علی ایگرو ڈیلر کھاد اورتمام زرعی اجناس

علی ایگرو ڈیلر کھاد اورتمام زرعی اجناس We Deliver all grain products
in all Pakistan

12/09/2022

Sona Dap new steaker available
At 12300
Chichawatni
03004649800

07/03/2021

Geela mall
750 munds

120 acr ka mall hai Diffrent nami k hisab sy kisi ko chahiye rabta kar skta hai03004649800
27/02/2021

120 acr ka mall hai
Diffrent nami k hisab sy kisi ko chahiye rabta kar skta hai
03004649800

17/11/2020
بہترین100 من ایوریج فی ایکڑ  مکئ 🌽 سے تیار کردہ ایکسپورٹ کوالٹی کا ڈیری کارن  سائیلیج 65-80 کلو کی پیکنگ میں  بھی دستیا...
06/11/2020

بہترین100 من ایوریج فی ایکڑ مکئ 🌽 سے تیار کردہ ایکسپورٹ کوالٹی کا ڈیری کارن سائیلیج 65-80 کلو کی پیکنگ میں بھی دستیاب ھے جو انتہائی محفوظ، آسان اور سارا سال ملنے والا جانوروں کا خمیرہ چارہ ھے جس میں شامل ھیں :

✅ 7% سے %8 پروٹین لیول
✅65% سے %70 نمی
✅ 30% سے%35 خشک مواد
✅ 70% سے ذائد ھازمہ
✅ 4%سے بھی کم پی ایچ لیول

ایکسپورٹ کوالٹی کا بہترین ڈیری کارن 🌽 سائیلیج استعمال کرنے سے حاصل کریں...

✍️- روزانہ %40 سے %50 کھل اور ونڈے کی بچت
✍️- سائیلج سنبھالنا اور استعمال کرنا بہت آسان
✍️- بھوسہ پر کم سے کم انحصار
✍️- قیمتوں میں بہت کم اتار چڑھاؤ
✍️- جانور کے دودھ اور گوشت میںبے پناہ اضافہ
✍️- جانور کی شاندار صحت اور لمبا سوا
✍️۔ کسان کے بہترین منافع کا ضامن

ڈیری کارن سائیلیج کے آرڈر کے لیئے رابطہ کریں... ڈیری کارن سایلیج
ماجد راٹھور
03004649800

 رات درجہ حرارت 15 تک گر جاتا ھےجانور سردی محسوس کرتے معلوم نھیں ھوتےلیکن جانوروں کا جسمانی درجہ حرارت کم ھو رھا ھےاور ج...
26/10/2020


رات درجہ حرارت 15 تک گر جاتا ھے
جانور سردی محسوس کرتے معلوم نھیں ھوتے
لیکن جانوروں کا جسمانی درجہ حرارت کم ھو رھا ھے
اور جانور سستی محسوس کرتا ھے
لھذا اپنے جانوروں کو
عمر کے لحاظ سے انجیکش وٹامن AD3E
کی ایک خوراک لگائیں
گڑ کھلائیں
ڈالڈا گھی دیں
اور
گھرے درخت کے نیچے
شیڈ کے نیچے
یا
برآمدے میں باندھیں
صبح تازہ پانی پلائیں
رات کا پڑا پانی بدل دیں،

09/08/2020

جانوروں کے چیچڑوں کا مکمل خاتمہ

علاج نمبر 1:
اکثر جانوروں پر چیچڑ لگ جاتے ہیں، جو جانور کا خون چوستے ہیں اور ان سے جانور کمزور بھی ہوتا ہے۔
چیچڑوں کے خاتمے کے لیئے انجکشن آئیورمیکٹن کھال میں صرف ایک ڈوز لگائیں، آئیور میکٹن حاملہ جانوروں میں استعمال نہ کریں، ان کی لیئے نیچے بتائی گئی دوسری دوا استعمال کریں ۔
Inj. Ivermectin 1%
(Dose: 1ml per 40kg)

علاج نمبر 2:
ایکٹوفون پائوڈر چیچڑوں کے لیئے بہترین دوا ہے۔ یہ پاؤڈر ایک کلو پانی میں 10گرام حل کیا جاتا ہے اور کسی کپڑے وغیرہ سے جانور کے جسم پر لگایا جاتا ہے۔ یہ دوا حاملہ جانور کیلئے محفوظ ہے، اسکے علاوه جانور کے چاٹنے کی صورت میں بھی اس کا کوئی نقصان نہیں۔
Ectofon Powder 10gm
(Prix Pharmaceutical)

علاج نمبر 3:
سائیپر میٹ دوا لیکوئیڈ کی صورت میں ہوتی ہے، اس دوا کا 10ml ایک لیٹر پانی میں حل کرکے جانور کے جسم پر لگایا جاتا ہے۔ چیچڑوں کے خاتمے کیلئے یہ سب سے موئثر دوا ہے، لیکن جانور اس دوا کو ہرگز چاٹ نہیں سکتا۔ حاملہ جانوروں کیلئے بھی محفوظ دوا ہے۔
Cypermit (Eterna)
10ml per 1 liter water

سائیپر میٹ اور ایکٹوفون، دونوں دواؤں کو جانوروں کے رکھنے کی جگہ پر اسپرے کی صورت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
چیچڑوں کے خاتمے کیلئے اوپر دی گئی کوئی بھی دوا استعمال کرنے کے 21دن بعد دوبارہ ضرور استعمال کریں، تاکہ انڈوں سے نکلنے والے نئے چیچڑوں کا خاتمہ بھی ہو سکے، ورنہ وہ دوبارہ آپ کے جانور کی تباہی کا سبب بنیں گے۔
سب بھائی ثواب کی نیت سے شئیر کریں تاکہ سب کا فائدہ ہو اور مزید معلومات کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں

 :جرسی نسل کی گائے کا خوبیوں کے اعتبار سے اچھی نسلوں میں شمار ہوتا ہے۔  :- جرسی نسل کا آبائی وطن فرانس کے قریب ، برطانیہ...
09/08/2020

:
جرسی نسل کی گائے کا خوبیوں کے اعتبار سے اچھی نسلوں میں شمار ہوتا ہے۔

:-
جرسی نسل کا آبائی وطن فرانس کے قریب ، برطانیہ کے زیرِ انتظام "جرسی جزیرہ" ہے۔


یہ جانور دنیا کے کئی ممالک جن میں پاکستان، انڈیا ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، کینیڈا اور دوسرے بڑے یورپی ممالک شامل ہیں۔اب تو خلیجی ریاستوں اومان سعودی عرب مین جہاں بکریاں بہت زیادہ رکھی
جاتی ہیں وہاں بھی یہ نسل مقبول ہو رہی ہے۔

:-
پاکستان میں جرسی نسل کے جانور کم ہیں۔ ویسے بھی یہ نسلیں گرم آب و ہوا میں پالنے کیلئے فارم پر مناسب انتظامات مثلاً کولنگ سسٹم وغیرہ کا ہونا لازمی ہے۔
جرسی باقی ولایتی/امپورٹڈ نسلوں کی نسبت گرمی برداشت کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔
اسکے علاوہ ولایتی/امپورٹڈ نسلوں کو مقامی نسلوں کیساتھ ملاپ کے زریعے گرم آب و ہوا کو برادشت کرنے اور بیماریوں کیخلاف مدافعت پیدا کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اس لئے یہ جانور آپکو ساہیوال کراس ، چولستانی کراس اور دیگر نسلوں کیساتھ مخلوط نسلوں کی صورت میں نظر آئے گا۔
پیور جرسی اصل حالت میں نایاب بھی ہے اور مہنگی بھی ہے۔
عموماً لوگ کراس نسلوں کو ہی جرسی کا نام دیتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ ہر سرخ رنگت والی گائے جرسی نہیں ہوتی۔

:-
رنگت میں جرسی سرخی مائل بادامی ، گہری سرخی مائل بادامی اور سر قدرے سیاہی مائل رنگ کا ہوتا ہے۔ سیاہ آنکھیں، چھوٹا قد ، چھوٹے کان، لمبی دم ، اسکے علاوہ گردن، ٹانگیں، بچھلا حصہ اور دم کا آخری حصہ سیاہی مائل ہو سکتا ہے۔ (لیکن ضروری نہیں کہ یہ رجحان ہر گائے میں ملے)۔
دم کے آخر پر سیاہ بالوں کا گچھہ ہوتا ہے۔ حوانہ خوبصورت اور دو حصوں میں منقسم معلوم ہوتا ہے۔

:-
اس نسل کے جانوروں کا اوسط وزن 400-500 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ پریگننسی کی شرح بلند ہوتی ہے۔ دودھ میں حیاتین (پروٹین) کی مقدار %3.95 جبکہ چکنائی کی مقدار %4.85 ہوتی ہے۔ جرسی میں ہیٹ کی پہچان نہایت آسان ہوتی ہے۔ سائلنٹ ہیٹ بہت کم ہوتی ہے۔ جانور کی بےچینی اور ہیٹ کی شفاف علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ جرسی کی سالانہ دودھ کی پیداواری 6025 لیٹر ، جو کہ آبائی آب و ہوا میں ریکارڈ کی ہے، بتائی جاتی ہے۔

:- اس نسل کو پیور رکھنے کیلئے 1789 میں اس نسل کا کسی اور نسل سے ملاپ کرانا قانوناً جرم تھا۔ ایسا اس لئے کیا گیا تاکہ اس نسل کو بہتر بنایا جائے۔
شوقین حضرات شئیر کریں اور ہمارا پیج لائیک کریں

04/08/2020

ڈیری کارن سایلیج میں پاۓ جانے والے پروٹین اوجھڑی میں ھضم ھوئے بغیر آس کو پاس کرتے ھوئے اس کے آخری حصے abomasum جوکہ انسان کے معدہ کی طرح تیزبی خاصیت کا حامل ھے (نیچے نیلے رنگ) میں جذب ھوجاتے ہیں
رواتیی توانائی کا ذریعہ تیل کے مسلسل استعمال سے جانور بیمار ھونے کا خدشہ ھے
جبکہ
جانور کو مخصوص حالات میں اضافی توانائی energy کی مسلسل ضرورت ھوتی ھے جن میں
جانور کا گھبن حالت میں اس کے آخری ٣ ماہ میں بچہ تیزی سے بڑھنے سے
زیادہ پیداوار جانوروں میں مسلسل دودھ کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے اضافی انرجی درکار ھوتی ھے
جانوروں کی ناقص خوراک توڑی اور مالی وسائل کی کمی سے ناقص ونڈہ کا کم مقدار میں استعمال عام کسان کے
جانوروں کی رواتیی ناقص چاراجات کا استعمال سے جانور توانائی کی کمی کا شکار ھو جاتے ہیں
شدید موسمی حالات شدید گرمی میں جب جانور کو مناسب درجہ حرارت 27 C پر نہ رکھا جائے جانور کا خوراک کا کم کھانا اور توانائی کی کمی سے گھبن جانور کی ابارشن اور دودھ کی پیداوار میں کمی
رواتیی چارے کی کمی سے جوکہ سال میں دو دفعہ عام ھے اور ناقص خوراک اور توڑی پر جانوروں کی پرورش میں منفی توانائی سے جانور تیزی سے وزن کم کرتا ھے اس وزن کی کمی کو صرف ڈیری کارن سایلیج کے لگاتار استمال سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے ۔۔۔
شدید سردی اور برفباری کے علاقوں میں جانور کو اپنا درجہ حرارت اور سردی سے بچاو کے لیے اضافی توانائی درکار ھوتی ھے جوکہ نارمل رواتیی خوراک سے ممکن نہیں
منفی توانائی کے اثرات
بچہ کی پیدائش پر جیر رک جانا
خوراک میں گلوکوز لیول کی کمی سے ketosis کا
مرض ھونا
کمزوری سے فالج ھونا
وقت پر گھبن نہ ھونا اور سال سال تک کمزروری سے ھیٹ میں نہ آنا
گھبن جانور میں ابارشن کی بڑی وجہ
جانور کا ھیٹ میں بار بار آنا اور گھبن نہ ھونا

بتوڑی اور خشک چارہ کے ساتھ ساتھ ساتھ پروٹین اور نشاتہدار اجناس کا استعمال بھی ضروری ھے تاکہ جانور کو روزانہ متوازن خوراک مہیا ھو سکے
اور ضرورت کے مطابق ڈیری کارن سایلج سے جانور کو اضافی توانائی میسر ھو
جوکہ زیادہ دودھ دینے والے جانور اور گھبن حالت میں بہت اھم ھے
محفوظ کیے گئے چارے کا ھی دوسرا نام ساہیلج ھے
مکئی دوھیا چھلی کے ساتھ چارا کتر کر
سارے سال کے لیے محفوظ کرنے کو کارن سائیلج کہتے ہیں جو بطور معیاری چارا کے طور پر سارا سال جانور کو کھلایا جا سکتا ھے
عام حالات میں
اس طرح کا چارہ دوھیا چھلی والا چارا جانور کو
1-2 ھفتے سے زیادہ کھلانا ممکن نہیں
کیوں کہ مختصر عرصہ کے بعد چارا سخت اور چھلی پک کر سخت ھو جاتی ھے
یہ سائنس کا کمال ھے کہ
ھائبرڈ ولاتیی مکئی جوکہ بوائی کے 80 دن بعد
500 من چارا (چھلیوں کے ساتھ )پیدا کرتی ھے
ابھی تک دنیا کا کوئی چارا اتنے کم وقت میں اتنے وزن میں اس معیار کا چارا پیدا نہیں کرتا
اس 500 من چارے کی غذائیت عام چارے کے 1000 من کے برابر ھے اس لیے اس کی خوراک عام 40 کلو چارا
سے نصف ۔25-20 کلو فی جانور روزانہ ھے ۔

سال کے 365 دن
یکساں متوازن معیاری خوراک عام رواتیی چارے سے ممکن نہیں
جانور کی صحت اور پیداواری صلاحیت کے لیے لازمی ھے اور یہ ساہیلج سے ھی ممکن ھے کہ آپ سارا سال سستی اور معیاری خوراک آرام سے اپنے جانوروں کو مہیا کر کے خود بھی سکون اور آرام کے ساتھ 100 گنا ڈبل منافع حاصل کر سکتے ہیں
مندرجہ ذیل
مکئی کے اچھے ساہیلج کی لبیارٹری رپورٹ ھے اسکی اس غذائیت کا مقابلہ کوئی اور دوسرا سبز چارہ نہیں کر سکتا

* ڈیری کارن ساہیلج کی غذائیت*
1-خشک مادہ کی مقدار 30% تا 35%
جوکہ جانور کی اصل خوراک ھے

2- نشاتہہ کی مقدار %28 تا %30
(چھلی کے دانہ کا کمال )
(جوکہ کسی اور چارے میں نہیں )

4-کرروڈ پروٹین-Cp % 8

5-اے ڈی ایف %28 سے% 30

6-این ڈی ایف %46 سے %50

ساہیلج اپنی تیزابی پی ایچ pH 4 کی وجہ سے خراب نہیں ھوتا اور تیزابیت کو کم کرنے کے لیے اس کے ساتھ
میھٹا سوڈا soda bi Carb کا استعمال 50-30 گرام فی جانور روزانہ ضروری ھے
ماجد راٹھور
ڈیری کارن سایلیج چیچہ وطنی
کال یا واٹساپپ
03004649800

22/07/2020

اپنے جانوروں کو ھمیشہ اچھی خوراک دیں
ھمارے کسان کے پیچھے رھنے اور نقصان کی مین وجہ اسکے پاس وسائل کی کمی کیساتھ ساتھ معلومات کی کمی ھے ھمارا کسان ابھی تک یہ نہی سمجھ کہ پریگنٹ جانور کو بھی بہترین خوراک کی ضرورت ھوتی ھے تین ماہ میں اگر 15 ھزار خرچ کیا جائے تو تین گنا زیادہ ھو کر واپس ملتا ھے اگر بچپن سے چھوٹے بچوں کی بہتر نگہداشت کی جائے تو وہ جلد گائے بیل جھوٹی یا جھوٹا بن جاتے ھیں ھمارا کسان اپنا مال اونے پونے داموں بیچ لیتا خود خرچ نہی کر پاتا اگر یہی محنت وہ خود کرے تو وہ بہت جلد ترقی اور خوشحالی حاصل کرسکتا ھے آئیے مل کر کوشش کرتے ہیں کہ ان باتوں کو ان کسانوں تک پہنچائیں جنکی دسترس فیس بک یو ٹیوب یا میڈیا تک نہی ھے ھمارا عزم کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی تک ہے ۔۔راٹھور ڈیری کارن سالیج ایسا معیار کا ضا من ہے ۔۔
رابط نمبر
03004649800

22/07/2020

عنوان ""۔۔۔
"HS dieases"
"گل گھوٹو "

تحریر ::
مرید احمد
آجکل بارشوں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ اس موسم میں ایک انتہائی مہلک بیماری گل گھوٹو اکثر جانوروں پر حملہ آور ہوتی ہے۔
گلے میں دباؤ آجانا ، سوزش ہو جانا ، سانس لیے میں دشواری ہونا ہیہی وجہ ہے کہ ہم اس بیماری کو کو ایچ ایس یعنی گل گھوٹو کہتے ہیں ہیں۔
اور اس کی 4اقسام ہیں
1-Alimentory form.
2-Odematous form.
3-Septicemia form.
4-Plumanory form (lungs type).
ایلیمنٹری فادم انتو والی اقسام کہا جاتا ہے۔
جانور کو موک لگ جاتی ہے۔
جانور کھانا پینا بند کر دیتا ہے۔
نظام انہضام میں مسئلہ ہو جاتا ہے۔
∆پلمونری اقسام یعنی کہ پھیرووالی اقسام
اس میں جانور کا ٹمپریچر 104 سے 105 ہوتا ہے۔
اس قسم میں جانور کے گلے پر سوزش نہیں ہوتی۔
اور جانور زبان نکال کر سانس لیتا ہے۔
جانور کو سانس لینے میں بہت دشواری پیش آتی ہے۔
Odematous form
اسامہ جانور کا درجہ حرارت 105 سے 107 ہوتا ہے۔
گلے میں سوزش ہو جاتی ہے۔
جانور کے منہ میں سے دالیں نکلتی ہیں۔
اور جانوروں منہ کو کھول کر سانس لیتے ہیں۔
سیپٹی سیمیا فوم
اس قسم میں جانور کا ٹمپریچر بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور بہت جلد علاج نہ کیا جائے تو جانور کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
Treatment:-
Cefur injection
Or
Injection Encure
Injection tribersson
ان کے علاوہ ٹمپریچر کو کم کرنے کے لیے درج ذیل انجکشن یوز ہوتے ہیں۔
Declofenic sodium
Or
Loxin
Or
Ketoject
Etc
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے یہ ایک مہلک مرض ہے اس وجہ سے کھانا پینا بند کر دیتا ہے تو ہم اس صورت میں اس متاثرہ جانور کو supportives بھی لگا سکتے جو کہ درج ذیل ہیں۔
Dextrose drip (IV)+VETZ POWER
AMIVICOM Injection
Bcomplex inj
Cyncob inj
Etc.
یہ تحریر میری اپنی تحقیق ہے اس میں غلطی کوتاہی ہو سکتی ہے۔اور اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں۔۔۔شکریہ۔
طالب دعا :-ماجد راٹھور

عمومی طور پر قربانی کے بکرے فروحت کرنے والے بیوپاری گاہک کے سامنے بکرے کی عمر کے بجائے اسکے دانتوں کا ذکر کرتے نظر آتے ہ...
21/07/2020

عمومی طور پر قربانی کے بکرے فروحت کرنے والے بیوپاری گاہک کے سامنے بکرے کی عمر کے بجائے اسکے دانتوں کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں ( دانتوں کی کوئی شرعی حیثیت نہیں اگر بصورت نقص نہ ہوں تو ) جبکہ خریدار حضرات کو صرف دانتوں کے چکر میں پڑنے کے بجائے بکرے کی عمر کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے - ( قربانی کی شرائط میں عمر دیکھنا ضروری ہے جو دانت دیکھنے کے علاوہ پیدائشی ریکارڈ سے بھی دیکھی جا سکتی ہے )

پیدائش کے وقت بکرے کے منہ میں دودھ کے سارے دانت مکمل نہیں ہوتے انکا مکمل ہونے کا دورانیہ 13 سے 15 ماہ کا ہے ( کچھ بیوپاری اچھی صحت کے بکروں کے ان دودھ کے دانتوں کے نکلنے کو ہی 2 دانت کہہ کر گاہک کو ٹھگ لیتے ہیں ) اسی دوران یعنی 13 سے 15 ماہ میں ہی اگر بکرے کی خوراک اور صحت اچھی ہو تو وہ درمیانے 2 دودھ دانت گرا کر دوبارہ پَکے یعنی permanent دانت نکال لیتا ہے ، جس کی وجہ سے ہی ایسا بکرا دوندا کہلاتا ہے یعنی اصلی دوندا -

پھر جوں جوں بکرے کی عمر بڑھتی ہے اسکے permanent دانت نکلنا شروع ہو جاتے ہیں 4 دانت 18 سے 21 ماہ ، 6 دانت 22 سے 24 ماہ اور 8 permanent دانت 27 سے 32 ماہ کی عمر میں نکل آتے ہیں ( اگرچہ مسلمانوں کے کسی بکرے کا اتنی لمبی عمر پانا محال است )

کسی جانور کے دودھ کے ( یا پکے دانت بھی ) سارے دانت گِر جانا صرف اسکے عمر رسیدہ ہونے کی ہی نشاندہی نہیں کرتے بلکہ اس سے اس جانور کے بیمار ہونے کا بھی پتا چلتا ہے -
نوٹ :- بعض اوقات نسل ، خوراک اور پالنے کے طریقے کی وجہ سے لکھے گے اعداد و شمار تھوڑے بہت مختلف ہو سکتے ہیں -

21/07/2020
 #عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐ...
20/07/2020

#عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے..
ﻧﺘﯿﺠﻪ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.
ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔
اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔
ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,
ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ ,
ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,
ﯾﻪ ﺳﺐ ﭘﯿﺴﻪ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ ﻧﻪ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے ...
ﯾﻪ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠﮑﻪ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿﺴﻪ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻧﻬﯿﮟ ﻫﻮﻧﺎ ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺍﮐﻨﺎﻣﮑﺲ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﻮﻟﯿﺸﻦ ﺁﻑ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﮑﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ﮐﻪ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﻩ ﺟﺎﺗﯽ ﻫﮯ .

11/07/2020

ہمارا کام ہماری ضمانت خود دیتا ہے
اللہ کے کرم سے فراز بھائی کا مال لوڈ ہوگیا
ہم اپنے مال کے معیار کی گا رنٹی دیتے ہیں
رابط نمبر
03004649800
ماجد راٹھور

اللہ کے کرم سے فراز بھائی کا مال لوڈ ہوگیا اللہ کامیابی عطا فرمائے ماجد راٹھوررابط نمبر03004649800ہم اپنے معیار پر پورا ...
11/07/2020

اللہ کے کرم سے فراز بھائی کا مال لوڈ ہوگیا
اللہ کامیابی عطا فرمائے
ماجد راٹھور
رابط نمبر
03004649800
ہم اپنے معیار پر پورا اترتے ہیں

رائے فرحان کھرل صاحب کا مال لوڈ ہو گیا اللہ کامیابی عطا فرما ے
11/07/2020

رائے فرحان کھرل صاحب کا مال لوڈ ہو گیا
اللہ کامیابی عطا فرما ے

10/07/2020

اسلام علیئکم
تحریر اعجاز مستوئی
جن بھائیوں نے قربانی کے جانور خرید لیئے ہیں اور بارش کے باعث ان کے جانور کم کھا رہے ہیں یا لنگڑا رہے ہیں تو پریشان نا ہوں کوشش کریں جہاں جانور رکھے ہیں وہاں گندگی نا ہو جہاں جانور کھڑے ہوتے ہیں اس جگہ نیچے کیچڑ یا گارا نا بننے دیں جگہ کو خشک رکھیں تاکہ ان کے کھر کچے نا ہوں اور دوسرا اس موسم میں اکثر دوست نئے جانور لاتے ہیں تو نیا شوق ہوتا ہے خوشی میں ان کے کھر بنوا دیتے ہیں جس سے ان کے کھر کچے ہوجاتے ہیں اور جانور لنگڑانا شروع کردیتا ہے اور کمزور ہوجاتا ہے درد کی وجہ سے بھی اور بعض اوقات جانور کھاتے پیتے کم ہیں اس کی وجہ ماحول کی تبدیلی ہوتی ہے پریشان ہرگز نا ہوں اور نا ہی طرح طرح کے انجکشن لگوائیں جانوروں کو جانور پہلے بیوپاری حضرات مختلف جگہوں سے خرید کر لاتے ہیں جہاں سے خریدا جاتا ہے وہاں سے پھر لوڈ ہوکر بیوپاری کی ڈیرے تک پہنچتا ہے اور پھر گاڑی بھر کر شہروں کی منڈیوں کا رخ کیا جاتا ہے اور پھر وہاں سے آپ لوگ خرید کر اپنے پاس لے جاتے ہیں مختلف مراحل سے گزر کر آپ تک پہنچتا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ تو ایڈ جسٹ ہونے میں لگ جاتا ہے بعض اوقات تھکاوٹ سے بخار بھی ہو ہوجاتا ہے ۔
احتیاط
کسی بھی قسم کا کوئی بھی انجکشن بغیر کسی ماہر ڈاکٹر یا تجربہ کار بندے کہ مشورے کے بغیر ہر گز نہیں لگوانا ۔ جیسا کے ڈیورمنگ کی دوائیں یا انجکشن ۔ کیونکہ ان کو لگانے کے مخصوص مدت تک جانور کے جسم میں مخصوص مدت تک ان دوائیوں کا اثر رہتا ہے جوکہ آپ کی صحت کے لیئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے یا اینٹی بائیوٹک وغیرہ کا استعمال بھی
تیز بخار یا درد کی صورت میں قریبی ویٹنری ڈاکٹر کے مشورے سے دوائیں یا انجکشن لگوائیں ۔
بخار کے لیئے ویٹافینک یا میلوکسی کیم انجکشن استعمال کرسکتے ہیں وزن کے حساب سے ڈوز دی جائے گی جو کہ انجکشن کے اوپر لکھی ہوئی ہوتی ہے
اور درد کے لیئے ڈائیکلو فینک استعمال کرسکتے ہیں ۔
خوراک آپ سادہ دیں لیکن صاف ستھری دیں ۔
جیسا کے ایک نارمل بچھڑے کے لیے
ایک کلوگندم کا دلیہ 10 گھنٹے بھگو کر یا خشک صاف ستھری روٹی
مکس دالوں کا کراہ 1 کلو یا اچھی کوالٹی کھل بنولا
چوکر ایک کلو
پانچ کلو سبز چارہ
اور دو کلو توڑی مکس کرکے ایک جانور کےلیئے ایک وقت کے لیئے یہ خوراک بہت ہے ۔
جانور کو آرام دہ ماحول دیں اور ان سب باتوں پر عمل کریں انشاء اللہ آپ کا جانور اللہ کے کرم سے صحت مند رہے گا ۔ دعا میں یاد

10/07/2020

السلام عليكم۔
امید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔
آج کچھ ونڈے سے مطعلق بات ہو جاۓ۔
مجھے ایک مثال یاد آ گئی
(مہنگا روۓ ایک بار سستا روۓ بار بار)

آج کل بازار میں اتنے سستے ونڈے مل رہے ہیں جن کی قیمت 1300 سے شروع ہو رہی ہے اور ان پر جو اجزا انہوں نی لکھی ہوتی ہے وہ اگر ہم خود خرید کر بنائیں تو وہی ہمیں 2500 فی من میں بھی نہیں ملتی اور میری سمجھ سے باہر ہے کہ وہ اتنا سستا کیسے بنا لیتے ہیں۔یہ میں کوئی خیالی باتیں نہیں کر رہا آپ ایک بار مارکیٹ سے خود سب چیزوں کا ریٹ معلوم کر لیں آپ کو پتا چل جاۓ گا۔
ہم لوگ سستے کے چکر میں اپنے جانور کو کہیں زہر تو نہیں کھلا رہے جو آہستہ آہستہ انہیں اندر سے ختم کر دیتا ہو اور جہاں ایک اچھی گاۓ کی زندگی 15 سال ہو وہ کم ہو کر آدھی بھی نا رہ جاتی ہو۔ دودھ میں اضافہ تو یوریا کھاد کھلانے سے بھی ہو جاتا ہے لیکن جانور اندر سے ختم ہو جاتا ہے کہیں ہم ونڈے کی نام پر اپنے جانور کو زہر تو نہیں کھلا رہے؟؟
لیکن ایک بار سوچئے گا ضرور

جزاک اللّه خیر
آپ کی دعا کا طلبگار
ماجد راٹھور

اللہ کے کرم سے ہمارے اوپر فارم والوں کا بھروسہ ہی ہماری کامیابی ہے رانا آصف کے فارم پر پھنچ گیا مالاللہ کا شکر ادا کرتے ...
09/07/2020

اللہ کے کرم سے ہمارے اوپر فارم والوں کا بھروسہ ہی ہماری کامیابی ہے
رانا آصف کے فارم پر پھنچ گیا مال
اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں
آصف بھائی کے ساتھ 5 مہینے سے کام کر رہے
اگلی پوسٹ میں آصف بھائی سے اپکو ملواے گے اور انکی زبانی ہمارے معیار کے بارےاور ہماری پروڈکٹ کی Rathore dairy corn silage کی افادیت کی انفورمیشن دی جاے گی
رابطہ نمبر
ماجد راٹھور
03004649800

Quality product ہم آپ کے لیے بہترین کی کوشش کرتے ہیں مناسب دام میں دستیاب ہے پورے پاکستان میں ڈ لیور ی جاری ہےرابطہ نمبر...
09/07/2020

Quality product
ہم آپ کے لیے بہترین کی کوشش کرتے ہیں
مناسب دام میں دستیاب ہے
پورے پاکستان میں ڈ لیور ی جاری ہے
رابطہ نمبر
03004649800
ماجد راٹھور

آجکل جانوروں کے لیے  #سائیلج سے سستی اور بہتر  #خوراک کوئی نہیں اپنے جانوروں کو پالنے کے لیے اور کامیاب  #ڈیری فارمنگ کے...
29/06/2020

آجکل جانوروں کے لیے #سائیلج سے سستی اور بہتر #خوراک کوئی نہیں اپنے جانوروں کو پالنے کے لیے اور کامیاب #ڈیری فارمنگ کے لیے سائیلج کا استعمال ضروری ہے تو ایسے میں
ڈیری کارن سالیج 100% قدرتی 👍
کا استعمال کریں عرصہ دراز سے آپ کی خدمت میں پیش کوالٹی اور معیاری سائیلج مناسب #قیمت پر دستیاب ہے تجربہ کار پروڈکشن ٹیم اور #ماھرین کی زیر #نگرانی سائیلج تیار کیا جاتا ہے نان تجربہ کار پروڈکشن ٹیم سے تیار کردہ سائیلج استعمال نہ کریں اچھا اور معیاری کوالٹی میں سب سے بہترین سائیلج کے لیے
برائے رابطہ 03004649800
ماجد راٹھور
ڈیری کارن سالیج چیچہ وطنی
میں دستیاب ہے

🕋بسم الله الرحمن الرحيم🕋حالیہ دنوں میں سبز_چارے_کی_قلت، بھوسے کی آسمان چھوتی قیمتوں اور معیاری کھل_و_ونڈا جات میں کمی کی...
20/06/2020

🕋بسم الله الرحمن الرحيم🕋

حالیہ دنوں میں سبز_چارے_کی_قلت، بھوسے کی آسمان چھوتی قیمتوں اور معیاری کھل_و_ونڈا جات میں کمی کی بدولت
#ڈیری _کارن_سائیلیج چیچہ وطنی اپنے چھوٹے فارمر اور کسان بھائیوں کو نہ صرف میعاری سائیلیج کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے بلکے چھوٹی ڈلیوری بھی کے ساتھ کر رہا ہے۔

٭ اور کی قلت جانوروں کے دودھ دینےاور پیداوری صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے ایسے میں سارا سال کا حصول تقریباً نا ممکن ہے۔
٭ایسے میں اپنے #گوشت اور #دودھ دینے والے جانوروں کو سبز چارے کے بہترین متبادل #سائیلیج پر پالیں
※ اب 80 کلو والی منفردپیکینگ میں بھی دستیاب۔
2 سال تک محفوظ رہنے کی گارنٹی۔
※ غزائیت سے بھرپور۔
※اپنے جانوروں کو سائیلیج کے نام پر نمک اور چونا ملا زہر بیچنے والوں
سے ہوشیار۔

صرف (inoculant)سے تیار کردہ اور لیبارٹری سے تصدیق شدہ سائیلیج خریدنے پر اصرار کریں۔

جزاک اللہ خیر

رابطہ : 03004649800
ماجد راٹھور
ڈیری کارن سا لج
چچا وطنی

اللہ پاک اس کاوش میں ہماری مدد فرمائے۔ آمین ثم آمین

We deal in Quality silage for all over the Pakistan.
Best for Milking and meat production
and all
Toxin free
With a if you found any irrelevant substance in our product.
for a delivery at your door step...

Dairy Corn Silage
* 80 kg packing
* 2 years storage capacity
* Premium Quality
* Limited stock

مہنگی توڑی سے نجات کا واحد حل اپنے جانور سائیلیج پر پالیں۔

Address

Andron Ghala Mandi Chichawatni
Chichawatni
57200

Telephone

+923004649800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علی ایگرو ڈیلر کھاد اورتمام زرعی اجناس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to علی ایگرو ڈیلر کھاد اورتمام زرعی اجناس:

Share

Category