SAAD Veterinary Service's

SAAD Veterinary Service's D.r Muhammad Sami Ullah
(1)

ویکسینیشن شیڈول
22/02/2024

ویکسینیشن شیڈول

اپنے جانوروں کو اپھارے سے محفوظ رکھیں۔جانوروں کے لئے خشک چارے کا انتظام لازمی کریں۔شبنم والا چارہ کھلانے سے گریز کریں چر...
14/02/2024

اپنے جانوروں کو اپھارے سے محفوظ رکھیں۔جانوروں کے لئے خشک چارے کا انتظام لازمی کریں۔شبنم والا چارہ کھلانے سے گریز کریں
چرائ کے فوری بعد پانی مت پلائیں ۔
محتاط رہیں ۔
جانوروں میں اپھارے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

E.Tانٹیرو ٹاکسیمیا                                   انتڑیوں کا زہر 1۔یہ بھیڑ بکریوں کی مہلک اور متعدی بیماری ہے 2۔چارے ...
10/01/2024

E.T
انٹیرو ٹاکسیمیا
انتڑیوں کا زہر
1۔یہ بھیڑ بکریوں کی مہلک اور متعدی بیماری ہے
2۔چارے میں موجود بیماری کے جراثیم سے زہریلا مادہ پیدا ہوکر جانوروں میں بیماری کا سبب بنتا ہے
3۔جانور کو دست لگ جانا جس میں خون اور میوکس کی آمیزش۔
4۔جانور کا کھانا پینا کم کر دینا اور سستی کا شکار ہو جانا۔
5۔ جانور کے بیمار ہونے کی ابتدائ سٹیج میں ہی علاج شروع کر دیں ورنہ جانور کی موت واقع ہو سکتی ہے ۔
6۔کوشش کریں جانوروں کو شدید سردیوں کے موسم میں خشک خوراک مہیا کریں اور کمزوری کا شکار نہ ہونے دیں۔
7۔ جانوروں کی بیماری یا سستی کی صورت میں ہمیشہ کسی ویٹرنری ڈاکٹر سے ہی مشورہ اور علاج کروائیں ۔
8۔جانوروں کے متعلق کسی بھی پریشانی کی صورت میں رابطہ کریں
0346-6213394

 #جانور  #بیماریاں
06/12/2023

#جانور
#بیماریاں

 #بکری  #معلومات
06/12/2023

#بکری
#معلومات


مختلف جانوروں کا حمل کا دورانیہ
03/12/2023

مختلف جانوروں کا حمل کا دورانیہ

گل گھوٹوہیموریجک_سیپٹیسیمیا💥 #علامات ☆گل گھوٹو کی اہم علامات بنیادی طور پر گلے اور اوپری سانس کی نالی کی سوزش اور سیپٹیس...
27/11/2023

گل گھوٹو

ہیموریجک_سیپٹیسیمیا
💥
#علامات

☆گل گھوٹو کی اہم علامات بنیادی طور پر گلے اور اوپری سانس کی نالی کی سوزش اور سیپٹیسیمیا ہیں۔

☆ انکیوبیشن کا دورانیہ 3-5 دن ہے۔

☆ فی شدید صورتوں میں، بیماری کے مختصر عرصے کے بعد، 8-24 گھنٹوں کے اندر جانور مردہ پایا جا سکتا ہے۔

☆ شدید ڈپریشن اور سستی ہوگی، اور جانور حرکت کرنے سے گریزاں ہوں گے۔

☆ گلے اور گردن میں سوجن دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، کبھی کبھی brisket میں.

☆ تیز بخار ہو گا (>106-107 F)

☆ ضرورت سے زیادہ لعاب دہن اور سیروس ناک سے خارج ہوگا۔

☆سانس لینے میں دشواری ہو گی، یعنی جانور گلے میں سوجن کی وجہ سے منہ کھول کر سانس لے گا۔

☆تمام بلغمی جھلیوں اور آشوب چشم کی شدید بھیڑ (لالی)۔

☆آخر میں، جانور نیچے چلا جائے گا اور عام طور پر چند گھنٹوں کے اندر مر جائے گا۔

☆ اموات کی شرح عام طور پر %80 سے زیادہ ہے۔

☆کبھی کبھار، کچھ معاملات کئی دنوں تک رہ سکتے ہیں، لیکن بیماری کی کوئی دائمی شکل نہیں ہے۔

#علاج

☆ علاج فوری طور پر براڈ اسپیکٹرم اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔

• سوجن کو کم کرنے اور سانس لینے میں آسانی کے لیے اینٹی سوزش دی جا سکتی ہے۔

• جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے پر اینٹی پائریٹکس دی جا سکتی ہیں۔

• تیز بخار کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈا پانی جسم پر لگانا چاہیے۔

Saad vetrinary clinic and storeAll Vetrinary Medicens available
31/10/2023

Saad vetrinary clinic and store

All Vetrinary Medicens available

                                                         منہ کھر جانوروں میں پھیلنے والی خطرناک اچھوتی بیماری ہے جو جانو...
06/10/2023




منہ کھر جانوروں میں پھیلنے والی خطرناک اچھوتی بیماری ہے جو جانوروں میں نہ صرف دودھ کی کمی بلکہ اسکے ساتھ اسکی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔جو کہ کسانوں کیلئے بہت ہی معاشی نقصان کا باعث بنتی ہے۔
#علامات
1۔تیز بخار
2.منہ اور کھروں میں چھالے
3.جانور کا لنگڑا پن ۔
4۔جانور چارہ کھانا کم کر دیتا ہے بلکہ کھانا بند کر دیتاہے۔۔
#پھیلاو
یہ بیماری ایک خاص قسم کے وائرس سے پھیلتی ہے جو جانور کی سانس اور منہ سے نکلنے والی رال وغیرہ کے ذریعے باہر خارج ہوتا رہتا ہے اور دوسرے جانوروں میں باآسانی ہوا کے ذریعے پہنچ جاتا ہے ۔۔یہ وائرس ہو اکے ذریعے میلوں دور تک سفر کرتا ہے اور دور دور تک جانوروں تک پہنچ کر انکے بیماری میں مبتلا ہونے کا سبب بنتا ہے ۔۔خوراک اور ایک ہی جگہ پانی پینے سے بھی ایک سے دوسرے جانور میں منتقل ہو جاتا ہے۔۔

اس بیماری سے بچاؤ کیلئے جانور کو وقت پر حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔اسکی ویکسیںن عموماً سال میں دو مرتبہ (فروری , مارچ___ستمبر،اکتوبر) کرنی چاہیئے۔۔

اگر خدا نخواستہ کوئ جانور اس بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس کو سب سے پہلے باقی جانوروں سے علیحدہ کر دیں۔اسکا کھانا پینا اور دودھ بھی باقی جانوروں سے علیحدہ کر دیں۔
باڑے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔۔
#علاج
جانور کے چھالوں کو پوٹاشیم پر میگنیٹ کے محلول سے اچھی طرح دھوئیں۔۔
جانور کو نرم اور زود ہضم غذا کھلائیں ۔۔
اگر ممکن ہو تو جانور کو کچھ دیر کیلئے گرم ریت پر چلائیں ۔
تیز بخار کی صورت میں ڈاکٹر کی راہنمائ ضرور حاصل کریں ۔۔۔۔

28/12/2022

Address

Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAAD Veterinary Service's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SAAD Veterinary Service's:

Videos

Share


Other Dera Ghazi Khan pet stores & pet services

Show All