Darim House Of Plants

Darim House Of Plants Online Plants sale
(1)

Creeping Fig (chipkali Bail ) Limited Pots Available Just Rs. 250/= per pot(5 inch pot size)(DC Apply According to area ...
27/09/2023

Creeping Fig (chipkali Bail ) Limited Pots Available
Just Rs. 250/= per pot
(5 inch pot size)
(DC Apply According to area Only karachi)

17/09/2023
27/08/2023

Fishtail Fern ( limited Stock)
available in 5 inch pot
Rs. 400/=
Delivery only Karachi (DC Apply)
Humidity Normal
Partial sunlight
Cool placement area
For More details whatsApp 0313 2282842
Required abundant watering with soft water (can be boiled or rain), but overflow is not allowed, it is desirable to water when the top layer of the soil dries. The plant is harmful as an excess of moisture (in this case the rhizome rot), and drying. In summer, water every 7 days, in winter – every 10 days.

14/08/2023

جب لڑکے نے پولیس والوں کے سامنے باجا بجایا تو پولیس والوں نے انکے کے ساتھ کیا سلوک کیا دیکھیں

جی گارڈنرز ہرب لگانے  کا وقت ہوا چاہتا ہے جلدی رابطہ کریں اور سیڈز مانگوائیں بذریعہ پاک پوسٹ رابطہ  کے لیے اس نمبر پر می...
04/08/2023

جی گارڈنرز ہرب لگانے کا وقت ہوا چاہتا ہے جلدی رابطہ کریں اور سیڈز مانگوائیں بذریعہ پاک پوسٹ رابطہ کے لیے اس نمبر پر میسج کریں 03132282842

stands for sale
03/08/2023

stands for sale

30/07/2023

Amazing Sansevieria Deal

Moonshine Snake Plant
Kirkii Pulchra Coppertone Snake Plant

Trifasciata Bantels Sensation Snake Plant
Deal only 999/= (delivery Charges 150/= Karachi only)
Limited stock offer deal
Call / WhatsApp 92-313-2282-842

دارم گارڈننگ شاپ لا یا اپنے معزز کسٹمرز کے لیے ایک زبردست ڈیل جیسے مون سوں ڈیل کا نام دیا گیا اس ڈیل میں کافی پروڈکٹس جو...
19/07/2023

دارم گارڈننگ شاپ لا یا اپنے معزز کسٹمرز کے لیے ایک زبردست ڈیل جیسے مون سوں ڈیل کا نام دیا گیا اس ڈیل میں کافی پروڈکٹس جو کے آپ کے ہوم پلانٹس کی افزائش کے حوالے سے رکھا گیا ہے جو کے بہت مناسب قیمت دستیاب ہے اور وہ بھی محدود مدت کے لیے
اس ڈیل میں شامل ہیں
پیومس
ورمی کومپوسٹ
آرگینک کومپوسٹ
بون میل پاؤڈر
ایگ شیل پاؤڈر
این پی کے کیمیائی کھاد
اپسم سالٹ
سلگ سنیل پاؤڈر
اس ڈیل کی قیمت 2200 رکھی گئی ہے جس میں ڈلیوری شامل ہے جو کے صرف کراچی کے لیے ہے دوسرے شہر والے 2500 ادا کریں
ڈیل کو حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں کیش آن ڈلیوری کی
سہولت دستیاب ہے
آرڈرز کے لیے ابھی اس نمبر 03132282842 پر رابطہ کریں۔

13/06/2023
12/06/2023

brasil pothos propagate in water

پودوں کو ری پاٹ کب کریں ۔ری پاٹنگ Repoting کا مطلب : پودے کو دوسرے خصوصاً بڑے گملے میں رکھنا یا لگاناری پاٹنگ پاٹ سائز :...
02/06/2023

پودوں کو ری پاٹ کب کریں ۔
ری پاٹنگ Repoting کا مطلب : پودے کو دوسرے خصوصاً بڑے گملے میں رکھنا یا لگانا
ری پاٹنگ پاٹ سائز : جس پاٹ میں آپ نے پودا شفٹ کرنا ہے وہ پہلے پاٹ سے کم از کم 2" زیادہ بڑا ہو ۔
ٹمپریچر : ری پاٹنگ اس وقت کریں جب آپ کے ایریا میں درجہ حرارت 15 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہو ۔ اگر زیادہ درجہ حرارت ہو تو پودا سٹریس لے جاتا ہے ۔ 15 سے 21 کے درمیان کیئے گئے ری پاٹ پودے شاندار رزلٹ دیتے ہیں ۔
ری پاٹ کب کر دیں : ہر 12 سے 18 ماہ بعد لازمی ری پاٹ کریں ۔
ری پاٹ کا بہترین وقت : صبح سویرے یا پھر شام کے وقت ۔ یا پھر موسم گرما میں جس دن بادل ہوں اور درجہ حرارت کم ہو ۔
مٹی : نئ مٹی جو ری پاٹنگ کے لیئے بنائیں وہ اچھی نکاسی والی ہو Well Drain اس میں مٹی ، خشک گوبر ، ریت ( چھان کر ) آدھے سوکھے آدھے گیلے پتے اور گرین بیلٹ کا کٹا ہوا گھاس ڈال کر تیار کریں ۔ تاکہ مٹی اچھی نکاسی کے ساتھ ساتھ اس میں غذائ اجزاء بھی شامل ہوں ۔

25/04/2023

_کراچی شہر میں شدید بارشوں کا امکان شہر میں اربن کا خدشہ پیدا ہونے کا امکان۔ ماہرین موسمیات_

مغربی سسٹم بحر عرب میں داخل ہونا شروع ہو گیا

سسٹم کے اثرات کراچی اور گوادر میں آنا شروع ہوگئے ہیں

یہ 2019 کے بعد یہ اب تک کا سب سے طاقتور سسٹم ہونے کا امکان


اس سسٹم کا پھیلاؤ بھی بہت زیادہ ہے جو کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشیں برسا سکتا ہے

کراچی شہر میں 28 اپریل سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے

یہ بارشیں 2019 کے بعد اب تک کی سب سے شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے

بلوچستان کے سمندر میں شدید طغیانی کا خدشہ تمام ماہی گیروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

اگر مغربی سسٹم کراچی شہر کو متاثر کرتا ہے تو شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات

14/04/2023
https://pyomn.com/30-unique-succulents-and-cacti-to-add-to-your-collection/
28/03/2023

https://pyomn.com/30-unique-succulents-and-cacti-to-add-to-your-collection/

25+Unique Succulents And Cacti To Add To Your Collection Explore the vast world of special succulents and cacti with their different shapes, sizes and colors, best for indoor and outdoor gardening. Succulents and cacti are some of the most popular types of plants around the world, and for good reaso...

08/03/2023

گملوں میں پودے کیسے لگائیں

گملوں میں پودے لگانے سے پہلے ہمیں چند اہم چیزوں کو ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔

:زمین اور گملے میں فرق
گملوں میں پودے لگانے کا عمل زمین میں پودے لگانے سے مختلف نہیں، اور نہ ہی ان کی دیکھ بھال یکسر مختلف ہے۔ لیکن چونکہ زمین میں پودے کا رابطہ اور تعلق جڑوں کے ذریعے ارد گرد کی زمین اور ماحول سے ہوتا ہے اسلئے بہت دفعہ اگر ہم سے بھول چوک ہوجائے جیسے پانی کا وقت پہ نہ دینا یا کھاد نہ ڈالنا وغیرہ تو پودے ارد گرد کی زمین سے یہ اجزا حاصل کرلیتے ہیں اور ان کی کارکردگی پہ کوئی خاص اثر نہیں پڑتا لیکن جب ہم گملوں میں پودے اگاتے ہیں تو گملے میں چونکہ وسائل اور حالات محدود ہوتے ہیں اسلئے ہمیں بہت ساری باتوں کا دھیان خود رکھنا پڑتا ہے۔ جیسے پودے لگاتے وقت گملے میں موجود مٹی کی کیمیائی ساخت و ترکیب، پانی اور کھاد کی بروقت فراہمی، پودے کو دھوپ کی مناسب فراہمی اور موسمی اثرات سے بچانے کا زیادہ اہتمام شامل ہیں۔

:مٹی کی تیاری
اکثر پودے ایسی مٹی میں زیادہ بہتر اگتے ہیں جس میں سے پانی آسانی سے اور تھوڑی دیر میں بہہ جائے اور وہ نمی بھی پکڑے رھے، تاکہ جڑوں کو پانی کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں آکسیجن بھی ملتی رہے۔ ایسی مٹی عموماً مختلف اجزا ملا کر بنائی جاسکتی ہے جن میں سلٹ (رسُوبی مٹی یا بالو مٹی، وہ مٹی جو دریا یا کینال سے نکالی جائے)، ریت اور آرگینک (نباتاتی) اجزا شامل ہوں جیسے کمپوسٹ (گلی سڑی گوبر یا سبزیان اور پتے)۔ یہ تینوں اجزا تقریباً برابر ڈالنے چاہئیں۔ اگر فقط ریت اور کمپوسٹ ملائیں تب بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ ریت کی جگہ اینٹوں کا برادہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اکثر پودوں کیلئے مٹی کی کیمیائی ساخت کا ہلکا تیزابی ہونا بھی ضروری ہے۔

:پودوں کی تیاری
پودوں کو دو مرحلوں میں لگانا چاہئے۔
بیج سے پودے اگانا اور پودوں کی منتقلی (ٹرانسپلانٹیشن)۔
یہاں یہ بتانا مناسب ہے کہ کچھ پودے جیسے پودینہ، تلسی، لیمن گراس اور اسی طرح کے دیگر پودے ٹہنیاں بونے سے نہایت بہتر انداز میں اگتے ہیں۔ لہسن، مرچ، ٹماٹر، بینگن، پیاز اور دیگر کئی قسم کے پودے ٹرانسپلانٹ کرنے سے زیادہ بہتر اگتے اور پھل دیتے ہیں۔ جبکہ بھینڈی، آلو، دھنیا، پالک، کھیرا، گاجر، مولی، شلجم، تربوز، خربوز اور مٹر، اور دیگر قسم کے بین، بیج لگانے سے بہتر اگتے ہیں اور اگر انہیں ٹرانسپلانٹ کیا جائے تو ان کی کارکردگی پہ برا اثر پڑتا ہے۔ پالک، میتھی اور اس قسم کی دیگر ہری سبزیاں گملوں کے بجائے ٹرے میں لگانی چاہئیں۔ آلو اور ادرک کی آنکھ یا کونپلیں جوکہ ثابت آلو اور ادرک پہ اگتی ہیں کاٹ کر لگائی جاتی ہیں۔

:بیج سے پودے اگانا
بیج کو چھوٹے برتنوں میں اگانا چاہیے جیسے پلاسٹک کے چھوٹے کپ یا گلاس، آدھے لٹر کی کٹی ہوئی پانی یا کولڈ ڈرنک کی بوتلیں یا دیگر کسی قسم کے پلاسٹک کے کپ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ بیج کیلئے مٹی اوپر بتائے ہوئے طریقے سے تیار کرنی چاہئے۔ بیج کے گملوں کو گھر کے اندر گرم اور مرطوب جگہ جہاں چند گھنٹے دھوپ آتی ہو یا مناسب روشنی ہو رکھنا چاہئے۔ چھوٹے اور نازک پودوں کو موسمی اثرات جیسے ٹھنڈ اور تیز دھوپ سے بچانا چاہئے۔ بیج کو بوائی کے وقت سے 3 سے 4 ہفتے پہلے لگانا چاہئے تاکہ بوائی کا موسم آنے تک آپ کے پودے ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اکثر سبزیاں موسم بہار اور کچھ موسم سرما آنے سے پہلے بوئی جاتی ہیں لہٰذا ان کے بیج کی تیاری موسم سرما کے آخر اور خزاں کے آنے سے چند ہفتے پہلے شروع کردینی چاہئے۔

:پودوں کو کھلے ماحول کیلئے تیار کرنا
جب موسم بہتر ہونے لگے تو چھوٹے پودوں کو تھوڑی دیر کیلئے باہر رکھنا چاہئے تاکہ وہ باہر کے موسم کو برداشت کرنے کے قابل بن سکیں۔ شروع میں انہیں آدھے گھنٹے پھر ایک گھنٹے، پھر دو گھنٹے اور پھر آہستہ آہستہ زیادہ وقت کیلئے باہر رکھنا چاہئے۔ اسطرح جب آپ انہیں گملوں میں منتقل کریں گے تو وہ پہلے ہی اس ماحول کے عادی ہو چکے ہونگے۔ پودوں کو کم از کم 5 سے 6 گھنٹے دھوپ دستیاب ہونی چاہئے۔

:(گملے میں منتقلی (ٹرانسپلانٹیشن
جب بیج سے اگائے ہوئے پودے مناسب سائیز کے ہوجائیں تو پودوں کو گملوں میں منتقل (ٹرانسپلانٹ) کرنا چاہئے۔ گملے میں پودے منتقل کرنے کے بعد انہیں خوب پانی دینا چاہئے یہاں تک کہ پانی گملے کے سوراخ سے نکلنے لگے۔ پودے گملون میں منتقل کرنے کے بعد گملوں کو ایک دو دن کیلئے نیم سائے میں رکھنا چاہئے۔ اگر آپ نے مٹی میں پہلے کھاد نہیں ڈالی تو پودے منتقل کرنے کے بعد کھاد ڈالنی چاہئے تاکہ پودے کو مناسب مقدار میں خورا ک مہیا ہو۔

:گملوں کا سائیز
گملے چھوٹے یا بڑے ہوسکتے ہیں اور اس کا زیادہ دارومدار پودوں کی قسم پر ہے۔ لیکن عمومی سائیز 2 سے 5 گیلن مناسب ہوتی ہے۔ اگر پھلدار سبزیاں جیسے ٹماٹر، مرچ، بھینڈی، کھیرا بینگن، گوبھی اور آلو وغیرہ لگانے ہیں تو کم از کم 5 گیلن (ایک عام بالٹی کے سائیز) کا گملا منتخب کرنا چاہئے۔ گملے کے پیندے میں مناسب سوراخ کرنا چاہئے تاکہ اضافی پانی آسانی سے خارج ہوجائے۔ پانچ گیلن کی بالٹی میں ایک سے دو مربع انچ کا سوراخ کرنا چاہئے۔ گملے میں مٹی بھرنے سے پہلے سوراخ کے اوپر گھاس پھوس یا ایسی رکاوٹ ڈالنی چاہئے تاکہ مٹی نہ نکل سکے تاہم پانی آسانی سے نکل جائے۔

:کھاد کا استعمال
گملوں میں پودوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے اور برقرار رکھنے کیلئے کھاد کا استعمال بہت ضروری ہے۔ گملوں میں پودوں کو آرگینک یا مصنوئی دونوں قسم کی کھاد دی جاسکتی ہے۔ تاہم مصنوعی یا زرعی کھاد کے نتائج فوری آنے لگتے ہیں جبکہ آرگینک کھاد جیسے گوبر یا کمپوسٹ ذرا آہستہ رنگ دکھاتی ہے، لیکن آرگینک کھاد کی خوبی یہ ہے کہ اس کے ذریعے پودے کو ہمہ قسم کی کھاد میسر ہوتی ہے جس میں دونوں میکرو اور مائکرو اقسام کے نیوٹریئینٹ (غذائی اجزا) دستیاب ہوتے ہیں۔ مصنوعی کھاد میں میکرو نیوٹریئینٹ جیسے نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم زیادہ مقدار میں شامل ہوتے ہیں جبکہ چند مائرو نیوٹریئینٹ بھی شامل ہوتے ہیں۔ شروع میں پودے کو ایسی کھاد ڈالنی چاہئے جس میں زیادہ نائٹروجن شامل ہو جیسے یوریا یا امونیم سلفیٹ جب پودوں میں پھل لگنے لگیں تو انہیں زیادہ فاسفورس اور زیادہ پوٹاشیم اور کم نائٹروجن والی کھاد ڈالنی چاہئے۔ گملوں میں ٹماٹر عموماً اینڈ راٹ غذائی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں جس میں ٹماٹر کا نیچے والا حصہ کالا یا سرمئی ہوجا تا ہے اور اس کی شکل کسی زخم کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ اس پر قابو پانے کیلئے کیلشیم استعمال کرنا چاہئے۔ کیلشیم کیلئے انڈے کے چھلکے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں تاہم ان کا زیادہ استعمال پی ایچ کو بڑھا سکتا ہے۔

:بروقت ہارویسٹ
پودوں پہ پھل پکنے کے بعد انہیں جلد از جلد کاٹنا چاہئیے تاکہ ان پر دوسرے پھل اگ سکیں۔

:پودوں کی صحت کی دیکھ بھال
پودوں کی دیکھ بھال گھریلو باغبانی کے لئے بہت اہم ہے۔ اور اسکا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ روزانہ پانی دیتے وقت پودوں کا بغور معائنہ کرنا چاہئے۔ اسطرح آپ بیماریوں کا بروقت ممکنہ تدارک کرسکتے ہیں۔ اگر بیماری کے کوئی آثار نظر آئیں تو ان کا فوری علاج کیا جانا چاہئیے۔ پودوں کو عموماً سب سے زیادہ خطرہ رینگنے والے کیڑوں اور مختلف قسم کی مکھیوں سے ہوتا ہے لہٰذا انہیں بروقت بھگانا چاہئے یا پکڑ کر تلف کردیں۔ بیماری کی صورت میں گھریلو نسخے جیسے نیم کا عرق، مرچوں اور لہسن کا اسپرے وغیرہ کا استعمال کیا ۔ جاسکتا ہے۔ اگر حشرات کا سامنا ہو تو انہیں پانی کے تیز اسپرے سے بھگانا چاہئے۔ رینگنے والے کیڑوں کو ہاتھ سے پکڑ کر تلف کردینا چاہئے See less

Honorable Usman sahab at our stall in bukhari park DHA Karachi with our competent team  Sahar Ehsan aapi (A&A Plants) Ta...
06/03/2023

Honorable Usman sahab at our stall in bukhari park DHA Karachi with our competent team
Sahar Ehsan aapi (A&A Plants) Tanweer bhai (cactus & Herb) Shehmil Khan (Exotic ) and Sana Iqbal (fairydustnconfetti)

Enterance is free
02/03/2023

Enterance is free

Address

Landhi
Karachi
75160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darim House Of Plants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Urban Farms in Karachi

Show All