ہدایت کے مطابق کرم کش دوائی پلائیں

۴-کامیاب فارمینگ کے چند اہم نکات :۰

بکریوں کی فارمینگ کو کامیاب بنانے کیلے میں اپنے چند اہم نقطۂ نظر اپ کی پیش خدمت کرتا ہوں۰
جانوروں کا مکمل ریکارڈ رکھیں
بکریوں سے سال میں دو دفعہ بچے لیں
بکریوں سے حاصل ہونے والے ہر بچہ کی اچھی پرورش کریں
تمام بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں
تمام جانوروں کو اندرونی و بیرونی کرم کش ادویات دیں
تمام شیڈ کی صفائی ہر روز کریں
تمام شیڈ کو ہر ماہ چونا لازمی کریں خاص کر سردیوں میں
بکریوں کی اچھی پیداوار کے لے اچھی صحت کا ہونا اور اچھی صحت کے لے اچھی خوراک کا ہونا لازمی ہے
تمام جانوروں کے نمکیات اور منرل کا خیال رکھے
حاملہ جانوروں کو قبض سے بچائے
حاملہ جانوروں کو اپھارے سے محفوظ رکھیں
حاملہ بکریوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھیں
چھوٹے بچوں کو موسمی تبدیلیوں سے محفوظ رکھیں
حاملہ بکریوں کو آخری ایام میں ونڈا کا استعمال کرے
بکریاں (145/150) دن میں بچہ دیتی ہے
بچوں میں میل فروخت کرے اور فیمیل رکھیں
حاملہ بکریوں کے ھوانہ کو سوزش سے محفوظ رکھیں
نسل کشی 15 مارچ سے 15 اپریل اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کریں
ماہ جولائی اور اگست میں بکریوں کا ملاپ نہ کریں
ملاپ سے ایک ماہ پہلے بکریوں کو ونڈا استعمال کروائیں
30 بکریوں کے لے ایک بریڈر میل بکرا کافی ہے
اس کے علاوہ بھی اپ کے پاس بریڈر میل ہونے چاہیں
بریڈر میل کو نسل کشی کے موسم میں ہی ریوڑ میں چھوڑیں

اہم نوٹ:
نوکروں کے ساتھ خود بھی شیڈ میں کام کریں
جانوروں سے پیار اور محبت سے پیش آنا لازمی شرط ہے

09/02/2018

زکوة کیا ہے؟ "ان صفائی اور ان کو پاک کرنے کے لئے ان کے مال میں سے خیرات لے لو". زکوة کے بارے میں مزید جاننے اور چوپائے جانوروں کی زکوٰۃ۔

09/02/2018
09/02/2018
09/02/2018

Address

M M Road Khansar Dist Bhakkar
Bhakkar

Telephone

03426500000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Interlink Sheep and goat farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category