15/03/2023
اسلام وعلیکم
آجکل پرندوں میں کافی بیماری آرھی ھے ،جیسے نزلہ بخار گلے میں ریشہ آنکھوں پانی اور ٹانگوں سے بیٹھ جانا وغیرہ
میرے پاس بھی یہی مسئلہ بنا تھا تو میں نے اپنے ویٹنری ڈاکٹر کی ہدایت سے کچھ ادویات استعمال کی جس سے مجھے کافی فائدہ ہوا الحمداللہ۔
اور ایک میں کہوہ بھی استعمال کرتا ہوں موسم کی تبدیلی کے وقت۔
چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، دارچینی، لونگ، اجوائن، ملٹھی، زیرہ، گلاب کی تازہ پتیاں، ادراک، لہسن، سب 10،10 گرام لے کر 2 لیٹر پانی میں اتنا پکائیں کے آدھا لیٹر بچ جائے۔
دوائی کا طریقہ:۔
انجیکشن ایک cc 1 لیٹر پانی میں،
پوڈر 1 گرام 1 لیٹر پانی میں،
ایک کپ کہو ٹوٹل پانی میں جتنا آپ کا دن میں استعمال ہوتا ہے،
ضروری نوٹ:
خوراک صرف ایک بار دیں عصر کے وقت،
صبح کے وقت دوائی والا پانی ڈالیں 2 گھنٹے بعد اٹھا لیں،
شام کے وقت کہوے والا پانی ڈالیں 2 گھنٹے بعد اٹھا لیں۔
دن میں ایک بار سب پرندوں کے منہ میں بتی لازمی ماریں،
طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں پینسلین 5 لاکھ 1 انجیکشن روزانہ۔
زاتی تجربہ ہے دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ،