01/03/2022
پاکستان کے بہت سے علاقوں میں موسم بہتر ہوچکا ہے اور کچھ دنوں میں مزید بہتر ہو جائے گا
یہ وہ موسم ہے جس میں ہمارے دیسی جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار کھائی جانے والی خوراک سے اچھی رہتی ہے, کیونکہ جانور ان دنوں میں کھائی گئی خوراک کو موسم کی شدت سے بچنے کے لیے ضائع نہیں کرتا یعنی سردی میں اپنے جسم کو گرم رکھنے کے لیے خوراک کا استعمال
کچھ چیزیں آپ اس موسم میں خرید سکتے ہیں, جیسے کہ شیرہ، ابھی شوگر ملیں کچھ دنوں میں بند ہو جائیں گیں, کوشش کریں شیرہ خرید کر لیں, شیرہ ایک بڑے جانور کو پانچ سو گرام سے ایک کلو روزآنہ تک دیا جا سکتا ہے جانور کے وزن اور پیداوار کے لحاظ سے
سرسوں/ رایا کی تازہ اور موسمی کھل بھی دستیاب ہو جائے گی, کھل میں پروٹین کے ساتھ ساتھ تیل کی کچھ مقدار بھی شامل ہوتی ہے جو کہ گوشت/قربانی کے جانوروں کے لیے بہت اچھی ہے
کچھ علاقوں میں رائس پالش بھی آسانی سے مل جاتی ہے یہ بھی انرجی/توانائی کا اچھا ذریعہ ہے
کھل اور رائس پالش صرف اتنی ہی خریدیں کہ ایک دو ماہ تک استعمال ہو جائے اور سٹوریج میں کسی قسم کی پھپھوندی اور بو نہ پیدا ہو خاص طور پر رائس پالش میں
جانوروں کی خوراک کا سب سے پہلا اصول یاد رکھیں !
کوئی بھی خوراک ہو چاہے کوئی گھاس یا کوئی اناج ونڈا ہمیشہ آہستہ آہستہ شروع کریں, یکدم تبدیلی نہ کریں
جانوروں کے بیٹھنے کے لیے نرم اور خشک جگہ پسند ہے, اگر آپ کے پاس جگہ موجود ہے تو اس کو ریت یا کچی نرم جگہ ضرور دیں، کچی جگہ بھی سخت نہ ہو اس کو نرم کر دیں
کوشش کریں جانوروں کو کھلا رکھیں اور پانی ہر وقت دستیاب ہو یہ بات قربانی اور گوشت کے جانوروں کے لیے بھی اتنی ہی ضروری ہے
ڈیورمنگ کرنے کا بھی یہ اچھا موسم ہے اگر آپ نے نہیں کی تو اس موسم میں کر لیں تاکہ جانور کی پیداوار پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے متاثر نہ ہو
شدید گرمی سے پہلے پہلے جو بھی خوراک دیں گے اس کا جانور اتنا ہی پیداوار میں آپ کو واپس کرے گا
موسم کی بہتری کے ساتھ ہی مکھی مچھر اور چیچڑوں کی افزائش بھی بڑھ جاتی ہے, اور یہ تینوں حشرات گرمی کے موسم کے سب سے بڑے مسائل میں سے ہیں، ابھی سے انکو کنٹرول کرنے کی کوشش شروع کریں