UMAN Birds

UMAN Birds We care about your choices dealing in good quality and reasonable prices..

17/02/2023

, گرمیوں کے موسم کی ضرورت۔۔

*پرندوں سمیت پرندوں کے کمرے کو جراثیم سے پاک کریں*

کم از کم 15 دن کے بعد یا زیادہ سے زیادہ ہر دوسرے ہفتے۔

10 گرام ویرکون S کو 1 لیٹر پانی میں ملا کر پرندوں اور تمام برتنوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جو پرندوں کے کمرے میں استعمال ہو رہے ہیں بشمول پرچ، پینے کے برتن، بیج کے برتن اور پنجرے۔

گرمیوں کا موسم کسی بھی بیکٹیریا یا فنگس کے پنجروں اور ٹرے کے ساتھ ساتھ پرندوں پر اگنے کے لیے بہترین ماحول ہوتا ہے۔

اس لیے پرندوں کے کمرے کو جراثیم سے پاک کرنے کی ضرورت شدید ہے۔

پرندوں کے کمرے میں آپ جو صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہیں وہ بالآخر پرندوں کی مجموعی زندگی کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے کم ہونے کے امکانات میں بھی حصہ ڈالے گا۔

آپ کا دن بہت اچھا گزرے۔

ہمارے پرندوں کے لئے نیم کے فوائد نیم ایک آ سانی سے مل جانے والا پودا ہے لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ آ ئیے جانتے ہیں۔...
16/02/2023

ہمارے پرندوں کے لئے نیم کے فوائد

نیم ایک آ سانی سے مل جانے والا پودا ہے لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ آ ئیے جانتے ہیں۔
1- نیم اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہے۔ جس کی وجہ سے جب ہمارے پر ندے ان کو چباتے ہیں تو اس سے منہ کی ہر قسم کی بیماری اورزخم سے بچ جاتے ہیں۔
نیم کے پتے کھانے سے پیٹ کی بیماریوں، پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ پرندوں کا حاضمہ بہتر ہو تا ہے۔
پرندوں کے پروں کی چمک اور رنگوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔
آ نکھوں کے انفیکشن سے بچے رہتے ہیں۔
پرندوں کے پر جھڑ نے کی وجوہات دور ہوتی ہیں۔
نیم کے پتوں کو ابال کر پانی کا سپرے کیا جائے تو اس سے مختلف قسم کے کیڑوں ، خارش اور خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے۔
نیم کے پتوں کے پانی سے جب ہمارے پرندے نہاتے ہیں تو وہ وائرل اور بیکٹریل انفیکشن ، بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔
نیم کے استعمال سے پرندوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
نیم کی ٹہنیوں کو چبانے سے ان کی چونچ صاف اور اچھی شکل میں رہتی ہے۔
نیم کیلشیم، منرلز اور وٹامنز کا خزانہ ہےاس کا استعمال پرندوں کی غذائی ضروریات پوری ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
بریڈنگ کے سیزن میں نیم دینے سے پرندے پتے اور ٹہنیاں اپنے بوکس اور مٹکیوں میں لے جاتے ہیں جن سےمختلف کیڑے مکوڑوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے ۔ اور اس سے انڈے اور بچے بھی محفوظ رہتے ہیں ۔
اس کا استعمال ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔ ہمیشہ پرندوں کو دینے سے پہلے دھو کر خشک کر کے دیں۔ زیادہ استعمال سے گریز کریں۔
دھریک کا پودا نیم سے کا بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے اس سے کافی لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں اس لئے پرندوں کو دینے سے پہلے تسلی کر لیں ۔
UMAN Birds
LS Aviary

13/02/2023

پرندوں میں کلوز رنگ کیوں ضروری ہے ؟

کلوز رنگ پٹھے کی ٹانگ میں اس کی شناخت کے طور پر پہنایا جاتا ہے ۔ جوکہ ایک بریڈر کے لئیے اپنے پرندے کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لئےبھی ضروری ہے ۔

پرندوں کو رنگ کب پہنانے چاہیے ؟

پیدائش کے دس سے بارہ دن بعد پٹھوں کو پہنانے چاہیے ۔اس سے پہلے اگر پہنائے جائیں تو اتر جانے یا جوڑ سے آ گے چلے جانے کا احتمال رہتا ہے جو کہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔

رنگ پہنانا کیوں ضروری ہے ؟

ا یک اچھا بریڈر اپنے پرندوں کو اس لئے رنگ پہناتا ہے کہ اس سے اس کو یاد رہے کہ یہ کس میوٹیشن سے ہیں۔ کتی عمر کے ہیں۔ کس کو کب اور کہاں بیچا۔
اس رنگ کے اوپر بریڈر اپنی ایوری کانام ، سن اور رنگ نمبر پرنٹ کرواتا ہے تاکہ اس سے پتا چل سکے کہ کس ایوری کا پرندہ ہے۔ رنگ کا استعمال پرندے کی پہچان کا بےضرر اور قابل اعتماد ذرائع ہے۔
UMAN Birds
LS Aviary

30/10/2022

🌠Albino red eye DNA male age 18months 🌠albino split ino breeder female looking for new shelter for details contact 03333126751

Address

Karachi

Opening Hours

Thursday 19:00 - 22:00
Friday 19:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UMAN Birds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category