ڈاکٹر احتشام ویٹرنری سروسز جتوئی/ Dr. Ahtasham Veterinary Services Jatoi

  • Home
  • Pakistan
  • Jatoi
  • ڈاکٹر احتشام ویٹرنری سروسز جتوئی/ Dr. Ahtasham Veterinary Services Jatoi

ڈاکٹر احتشام ویٹرنری سروسز جتوئی/ Dr. Ahtasham Veterinary Services Jatoi We Offer Dairy Health Services
(1)

24/08/2024

Fed immature cereal to buffalo that resulted in poisonin.
زہر باد

Engorged Jugular Vein with brisket edema.جب جانور کیل یا لوہا کھا لے.
23/08/2024

Engorged Jugular Vein with brisket edema.
جب جانور کیل یا لوہا کھا لے.

16/08/2024
01/07/2024

Post partum gram positive toxememia no cure

United we stand💗
06/11/2023

United we stand💗

Tail amputation at S*M cattle farm Jatoi. With brothers.
04/10/2023

Tail amputation at S*M cattle farm Jatoi.
With brothers.

چولستانی بچھڑی میں پہاڑ /ناف میں ہوا بھر جانا/ہرنیے کا آپریشن.Herniorraphy in female cholistani calf.
18/08/2023

چولستانی بچھڑی میں پہاڑ /ناف میں ہوا بھر جانا/ہرنیے کا آپریشن.
Herniorraphy in female cholistani calf.

مفتی طارق مسعود صاحب کا بیان نظر سے گزرا جس میں فرماتے ہیں " ہمارے زوال کی داستان ہمارے لین دین کے معاملات بیان کرتے ہیں...
03/08/2023

مفتی طارق مسعود صاحب کا بیان نظر سے گزرا جس میں فرماتے ہیں " ہمارے زوال کی داستان ہمارے لین دین کے معاملات بیان کرتے ہیں."
زیر نظر تصویر میں ہمارے پیچھے گھر کی شکستہ حالی آپ کو نظر آتی ہوگی. کچی دیواریں اور سڑک سے کئ فٹ گہرا گھر جس میں سڑک کا پانی آ کر ٹھہر جاتا ہوگا اور یہ لال رنگ کیا ہوا بیت الخلاء بھی اس غریب بوڑھے کو انجیوز (غیر ملکی ادارہ جو غریبوں کی فلاح کا کام کرہیے ہیں) نے تعمیر کروا دیا تھا.
اس گاۓ کی ف*ج (مادہ کا عضوء مخصوصہ) پہ زخم نما ابھار تھا. اور بیچنے والے جھوٹ بول کر فروخت کی کہ رکشہ میں لوڈ کرتے ہوۓ سریا سے چوٹ لگ گئ تھی. ٹیکے لگنے سے ٹھیک ہوجاۓ گی. لینے والے نے اسے اپنا سہارا بنا کر لیا تھا اور سمجھے کہ دواء دارو سے زخم کو شفا مل جاۓ گی. جبکہ بیچنے والا کا اگر یہ اپنا جانور تھا یا کسی نے اسے دھوکہ نا دیا تھا تو وہ جانتا ہوگا کہ چھوٹا ابھار بنا تھا جو بعد میں بڑھتا گیا اور تمام تر ادویات کے استعمال سے ٹھیک نا ہوا تو اس غریب بوڑھے کو جانور فریب کر کےتھوپ دیا.
جب مجھے بلایا گیا تو مکمل معائنہ اور استاتذہ سے مشورہ کرنے کے بعد اس نتیجے پہ پہنچے کہ یہ کینسر ہیے اور اس کا واحد اور آخری حل آپریشن کے ذریعے بیخ کنی ہیے. اور ہم نے ایسا ہی کیا تاہم امکان موجود ہیے کہ یہ دوبارہ ہو سکتا ہیے.
اس طویل تمہید کا مقصد یہ تھا کہ معاشرہ برباد کرنے میں فقط حمکرانوں کا قصور نہیں اکثر کردار ہمارا بھی ہیے.
اللہ آپ سب کا اور میرا حامی ناصر رہیے.
سلوتری: ڈاکٹر احتشام ویٹرنری سروسز جتوئی/ Dr. Ahtasham Veterinary Services Jatoi

Warning ⚠ graphics for community guidelines only.Surgical removal of cancerous mass from v***a in cross breed cow.جانور ...
01/08/2023

Warning ⚠ graphics for community guidelines only.
Surgical removal of cancerous mass from v***a in cross breed cow.
جانور کی ف*ج (جان) پہ موجود کینسر والے زخم کو بذریعہ آپریشن کاٹ کر علیحدہ کیا گیا.
Location: Jallu Sahu (جلوسہو جتوئی)

19/07/2023

چھوٹی سی غلطی کیسے آپ کےقیمتی جانوروں کو موت کی طرف دھکیل سکتی ہیے؟
#03026877739





12/07/2023

اپنے جانوروں کو اس موسم میں کونسے حفاظتی ٹیکہ جات لگواۓ جائیں تاکہ جانوروں کو بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے؟؟

یہ دو سال قبل دیکھا گیا منہ کھر کی بیماری  کا سب سے شدید متاثرہ جانور تھا. ہم بارہا گزارش کر چکے کہ تین مہلک بیماریاں جو...
30/06/2023

یہ دو سال قبل دیکھا گیا منہ کھر کی بیماری کا سب سے شدید متاثرہ جانور تھا. ہم بارہا گزارش کر چکے کہ تین مہلک بیماریاں جو ہمارے علاقہ میں پائی جاتی ہیں ان سے بچاو کے لیے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوا لیں. وہ تین بیماریاں ذیل میں بیان کی گئ ہیں.
١. گل گھوٹو
۲. چوڑے مار
٣. منہ کھر
I was going through my pictures gallery and came across this. It was worst case of FMD I observed two years back.
You guys are requested to get vaccinate your animals against these fetal diseases. Generally we face three major diseases that are endemic to our areas. These are listed below.
1. Hemorahgic Septicemia (HS)
2. Black Quarter BQ
3. Foot and mouth disease FMD



Muhammad Bilal




#شام

An accidental Proptosis in puppy🐶
09/06/2023

An accidental Proptosis in puppy🐶

جی-کیلسی ملٹی ویٹ سیریپ ویتنام سے امپورٹ کیا گیا ہیے جس کا مقصد پرندوں میں بریڈنگ کی بہتری, انڈے کے چھلکے کی کوالٹی کو ب...
08/06/2023

جی-کیلسی ملٹی ویٹ سیریپ ویتنام سے امپورٹ کیا گیا ہیے جس کا مقصد پرندوں میں بریڈنگ کی بہتری, انڈے کے چھلکے کی کوالٹی کو بہتر بنانا اور پرندوں میں ہڈیوں کو مظبوط کرنا ہیے.
مقدرا ایک ایم ایل سیرپ فی کلو پانی میں حل کر تین سے پانچ دن لگاتار استعمال کروائیں.

احتشام ویٹرنری کلینک جتوئی باالمقابل سکول براۓ ذہنی و جسمانی معزوراں تھانہ روڈ جتوئی.

Parasite eggجانوروں کے پیٹ میں پاۓ جانے والے کیڑوں کے انڈے بذریعہ خورد بین.
18/05/2023

Parasite egg
جانوروں کے پیٹ میں پاۓ جانے والے کیڑوں کے انڈے بذریعہ خورد بین.

For me the meanings of love💗
06/05/2023

For me the meanings of love💗

03/05/2023

کیا ادویات بے اثر ہوجائیں گی؟

اینٹی بائیو ٹک کا انسانوں اور جانوروں میں بے دریغ اور غیر ضروری استعمال اس وقت نئے عالمی مسئلےکی صورت اختیار کر چکا ہیے. عطائیوں, معالجوں اور مویشی مالکان کی جانب سے ادویات کے اس غیر ضروری استعمال کے نتیجے میں, جراثیم ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکے ہیں. ادویات بالخصوص اینٹی بائیوٹک کی پہلی نسل(first generation) جراثیموں کے لیے بے ضر ہوچکی ہیے. عطائیت کا گورکھ دھندا ایسے ہی چلتا رہا تو ممکن ہیے ہمیں ماضی میں رونما ہونے والی وباؤں کا ایک بار پھر سامنا کرنا پڑ سکتا ہیے.




ہمارے مریض شاپر میں ڈال کر بھی لاۓ جاتے ہیں.2020 میں رفاہ کالج کے آوٹ ڈور پہ لایا گیا بندر کا بچہ.
29/04/2023

ہمارے مریض شاپر میں ڈال کر بھی لاۓ جاتے ہیں.2020 میں رفاہ کالج کے آوٹ ڈور پہ لایا گیا بندر کا بچہ.

27/04/2023

گرمیوں میں جانوروں کے 90 فیصد امراض کا تعلق چیچڑ,مکھی اور پیٹ کے کیڑوں سے ہیے انھیں کنٹرول کریں ان شاء اللہ قوی امکان ہیے کہ آپ کو ڈاکٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی.

پیش خدمت ہیے عزت مآب ڈاکٹر چیئرمین عشر زکوات شہر سلطان
09/04/2023

پیش خدمت ہیے عزت مآب ڈاکٹر چیئرمین عشر زکوات شہر سلطان

09/04/2023

نمک گرمیوں میں بھی انتہائی ضروری ہے اور گرمیوں میں نئے چارہ جات کے ساتھ بہت ضروری ہے اور جن جانوروں نے بچہ دیا ہو اور دودھ کی مقدار بڑھ رہی ہو ان میں انتہائی ضروری ہے, اتنا ضروری کہ ان جانوروں میں نمک کا استمعال ایک ایمرجنسی والی بیماری کو روکتا ہے

بچہ کی پیدائش سے تین ہفتے ​پہلے جانوروں کو اضافی طور پر نمک نہیں دینا چائیے, اگر دے رہے ہیں تو روک دیں, کھرلی سے بھی ہٹا دیں,

اور بچہ دینے کے بعد شروع کر دیں, کھرلی میں بھی ضرور رکھیں اور جانور کی خوراک میں تیس سے پچاس گرام روزآنہ استمعال کر سکتے ہیں, زیادہ دودھ والے جانور کو ١٠٠ گرام روزآنہ بھی سے سکتے ہیں

@ #@ PH #03026877739
Dr.Ahtsham (D.V.M)

09/04/2023

مسئلہ: ایک نوزائیدہ جانور سانس نہیں لے رہا ہے۔ کچھ نئے پیدا ہونے والے جانور بہت کمزور ہوتے ہیں، خاص طور پر مشکل پیدائش کے بعد۔ ان کے پھیپھڑوں میں اکثر زیادہ سیال ہوتا ہے جو انہیں عام طور پر سانس لینے سے روکتا ہے۔ لہذا پیدائش کے بعد آپ کو یہ کرنا پڑے گا 1. اگر بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو تو اسے الٹا لٹکا دیں۔ بنانے کے لیے سینے کو رگڑیں۔ پھیپھڑوں میں کوئی بھی سیال ناک سے نکلتا ہے۔ 2. نوزائیدہ جانور کو پیچھے سے اوپر اٹھائیں ٹانگوں کو ایک منٹ یا اس سے زیادہ بلغم جانے کے لئے اور پھیپھڑوں سے سیال خارج ہوتا ہے۔ آپ کر سکتے ہیں۔ ایک چھوٹے جانور کی پچھلی ٹانگیں پکڑیں۔ اور بلغم بنانے کے لیے اسے گول کر دیں۔ ناک سے باہر آنا. 3. نوزائیدہ جانور کو پیٹھ کے اوپر رکھیں اس کی ماں کا سر نیچے کے ساتھ پھیپھڑوں سے سیال نکالنے میں مدد کریں۔ 4. بچے کے اوپر خشک گھاس کا ایک ٹکڑا رکھیں جانور کی ناک. اس سے پھر کھانسی ہوجاتی ہے۔ یہ سانس لینے لگتا ہے. 5. اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچہ تھن چوستا ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو بچے کوباؤلی پلائیں۔ دماغ ایک ہارمون خارج کرتا ہے جسے آکسیٹوسن کہتے ہیں۔ اس کے خون میں جس سے دودھ بہتا ہے۔ اسی عمل سے جانور جیر بھی جلدی نکال دیتا ہیے۔
#@Vet@Clinic@Jatoi@ # PH #03026877739
Dr.Ahtsham (D.V.M)

09/04/2023

"گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا"


تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ زیادہ سے زیادہ چودہ ماہ اور کم سے کم بارہ ماہ رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی جانور کے بچے کا دورانیہ چودہ ماہ سے بڑھ جائے تو وہ معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس مطلوبہ وقفے کو یقینی بنانے کے لیے جانور کا پہلے بچے کی پیدائش کے دو سے تین ماہ کے اندر اپنے آپکو تولید کے لیے تیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جسکی وجہ سے گائے اگلا بچہ ایک سال بعد پیدا کرنے کے لیے تیار ہوگی۔ اسکو عام زبان میں جانور کا گرم ہونا کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جانور نے تولید کے لیے اپنے آپکو تیار کرلیا ہے اور وہ ملاپ کے لیے تیار ہے۔ جانور کے گرم ہونے کا دورانیہ 6 سے 30 گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے اور پھر جانور اوسطً 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوتا ہے لیکن یہ اسکی حد عموماً 18 دن سے 24 دن تک ہوسکتی ہے۔اگر کسی وجہ سے پہلا دورانیہ estrus cycle میں جانور کو بریڈ نہ کیا جاسکے تو پھر 21 دن انتظار کرنا ہوگا۔ لہذا جانور کے گرم ہونے کی علامات کا پتہ ہونا بہت اہم ہوتا ہے تاکہ بروقت بریڈنگ کرکے تاخیر سے بچا جاسکے ۔

گرم ہونے کی علامات:
1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا
2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا
3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجنا اور لال ہوجانا
4- گاڑھا , چپکنے والا پانی💧 جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
5- بار بار پیشاب کرنا
6- خوراک کم کردینا اور دودھ کی پیداوار کا کم ہوجانا
7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا ۔ یہ بریڈ کرنے کا سب سے بہترین وقت ہوتا ہے۔

بریڈ کرنے کا مناسب وقت:⏰️

جانور کو بریڈ کرنے کا مناسب وقت گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے اور زیادہ سے 18 گھنٹے تک۔ یعنی اگر شام کے وقت گرم ہونے کی پہلی علامت دیکھی جائے تو صبح کے وقت بریڈ کریں۔ اور اگر بریڈ کرنے کے بعد بھی علامات نظر آئیں تو اس دن کی شام کو پھر بریڈ کریں۔
اگر جانور کسی وجہ سے حاملہ نہ ہوسکا تو پھر 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوگا۔
اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ اور پھر 90 دن کے بعد جانور کا حمل کے لیے مشاہدہ کریں۔

جس جانور تین دفعہ بریڈنگ کے بعد بھی حمل نہ ٹھہر سکے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں
#@Vet@Clinic@Jatoi@ # PH #03026877739
Dr.Ahtsham (D.V.M)

27/03/2023

جانور کی بچہ دانی میں موجود 80لیٹر سے زاٸد پانی نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
An emergency laprohysterotomy to resolve .

جن دوستوں کی گندم بارش سے گر گئی ھے مگر سبز ھے تو انہیں بتانا ھے کہ پریشان مت ھوں کیونکہ سبز گندم کو خوراک کے حصول کیلئے...
24/03/2023

جن دوستوں کی گندم بارش سے گر گئی ھے مگر سبز ھے تو انہیں بتانا ھے کہ پریشان مت ھوں کیونکہ سبز گندم کو خوراک کے حصول کیلئے زمین سے پانی اور پھر سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ھے ۔ اس عمل کو photosynthesis کہتے ہیں۔ لہٰذہ جیسے ہی بارش کا پانی خشک ھوا تو گندم کا سٹہ خود بخود سورج کی جانب کھڑا ہو جائے گا اور بوقت کٹائی آپ کی فصل زمین سے ایک فٹ بلند ہو جائے گی۔ یہ فطری عمل ہے اور اللہ کا نظام ھے جس میں تبدیلی نہیں ہوتی۔ زمیندار اطمینان رکھیں آپ کی بالکل لیٹی ہوئی فصل بھی چالیس من سے زیادہ کی اوسط دے گی۔ کیونکہ دانہ مکمل ھے۔ آپ صرف دس دن انتظار کریں اور معجزہ دیکھیں۔ سب کیلئے دعا کیا کریں۔ اللہ سب کو اپنے خزانہ غیب سے روزی دے گا۔
کاپی

22/03/2023

ہم ان لائن یا ان کال علاج معالجے کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں تو کسان صاحبان اور اپنے ہی ہم قبیل ڈاکٹر صاحبان کی طرف سے منفی رد عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہیے. وجہ ذیل میں دی گئ وڈیو ہیے جانور کے مالک محض فون پہ مشاورت اور بغیر تشخیص کے علاج کرنا چاہتے تھے نتیجہ حیوانے کے مکمل طور پہ گل جانے کی صورت میں سامنے آیا.
لہھذا کسان صاحبان سے گزارش ہیے کہ جادو کے گولے میں دیکھ کر علاج طلب کرنے کی بجاۓ مستند سلوتری حضرات سے رجوع کریں جو تسلی بخش معائنہ کے بعد بروقت تشخیص اور علاج سے آپ کے قیمتی سرماۓ اور متاع کو بچانے کی کوشش کر سکے.
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہیے.

18/03/2023

کسان حضرات محتاط رہیں ملک میں پھیلی موجودہ انارکی سے اب انسان اور جانور دونوں محفوظ نہیں ہیں. مارکیٹ میں ویٹرنری فارما سیوٹیکل کمپنیز کی اصلی ادویات کے مقابل جعلی اور دو نمبر ادویات کا دھندہ عروج پہ ہیے.
زیر نظر وڈیو میں ڈرگ انسپیکٹر نے جعلی پانچ گرام دوائی کا وسیع ذخیرہ پکڑا ہیے.
لہذا مستند سلوتری حضرات کی تجویز کردہ ادویات مستند مراکز سے حاصل کریں.
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.

25/02/2023

سرن/سرنیل کا کامیاب آپریشن.

Location: Lundi Pitafi

بچھڑے میں پیدائشی طور پہ گوبر کرنے کی جگہ موجود نا تھی. آپریشن کے ذریعے پیشاب کے اخراج کی جگہ بنائی گئ. Atresia-ani(abse...
23/02/2023

بچھڑے میں پیدائشی طور پہ گوبر کرنے کی جگہ موجود نا تھی. آپریشن کے ذریعے پیشاب کے اخراج کی جگہ بنائی گئ.
Atresia-ani(absence of a**l opening) in male crossbred HF calf and its surgical correction. The operation was performed 2 months ago and now he is doing fine.

Address

Jatoi

Telephone

+923026877739

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈاکٹر احتشام ویٹرنری سروسز جتوئی/ Dr. Ahtasham Veterinary Services Jatoi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ڈاکٹر احتشام ویٹرنری سروسز جتوئی/ Dr. Ahtasham Veterinary Services Jatoi:

Videos

Share

Category

Nearby pet stores & pet services


Other Veterinarians in Jatoi

Show All

You may also like