02/09/2023
ماشاءاللہ ۔ ۔۔ بریڈ کا وقت قریب ہے ۔۔ اس وقت کے لیے شوقین بہت صبر کرتے ہیں ۔۔ مرغ بانی کا شوق بندے کو مصروف رکھتا ہے ۔۔ اس شوق کی یہ خاصیت بھی ہے کے بندے کے پاس جتنا بھی وقت ہو وہ سب اس میں لگا دے تو بھی وقت مانگتا ہے مطلب شوقین اس میں بوریت محسوس نہیں کرتے ۔۔ اور جس کے پاس وقت نہیں یعنی کم ہے اور شوق وہ بھی کر سکتے ہیں کیونکہ شوق سب پیسے سے ہوتے ہیں اور حق حلال کے پیسے میں وقت لگتا ہے۔ تو بھائیوں یہ شوق ایسا ہے کے بہت مشکل سے چھوڑا جاتا ہے ۔۔ کافی بار ارادہ کیا کہ یہ بھی کوئی شوق ہے بھلا بندہ سونا کھلائے اور پھر مرغوں کی پوٹی اٹھائے۔۔ پھر بڑی مشکل سے دل میں خیال آتا ہے کے پہلے کون سا پرندہ بیچا جائے۔۔ بہت مشکل سے ایک پر اتفاق کیا۔۔مگر پھر خیال آیا کہ اس پٹھے کا دادا تو بہت قیمتی تھا نہیں یہ تو کسی صورت نہیں بیچوں گا 😁۔۔۔ پھر خیال آتا ہے کے چل یہ مرغی بیچ دیتا ہوں ۔۔مرغی کو نہلا دھلا کے ۔۔جس طرح مرغی کے پاؤں صابن لگا کے دوھتا ہوں اگر اس طرح میں اپنے پاؤں دھو لوں تو ایک ہفتہ لشکارے ماریں میرے پاؤں ۔۔مگر ہم بے چارے شوقینوں کے نصیب میں کہاں ۔۔ پھر مرغی کے پاؤں دھو کے سرسوں کا تیل لگا کے ۔۔پھر ایک آنکھ بند کرکے دیکھنا کے کیسی لگ رہی ۔۔ پھر موبائل کا کیمرہ کپڑوں سے صاف کر کے اچھے اچھے اسٹائل میں درجنوں تصویرے لےکر ۔۔سکون سے ان تصاویرں میں سے 2 3 چن کر فیس بُک پر (او ایل ایکس) پر فور سیل لکھ کر پوسٹ لگائی ۔۔ 4 5 گھنٹے کے بعد فرسٹ کمنٹ آیا ( قمیت) ساتھ ہی انبکس میں میسج آیا ہوا ویڈیو بھجو بھائی۔۔لوکیشن کیا ہے ۔۔
2 3 گھنٹے مادی کی جدی پشتی بتانے کے بعد بولا جاتا ہے ۔۔3 ہزار لے لو۔۔ ۔۔ 🫂 دل کرتا ہے کے اس کو بھی نہ بیچ کسی کو ویسے ہی کفٹ دے دوں گا🥲 ۔۔ میرے بھائیوں مرغ بانی بے حد محنت والا شوق ہے۔۔ تھوڑی سی لا پرواہی بہت سالوں کا قیمتی سرمایہ ختم کر دیتی ہیں ۔۔ اور تھوڑی سی کوشش سے اس سے بچاؤ کیا جا سکتا ہے ۔۔ جانوروں کے پینے کے پانی کا صاف رکھے۔۔ اچھی طرح دھولیں ۔۔ اور ہفتے میں 1 سے دو بار ڈسپرین پانی میں ڈال دیا کریں ۔۔ پانی کے برتن کو اچھی طرح دھولیں بس۔۔۔
اپنی قیمتی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔۔ اپنا اپنا ٹاپ کا جانور مجھے بھی دیکھیں۔۔ اور ایک دوسرے کی سپورٹ بھی کریں تاکہ مزید لوگوں کی رہنمائی کی جا سکے۔۔
۔۔اللہ سب بھائیوں کے شوق کو برقرار رکھے۔۔