05/08/2023
جانوروں کے #چیچڑوں کا مکمل خاتمہ
اکثر جانوروں پر #چیچڑ لگ جاتے ہیں، جو جانور کا خون چوستے ہیں اور ان سے جانور کمزور بھی ہوتا ہے اور کئی جان لیوا بیماریاں بھی ھوتی ھیں.
علاج نمبر 1:
چیچڑوں کے خاتمے کے لیئے انجکشن آئیورمیکٹن کھال میں صرف ایک ڈوز لگائیں، آئیور میکٹن حاملہ جانوروں میں استعمال نہ کریں، ان کی لیئے نیچے بتائی گئی دوسری دوا استعمال کریں انجیکشن کو ٹھنڈا کر کے اندھیرے میں لگاے یا رات کو یہ صبح روشنی لگنے سے پہلے پہلے
Inj: Zoramek 2%
(Dose: 1ml per 80kg)
علاج نمبر 2:
سیگووان پاؤڈر چیچڑوں کے لیئے بہترین دوا ہے۔ یہ پاؤڈر ایک کلو پانی میں 10گرام حل کیا جاتا ہے اور کسی کپڑے وغیرہ سے جانور کے جسم پر لگایا جاتا ہے سپرے کیلئے 20 گرام 1 لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کیا جاتا ھے. یہ دوا حاملہ جانور کیلئے محفوظ ہے، اسکے علاوه جانور کے چاٹنے کی صورت میں بھی اس کا کوئی نقصان نہیں۔
Seguwan Powder 10gm
(Symans Pharmaceutical)
علاج نمبر 3:
ڈیلٹامیتھرین یا سائیپرمیتھرین دوا لیکوئیڈ کی صورت میں ہوتی ہے، اس دوا کا 2ml ایک لیٹر پانی میں حل کرکے جانور کے جسم پر لگایا جاتا ہے یا سپرے کیا جاتا ھے۔ چیچڑوں کے خاتمے کیلئے یہ سب سے موئثر دوا ہے، لیکن جانور اس دوا کو ہرگز چاٹ نہیں سکتا۔
Deltacide
2ml per 1 liter water
تمام دواؤں کا استعمال ٹھنڈ میں کیا جاتا ھے سورج غروب ھونے کے بعد اور سورج نکلنے سے پہلے..
ڈیلٹاسائیڈ اور سیگووان ، دونوں دواؤں کو جانوروں کے رکھنے کی جگہ پر اسپرے 48 گھنٹے کے وقفہ سے کر سکتے ہیں۔
چیچڑوں کے خاتمے کیلئے اوپر دی گئی کوئی بھی دوا استعمال کرنے کے 2سے 3 ھفتے بعد دوبارہ ضرور استعمال کریں، تاکہ انڈوں سے نکلنے والے نئے چیچڑوں کا خاتمہ بھی ہو سکے، ورنہ وہ دوبارہ آپ کے جانور کی تباہی کا سبب بنیں گے۔ بشکریہ جانوروں کا علاج #کانگووائرس #ریڈ واٹر، #تھیلیریا