Kamalia Birds Club

Kamalia Birds Club Birds Sale Parchase Group

28/08/2024

Kamalia Birds Club ka What's app group bana liya hai. Plz join krnay k Liye Nichay link pr Click krain....

14 Piece Albino Black EyeLooking for new ShelterHealthy and ActiveVideo on Demand03340020721
22/01/2023

14 Piece Albino Black Eye
Looking for new Shelter
Healthy and Active
Video on Demand
03340020721

06/11/2021

Copy Paste
سبز ، گرے اور را طوطے کو باتیں سکهانے کا بہترین طریقہ .....
بہت سارے لوگ سبز اور را طوطے کے بچے اس شوق سے پالتے ہیں . کہ انہیں باتیں سکهائی جائے . اور اس پر بہت سارے پیسے اور وقت بهی لگاتے ہے .. اور کچهہ لوگ کامیاب ہوتے ہے . زیادہ تر لوگوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ..
بہت سارے لوگوں کی فرمائش پر میں آپ کو بڑی تفصیل سے اس بارے میں معلومات فراہم کرتا ہوں .
1 ... سب سے پہلے جب آپ گرین ، گرے یا را طوطے کے بچے خریدیں تو اس بات کا دهان رکهے کہ بچے صحیح ہے بیمار تو نہیں .. خاص طور پر انکی ٹانگیں سیدهی ہے . چونچ اور پنجے ٹهیک ہے .
2.. دوسرا اسکی گروتهہ ٹهیک ہے زیادہ کمزور تو نہیں . اور زیادہ کم عمر بهی نہ ہو کیونکہ فیڈ میں پهر کئی مسائل آتے ہے ..
اب آیئے موضوع کی طرف ..
3.. پہلی بات یہ کہ بچہ کو کتنی عمر میں باتیں سکهانی چاہیں .. بہت سارے لوگوں کو اس بات کا پتہ نہیں اور وہ شروع میں ہی فضول محنت کر کے تهک جاتے ہیں ۔ حالانکہ کے ابھی اسکی سکھنے کی عمر ابهی نہیں آئی ہوتی . جب تک عمر آتی ہے اس وقت یا تو ب آپ پرندہ یچ دیتے ہے یا بات کرنا چهوڑ دیتے ہیں ..

کونسے پرندے باتیں کرتے ہے ...
1... گرے پیرٹ ... 2... را طوطا ...3.. سبز طوطا .. جسے ہم کاٹها بهی کہتے ہیں ...4..مینا ...
اگر آپ نے صرف باتیں سکهانی ہیں اور شوق پورا کرنا ہے تو سبز طوطا بہیترین ہے . یہ زیادہ اور صاف انداز میں باتیں کرتا ہے . اور باقی سب سے سستا بهی ہے..

4... جب بچے کی عمر 6 ماہ ہوجائے تو آپ باتیں سکھانے کا زهن بنائے .. اور وہ آدمی جو اس طوطے کو فیڈ کرواتا ہے . طوطا اس سے جلدی باتیں سیکهے گا ۔۔
5 ..سب سے پہلے اسکے سامنے سیٹی بجائے . اور کوئی آسان ساجملہ بوليں . یہ عمل ہر روز کئی بار کریں .. خاص طور پر صبح کے وقت .. آپ اس بات پر توجہ نہ دیں کہ وہ بول نہیں رہا .. .
6... ایسے ہی طوطا ان الفاظ کو یاد کر لے گا اور پہلے پہلے وہ اپنے منہ میں ہی بولے گا آپ کو اسکی سمجهہ نہیں آئے گی پهر وہ ان الفاظ کو یاد کر لے گا . . پهر کچھ عرصہ بعد جب آپ اس کے سامنے یہ الفاظ بار بار بولیں گے تو وہ بهی انہیں باآسانی دہرائے گا ..

7... فرسٹ میں کچهہ لوگ اس بات سے آغاز کرتے ہے . میاں مٹهو چوری کهانی اے .. . یہ ایک لمبا سبق ہے جو اس کے لیئے یاد کرنا کافی مشکل ہے . اسلیے آپ بس ایک لفظ کا ا نتخاب کریں .. ہیلو .. بسم اللہ .. اسلام علیکم .. وغیرہ ..
اور اگر آپ اپنے طوطے کو اللہ کا ذکر سکهائے گے تو وہ ہر وقت ذکر کرتا رہےگا یہ آپ کے لیے ثواب اور گهر میں برکت اور صدقہ جاریہ بهی ہے ..
یہ رواج خاص طور پر سعودی عرب میں ہے . کہ طوطا اگر تلاوت ذکر نماز یا اذان کے الفاظ نہ بولے تو اسے پسند نہیں کیا جاتا .

اسکے سیکهنے کا عمل سات ماہ سے ایک سال تک جاری رہتا ہے اور یہ بہت سے الفاظ باآسآنی سیکهہ لیتا ہے . یورپ کی ایک خاتون نے اپنے سبز طوطے کو تقریبا آٹهہ سو الفاظ سکها رکهے ہے ..

8 ... اور ان الفاظ کو آپ ایک اچهے لہجے میں بولیں نہ کے ایسے ہی بس بے ڈھنگ طریقہ سے بولتے جائیں .. بعض اوقات سارے گهر والے ہی طوطے کے پیچهے پڑے رہتے ہے .. یا پهر بچوں کے حوالے کر دیتے ہے.. اور بچے اسکے پر اور دم بهی کینچهتے ہے . اور اسے بہت تنگ کرتے ہے .. اس طرح وہ خوف سے کچهہ نہیں بولتا ..

9... اس دوران طوطے کی خوراک کا خاص خیال رکها جائے .. اگر آپ اسکی ناپسندیدہ خوراک دیں گے یا پهر خوراک بدل دیں گے تب بهی وہ باتیں نہیں کرے گا ..
کوشش کریں جو خوراک اسے پسند ہو وہ دے اور ساتهہ ساتهہ باتیں بهی کریں . اس طرح اسکا موڑ اچها ہو گا اور باتیں کرے گا ..

10.... طوطے کا پنجرہ اچها کهولہ اور صاف ستهرا ہونا چاہئے زیادہ تر لوگ طوطا تو لے آتے ہیں پر پنجرے پر پیسے خرچ نہیں کرتے . اور کسی چهوٹے سے پنجرے میں ڈال دیتے ہے .. اس وجہ سے انکے پر خراب اور دم اکثر ٹوٹ جاتی ہے . اور انکی گروته اور خوبصورتی میں بھی بہت فرق پڑتا ہے ..

11... اور طوطے کو زیادہ پکڑنا نہیں چاہیئے . ہاں ہاتهہ پر بازوں پر بٹهانا چاہیئے . پکڑنا نہیں بٹهانا ... اور بہت جلد اسکے پر بهی نہیں کاٹنے چاہیئے .. اور اسکو ہر روز روم وغیرہ میں کهلا لازمی چهوڑنا چاہیئے .. .
12.. اسکو ہر طرح کی مکس خوراک اور ہر طرح کا پهل بدل بدل کر دینا چاہیئے ..
13... اور اسکا پنجرہ نیچے نہیں ہونا چاہیئے .. بلکہ تهوڑا اوپر اگر ہو تو یہ زیادہ بہتر ہے . تاکہ وہ سب کو دیکهے اور انکی باتیں سنے ..
آہستہ آہستہ یہ گهر کے افراد کی آواز اور انکو پہچان جاتا ہے اور بہت جلد پهر ان سے مانوس ہو جاتا ہے . اور انہیں دیکه کر شور مچاتا ہے ..
14... یہ گهر کی رونق اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے .. یہ بہت سمجهہ دار اور چالاک ہوتا ہے . کبهی تو یہ خود ہی چونچ سے پنجرہ کهول کر اڑ بهی جاتا ہے .

15.۔ اپنے پرندے کو خوش کریں وہ اپکو خوش کرے گا،
اپنے پرندے کو کھلونے دیں اپنے بچوں کے پرانے اور ٹوٹے ہے جس سے وہ کھلے، یا لکڑی کی نرم اور چھوٹی سے ٹھنی دیں جسے وہ کتر کتر کے بھینک سکے، طوطے ایسا کرنے سے خوش ہوتے ہیں، اور جب خوش ہوتے ہیں تو زیادہ سیکھتے ہیں

16۔ آپ جب اس کو پیار کر رہے ہوں یا باتیں کر رہے ہوں تب ان کی پسندیدہ چیز بادام یا سستی چیز سورج مُکھی کے بیج دیں
ایک سستا کھلونا بنا سکتے ہیں انکے سامنے سورج مکھی یا بادام کو ایک کاغذ کے ٹکڑے میں گیند بنا کر چھپا دیں اور وہ کاغذ کی گیند ان کو دیں، یہ کاغز پھاڑ کر اندر سے بیج نکالیں گے تو یہ بہت خوش ہوتے ہیں ایسا کرنے سے۔۔۔

17۔ سب سے ضروری چیز طوطے کے لیئے ایک یا دودن باعد انکو نہلانا ہے، وہ کسی کھلے برتن میں صاف پانی رکھ دیں جس میں یہ فطری طریقہ سے نہالیں اگر نہیں نہاتا تو پیار سے دو تین دن بعد سپرنکل بوتل سے شاور کریں، اس کا فائدہ یہ ہو گا کے پرندوں سے آپکے گھر والوں کو الرجی نہیں ہو گی،

اگر کوئی بات میں بتانا بھول گیا ہوں تو آپ لوگ کمنٹ میں بتا دیں تاکہ اسے پوسٹ میں۔ ایڈٹ کر دیا جاۓ اور سب کی معلومات میں۔ اضافہ ہو ۔۔۔۔۔

ڈاکٹر شیخ متین ۔ ڈی وی ایم ۔۔

02/08/2021

Copy Paste

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
البائینو ریڈ آئیز کی بہت زیادہ مانگ ہے اور دستیابی کم ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ھے اور
اس کی موجودہ قیمت کچھ احباب کی پہنچ سے باہر ھے
پہلے یہ دیکھتے ھیں کہ البائینو ریڈ آئیز کی اسقدر مانگ کیوں ہے اور پھر سمجھنے کی کوشش کرتے ھیں کہ کیا کوئی پرندہ اس کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سیکتا ھے؟
ان دونوں باتوں کیلیے ہمیں جنیٹکس کو سمجھنا ہوگا۔

البائینو ریڈ آئیز Albino Red Eyes
یہ پرندہ اپنے اندر 2 جینز رکھتا ھے بلیو اور اینو، یہ دونوں جینز مہنگے پرندوں کی پیداوار کیلیے ضروری ھیں، جیسا کہ
پاربلیو اور پار بلیو سپلٹ اینو کی قیمتوں کا فرق دیکھ لیجیے۔
آپلائین اور آپلائین سپلیٹ بلیو کی قیمتوں کا فرق
اور کریمینو کیلیے اینو جین کا ہونا لازم ھے۔ اس طرح کی اور کئی مثالیں ھیں۔
تو سمجھ آیا کہ البائینو ریڈ آئیز بلیو اور اینو جینز حصول کیلیے لیا جا رھا ھے۔
اب سوال یہ ھے کہ کیا کوئی سستا پرندہ یہ کام کرسکتا ھے؟
جی بالکل؛ لوٹینو سپلٹ بلیو !!

لوٹینو سپلٹ بلیو LutINO/Blue
لوٹینو کے نام سے ہی پتہ لگ گیا کہ اس میں اینو جین موجود ہے، اب رہ گیا بلیو جین تو وہ بلیو فشری سے مل جاے گا۔
تو سمجھ آئی کہ البائینو ریڈ آئیز کی ضرورت لوٹینو سپلٹ بلیو سے پوری ہو سکتی ھے۔

اب دیکھتے ھیں البائینو ریڈ آئیز کی جگہ لوٹینو سپلٹ بلیو لگانے کے فوائد اور نقصانات:

نقصانات:
البائینو ریڈ آئیز کی جگہ لوٹینو سپلٹ بلیو لگانے سے وژیول بچے کم آتے ھیں اور سپلٹس زیادہ)۔

فوائد:
لوٹینو کی قیمت البائینو ریڈ آئیز سے آدھے سے بھی کم ھے۔
لوٹینو گرین پرندہ ھے اس لیے بچے کوالٹی والے پیدا ہوتے ھیں اور ان کے بچنے کا تناسب بھی زیادہ ھے۔
کم تعداد میں ہی سہی لیکن البائینوریڈ آئیز والا رزلٹ مل جاتا ھے، ساتھ میں گرین فشراور لوٹینو کے سپلٹس میں مہنگے پرندے بھی ملتے ھیں()۔
گرین ٹو بلیو پیئرنٹس ہونے کی وجہ سے بچوں کی ماسکنگ، سائیز، اور صحت بہت بہتر ہوتی ھے۔
آپ فشر اور پرسناٹا کا فرق پہچان سکتنے ییں جوکہ البائینو ریڈ آئیز کی صورت میں ممکن نہیں()۔
نوٹ:
جہاں جہاں لوٹینو لکھا ہے اس سے مراد لوٹینو ریڈ آئیز ھے۔
لوٹینو ریڈ آئیز کو بلیو سپلٹ اینو سے لگانے سے لوٹینو سپلٹ بلیو بچے ملتے ہیں۔
آپ کے وقت کا شکریہ جزاک اللہ خیرا والسلام

06/12/2020






سمپل طریقے سے سمجھایا جائے تو
اگر آپ کے شید میں پیدا ہونے والے بچے گلابی یا سرخ رنگ کے نہیں ھیں تو اسکا مطلب یہ ہے کے ان بچوں کے پٹھوں میں طاقت نہیں ہے، اسی لیئے بہت سارے بچے انڈے کا چھلکا توڑنے سے پہلے ہی انڈے کے اندر مر جاتے ہیں، یا بعد میں معزور ھونے کے چانس ان میں بڑھ جاتے ہیں، کئی دفعہ پیرنٹس اس کمی کو فیڈ کروا کے پوری تو کر دیتے ہیں مگر سوال یہ ہے کے اسکی وجہ کیا ہے اور اسکا کیا حل ھے،

اسکی ایک وجہ تو یہ ھے کے کیلشیم اچھا دیا جاۓ ماں باپ کو، جسکے اندر بہترین وٹامن ڈی شامل ھو جو کیلشیم کو جزب کرے، جیسے کے سب سے بہترین ڈی نیوٹریکل ھے، یا ایوی فوم کا کیلشیم پائڈیولیٹ،

مگر ایک اور وجہ جو تقریباً 90 % بریڈرز نے اج تک نوٹ نہیں کی وہ ھے، وٹامن #بی #کمپلیکس، #وٹامن #بی 12 کی #کمی،

of
Vitmin
Vitmin

#بی #کمپلکس کی کمی کو جب اپ پورا کریں گے تو بچوں کا رنگ گلابی ھوگا اور یہ بچیے نا صرف طاقتور ھو گے بلکہ ان میں ھر بیماری سے نبٹنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ھو گی اور یہ جلدی گرو کریں گے،



مجھے اس مسئلے کا بہترین حل
Avifoam Multivitamin
کے استعمال کرنے سے ملا ہے، اور بچوں کا گلابی رنگ میں رزلٹ مل رہا ہے،
(My Next post will be about this product)

ایک اور اپکو ھنٹ بتاتا چلوں اگر پیدا ہونے والے بچوں کی سکن کا رنگ سفید ھو رھا ھے اور وہ مرنے کے قریب ھے تو اسکے منہ میں مچھلی کے آئل کا ایک قطرہ، یا ایویان کے کیپسول کا ایک قطرہ ڈال کر فوسٹر کرنے سے وہ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئے گا، لہذا جو چیز اپکو بی کمپلیکس بہتر کرنے میں مدد دے آپ اسے اپنی مرضی سے ضرور استعمال کریں
Copy Paste

موٹیویشن فور نیو بریڈرز ۔۔۔۔
21/10/2019

موٹیویشن فور نیو بریڈرز ۔۔۔۔

21/09/2019

Copy Paste

INO BUDGIES

آج میں کوشش کرتا ہوں آپ لوگوں کو بتانے کی کہ اینو جین (عرفِ عام میں جسے ریڈ آئیز کہتے ہیں) کیسے کام کرتا ہے یا اینو کیسے بنتا ہے.

سب سے پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ بجریز کے بنیادی رنگ دو ہیں، جسے Base colour کہتے ہیں اور وہ ہیں پیلا اور سفید (yellow and white). بنیادی رنگ یا Base colour کو سمجھنے کے لیے کچھ مثالیں دیتا ہوں.

1) کمرے کی نئی دیواروں کو پینٹ کرنے سے پہلے وال پٹی کی بیس لگاتے ہیں پھر اس کے اوپر پینٹ کرتے ہیں
2) خواتین میک اپ کرنے سے پہلے چہرے پر بیس لگاتی ہیں پھر اس کے اوپر میک اپ کرتی ہیں (معذرت کے ساتھ 🙏😜)
3) گاڑی کو پینٹ کرنے سے پہلے پوٹین کی بیس لگاتے، اس کے اوپر پینٹ کرتے جس رنگ کا بھی کرنا ہو.

امید ہے مندرجہ بالا مثالوں سے بیس کلر (Base colour) کی سمجھ آ گئی ہو گی. آگے چلتے ہیں. تو بجریز کا بیس کلر پیلا ہوتا ہے یا سفید اور باقی سبز، نیلا یا جو بھی رنگ ہوتا ہے وہ اس کے اوپر پینٹ ہوتا ہے.

اب بات کرتے ہیں اینو جین کی، اینو جین جب کسی برڈ کے خون میں شامل ہوتا ہے تو وہ خون میں وہ مادہ ختم کر دیتا ہے جس سے پرندے کے جسم پر کالا رنگ یا بیس کلر کے علاوہ کوئی رنگ نظر آتا ہے (نیلا، سبز، گرے، وائلٹ، براؤن وغیرہ وغیرہ) اس جین کی وجہ سے بیس کلر کے علاوہ جو بھی رنگ نظر آتا ہے وہ غائب ہو جاتا ہے اور پیچھے بنیادی رنگ رہ جاتا ہے جو پیلا یا سفید ہوتا ہے، مثلاً ایک نیلے رنگ کے بجری میں جب اینو جین شامل ہوتا تو وہ نیلا اور کالا رنگ ختم کر دیتا ہے اور پیچھے بیس کلر سفید رہ جاتا ہے جسے ہم البینو کہتے ہیں یا ایک سبز رنگ کے بجری میں جب اینو جین شامل ہوتا ہے تو وہ سبز اور کالا رنگ ختم کر دیتا ہے اور پیچھے پیلا رنگ رہ جاتا ہے جسے ہم لٹینو کہتے ہیں، اس مثالوں سے سمجھانے کا مقصد یہ ہے کہ اینو جین کی وجہ سے بجری پورا سفید یا پیلا بن نہیں جاتا بلکہ اس جین کی وجہ سے باقی رنگ ختم ہو جاتے اور پیچھے سفید یا پیلا رنگ رہ جاتا، اسی جین کی وجہ سے چونکہ کالے رنگ کا مادہ ختم ہو جاتا ہے چنانچہ آنکھوں سے بھی ختم ہوتا ہے اور آنکھیں سرخ نظر آتی ہیں جو کہ دراصل خون کی رگیں ہوتی ہیں جو آنکھوں سے گزر رہی ہوتی ہیں.

مجھے امید ہے اب زیادہ تر لوگ سمجھ گئے ہوں گے کہ اینو جین کیسے کام کرتا ہے اور کیسے اپنا اثر ڈالتا ہے.

* سفید اور پیلا رنگ Base colour کہلاتے ہیں
* نیلا، سبز، گرے، وائلٹ وغیرہ Body Colour کہلاتے ہیں.

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو، واسلام

18/09/2019

.پرندوں کی بریڈنگ اور بہت ساری بیماریوں کے لیے میڈیسنز اور طریقہ استعمال ...
پرندوں کے شوق کے ساتهہ انکے علاج معالجے کی بهی ضروت پڑتی رہتی ہے . کیونکہ پرندوں کے شوقین سستے اور مہنگے پرندے پال رہے ہیں .
شوقین اس وقت بے بس نظر آتا ہے جب برڈز بیمار ہوتے ہیں . اور پهر علاج اور معالج ڈهونڈنے میں وقت درکار ہوتا ہے . اور بہت سارے لوگوں کو علاج اور میڈیسن کا پتہ نہیں ہے . اور پتہ کرتے کرتے برڈز کا پتہ جڑ جاتا ہے .
اور پهر بہت ساری دوائیں ایسی ہے جو صرف نام کی ہے کام کی نہیں . جس وجہ سے علاج ناکام ہو جاتا ہے .
یقینن زندگی موت اللہ کے ہاتهہ میں ہے . دوائی ایک حیلہ ہے اور شفا کا وسیلہ ہے .
بہت سارے لوگ بسااوقات میڈیسن کے بارے میں پوچتهے رہتے ہیں . اور بعض اقات مصروفیات کی وجہ سے بتانے میں دیر ہو جاتی ہے .
اس لیے میں نے بہت محنت اور اپنے تجربے کے ساتهہ میڈیسن کی ایک لسٹ تیار کی ہے . جو برڈز کی مختلف بیماریوں کو کنٹرول کرے گی ..
مقصد صرف آپ کے برڈز کی حفاظت اور آپ کی رہنمائی ہے . جو بهی انفارمیشن حافظ برڈز فارم آپ کے لیے پیش کر رہا ہے صرف ثواب کی خاطر اور کچهہ نہیں ..
اکثر برڈز کو آنکهوں کی بیماری . موشن لگ جانا . پیٹ میں کیڑے ہو جانا . پرندوں کی گروتهہ نہ ہونا .. کیلشم کی کمی کا ہونا .. پروں کا خراب ہونا . بریڈنگ کا رک جانا . . اور موسمی بیماریوں کا شکار ہو جانا ..
آیئے اب موضوع کی طرف ..
1 .... آنکهوں کی بیماری کے لیے ..
موسمی خرابی کی وجہ یا پهر پنجرے کی ناقص صفائی . یاپهر وائرس کی وجہ سے برڈز کی آنکهیں خراب ہو جاتی ہے .
علاج ...... ایسی صورت حال میں عرق گلاب کا استعمال ضرور کریں . اگر آنکهہ میں نہ ڈال سکیں تو شاور سے سپرے ضرور کریں . اور پهر بعد میں سوتی کپڑے کے ساتهہ انکهوں کو صاف کر دے ..
پهر یہ آئی ڈراپ کا استعمال کریں ..
1... میتها کلور ..
2.... ڈیکسا کلور آئی ..
آنکهوں میں پانی آنا آنکهہ کا سوج جانا . ان سب کے لیے ایک ڈروپ استعمال کریں . یعنی دونوں میں سے کوئی بهی دن میں دو بار ایک ایک ڈروپ استعمال کریں .. انشا اللہ فائدہ ہو گا ..
موشن کے لیے ....
برڈز اکثر موشن کا شکار ہو جاتے ہے پهر بہت ویک ہو جاتے ہے اور بعد میں مر جاتے ہے
1 ... سب سے پہلے اسکو علیحدہ کریں .
فلیجل سیرپ کا استعمال کریں ایک ڈروپ منہ میں ڈالیں ..
2 .. انٹکس بی .. یہ ٹیبلٹ ہے اسکا چوتها حصہ پانی میں ڈال کر دیں .
3. .. دیسی نسخہ بہت مفید تجربہ شدہ ہے ..
اجوائن کا قہوہ ... ایک چمچ اجوائن کو دو کپ پانی میں پکایئں جب ایک کپ رہ جائے تو استعمال کریں .. انشا اللہ فائدہ ہو گا ..
اور حافظ برڈز فارم کے لیے دعا بهی کریں ..
1. پیٹ میں کیڑوں کا علاج ..
1 .. زینٹل سیرپ کا استعمال . ایک لیٹر پانی میں ایک چمچ ہفتے میں ایک بار بعد میں مہینے میں دو بار پهر مہینے میں ایک بار ..
2 ... سیب کا سرکہ ...
اسکا استعمال بهی بہت زیادہ مفید ہے پیٹ کے کیڑوں اور چربی کے لیے . ہفتے میں ایک بار پانی میں استعمال کریں ..
بریڈنگ کے لیے ...
جو برڈز بریڈنگ روک دیتے ہے یا پهر بہت کم بریڈ کرتے ہیں . انکے لیے صرف بریڈنگ سیزن میں استعمال کریں .. سردی کے موسم اور مناسب مقدار میں استعمال کریں ..
ایویان کیپسول . 600 ملی گرام . ایک کلو باجرے کو اچهی طرح صاف کر لیں پهر اس میں دو کیپسول ڈال کر کسی بند برتن یا پلاسٹک شاپر میں دو دن بند رکهیں . پهر روزانہ تهوڑا سا برڈز کو استعمال کروایئں . .
2. ... زیتون کا تیل .. اچهی کمپنی کا زیتون کا تیل کلو باجرے میں ایک چمچ ڈال کر استعمال کریں .
3.... عام لوگوں کے لیے . مچهلی کی تیل والے کیپسول دو عدد کلو باجرے میں استعمال کریں .
یہ سب انکے لیے جو بریڈ نہں کرتے . جو کر رہے ہیں انکو نہ دے . صرف سردی میں استعمال کریں ..
بریڈنگ سیزن میں کیلشیم کی کمی اور بریڈ بڑهانے کے لیے ..
1. .. سیرپ .کیلشیم بی ..
2. ... ریگنم سیرپ ..
ایک چمچ ہفتے میں ایک بار استعمال کریں بہترین بریڈ حاصل ہو گی .
یہ برڈز میں کیلشہم اور وٹامن کی کمی کو دور کرتا ہے . اس میں بہت سارے وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہم برڈز کو عام طور پر استعمال نہیں کروا سکتے
آخری اور بہت ضروری میڈیسنز .. اینٹی بائیٹک ..
کسی بهی بیماری کی فورا روک تهام یعنی کنٹرول کیلیے . اینٹی بایئٹک کا استعمال کیا جا سکتا ہے . اور یہ ایمرجنسی کا کردار ادا کرتی ہے .
برڈز کی مختلف بیماریوں میں استعمال یعنی موسمی وجوہات کی بنا پر .
برڈز کو بخار کا ہونا . برڈز کا سست ہو جانا . گلے کی خرابی . پیٹ خراب ہونا .. وائرس کا حملہ ہونا . تیز اور ٹهنڈی ہوا سے برڈز کا بیمار ہونا . . وغیرہ وغیرہ ..
ان سب میں سے آپ کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے . بہت ساری لکهہ رہا ہوں تانکہ کو ئی بهی فورا مل جائے . اور اینٹی بائیٹک اپنے پاس ہر وقت ضرور رکهیں ..
حافظ برڈز فارم کی تجربہ شدہ میڈیسن ..
1. .. اوکسی این ففٹی ...
2 ... ٹائلو فرسن .....
3 ... ٹیٹرا کلور .. .
4. .. ٹائلو ڈوکسی ..
5 ... انروسم ....
6 ... ایموکسل ...
ان سب اینٹی بایئٹک میں سے آپ کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے .. سب بہتریں ہے سب کا اچها رزلٹ ہے .
کوئی بهی اپنا تجربہ کبهی کسی کو نہیں بتاتا لیکن حافظ برڈز فارم آپ کے لیے اپنا تجربہ محنت اور دل کی باتیں شیئر کاتا ہے کیونکہ آپ کے برڈز بهی ہمارے برڈز ہے انکا علاج ہمارا فرض ہے ..
برڈز کی گروتهہ کے لئے .
کچهہ برڈز عام برڈز سے کمزور نظر آتے ہے خوراک یا بیماری کے حملے سے ویک ہو جاتے ہے .
1... میهتی پول ..
2. .. کیلشیم بی
3 ... ریگنم .
ان میں سے کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے .
پرندوں کے پروں میں کیڑے . یعنی جویں پڑ جانا .
برڈز باربار خارش کرتے ہے پروں کو نوچتے اور پهلاتے ہے .. اور کمزور ہو جاتے ہے .
1. ... کو پیکس پاوڈر ..
اس پاوڈر کو برڈز کے پروں اور پوری باڈی پر لگایا جائے خاص طور پر پروں کے نیچے .
منہ اور آنکهوں کو بچا کر . ایک دو بار سے کیڑے مر جائے گے ..

18/09/2019

Copied post
پرندوں کے لیے قدرتی وٹامن اور کیلشیم کی وافر مقدار ۔۔ تفصیل کے ساتھ ۔۔۔۔
آج کل پرندوں کے نئے شوقین اور نئے حکیم بھی بہت زیادہ ہے ۔۔ اس لیے شوق بڑھانا اور پرندوں کو بچانا کافی مشکل بن گیا ہے ۔۔
نت نئے فارمولے اور بار بار دوایئوں کا نام بدل کر وہی لال پیلے شربت ۔۔
وٹامن اور کیلشیم کے نام پر سادہ لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔ اور یہ سرا سر پیسے اور پرندوں کا نقصان ہے ۔۔
بریڈنگ کے شیدائی لوگ انڈے بچوں کے نام پر ہر چیز لوٹا رہے ۔۔ ۔ واہ واہ
میری ہر وقت یہی کوشش ہے کہ آپ اور آپ کے برڈز نقصان سے بچ جائے ۔۔ اور کسی طرح آپ یہ سمجھ جائے کہ بریڈ میڈیسن سے نہیں نیچرل ہوتی ہے ۔۔۔
اور میں قطعا دوائوں والی بریڈ کو پسند نہیں کرتا ہے ۔۔
آئیے اب موضوع کی طرف ۔۔۔
برڈز کو یقینن کیلشیم اور وٹامن کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔۔ اور یہ سب اللہ تعالی نے انکو عطا فرمائی ہے ۔۔
سوچنے والی بات ۔۔
جنگلوں میں وٹامن اور کیلشیم کی دوکان نہیں ۔۔ وہاں انکا ابا ۔ وٹامن پورے کرتا ہے ۔۔
آپ سب چیزیں چھوڑ کر یہ تین چیزیں استعمال کریں اور حیران ہو جائے ۔۔
1 ۔۔۔۔ پالک ۔۔ یہ ایک قدرتی غزا اور قدرت کا لاجوآب تحفہ ہے ۔۔
پالک کے فوائد ۔۔۔
اس میں وٹامن ۔ اے ۔۔ A.. بی ۔۔B .سی۔۔ C .. کے ۔۔ K ..
میگنیشیم ۔۔ آئرن ۔۔ پوٹاشیم ۔۔ پروٹین ۔۔ فاسفورس ۔۔ تانبا ۔۔ زنک ۔۔ جست ۔۔ اور فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔۔
سورہ رحمان ۔۔۔ تم میری کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے ۔۔
اس ایک چیز میں کتنے اجزا ہے جو رب تعالی نے ڈالے ہے ۔۔
اور بازاری وٹامن ۔۔ آپ سمجھ تو گئے ہے ۔۔
پیارے بھائی یہ سب چیزیں برڈز کے لیے بہت ضروری ہے ۔۔
اگر برڈز میں یہ سب وٹامن پائیے جائے تو انہیں بریڈ سے کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔۔ آپ بھی ۔۔
2۔۔ ۔ میتھی ۔۔ کو عربی زبان میں ۔۔ حلبہ ۔۔ پشتو میں ملحوزے ۔۔ انگلش میں ۔۔ Fenugreek.. کہا جاتا ہے
میتھی کے بارے میں حدیث مبارکہ ۔۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر میری امت کو میتھی کے فوائد کا پتا چل جائے تو یہ اسے سونے کے باو بھی خریدیں ۔۔ سبحان اللہ ۔۔
میتھی میں وٹامن ۔۔ A.. B ..c کیلشیم فولاد ۔فاسفورس زنک وغیرہ پایا جاتا ہے ۔۔
اس دونوں کے بہت زیادہ فوائد ہے آپ لوگ بھی کھانے میں ضرور استعمال کریں ۔۔
3۔۔ لوسن ۔۔ جسے شٹالہ بھی کہا جاتا ہے ۔۔ یہ بکریاں اور بھینس وغیرہ بڑے شوق سے کھاتی ہے ۔۔
انکے فوائد ۔۔ اگر آپ یہ چیزیں روٹین سے برڈز کو کھلائے گے تو وہ بہت اچھی بریڈ کریں گے ۔۔
اور یہ چیزیں عام جوڑوں کو بریڈنگ موڈ میں لانے کے لیے موثر ثابت ہونگی ۔۔
اور آپ کے برڈز کو پر جھڑنے کا مسلہ نہیں ہو گا اور انکے پر اور کلر بہت صاف اور شائین ہونگے ۔۔
اور یقینن انڈوں اور بچوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا ۔۔
اور بریڈ کے سیزن میں یہ سوفٹ فوڈ کا کام بھی کریں گا ۔ کیونکہ نرم غذا ہے اور مادہ اپنے بچوں کو آسانی سے کھلائے گی ۔۔ اس طرح وٹامن بچوں میں بھی منتقل ہو نگے ۔۔ اور انکی گروتھ اور سایئز بہت اچھا نکلے گا ۔۔
نوٹ ۔۔ یہ سب صرف سردی میں استعمال کریں ۔۔ یہ برڈز کو سردی سے بھی بچائے گا ۔۔ یہ سب چیزیں بہت گرم تاثیر رکھتی ہے ۔۔
ڈالنے کا طریقہ ۔۔
ان میں سے کوئی بھی چیز برڈز کو ڈالنے سے پہلے اچھی طرح دھو کر سکھا لے ۔۔ تانکہ سپرے دوائی وغیرہ سے بچا جا سکے ۔۔
برڈز کو جب بھی دیں سکھانا لازمی ہے ۔ گیلا مت دیں ۔۔
ڈالنے کا شیڈول ۔۔
آپ اپنے برڈز کو ایک دن پالک ڈالے پھر ایک دن چھوڑ کر ۔۔ میتھی ۔۔ اور پھر ایک دن چھوڑ کر لوسن ۔
مقدار کم رکھیں ۔۔ تازہ ڈالیں ۔۔
کھانے کے بعد بچا ہوا نکال دیں

السلام علیکم! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں آج کل پرندوں کا شوق لوگوں  میں بڑھتا جا رہا ہے اور سب سے زیادہ جو شوق لوگوں میں پا...
13/09/2019

السلام علیکم!
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں آج کل پرندوں کا شوق لوگوں میں بڑھتا جا رہا ہے اور سب سے زیادہ جو شوق لوگوں میں پایا جاتا ہے وہ ہے آسٹریلن طوطے بجری گر کا اور آج سے دس پندرہ سال پہلے اور اب اس شوق میں کافی تبدیلی آئی۔ پہلے لوگ صرف باجرہ ڈالتے تھے اور کالونی میں رکھتے تھے ان کو مگر آج کل لوگ ان کو الگ الگ پورشن میں رکھتے ہیں اور دانہ بھی مکس سیڈ ڈالتے ہیں جس سے اچھی بریڈ لینا آسان ہو جاتا ہے۔ اب بات کرتے ہیں ان کے کالونی سسٹم اور پورشن سسٹم کی ۔ پورشن سسٹم میں ان کو رکھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سے ان کی لڑائی کم ہوتی ہے اور یہ الگ الگ رہ کر بریڈ صحیح کرتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شوق رکھتے ہیں مگر ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ان کی الگ الگ دیکھ بھال کر سکیں یا الگ الگ دانہ پانی ڈالنا مشکل ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ کالونی سسٹم اپناتے ہیں۔ اور نتیجہ یہ نکلتا ہے بجری گر کی آپس کی لڑائی سے ان کی بریڈ پر کافی اثر پڑتا ہے اور اکثر یہ ایک دوسرے کے بچے مار دیتے ہیں۔
اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ کالونی سسٹم میں لکڑی کے باکس بنوا کر لگا دیں اور ان کے اندر مٹکی لگائیں اس سے سب جوڑے خود کو تنہا محسوس کریں گے اور لڑائی بالکل نہیں ہوگی یا بہت کم ہوگی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ان کے بچے نیچے نہیں گریں گے اگر نیچے گرےتو باکس کے اندر ہی گریں گے اور آپ ان کو دوبارہ مٹکی میں رکھ سکتے ہیں اور اکثر ان کو باکس کے اندر ہی فیڈ کروا دیتے ہیں ۔ باکس کے اندر مٹکی کے آگے ایک لکڑی ضرور لگائیں جس سے بجری کا جوڑا پرا ئیویسی محسوس کرے گا اور آپ کو کالونی کے اندر پورشن والے سسٹم جیسی بریڈ ملے گی اور آپکا وقت بھی بچ جاۓ گا۔
نوٹ: یہ ایک تجویز ہے اور میرا ذاتی تجربہ ہے باقی آپ لوگ اپنے شوق کو اپنی پسند کے مطابق بہتر بنا سکتے ہیں۔

09/07/2019

پرندوں کی بریڈنگ اور بہت ساری بیماریوں کے لیے میڈیسن اینٹی بایئٹک دوائیں اور طریقہ استعمال ...

پرندوں کے شوق کے ساتهہ انکے علاج معالجے کی بهی ضروت پڑتی رہتی ہے . کیونکہ پرندوں کے شوقین سستے اور مہنگے پرندے پال رہے ہیں .

شوقین اس وقت بے بس نظر آتا ہے جب برڈز بیمار ہوتے ہیں . اور پهر علاج اور معالج ڈهونڈنے میں وقت درکار ہوتا ہے . اور بہت سارے لوگوں کو علاج اور میڈیسن کا پتہ نہیں ہے . اور پتہ کرتے کرتے برڈز کا پتہ جڑ جاتا ہے .

اور پهر بہت ساری دوائیں ایسی ہے جو صرف نام کی ہے کام کی نہیں . جس وجہ سے علاج ناکام ہو جاتا ہے .

یقینن زندگی موت اللہ کے ہاتهہ میں ہے . دوائی ایک حیلہ ہے اور شفا کا وسیلہ ہے .

بہت سارے لوگ بسااوقات میڈیسن کے 🐆🐐🐓🕊🐿🐇🐈🐩🐕🐏بارے میں پوچتهے رہتے ہیں . اور بعض اقات مصروفیات کی وجہ سے بتانے میں دیر ہو جاتی ہے .

اس لیے میں نے بہت محنت اور اپنے تجربے کے ساتهہ میڈیسن کی ایک لسٹ تیار کی ہے . جو برڈز کی مختلف بیماریوں کو کنٹرول کرے گی ..

مقصد صرف آپ کے برڈز کی حفاظت اور آپ کی رہنمائی ہے . جو بهی انفارمیشن حافظ برڈز فارم آپ کے لیے پیش کر رہا ہے صرف ثواب کی خاطر اور کچهہ نہیں ..

اکثر برڈز کو آنکهوں کی بیماری . موشن لگ جانا . پیٹ میں کیڑے ہو جانا . پرندوں کی گروتهہ نہ ہونا .. کیلشم کی کمی کا ہونا .. پروں کا خراب ہونا . بریڈنگ کا رک جانا . . اور موسمی بیماریوں کا شکار ہو جانا ..

آیئے اب موضوع کی طرف ..

1 .... آنکهوں کی بیماری کے لیے ..

موسمی خرابی کی وجہ یا پهر پنجرے کی ناقص صفائی . یاپهر وائرس کی وجہ سے برڈز کی آنکهیں خراب ہو جاتی ہے .

علاج ...... ایسی صورت حال میں عرق گلاب کا استعمال ضرور کریں . اگر آنکهہ میں نہ ڈال سکیں تو شاور سے سپرے ضرور کریں . اور پهر بعد میں سوتی کپڑے کے ساتهہ انکهوں کو صاف کر دے ..

پهر یہ آئی ڈراپ کا استعمال کریں ..

1... میتها کلور ..

2.... ڈیکسا کلور آئی ..

آنکهوں میں پانی آنا آنکهہ کا سوج جانا . ان سب کے لیے ایک ڈروپ استعمال کریں . یعنی دونوں میں سے کوئی بهی دن میں دو بار ایک ایک ڈروپ استعمال کریں .. انشا اللہ فائدہ ہو گا ..

موشن کے لیے ....

برڈز اکثر موشن کا شکار ہو جاتے ہے پهر بہت ویک ہو جاتے ہے اور بعد میں مر جاتے ہے

1 ... سب سے پہلے اسکو علیحدہ کریں .
فلیجل سیرپ کا استعمال کریں ایک ڈروپ منہ میں ڈالیں ..

2 .. انٹکس بی .. یہ ٹیبلٹ ہے اسکا چوتها حصہ پانی میں ڈال کر دیں .

3. .. دیسی نسخہ بہت مفید تجربہ شدہ ہے ..

اجوائن کا قہوہ ... ایک چمچ اجوائن کو دو کپ پانی میں پکایئں جب ایک کپ رہ جائے تو استعمال کریں .. انشا اللہ فائدہ ہو گا ..

1. پیٹ میں کیڑوں کا علاج ..

1 .. زینٹل سیرپ کا استعمال . ایک لیٹر پانی میں ایک چمچ ہفتے میں ایک بار بعد میں مہینے میں دو بار پهر مہینے میں ایک بار ..

2 ... سیب کا سرکہ ...

اسکا استعمال بهی بہت زیادہ مفید ہے پیٹ کے کیڑوں اور چربی کے لیے . ہفتے میں ایک بار پانی میں استعمال کریں ..

بریڈنگ کے لیے ...

جو برڈز بریڈنگ روک دیتے ہے یا پهر بہت کم بریڈ کرتے ہیں . انکے لیے صرف بریڈنگ سیزن میں استعمال کریں .. سردی کے موسم اور مناسب مقدار میں استعمال کریں ..

ایویان کیپسول . 600 ملی گرام . ایک کلو باجرے کو اچهی طرح صاف کر لیں پهر اس میں دو کیپسول ڈال کر کسی بند برتن یا پلاسٹک شاپر میں دو دن بند رکهیں . پهر روزانہ تهوڑا سا برڈز کو استعمال کروایئں . .

2. ... زیتون کا تیل .. اچهی کمپنی کا زیتون کا تیل کلو باجرے میں ایک چمچ ڈال کر استعمال کریں .

3.... عام لوگوں کے لیے . مچهلی کی تیل والے کیپسول دو عدد کلو باجرے میں استعمال کریں .

یہ سب انکے لیے جو بریڈ نہں کرتے . جو کر رہے ہیں انکو نہ دے . صرف سردی میں استعمال کریں ..

بریڈنگ سیزن میں کیلشیم کی کمی اور بریڈ بڑهانے کے لیے ..

1. .. سیرپ .کیلشیم بی ..

2. ... ریگنم سیرپ ..

ایک چمچ ہفتے میں ایک بار استعمال کریں بہترین بریڈ حاصل ہو گی .
یہ برڈز میں کیلشہم اور وٹامن کی کمی کو دور کرتا ہے . اس میں بہت سارے وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہم برڈز کو عام طور پر استعمال نہیں کروا سکتے

آخری اور بہت ضروری میڈیسنز .. اینٹی بائیٹک ..

کسی بهی بیماری کی فورا روک تهام یعنی کنٹرول کیلیے . اینٹی بایئٹک کا استعمال کیا جا سکتا ہے . اور یہ ایمرجنسی کا کردار ادا کرتی ہے .
برڈز کی مختلف بیماریوں میں استعمال یعنی موسمی وجوہات کی بنا پر .

برڈز کو بخار کا ہونا . برڈز کا سست ہو جانا . گلے کی خرابی . پیٹ خراب ہونا .. وائرس کا حملہ ہونا . تیز اور ٹهنڈی ہوا سے برڈز کا بیمار ہونا . . وغیرہ وغیرہ ..
ان سب میں سے آپ کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے . بہت ساری لکهہ رہا ہوں تانکہ کو ئی بهی فورا مل جائے . اور اینٹی بائیٹک اپنے پاس ہر وقت ضرور رکهیں ..

1. .. اوکسی این ففٹی ...

2 ... ٹائلو فرسن .....

3 ... ٹیٹرا کلور .. .

4. .. ٹائلو ڈوکسی ..

5 ... انروسم ....

6 ... ایموکسل ...

ان سب اینٹی بایئٹک میں سے آپ کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے .. سب بہتریں ہے سب کا اچها رزلٹ ہے .

برڈز کی گروتهہ کے لئے .

کچهہ برڈز عام برڈز سے کمزور نظر آتے ہے خوراک یا بیماری کے حملے سے ویک ہو جاتے ہے .

1... میهتی پول ..

2. .. کیلشیم بی

3 ... ریگنم .

ان میں سے کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے .

پرندوں کے پروں میں کیڑے . یعنی جویں پڑ جانا .

برڈز باربار خارش کرتے ہے پروں کو نوچتے اور پهلاتے ہے .. اور کمزور ہو جاتے ہے .

1. ... کو پیکس پاوڈر ..

اس پاوڈر کو برڈز کے پروں اور پوری باڈی پر لگایا جائے خاص طور پر پروں کے نیچے .
منہ اور آنکهوں کو بچا کر . ایک دو بار سے کیڑے مر جائے گے ..🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

02/07/2019

●بجریگر طوطوں کی بیماریاں اور علاج●

مشاہدے میں آیا ہے کہ پاکستان میں بجریگر طوطوں کو بطور Pet رکھنے کا شوق کافی تیزی سے پروان چڑ رہا ہے۔ مگر ان کی دیکھ بھال میں کم علمی کی وجہ سے پرندے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر مر جاتے ہیں اور شوقین حضرات کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلخصوص exhibition کے معاملے میں۔بلاآخر لوگ مایوس ہو کر شوق ختم کر دیتے ہیں جو کہ بجریگرز Hobby کے مستقبل کے لئے خطرہ ہے۔
ہم Pakistan Budgerigars Club کے پلیٹ فارم سے کوشش کریں گے کے ایسے شوقین حضرات کی اس چیلنج سے نکلنے میں زیادہ سے زیادہ مدد کر سکیں تا کہ وہ آیندو مایوسی کی کیفیت سے دوچار نہ ہوں۔
ہمارے اس گروپ پینل میں مستند Veterinary اور Nutrition ماہرین کی Support موجود ہے۔آپ کے سوالات کا جواب متعلقہ ماہر سے مشورے کے بعد ہی دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ہر نسل کے پرندے کی بیماریاں اور غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں یہاں ہم صرف بجریگرز کے معاملے میں ہی مدد کر سکتے ہیں دوسرے پرندوں کے لئے متعلقہ ماہرین کی رائے لی جائے۔
اس پوسٹ میں بطور خاص دو مسئلوں کی طرف توجہ دلوانا مقصود ہے جو کہ ہمارے نزدیک بنیادی حثیت کے حامل ہیں۔
1۔ دوا اور وٹامنز کی مخصوص Dose ہی کارآمد ثابت ہوتی ہے ورنہ کم یا زیادہ مقدار دونوں صورتوں میں پرندوں کے لئے زہر قاتل ثابت ہو سکتی ہے لحاظہ فیس بک کے نیم حکیموں سے بچیں صرف اور صرف مستند ماہرین سے مشورہ کریں کیونکہ یہ زندگیوں کا معاملہ ہے۔
2۔ پاکستان میں آلودہ پینے کا پانی انسانوں،جانوروں اور پرندوں کے لئے یکساں Threat ہے۔بجریگرز جسامت میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے آلودہ پانی کے اثرات کو جذب نہیں کر سکتے اور جلد بیمار پڑ جاتے ہیں لحاظہ کوشش کریں فلٹر واٹر استعمال کریں اگر یہ ممکن نہیں تو کم از کم Boiled پانی استعمال کریں،پانی روزانہ بدلیں اور پانی والے برتنوں کو سرکہ ملے پانی میں رات بھر بگھوئے رکھیں اور صبح دھو کر استعمال میں لائیں۔
ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس عمل سے آپ کے پرندے 50 فیصد سے زائد بیماریوں کے حملے سے محفوظ رہیں گے۔
اگر آپ کو یہ مضمون مفید لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے share کریں اور Hobby میں بہتری لانے کا حصہ بنیں۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔.

11/05/2019

======Birds ki Duniya ======

بچے مرنے کی وجوہات
1 سخت گرمی یا سردی میں بچے مر جاتے ہیں___
2گرمی میں جب، بچے نکلتے ہیں تو مادہ جب ان کو فیڈ کروانے جاتی ہے تو تو مٹکی میں حبس زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے فی میل ڈسٹرب ہو جاتی ہے مٹکی میں جانا چوڑ دیتی ہے فید کروانا چھوڑ دیتی ہے بھوک کی وجہ سے بچے مر جاتے ہیں___

3 سردیوں میں جو مٹکی ہے وہ ٹھندی رہتی ہےاور سردی میں جو بیٹیں ہوتی ہے وہ نمی پیدا کرتی ہے گیلی رہتی ہے جس سے بچوں کا بستر گیلا رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹھنڈ لگ جاتی ہے تو بچے مر جاتے ہے

4 ایک وجہ یہ ہے کہ جو لکڑی کے کیج ہوتے ہے اس میں لال رنگ کی چیونٹیاں ہوتی ہے وہ رات کو نکلتی ہے مٹکیوًں یا بوکس کے اندر گھس جاتی ہے اور بچوں کو کاٹتی ہے جس کی وجہ سے بچے مر جاتے ہیں
علاج
کیج میں کوپیکس پاؤڈر کا چھڑکاؤ ضرور کریں جس سے وہ لال چیوںٹیاں مر جائے گی

5جب مادہ پہلی بریڈ کرتی ہے انڈوں میں سے بچے نکل اتے ہے تو مادہ کو بچے پالنے کا تجربہ نہیں ہوتا جس وجہ سے بچے خوارک نہی کھا پاتے اور مر جاتے ہیں

6مچھروں کے کاٹنے سے بھی بچے مر جاتے ہیں گرمیوں یا سردیوں میں مچھر زیادہ ہوتے ہیں مٹکیوں میں گھس کے بچوں کا خون چوستے ہیں بچے بیمار ہوکہ مر جاتے ہیں

علاج___ اگر اپ نیم کے پتے مٹکیوں میں ڈال دیں گے تو اس سے یہ ہوتا ہے کہ مچھر مٹکیوں میں کم جاتے ہیں اور اگر نیم کے پتے کیج کے کونوں میں پھینک دیں گے تو وہ مچھر بھانے میں بہت ہی فائدہ مند ثابت ہو گا اور اگر نیم کے پتے برڈز کھاٰے گے تو وہ بہت اچھا ہے اس سے پیٹ کا ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے بیماریوں سے بچے رہتے ہیں
نیاز بو پودینے کا اور گیندے کا پودا لگا کے اپنے کیج کے اس پاس رکھے گے تو اس سے مچھر کیج کے قریب نہی آئے گے _____

7جب بچے انڈوں میں سے باہر نکل اتے ہیں تو ہم نے پہلے دن سے ہی ان کے لیے نرم غدا کا بندوبست کرنا ہوتا ہے کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو دانہ رکھا ہوتا ہے کیج میں بس وہ ہی مادہ بچوں کو دیتی ہے ہرگز نہیں نرم فوڈ بھی رکھیِ نرم غزا نہ ہونے کی وجہ سے بھی بچے مر جاتے ہیں

8 جو کالونی سسٹم ہوتا ہے اس میں دوسری مادہ مٹکیوں میں گھس کہ بچوں پہ اٹیک کرتی ہے جس کی وجہ سے بچے مر جاتے ہیں

9 اگر اپ کیج کی جگہ تبدیل کرتے ہیں جب میں مادہ نے انڈے دیے ہوئے ہیں اگر کیج ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھتے ہیں تو مٹکیاں ہلتی ہے اور مادہ ڈڑ جاتی ہے جس سے قہ بچوں کو فیڈ کرانا چھوڑ دیتی ہے تو بچے بھوک سے مر جاتے ہیں اس بات کا خیال رکھیں جب مادہ نے انڈے - یا بچے دیے ہو تو ہرگز پنجرہ تبدیل نہ کریں

10اگر مادہ نے 8 یا 10 بچے نکالے ہیں تو 1 2 بچے کمزور ہوتے ہیں مادہ کو پتا چل جاتا ہے کہ یہ اگے چل کے زندہ نہیں رہے گے انہیں وہ الگ کر دیتی ہے اور فیڈ کروانا چھوڑ دیتی ہے یہ ایک قدرتی عمل ہے اس میں اپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے

11اگر اپ نے مٹکی چھوٹی لگائی ہے اور بجری نے 9/10 بچے نکالے ہیں تو وہ بچے جو بعد میں باہر نکلتے ہے بڑے بچوں کے نیچے دب کے مر جاتے ہیں تو مٹکیاں تھوڑی بڑی لگائے

12 جو مٹکیوں میں بیٹیں ہوتی ہے ان کے منہ پہ اور وینٹ پہ جم جاتی ہے راستہ بند ہو جاتا ہے وہ کھا نہیں سکتے اور ٹوائلٹ نہی کر سکتے ہے اس سے بچے مر جاتے ہیں
اگر اپ کے مٹکیوں میں کچھ بچے کمزور ہو تو اپ انہی نکال کر ایک گلاس پانی میں ادھا چمچ فلیجل ادھا چمچ بروفن سرپ ڈال کے چھوٹا چمچ مکس کر کے ڈراپر کی مدد سے انہیں پلاٰیں اور نچے صحیت مند ہو جائے گے اور انہیں ہاتھ سے ہی فیڈ کروائیں

فشر بریڈر کالونی فار سیل.10/11 پیئر ہیں.قیمت /پیئر.  1400لوکیشن. کمالیہ03340020721 جاز
09/05/2019

فشر بریڈر کالونی فار سیل.
10/11 پیئر ہیں.
قیمت /پیئر. 1400
لوکیشن. کمالیہ
03340020721 جاز

Address

Kamalia
35360

Telephone

+92 334 0020721

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamalia Birds Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share