Karachi Urban Village

Karachi Urban Village for Sustainable eco system and climate Starting from Karachi as first.
(21)

ART n ACT planning and research division based on three years of data is establishing multiple Urban Villages in each city of Pakistan. This will have multiple effects on environment, life style and health of people and coming generation, this is future and this is what is the need of time.

مدر آف تھاؤزنڈ پلانٹ کا یہ بونسائی ٹری میں نے ڈیڑھ سال میں تیار کیا ہے۔ آج اس کی وائرنگ ہٹاکر پہلی تصویر کھینچی تو سوچا ...
01/12/2024

مدر آف تھاؤزنڈ پلانٹ کا یہ بونسائی ٹری میں نے ڈیڑھ سال میں تیار کیا ہے۔ آج اس کی وائرنگ ہٹاکر پہلی تصویر کھینچی تو سوچا آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں۔
عجیب سا احساس ہے اس درخت کے ساتھ۔ مجھے یہ اپنے فیملی ممبر جیسا لگنے لگا ہے۔ جیسے مجھے اس سے محبت ہوگئی ہو۔
(ارسلان صدیقی)

25/08/2024

amazing fact about cactus who eat heat and radiation in breakfast
لاوا کیکٹس جو صبح کے ناشتے میں گرمی اور تابکاری کھا جاتا ہے۔

20/08/2024

* #پیپل #برگد اور #نیم*

*ایک برگد کا درخت اور پانچ پیپل کے درخت لگائیں۔*
*ہر گھر میں نیم کا پودا لگائیں، یہ قدیم طریقہ ہے۔*
*یہ وہی قدیم اصول ہے جسے آج ہر کوئی مان رہا ہے۔*
*اب ہر کوئی جان رہا ہے کہ آلودگی کو بھاگ جانا چاہیئے۔*
*دنیا کی گرمی چلی جائے تو سب خوش ہوں گے۔*
*زمین پر ایک تثلیث ہے - نیم پیپل اور برگد۔.*
*گزشتہ 68 سالوں میں حکومتی سطح پر پیپل، برگد اور نیم کے درخت لگانا بند کر دیا گیا ہے،*
*پیپل 100% کاربن ڈائی آکسائیڈ، برگد 80% اور نیم 75% جذب کرنے والا ہے۔*
*اسکے بجائے، لوگوں نے غیرملکی یوکلپٹس کا پودا لگانا شروع کر دیا، جو پانی زمین کا ختم کر دیتا ہے۔*
*آج یوکلپٹس اور دیگر آرائشی درختوں نے ہر جگہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،*
*اب جب فضا میں تازگی نہیں رہے گی تو گرمی ضرور بڑھے گی۔*
*اور جب گرمی بڑھے گی تو پانی بخارات بن جائے گا،*
*ہر 500 میٹر پر پیپل کا درخت لگائیں،*
*تو چند سالوں بعد دنيا آلودگی سے پاک ہو جائے گی...*
*ویسے، میں آپکو ایک اور معلومات دیتا ہوں...*
*پیپل کے پتے کا بلیڈ لمبا اور ڈنٹھ پتلا ہوتا ہے۔*
*جس کی وجہ سے پتے پرسکون موسم میں بھی ہلتے رہتے ہیں اور صاف آکسیجن فراہم کرتے رہتے ہیں۔*
*ویسے پیپل کو درختوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔*

09/08/2024

"Free Plants for a Purpose!

ART n ACT Plantation Drive 2024 jari he, hum chaahte hain ki aap humare saathi banen!
Agar aapke paas jagah hai or aap Urban Forest banana chahtey hen to hamen plants ki quantity batayen, hum aapko FREE plants aur resources denge!

Lekin deal ye he k aapko plants ki care bhi karni hogi!
Hum aapko apna partner banayen ge, aur hum saath mein Sustainable Development Goals achieve karenge!

agar aap taiyaar hain, to humen contact karein:
Khaki Banda: 03333143381
Aur humari page zaroor visit karein: https://www.facebook.com/urbanvillage.pk
Chalo, sath mil kr Sustainable City banayen!

"

for Sustainable eco system and climate

09/08/2024

"Free Plant for a Purpose!

Join ART n ACT Plantation Drive and become our sustainability partner!
if you want free plants. Share your location and plant quantity; we'll provide FREE plants and resources!
But there's a catch: you must commit to plant care!
Together, we'll achieve Sustainable Development Goals!
Would you be ready to get started? Contact us:
Khaki Banda: 03333143381
Visit our page: https://www.facebook.com/urbanvillage.pk
Let's grow a sustainable City together!
"

for Sustainable eco system and climate

28/07/2024

Karachi needs your help to grow!
"Join us in fueling Karachi's growth!"
Captain Planet is creating 10 new urban forests with 100,000 trees this year. These forests will provide much-needed green space, improve air quality, and combat Karachi's heat.
How can you help?
1:Volunteer your time for planting and maintenance.
2:Donate to the cause.
3:Spread the word!
Let's work together to create a cooler, greener Karachi for everyone.
Join Captain Plant today!
Captain Planet Arsalan Siddiqui ::: 03333143381
Let's come together and make Karachi greener and more sustainable.

26/07/2024

The urban forest shown in the video is built on the railway track adjacent to Karachi's main highway Shaara Faisal. In 2019, renowned journalist Arsalan Siddiqui planted this forest. This year, Arslan Siddiqui has taken the target of creating 10 urban forests containing 100,000 trees by forming Captain Plant Community. He has also sought help from government and non-government organizations and civil society.

25/07/2024

Karachi needs your help to grow!
"Join us in fueling Karachi's growth!"
Captain Planet is creating 10 new urban forests with 100,000 trees this year. These forests will provide much-needed green space, improve air quality, and combat Karachi's heat.

How can you help?
*1:Volunteer your time for planting and maintenance.*
*2:Donate to the cause.*
*3:Spread the word!*

Let's work together to create a cooler, greener Karachi for everyone.
Join Captain Plant today!

Captain Planet ::: 03333143381

08/07/2024

مبارک ہو برکت ہو
خود کلامی از ارسلان صدیقی

آج یکم محرم الحرام 1446 ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وقت کے اعتبار سے آج کے دن ہم تمام جہانوں کی خبر دینے والے، دنیا کو پہلی بار بغیر سیٹیلائٹ مؤثر ابلاغ عامہ کرکے دکھانے والے صحافی، اور لوح قلم کے پہلے معلم سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے دن سے 1446 برس دور ہوگئے ہیں۔ لیکن اتنی صدیاں بیت جانے کے باوجود ہم اس ہجرت کے دن کو یاد رکھتے ہیں۔
مطلب یہ ہوا کہ صحافت، تعلیم و تدریس یا ابلاغ کا راستہ آسان نہیں۔ اپنا گھر، وراثت، بزرگوں کی قبریں، رشتے دار، جائیداد، وطن سب پیچھے چھوڑ کر ہجرت کرنا پڑجاتی ہے۔ جاہلوں کو سچائی کی تعلیم دینا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی مار کھانا پڑتی ہے تو کبھی شعب ابوطالب میں قید ہوکر سوشل بائیکاٹ بھگتنا پڑتا ہے۔ کبھی نہ چاہتے ہوئے بھی یلغار سہنا پڑتی ہے۔ اور یہاں تک کہ کبھی اپنے دل کے سب سے قریب رہنے والے عزیزوں اور دوستوں کے بےقصور قتل کا دکھ سہنا پڑتا ہے۔ یہاں بھی بات ختم نہیں ہوتی بلکہ آپ کے دنیا جانے کے بعد بھی آزادی ابلاغ کی مخالف شیطانی قوت پہلے آپ کے قریبی دوستوں اور پھر گھر والوں نواسوں اور انکی اولاد کو بھی صحرائے کربلا میں مار دیتی ہے۔

لیکن یہ علم و ابلاغ کا دشمن آج تک مخبرالعالمین سید الا المبلغین اور رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے نظریاتی وارثوں اور جانثاروں سے اس قدر ڈرتا ہے کہ آج 1446 ہجری میں بھی اس نے پوری زمین کو کربلا بنایا ہوا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ
یہ کربلائے نو ہے، یزید بھی نیا ہے
جمع ہے لشکر یزید، حسین پھر تنہا ہے

آج بھی یزید کے ایجنڈے پر کام کرنے والا گندا شیطانی خون حق کا پرچم بلند کرنے والے اساتذہ اور ابلاغ کاروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کررہا ہے جو اس نے کربلا میں انسانیت کے ساتھ کیا تھا۔ انسانیت کی روح نکالنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ انسانیت کو خوف کے بت کی پوجا کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ مگر نہ اس وقت کا یزید یہ جانتا تھا اور نہ آج کا یہ سمجھتا ہے کہ غیب کی خبریں دینے والے کے وارثوں میں حر بھی ہیں اور جون بھی۔ جو آج تک چلی آرہی اس نظریاتی لڑائی میں جنگ کا نقشہ بدلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

اقبال کہتا ہے کہ
*دور ہنگامہ گلزار سے یکسو بیٹھے
تیرے دیوانے بھی ہیں منتظر ھو بیٹھے۔*

آج یکم محرم یعنی نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اور اس کی پہلی تاریخ کو حق و باطل کا فرق سمجھانے والے فاروق اعظم عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہا کو یاد کرتے ہوئے میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں کم از کم حر یا جون جیسی ہمت اور ضمیر عطا کرے کہ ہم طاغوت کا لشکر چھوڑ کر نبی کے جانثار بن جائیں۔ حق کی آواز اٹھائیں، انسانیت کو بغیر کسی تعصب اور جانبداری کے سچائی کی تعلیم دیں، راستہ دکھائیں۔ اور اس جیتی ہوئی جنگ میں حسین ابن حسین اور ابن حسین بنتے جائیں۔
آمین
نیا سال مبارک
نئے ارمان نئی امید اور نئے جذبے کی خواہش کے ساتھ کے مہدی کا منتظر ارسلان احمد صدیقی

24/04/2024
01/03/2024

کراچی میں آسمان سے لیکوڈ نائیٹریٹس برس رہا ہے۔۔ وہ بھی آرگینک فارم میں۔ اس پانی کو جمع کرلیں بہت کام آئے گا۔
پودوں کو ری پوٹنگ کے بعد اچھا خاصہ نائیٹریٹ چاہئیے ہوتا ہے۔ جب بجلی کڑکتی ہے تو بجلی کی چمک سے نائیٹروجن بادلوں میں جمع پانی میں مل کر نائیٹریٹ بن جاتا ہے۔ پھر یہ محلوں جہاں برستا ہے وہاں کی مٹی نائیٹریٹ کو جذب کرکے ذرخیزی پیدا کرتی ہے۔ پودے اور بیج فوراً اس خزانے کا استعمال کرکے افزائش کرنے لگتے ہیں۔ جڑیں تیزی سے پھیلتی ہیں اور تنا اور پتے بڑھنے لگتے ہیں۔ تو اس پانی کو جمع کریں اور بوقت ضرورت اپنے پودوں کو دیں۔ ان شاءاللہ کسی غیر نامیاتی کھاد کی ضرورت نہیں پڑے گی

اگر مزید معلومات چاہیں تو مجھ سے رابطہ کریں۔
ارسلان احمد صدیقی

13/10/2023

Palestine's struggle is ongoing but we won't back down. As allies of Palestine, we stand in solidarity with their continued efforts to fight against oppression and violence. Together, we can create a world where every person has the right to self-determination and equality. Attend local events and marches that advocate for the freedom and human rights of Palestine. .

10/10/2023

ٌٌٌٌ*موسمی سبزیاں اپنے گھر میں خود اگائیں*
پاکستان میں بھنڈی کی سبزی پسند کی جاتی ہے۔ تاہم موسم میں یہ کافی مہنگی بھی ہوجاتی ہے۔ کمرشل لیول پر اگائی جانے والی سبزیوں کو مصنوعی کھاد اور زہریلی ادویات بھی دی جاتی ہیں، اس لیے اگر آپ کچن گارڈننگ کرکے خود سبزیاں اگائیں تو آپ مکمل آرگینک سبزیاں خود اگا سکتے ہیں۔۔ ایسا کرنا آپ کے لیے اور ماحولیات کی حفاظت کے لیے بہت مفید ہے۔۔

کیپٹن پلانٹ آپ کو صرف معلومات نہیں دے رہا بلکہ اگر آپ پہلی بار کچن گارڈننگ کررہے ہیں تو ہماری آنٹرپرینیور اقرا آپ کو بیج بھی فراہم کرتی ہیں اور مکمل معلومات دینے کے لیے بھی ہمیشہ دستیاب ہوسکتی ہیں۔

بھنڈی کا پودا ایک موسمی پودا ہے جو موسم گرما میں کاشت کیا جاتا ہے۔ ایک پودا اوسطاً 40 سے 50 بھنڈی پیدا کرتا ہے۔ تاہم، یہ پیداوار آب و ہوا، زمین کی نوعیت، کاشت کے طریقے اور دیکھ بھال کے عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

اچھی پیداوار کے لیے، بھنڈی کو 20 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت اور 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش کی ضرورت ہوتی ہے۔ بھنڈی کو زرخیز، اچھی نکاسی آب والی زمین میں کاشت کرنا چاہیے۔ پودوں کو باقاعدگی سے پانی دینا چاہیے، خاص طور پر پھل دینے کے دوران۔

بھنڈی کو جڑی بوٹیوں اور کیڑوں سے بھی بچایا جانا چاہیے۔ جڑی بوٹیوں کو ہاتھ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ کیڑوں کے خاتمے کے لیے نی، آئل کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نتیجہ:
بھنڈی کا پودا ایک مفید اور غذائی سبزی ہے جو نسبتاً کم محنت سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ اچھی دیکھ بھال کے ساتھ، ایک پودا اوسطاً 40 سے 50 بھنڈی پیدا کرتا ہے۔

12/09/2023

یہ ویڈیو دیکھ کر میرا دماغ کام نہیں کررہا، میں اس تین بچوں کی ماں کو کیسے سلام پیش کروں؟

درخت لگانا عبادت ہے، اور درخت کاٹنا گناہ، پھر جماعت اسلامی کے کونسلر نے ایسی بیووقی کیوں کی؟
03/09/2023

درخت لگانا عبادت ہے، اور درخت کاٹنا گناہ، پھر جماعت اسلامی کے کونسلر نے ایسی بیووقی کیوں کی؟

02/09/2023

کل رات میرے ساتھ ایک واقعہ ایسا ہوا ہے کہ میں باقاعدہ ہچکیوں کے ساتھ روپڑا، حالانکہ میں سوچتا تھا کہ مجھے رونا کیوں نہیں آتا؟ پر کل رات گھر پر محلے کا ایک بچہ کھانا مانگنے آیا، وہ بھوک سے بلک رہا تھا، اور بیس یا پچیس سال کا یہ نوجوان جس طرح بلک بلک کر رو رہا تھا خدا کی قسم وہ منظر برداشت کے باہر تھا، وہ میرے دروازے کی دہلیز پر پیٹ پکڑ کر ایسے لوٹ پوٹ ہورہا تھا کہ جیسے مچھلی ترپتی ہو، اس کے منہ سے صرف ایک جملہ نکل رہا تھا کہ اب بھوک برداشت سے باہر ہے۔ آوازیں سن کر میں دروازے کی طرف بھاگا، فورا اس کی بھرپور خاطر مدارت کردی مگر وہ کھاتے کھاتے کبھی ہنس رہا تھا اور کبھی رو رہا تھا۔ کھانا دیکھ کر اسے جو خوشی ہوئی تھی اور اس کی آنکھیں جس طرح چمک گئی تھی وہ بھی واضح نظر آرہا تھا، پر اس کے اندر جو دکھ بار بار آنکھوں سے باہر آرہا تھا وہ بھی واضح تھا۔ مطلب ایک ہی وقت میں اس پر اور مجھ پر دو کیفیات تھیں، خوشی بھی تھی اور غم بھی تھا۔
یقین کریں مجھے اس وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میرے دروازے پر کوئی انسان نہیں بلکہ خود خدا میرا امتحان لینے آگیا ہے، میں اس سے ڈر بھی رہا ہوں کہ کہیں میں اسے ناراض نہ کردوں اور مجھے امید بھی تھی کہ وہ مجھ سے راضی ہوجائے گا۔ مطلب ایک وقت میں مجھ پر دو کیفیات واضح تھیں،
میں نے کل رات یہ بھی جان لیا کہ کوئی کسی کو کھلا نہیں سکتا، وہ کھلانے والا بھی خدا ہی تھا جس نے مجھ سے وہ کام لے لیا، ورنہ پورا محلہ اس کے بلکنے سے باہر نکل آیا تھا، لیکن خدا نے میرے گھر کو پسند کیا۔

دوسری طرف ستم ظریفی یہ بھی تھی کہ پورا محلہ اس بچے پر ترس کھاکر جملے تو کستا رہا، قابل ترین معاشرہ اس کی بھوک کی وجوہات پر روشنی بھی ڈالتا رہا مگر کسی سے یہ نہ ہوا کہ اس ایمرجنسی میں کوئی اپنے گھر سے پانی کا ایک گلاس ہی اسے دے دیتا۔ صرف ہمارے سامنے والی آنٹی جنہیں لوگ بہت برا سمجھتے ہیں کیونکہ وہ چلاتی بہت ہیں، انہوں نے احساس کا مظاہرہ کیا اور موقع کی نزاکت کو دیکھ کر بچے کو چپ کرانے کے لیے حوصلہ دیتی رہیں، اپنے ہاتھ سے اسے پانی پلایا اور اس مسکین کو یقین دلایا کہ ہم تمھارے ساتھ ہیں

از: ارسلان صدیقی
کراچی

Address

Karachi
75080

Telephone

03333143381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Urban Village posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi Urban Village:

Videos

Share

Category


Other Urban Farms in Karachi

Show All