30/05/2020
اسلام علیکم دوستو،
.. 🍺
#سیب کے سرکہ کا استعمال ڈیری فارمنگ میں
جی آپ سب حیران ہوں گے کہ سرکہ اور جانور؟
سرکہ کے استعمال کی اہمیت ہمیں حدیث سے بھی ملتی ہے۔جدید ریسرچ اصلی سیب کے سرکہ کی خصوصیات پر دنگ رہ گئی ہے۔
پائے جانے ہیں۔enzymes اور minerals اس سرکہ میں کئی
جیسے پوٹیشیم،کیلشیم،میگنیشیم،سلفر،کلورین،پاسفورس،آیرن،سیلیکون وغیرہ۔اس کے علاوہ vitamins میں bioflavonoids (vitamin P), beta-carotene (precursor to vitamin A), vitamin C, E, B1, B2, and B6. شامل ہیں۔
گائے یا بھینس دودھ دینے والی ایک فیکٹری ہے۔اس کے تمام پرزوں کا ہمیں خیال رکھنا ہوتا ہے۔سب سے زیادہ دھیان اس کے معدے یا رومن کا کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ خوراک کو ہظم کر کے دودھ یا گوشت میں تبدیل کر دے۔معدے کو خوراک ہظم کرنے میں اس کا صہیح تزابیت کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے جانور کوخوراک ہظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔آ پ جانوروں کوml 30 روزانہ سیب کا سرکہ دے سکتے ہیں۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس میں 30 ml پانی ملا کر جانوروں کے منہ میں ڈرینچن گن سے ڈالیں یا پھر ان کے چارے میں مکس کر دیں۔اس کے علاوہ ان کے پینے والے پانی میں بھی مکس کر سکتے ہیں۔پانی کہ ڈگی میں ڈالنے سے ڈگی میں فنگس یا جراثیم بھی نھیں ہوں گے۔
آپ 20 گیلن پانی میں 1 سے 2 کپ چائے والے ڈال سکتے ہیں۔
اگر آ پ کے پاس پالتو پرندے ہوں تو ان کے پانی میں بھی ڈال سکتے ہیں۔ان کے لیے چند قطرے ہی کافی ہوں گے۔اس سے ان کو سانس کی بیماریاں نھیں ہوں گے،ان کے پروں میں چمک آئے گئ اور وہ صحت مند ہوں گے۔
۔ تحقعق سے ثابت ہوا ہے کہ اس کے استعمال سے ساڑو یا Mastitis میں بھی کمی آتی ہے۔اس میں شامل پوٹاشیم جسم میں شامل زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ ساڑو میں آپ جانور کو 170 سے 180 گرام تک دن میں دو دفعہ دے سکتے ہیں۔
اگر جانور کا چمڑا خشک ہو راہا ہو یا کوئی زخم ہو جائے تو آپ اس پر لگا سکتے ہیں۔اس سے جانور کو آرام ملے گا۔ اگر جانور کو ڈایریا ہو یا قبظ ہو جائے تو بھی آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر چھوٹے جانوروں کے بچوں کو دیا جائے تو ان کا معدہ جلدی بنتا ہے۔ یہ ان کے چھوٹے معدے یا Abomasum میں ھاضمے کو تیز کرتا ہے۔6 ھفتے کے بچوں کو آپ 10 مل پانی میں ملا کرروزانہ دے سکتے ہیں۔
اس کے فواید بے شمار اور چیز بھی سستی ہے۔ میں نے خود اس کا استعمال جانوروں اور پرندوں میں ہمیشہ کیا ۔ ایک دفہ ایک بھینس کو سانپ نے کاٹ لیا تو میں نے اسی سرکہ سے اس کا علاج کیا۔
اس کا کام قوت مدافیت کو بڑھانا ہوتا ہے۔اس کا کام قدرتی انٹی بائوٹیک جیسا ہے۔جسم میں سوجن،درد کو دور کرتا ہے۔اگر جانوروں کی ناک یا آنکھوں سے پانی آتا ہو تو بھی آپ استعمال کو سکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ ہمیشہ دیسی یا کسی اچھے حکیم سے آپ کو خالص ملے گا یا American Gardner ACV کے نام سے بازار میں دستیاب ہے۔اس کا رنگ پیلا یا سرخ ہو گا۔بازار میں دستیاب سفید کبھی استعمال نہ کریں وہ Acetic Acid کو پانی میں ملا کر بنایا جاتا ہے