Doctor Dairy Farm & Feed

Doctor Dairy Farm & Feed We deal with Milk, and Dairy Feed
(1)

05/09/2023

Buffalo giving birth

22/08/2023

تھنوں پر جا کسی بھی جگہ سوجن ہو تو،
Inj Atropine 10cc
Inj Duretic 10 cc
ایک سے دو ڈوز میں ٹھیک ہو جائے گی انشاللہ

‏👈-جانور کو ہیٹ میں لانے کے لیے فارمولا:اگر جانور لمبے عرصے تک ہیٹ میں نہ آ رہا ہو تو ڈاکٹری نسخہ کے مطابق آپ انجکشن ڈیل...
31/07/2023

‏👈-جانور کو ہیٹ میں لانے کے لیے فارمولا:

اگر جانور لمبے عرصے تک ہیٹ میں نہ آ رہا ہو تو ڈاکٹری نسخہ کے مطابق آپ
انجکشن ڈیلمازین یا لوٹالائز استعمال کریں
دیسی نسخہ
👈میتھرے 250 گرام
👈گڑ 250 گرام
👈اجوائن 150 گرام
👈گندم 250 گرام
👈مسور کی دال 100 گرام

یہ تمام چیزیں مکس کر کے روزانہ 200 گرام دیں
نسخہ نمبر 2
👈کسی بھی پنسار سے 12 دانے جائفل لیں اور روازانہ 4 دانے پیس کر ایک پائو گڑ میں دیں کنفرم ہیٹ میں آ جائے گی
اس میں احتیاط یہی ہو گی کہ کراس کوشش کریں جب ہیٹ ختم ہو رہی ہو تو کروائیں یا پھر کراس کے بعد سرسوں کا تیل دودھ میں پلا دیں

نمبر # # # 2

جانوروں ( گائے۔بھینس) کے بار بار پھر جانا ، ہیٹ میں آنا، ریپیٹ ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں خاص درج ذیل ہیں۔
1: بچہ دانی میں سوجن ہونا یا انفیکشن کا ہونا۔ وقت پر جیر کا نہ گیرانا یا پوری نہ گرنا جو انفیکشن کی وجہ بنتا ہے۔

2:ا Brucellosis جس کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے اور یہ انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے جانوروں سے۔ اور اس کی ویکسین موجود ہے

3: منرل کی کمی کا باعث بھی بار بار پھر جانے کی بڑی وجہ ہے۔

البتہ اگر انفیکشن ہو تو اس کا جلد از جلد علاج کریں انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گی

دیسی طریقہ۔ (ایک دن کی خوراک)۔

1: 480 گرام: ایلویرا۔ Aloe Vera

2: 480 گرام : دھی۔۔ Curd

3۔: 720ml : صاف پانی۔ Water

ایلویرا کا سفید گودا نکال لیں اور دھی اور پانی کے ساتھ اچھی طرح حل کر کے جانور کو کھلا دیں یہ عمل تین دن کرنا ہے اس کے بعد جب جانور (گائے ۔ بھینس) ہیٹ پر تو (AI) ٹیکہ رکھوا دیں انشاء اللہ ٹھر جائے گی۔

سرکار کی اندھیر نگری۔ڈی سی اور دوسرے اعلیٰ عملداروں کہ علم میں ہے کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اتنی مہنگائی میں با...
10/06/2023

سرکار کی اندھیر نگری۔
ڈی سی اور دوسرے اعلیٰ عملداروں کہ علم میں ہے کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اتنی مہنگائی میں باڑے مالکان کو 184 روپیہ فی لٹر دودھ کا ریٹ دے کر احسان کیا ہے۔ ہم اس ریٹ کو نہیں مانتے۔
جیسا کہ باڑے والوں کو باڑے پر ہی دودھ 220 روپیہ فی لیٹر پڑ رہا ہے۔ ہر چیز، دانے کہ نرخوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور اب باڑے مالکان کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ خدارا اس صنعت پر نظر ثانی کی جائے
بھینس کی قیمت 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
گندم دلیہ 5000
مونگ کا چھلکا 4400
چنا چھلکا 4800
چوکر 3000
بھوسہ 1000 وہ بھی پانی اور ملاوٹ والا۔
اب اس میں باڑے والے کو کیا بچتا ہے۔
باڑے والے بھی آپ کی عوام ہیں۔ ان پر بھی رحم کیا جائے۔
اور دودھ کا جائز ریٹ 220 روپیہ فی لیٹر دیا جائے۔
جزاک اللہ

24/05/2023

میرا شہزادہ ماشاءاللہ
اللہ پاک نظر بد سے بچائے آمین۔

باپ اور بیٹا۔کنگ اور شہزادہ
24/04/2023

باپ اور بیٹا۔
کنگ اور شہزادہ

میرا شہزادہ😍😍😍😍
23/04/2023

میرا شہزادہ
😍😍😍😍

23/04/2023

بھینسوں میں ساڑو کا علاج
1/2 پاؤ سرخ مرچ + نمک, 1 پاؤ سرسوں کے تیل میں 24 گھنٹے کے وقفے 4 خوراک دیں انشاء اللہ افاقہ ہو جائے گا اور یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور دہرا دیا کریں کبھی ایسا مسئلہ پیش ہی نہیں آئے گا

اسلام علیکمموجودہ اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم ڈیری فارمر بھی ہیں اور فیڈ مینوفیکچررز بھی...
15/04/2023

اسلام علیکم
موجودہ اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم ڈیری فارمر بھی ہیں اور فیڈ مینوفیکچررز بھی ہیں، اور ہم ڈیری فارمر کے حالات کی وجہ سے اپنی فیڈ بوسٹن پلس کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہے۔
بغیر کسی پرافٹ پر سیل کر رہے ہیں۔ کیوں کہ اگر فارمر نہ رہا تو فیڈ کا بزنس بھی ختم ہو جائے گا۔ اس لیئے عید الفطر تک اور دودھ کہ ریٹ میں اضافہ نہ ہونے تک فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جزاک اللہ
ڈاکٹر امین جتوئی

حیدرآباد میں اوپن منڈی دودھ کا ریٹ
08/04/2023

حیدرآباد میں اوپن منڈی دودھ کا ریٹ

💥💥  Bachiya Lover's Qurbani deal قربانی ڈیل 💥💥    Starting from 150,000/- Including...  Palai Medications       &  All S...
01/04/2023

💥💥 Bachiya Lover's Qurbani deal
قربانی ڈیل 💥💥

Starting from 150,000/-

Including...

Palai
Medications

&

All Services till Final Delivery at your Door Steps 💥

⚡Bakra Eid-2023⚡

All Over the Pakistan 🇵🇰.

Golden Deal First in First Out.

Contact 🗯️ +923332603957

Doctor Dairy and Cattle farms Hyderabad.

12/02/2023

کاپی
ونڈا کیا ہے?
2012 میں , میں نے ڈیری فارمنگ سیکھنا شروع کیا , اس سے پہلے یونیورسٹی میں ونڈابنانے کی ترکیب سمجھ چکے تھے اور پشاور کے سرکاری ڈیری فارم پہ ونڈا بنانے کا فارمولا حاصل کیا تھا , لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں ہورہا تھا کہ دودھ میں اضافہ کیسے اور کس چیز سے ہوتا ہے۔
جب میں 2012 میں الشیر ڈیری فارم پہ تھا , تو اس وقت روٹی اور کھل جانوروں کو بھگو کر ڈالتے تھے , جانوروں کا دودھ کو گزرے والا لیکن جانور کمزور بہت تھے اور جانور بہت مررہے تھے , کبھی سوتک کی وجہ سے تو کھبی رت موتر کی وجہ سے ساڑو اور دست دوسرا بڑا مسئلہ تھا
میں نے جب فارم کا چارج لیا تو دوسرے انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ جانوروں کے خوراک کا ذمہ داری بھی لے لیا۔ بظاہر جانوروں کی خوراک سادہ نظر اتا ہے مگر جب زیادہ دودھ لینے اور کم خرچ کی بات ہوتی ہے تو جانوروں کا خوراک سب سے پیچیدہ چیز بن جاتی ہے۔
آج کے پوسٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ کس طرح سستے چیزوں سے اچھا ونڈا بنایا جائے
دراصل ڈیری فارمنگ لگن اور سکھینے کا نام ہے, یہ مشکل ہے لیکن دلچسپ ہے۔

دودھ بنانے کے لیے 6 چیزیں اہم ہیں.
توانائی
پروٹین
فیٹ
نمکیات
پانی
اور
جانور کا نسل
اس کے علاوہ جانور کا ماحول

2012 میں نے فارم پہ ونڈا ڈالنا شروع کیا اور کھل روٹی بند کرایا تو ایک تو دودھ میں اضافہ ہوا , دوسرا خرچہ بھی کم ہوا ۔ اس وقت مجھ سے لیبر نے پوچھا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ونڈا تو بظاہر چوکر , گڑ اور کچھ کھل اور کالے دانے کے امیزے کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں اتا لیکن یہ دودھ کیسے بڑھاتا ہے??
اس وقت میں نے لیبر کا یہ سوال نظر انداز کیا ۔ شاہد مجھے خود اس سوال کا جواب معلوم نہ تھا یا میں ان کو یہ سوال سمجھا نہ سکا,
اج جب کہ پاکستانی فارمرز بہت شدت دباو میں ہے اور ایک طرف مہنگائی تو دوسرے طرف دودھ کی پیداوار کی کمی کا سامنا ہے تو اور اب مجھے اس سوال کا جواب بھی سمجھ ایا ہے تو اج میں اس سوال کا جواب لکھ رہا ہوں۔
ویسے تو اس فارم کے بعد میں نے تقریبا 4 مزید ڈیری فارم پہ جاب کیا تھا, تب میں نے بےشمار ونڈے آزمائے تھے, لیکن مجھے وہ ونڈا نہیں ملا تھا جس سے وہ دودھ ملتا جو فارم اونر کا ڈیمانڈ یا خواہش تھا۔
مجھے بھی اس چیز میں خواہش تھا کہ وہ جادو ہاتھ لگے جس سے دودھ میں اضافہ ہو۔ میں نے سوماٹک , بوسٹین , منرلز , ڈی ورمنگ اور نجانے کیا چیزیں ازمائے ,چینی ,گڑ , گھل قند , سرسوں کھل , بنولہ کھل , تیل کا تیل , DCP اور منرل سب کچھ ازمائے لیکن دودھ صرف منرل اور کالے گڑ سے ادھا لیٹر بڑھتا پایا۔ اس کے بعد MilFonC اور Amivicom لگایا تو دودھ میں تھوڑا سا اضافہ دیکھا۔ چیچڑ کے انجکشن جب ایسے بھینس کو لگایا جس کے جسم پہ سفید رنگ کے آٹے کی ماند Dandruff تھا , اس کے دودھ میں اضافہ بھی ہوا اور جسم چمدار بھی ہوا تھا۔
مجھے ونڈے بنانے کا شوق 2014 سے تب سے ہوا جب ایک فارم پہ جاب کرتے ہوئے ونڈا بنانے کے لیے باس نے ارڈر دیا تھا۔ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ونڈا کیسا بناو کہ دودھ بڑھ جائے۔ اس وقت ونڈا بنانے کا نوبت تو نہیں ایا لیکن مجھے کافی حد تک سمجھ ایا تھا۔ گوگل پلے سٹور سے Feed Apps ڈاون لوڈ کر رکھے تھے۔ اور مسلسل سیکھ رہا تھا۔
ایک وقت ایسا ایا کہ مجھے ونڈا بنانے کا عملی مظاہر کرنا پڑا , میں نے اچھے ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگز کیں, کافی ریسرچز پڑھے لیکن چیز پیچیدہ ہونے کے ساتھ سمجھ بھی آنے لگے
تب مجھے پتہ چلا کہ جب اپ ایک حصہ میتھونن اور 3 حصے لائی سین اور 2.5 حصے تھرونین کا تناسب رکھتے ہو تو گائے کا 3 لیٹر اور بھینس کا 2 لیٹر دودھ میں اضافہ ہوجاتا ہے
ایک اچھے ونڈے کی کمیائی تجزیہ مندرجہ ذیل ہوتا ہے

سی پی 18 سے 22
فیٹ 6 سے 8
ٹی ڈی این 70 سے 75
ٹاکسن 20 سے کم
ایش 10
انرجی 3200 سے 4000 کلوکیلرز

پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا چلینج سویابین اور کنولہ کا نہ ملنے کا ہے۔ اس وجہ سے ایک تو کمرشل ونڈے کا کوالٹی بہت گر گیا ہے۔
اگر فارمرز اپنے ہی کھیتوں میں سویابین اور کنولہ کاشت کرے تو یہ مسائل مستقل طور ختم ہوجائنگے
جب تک ہم کھیتوں میں سویابین اور کنولہ کاشت نہیں کرتے , سستہ اور اچھا ونڈا ملنا مشکل ہی رہے گا
تحریر ڈاکٹر سرتاج خان
مردان کے پی کے

‏کراچی دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا کراچی میں دودھ کی قیمتوں 170 روپیہ فی لیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا...
25/10/2022

‏کراچی
دودھ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا کراچی میں دودھ کی قیمتوں 170 روپیہ فی لیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

01/10/2022

💥جانوروں 🐄کو گھبن کرانے سیزن شروع ہے

1️⃣ تیاری: Prepare your animal
15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Breeding season کہلاتا ہے۔

تیاری یہ ہے کہ جانور کو ڈیورمنگ کروائیں۔ چیچڑ کے ٹیکے ( جو خود بھی ڈی ورمنگ کرتا ہے)

2️⃣ اچھا سا منرل مکس All in One کھلائیں ۔ مناسب ونڈا دیں

3️⃣ سانڈ یا بیل کے زیر ناف بال کاٹ دیں، اس کو نیم گرم پانی جس میں عام نمک ہو دھو کر صاف کرے تاکہ گوبر اور پیشاب سے بیکٹریا نہ لگے۔
گائے بھینس کو کراس کراتے وقت ٹیشو پیپر سے پیشاب خانہ صاف کرائیں۔ تاکہ کراس یا اے ائی کے وقت جراثیم بچہ دانی کے اندر داخل نہ ہو۔ ورنہ اپ کا جانور Repeat ہوگا۔

4️⃣ کراس کرانے کے بعد جانور کے کمر پہ پانی ڈالیں، اس کو سرسوں تیل 100 سی سی پلائیں۔
اور conceptual یا Dalmeraline ٹیکا 2.5 یا 5 سی سی فورا لگائیں۔
یا منہدی کے پتے کھلائیں

5️⃣ کوشش کریں کہ بیل کے اعضاء تولید کو Flygyl Drip سے دھو لیں یا ان کو فیلجل گولیاں کھلائیں تاکہ Trichomonas کے جراثیم اگر ہو تو ختم ہو

بیل کو Evion capsule 600 کے 10، 10 تین دن دیں۔ اس کو ایک ایک کلو ونڈا صبح شام دیں

6️⃣ جو جانور کراس ہوجائے اس کو 60 دن کے بعد دوبارہ چیک کروائیں
جو جانور ہیٹ میں نہ آئے اس کو دوبارہ Heat powder دے

کچھ جانور خاص کر بھینس ڈاکٹر چوائس ہیٹ پاوڈر Heat powder سے ہیٹ میں اتے ہیں- گھبن جانور کو بیل یا سانڈ سے الگ رکھیں

7️⃣ گائے صبح چارہ ڈالتے وقت زیادہ گرم ہوتے ہیں جبکہ بھینس رات کو 12 بجے خواہش رکھتی ہے۔

8️⃣ گائے جب گرم ہوجائے تو 18 سے 20 گھنٹوں کے بعد کراس کروائیں۔ بھینس کو اپنی مرضی سے کراس کروائیں۔

بھینس میں پہاڑی بھینس سال کے چاروں موسم گرم ہوتے ہیں۔ میدانی اور دریا کے بھینس بادوں سے سردی کے موسم تک گرم ہوتے ہیں۔

9️⃣ یاد رہے کہ جب اپ کا جانور 7 ماہ کا حاملہ ہو تو دودھ نہ لیں۔ اس کو پہلے خشک کریں ( ایک وقت دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر ایک دن دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر تین دن تک دودھ نہ لیں ایک دفعہ دودھ نکال لیں۔ ونڈا اس دوران بند رکھیں۔ Tribrissen ٹیکا 20 سی سی دو دن لگائیں تاکہ ساڑو نہ ہو۔ 10 دن کے بعد ایک دفعہ تھن خالی کریں۔ جب جانور بلکل خشک ہوجائے تو دوبارہ ایک ایک کلو ونڈا، کھل روٹی صبح شام دیں)
اس کو Energy Booster
2 کلو سوھنے سے ایک ماہ پہلے شروع کرکے بچہ دینے کے 20 دنوں تک دے۔
اس کے بعد Milk Gold plus شروع کراو کم از کم 2 کلو دینا ہوگا

اس طرح اپ کا جانور بہت زیادہ دودھ بھی دے گا اور جلدی گھبن بھی ہوگا اس کو Transition Cow Therapy Management کہتے ہیں، جو اچھا دودھ لینے کے بہت ضروری ہے، ساتھ میں اس کا فائدہ بھی یہی ہے جانور بچہ دینے کے فوراً بعد گھبن بھی ہوجائے گا

22/06/2022

کھیرا بچھڑا حیدرآباد میں دو دانت

01/06/2022

بقرہ عید مبارک 2022
بقرہ عید کہ لیئے تیار مال
خوبصورت بچھڑے مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں۔

05/04/2022

فارمر حضرات کے لیئے خاص تخفہ

ساڑو کی اقسام اوران کا علاج

1- تھن کا گرم ہو جانا:
اس قسم کے ساڑو میں جانور کا تھن گرم ہو جاتا ہے، لیکن تھن یا دودھ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں. آتی۔

علاج:
inj Trisul 50ml.
25cc صبح، شام
--------------------------------------------------------------------

2- میٹھا ساڑو:

اس قسم کے ساڑو میں جانور کا دودھ ایک چوائی
میں بالکل ٹھیک اور پورا ہوتا ہے، لیکن اگلی چوائی
میں دودھ انتہائی کم ہو جاتا ہے، لیکن دودھ کا زائقہ تبدیل نہیں ہوتا، عام طور پر اس. . طرح کا ساڑو ایک یا دو تھنوں میں ہوتا ہے۔

علاج:
Inj Trisul 50ml
شام 25cc صبح, 25cc.

اگلے دن
Inj Tonovit
10ml صبح، شام
-----------------------------------------------------------------------

3- نمکین ساڑو:
اس قسم کے ساڑو میں دودھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ
ذائقہ انتہائی نمکین یا کڑوا ہو جاتا ہے۔

علاج :
Inj: Streptomet 50ml
25cc چار ٹائم لگاتار

Inj: Enrofloxacin 20%
10cc کھال میں

Inj: Tonovit
10cc گوشت میں صبح شام
-----------------------------------------------------------------------

4- چھڈیوں والا ساڑو:
اس قسم کے ساڑو میں دودھ کی شکل ظاہری طور پر
بھی تبدیل ہو جاتی ہے اور دودھ جما ہوا آتا ہے، بیماری کے ابتدا میں اموکسی سلین بہترین دوا ہے لیکن
بہماری بڑھ جانے پر دودھ کی ساخت کے ساتھ رنگت اور بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔

علاج:

Inj. Moxil C
25cc صبح، شام

●-----------------------------------------------------------------------

5- تھن میں پانی آنا:
یہ صورتحال ساڑو کے ابتدائی مرحلے میں نہیں ہوتی بلکہ ساڑو بگڑنے کے بعد اس طرح کی صورت پیدا ہوتی ہے،

علاج:
Inj: Streptomet 50ml
25cc صبح شام، لگاتار 4 ثائم

متاثرہ تھن میں یہ ٹیوب بھی چڑھائیں۔
Lactovit imm tube (Nawan)

Syp Masticare
3دن لگاتار ا یک بوتل.

--------------------------------------

6- تھن میں خون آنا:
اس قسم کے ساڑو میں عام طور پرایک دو تھنوں میں
دودھ کے ساتھ خون بھی آنے لگتا ہے۔

علاج:

Inj Streptomet 50ml
25cc 4 ٹائم صبح شام

Inj Vitamin K
10 انجکشن صبح شام.

Syp Masticare
1بوتل روزانہ 3 دن. ............................................................................

7- تھن میں سخت سوج یا ناڑ ہو جانا:
سخت سوج یا ناڑ میں کوئی اینٹی بایوٹک انجکشن کام نہیں کرتا، البتہ ہلکی ڈوز میں اینٹی بایوٹک اس لیئے دیا جاتا ہے کہ انفیکشن مزید نہ بڑہے،
سوج آہستہ آہستہ کم ہو گی، اس کا کوئی فوری علاج نہیں، جبکہ ناڑ کے کم ہونے کی رفتار انتہائی کم ہوتی ہے.

علاج:
Inj. Trisul 50ml
25cc صبح، شام

Iodex کی مالش اور
Kaolin powder کا لیپ کریں ۔

Syp Masticare
ایک بوتل روزانہ تین دن پلائیں۔
...........................................A.................A.......................

8- دودھ میں کمی دور کرنے لے لیئے:
جب بغیر کسی انفیکشن کے جانور کا دودھ کم ہو جائے یا ساڑو کے بعد جانور مکمل طور پر دودھ پر نہ آئے تو یہ دوا استعمال کریں ۔

علاج:
Inj. Fosfan
25cc صبح، شام

کیلشیئم اوروٹامن کے ساتھ.

رابطہ کریں۔مال پسند نہ آئے تو کھلا مال بھی واپس لینگے۔نام ہی گرنٹی ہے۔Doctor Feeds03332603957
04/12/2021

رابطہ کریں۔
مال پسند نہ آئے تو کھلا مال بھی واپس لینگے۔
نام ہی گرنٹی ہے۔
Doctor Feeds
03332603957

آزمائش شرط ہے۔رابطہڈاکٹر امین جتوئی حیدرآباد 03332603957
25/11/2021

آزمائش شرط ہے۔
رابطہ
ڈاکٹر امین جتوئی حیدرآباد
03332603957

Address

Cattle Colony Near New Hala Naka
Hyderabad
71000

Telephone

03332603957

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor Dairy Farm & Feed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Doctor Dairy Farm & Feed:

Videos

Share

Category