Sultan Farms Since-1978.

Sultan Farms Since-1978. We are working since-1978. our aim is to Provide organic FoodStuff to ppl around us In Sha Allah...! Our aim is to provide organic foodstuffs In Shaa Allah
(5)

اپنی زندگی میں ہر شخص کو ایک خاص کرسی دیں ،، ایک اچھی جگہ پہ بٹھائیں ، جھکیں ، اہمیت دیں ، عزت کریں ،، پھر اطمینان سے مش...
31/10/2024

اپنی زندگی میں ہر شخص کو ایک خاص کرسی دیں ،، ایک اچھی جگہ پہ بٹھائیں ، جھکیں ، اہمیت دیں ، عزت کریں ،،


پھر اطمینان سے مشاہدہ کریں کہ کیا وہ شخص اپنا توازن کھونے لگا ھے ؟!؟! اگر ایسا ھے تو اس سے اس کی جگہ نہ چھینیں ، اسے وہیں پہ بیٹھا رہنے دیں ، مگر خود خاموشی سے وہاں سے ہجرت کر جائیں ۔۔۔

یاد رکھیں! اگر کسی کو آپ کی دی ہوئی عزت ، محبت اور آپ کا دیا ہوا مقام راس نہیں آرہا تو آپ اپنا وقار و ظرف مت کھوئیں ، بس خاموشی سے منظر نامے سے ہٹ جائیں ، کہانی سے خود کو الگ کر لیجئے ، یہی زندگی ھے ۔۔۔

اللّہ کریم تیری پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے۔۔۔آمین!
11/10/2024

اللّہ کریم تیری پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے۔۔۔آمین!

تعلیم یافتہ ہونے سے یا پھر اگر تعلیم ہی پیسہ کمانا سکھاتی ہے تو دنیا میں پیسے کی فراوانی یا آپ کہہ لیں ایک بڑی فگر کیوں ...
05/10/2024

تعلیم یافتہ ہونے سے یا پھر اگر تعلیم ہی پیسہ کمانا سکھاتی ہے تو دنیا میں پیسے کی فراوانی یا آپ کہہ لیں ایک بڑی فگر کیوں ان پڑھ لوگوں کے پاس ہے طاقت و اقتدار بھی تو جاہلوں کے پاس ہے اور ان کو حق سمجھانے والے جو اللہ نے بھیجے علم سے لبریز اور غربت پسند ہوا کرتے تھے
اگر آج کے دور کی تعلیم انسان کو اجھا اور منظم بناتی ہے تو کیوں یہ سو کالڈ پڑھا لکھا طبقہ جو بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں رشوت اور ظلم کا بازار گرم کیے بیٹھے ہیں کیوں ان کی تعلیم نے ان کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں
میری دعا ہے اللہ ہمیں سچی اور سیدھی راہ دکھاۓ رکھے اور علم سے مالا مال فرماۓ اور دور رکھے ایسے ادب و تعلیم سے جو ظلم اور ظالم کا ساتھ دے رہی ہے۔۔آمین ثم آمین!

اس دور میں ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہم خود پر تھوڑا رحم کریں اور خود کو بے وجہ پریشان نہ کریں۔ مستقبل کی اتنی فکر ہمارا حال ...
01/10/2024

اس دور میں ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہم خود پر تھوڑا رحم کریں اور خود کو بے وجہ پریشان نہ کریں۔

مستقبل کی اتنی فکر ہمارا حال بھی کھا رہی ہے۔ کچھ دیر کے لیے ٹھہر کر خود کو یہ کہیں کہ
"جو ہو رہا ہونے دو"
ہم ہر چیز آپ اپنے قابو میں نہیں کر سکتے۔
بے سبب کی سوچیں ہمیں ناشکری کی طرف لے جاتی ہیں۔
ہر کام میں جلد بازی نہ کریں، خود کو نہ تھکائیں۔
جس نے آج تک سنبھالا ہے وہ آگے بھی سنبھال لے گا۔

بھروسہ رکھیں! توکل کریں!

موسمیاتی تبدیلیاں۔ماہرین نے ہمیں اس دن کے بارے میں خبردار کیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔۔گرمی کی شدت بڑھ ...
15/08/2024

موسمیاتی تبدیلیاں۔
ماہرین نے ہمیں اس دن کے بارے میں خبردار کیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔۔گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔
ہمارے بیج اس بڑھتی ہوئی گرمیاور ہیٹ ویو کو برداشت نہيں کر سکیں گے۔ پولینیشن کا عمل متاثر ہو گا ۔۔
چاولوں اور گندم اور دوسری فصلوں کے خوشوں میں دانہ نہیں بنے گا۔

دھان کی فصل میں بدقسمتی سے یہ عمل شروع ہوگیا ہے۔ فصل تیار ہوگئی ہے دانے نہيں بنے۔ کسان مارے گئے ہیں۔ لیکن کہیں نہ کہیں کسانوں کا بھی قصور ہے کیوں کی فصل کی بیجائی بھی موسم کے مطابق ہی کرنی چاہیے۔۔ اگیتی فصل لینے کے چکروں میں نقصان کر بیٹھے۔۔

۔ گلوبل وارمنگ۔ کلائیمیٹ چینج۔ سیلاب۔ مہنگائی سب مل کر تباہی پھیلا رہے ہیں۔

ہمیں قحط سالی سے بچنے کے لئے نئے بیج بنانے ہوں گے۔ نئے طریقے دریافت کرنے ہوں گے۔ کھادوں کا متوازن استعمال کرنا ہو گا۔۔۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر فصلوں کی بیجائی کرنی ہو گی۔۔۔ ورنہ بہت بڑا غذائ بحران پیدا ہوگا۔

پاکستان کلائمیٹ چینج کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ اسلیے اپنے حصے کی شمع جلائیے۔۔ درخت لگائیے۔۔ فصل کی باقیات کو آگ سے بچائیے۔۔ زمین کا نامیاتی مادہ بڑھائیے اور زراعت کو کامیاب کیجیے۔۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔۔

جس پتھر کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "چانواں" اور اردو میں "جھانواں" اور شاید انگلش میں Scrubber کہتے ہیں۔ ...
08/08/2024

جس پتھر کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "چانواں" اور اردو میں "جھانواں" اور شاید انگلش میں Scrubber کہتے ہیں۔

یہ پتھر پاوں کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں فارغ اور بےوقوف شخص کو بھی جھانواں بولا جاتا ہے۔

جھانواں بہت ہی کم قیمت چیز ہے۔ پچاس یا سو روپے میں اچھا خاصا بڑا جھانواں مل جاتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہونگے کہ میں آج جھانوے پر کیوں لکھ رہا ہوں۔ تھوڑا سا انتظار کریں آپ کو جواب مل جائے گا۔

جھانواں کھردرا پتھر ہے۔ یہ تراش خراش یعنی grooming کے عمل سے نہیں گزرا۔ اگر اس کی گرومنگ ہوئی ہوتی تو یہ 50 روپے کا نہ بکتا۔ یہ لوگوں کے پاوں کی میل اتارنے کیلیے استعمال نہ ہوتا۔ اور اس کا مقام واش روم نہ ہوتا۔

جو لوگ grooming کے عمل سے نہیں گزرتے اور وقت کے ساتھ اپنے آپ کو polish نہیں کرتے وہ بھی جھانوے کی طرح بہت سستے بکتے ہیں۔ معاشرے میں انکی کوئی قدر نہیں ہوتی۔

ایسے لوگ جلسے اور جلوسوں میں سیاست دانوں کی کرپشن اور نااہلی کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔

ایسے لوگ "کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے" اور "آج بھی بھٹو زندہ ہے" اور "تبدیلی آئی ہے" کے نعرے مروانے کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔ جلسے میں جب زیادہ جھانوے آتے ہیں تو جلسہ زیادہ کامیاب ہوتا ہے اور جب کم جھانوے آتے ہیں تو کم کامیاب ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ عام ہوگیا ہے۔ جھانوے ترقی کرکے digital جھانوے بن گئے ہیں۔ سارا دن ڈیجیٹل جھانوے انٹرنیٹ پر بیٹھ کر بدعنوان اور نا اہل سیاست دانوں کو اور تفرقہ بازی کی دکانیں چلانے والوں کا دفاع کرتے ہیں۔

وقت بہت قیمتی چیز ہے۔ اللہ تعالی قرآن میں وقت کی قسم کھاتا ہے۔ جس نے وقت کو برباد کیا وہ برباد ہوگا اور لوگوں کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتا رہے گا۔

اپنے آپ کو groom کریں ہر لمحے اپنے ہنر کو پالش کریں۔ نئے ہنر سیکھیں۔ نئی زبان سیکھیں۔ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کریں۔ سارا دن ٹک ٹاک کی وڈیوز WhatsApp پر فارورڈ نہ کریں۔

انٹرنیٹ کو استعمال کرکے لوگ لاکھوں کما رہے ہیں۔ اس دور میں ہنر پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔
اچھا تو بات جھانوے سے شروع ہوئی تھی۔ آج سے قسم اٹھا لیں کہ آپ سیاست دانوں کی بد عنوانی کی میل صاف کرنے کیلیے استعمال نہیں ہونگے۔ اپنے آپ کو گروم کریں اور اپنی قدر میں اضافہ کریں۔

نوٹ: اگر آپکی فیملی میں یا حلقہ احباب میں کوئی جھانواں ہے تو اسے اس پوسٹ پر ضرور نتھی کریں۔

 ۔میں نے گورکن کو جیب سے 8 ہزار نکال کر دیئے اور بولا کہ دیکھو جیسے تم کو سمجھایا ہے ویسے ہی قبر کھود دینا ۔۔۔۔۔۔ یہ میر...
14/07/2024

۔
میں نے گورکن کو جیب سے 8 ہزار نکال کر دیئے اور بولا کہ دیکھو

جیسے تم کو سمجھایا ہے ویسے ہی قبر کھود دینا ۔۔۔۔۔۔ یہ میرا نمبر ہے

جنازے سے 5 گھنٹے پہلے تم کو کال کروں گا تم مجھے مس کال دے دو ۔

اس نے چپ چاپ پیسے پکڑے میرا نمبر ملایا مس کال دی اور

چل دیا ۔

نا اس کے آنکھوں میں کوئی دکھ تھا نا ہی درد ۔۔۔۔۔ کیونکہ

اس کی روزی روٹی قبر کھودنے سے جڑی ہوئی تھی ۔

میرے قدم میرا ساتھ نہیں دے رہے تھے اچانک میرا پائوں لڑکھڑایا اور میں ایک قبر کے سرہانے گر گیا ۔

ہمت کرکے اٹھا تو قبر کے کتبہ پہ بڑا بڑا نام رانا امیر علی درج تھا

جس کے سرہانے سے بارش کا پانی اندر جاکر تباہی مچا چکا تھا

قبر مکمل بیٹھ چکی تھی ۔۔۔۔۔۔ 7 مربع زمین ، کروڑوں روپے کی فیکڑیاں اور چار بڑے بنگلوں کا مالک مجھے چیخ چیخ کے کہہ رہا تھا

کہ ھادی حیات سنبھل جائو ۔۔۔۔۔ آج تم اپنے پیارے دوست کو دفنانے آرہے ہو کل

تم بھی یہاں ہوگے ۔۔۔۔۔ 😭😭😭😭

مجھے یاد ہے کہ کالج کے زمانے میں ایک دوست کی فوتگی کی جھوٹی خبر ملی

تو بھاگتے بھاگتے اس کے گھر پہنچا جب سامنے اس کو صیحیح سلامت دیکھا

تو آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل پڑے بہت لعن طعن کی

تو دوست کہنے لگا ھادی حیات سنو

اگر میں فوت ہوا ہوتا تو شہر شجاع آباد کی دوکانیں اس طرح کھلی نہ ہوتیں بلکہ پورا بازار بند ہوتا۔

ایک پھر ایک دن ایسا ہوا کہ واقعی میرا دوست فوت ہوگیا

اس کی فوتگی پہ بازار میں کوئی دوکان بند ہونا تو دور کی بات

اس کے سگے بھائی کی بھی دکان کھلی ہوئی تھی ۔

جب اس کے بھائی سے پوچھا تو کہنے لگا کہ جنازہ لیٹ ہے دودھ ، دہی خراب نہ ہوجائے ۔

میں جلدی سے ان کو بیچ کر دکان بند کرکے آتا ہوں۔

پتا ہے قبرستان ہم جیسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر دنیا رک جاۓ گی.

لیکن افسوس دنیا چلتی رہتی ہے نا شہر بند ہوتا ہے اور نا ہی اپنوں کی دوکان ۔

ایک شخص نے کسی صالح بزرگ کے سامنے کسی کی چغلی کی تو انھوں نے فرمایا: تو نے تین زیادتیاں کی ہیں:1- میرے اور میرے بھائی کے...
18/05/2024

ایک شخص نے کسی صالح بزرگ کے سامنے کسی کی چغلی کی تو انھوں نے فرمایا: تو نے تین زیادتیاں کی ہیں:
1- میرے اور میرے بھائی کے درمیان دوری پیدا کر دی ہے۔
2- میرے خالی دل کو (اس کے متعلق سوچنے میں) مشغول کر دیا ہے۔
3- میری نگاہ میں اپنے مقام و مرتبے کو مجروح کر دیا ہے۔
امام یحیٰ بن کثیرؒ فرماتے تھے کہ چغل خور ایک گھڑی میں اتنا فساد پھیلا دیتا ہے کہ جادوگر ایک مہینے میں اتنا فساد بپا نہیں کرتا!
(حلية الأولياء لأبي نُعيم، ٧٠/٣)
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]

دوسروں کے ساتھ وہ کرو جو تم چاہتے ہو وہ تمہارے ساتھ کریں۔۔۔!
03/04/2024

دوسروں کے ساتھ وہ کرو جو تم چاہتے ہو وہ تمہارے ساتھ کریں۔۔۔!

*سرخ گائے اور ہیکل سلیمانی*بچپن میں سنا تھا کہ صیہونی ایک سرخ گائے کے پیدا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ، تاکہ اسے یروشلم م...
27/03/2024

*سرخ گائے اور ہیکل سلیمانی*

بچپن میں سنا تھا کہ صیہونی ایک سرخ گائے کے پیدا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ، تاکہ اسے یروشلم میں جبل الزیتون پر قربان کر کے جلایا جائے ، اسکے بعد مسجد اقصی اور سنہرا گنبد شہید کر کے ہیکل سلیمانی کی تعمیر ہو گی ۔ مجھے لگتا تھا کہ وہ وقت بہت دور ہے ۔ ہم تب تک کہاں زندہ ہوں گے ۔
سالوں سے اس گائے کی تلاش جاری تھی ۔ آپ نے اگر سورہ بقرہ میں گائے کا قصہ پڑھا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ جس گائے کے قربان کرنے کا بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا تھا اسکی خصوصیات کیا تھیں ۔ اب بھی اسی خصوصیات کی گائے کی تلاش ہو رہی تھی ۔ امریکی ریاست ٹیکساس اپنی سرخ گائیوں کے لئیے مشہور ہے اور کئی سال کی تلاش کے بعد ستمبر 2022 میں ایسی پانچ بچھڑیاں تلاش کر لی گئیں ۔ انکو فلسطین پہنچایا گیا ۔ اور انکی لوکیشن خفیہ رکھی گئی ۔ انکے معائنے وغیرہ ہوتے رہے اور اب چار گائیں ایسی ہیں تیار ہیں جن کو قربانی کے لئیے موزوں قرار دیا گیا ہے ۔ جبل الزیتون پر 12 سال پہلے ایک پلاٹ خرید لیا گیا تھا ، جس پر قربان گاہ بھی تیار ہو چکی ہے ، جہاں گائے کو جلایا جائے گا اور اسکے ساتھ ہی ہیکل کی تعمیر کا پہلا اقدام پورا ہو جائے گا ۔ ضروری نہیں کہ اگلی ہی دن تعمیر شروع ہو جائے ، لیکن رسومات شروع ہو جائیں گی ۔۔
اور یہ قربانی بہت جلد ہو گی ۔ کیونکہ گائے کی عمر تین سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ اور اپریل میں ہی شائد یہودیوں کی عید پر یہ قربانی کر دی جائے ۔
وقت آ بھی گیا ۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وقت آ گیا ہے ۔ میرا دل چاہ رہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہو ۔ لیکن پچھلے پانچ مہینوں میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو گیا ، اور 52 مسلمان ریاستیں سوائے مذمت اور سفارتکاری کے کچھ نہ کر سکیں،۔ جب مسلمانوں سے یہودی پروڈکٹس کا بائکاٹ تک نہ ہو سکا ، معمولی قربانیاں نہ دی جا سکیں ، جہاد تو بہت دور کی بات ہے ۔۔اسکے بعد کچھ بھی ممکن ہے ۔۔
انہوں نے دیکھ لیا کہ مسلمانوں میں کتنا دم خم ہے ۔ اب اگر مسجد اقصی شہید بھی کر دی جائے تو زیادہ سے زیادہ شور مچے گا ۔ مذمت ہو گی ۔ جلوس نکلیں گے ۔ اور بس ۔۔
ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے ساتھ ہی قیامت کی بڑی نشانیاں شروع ہو جائیں گے ۔ اور پھر بہت تیزی سے ایک کے بعد ایک واقعات ہوں گے ۔۔
میرا دل ابھی بھی یہی کہہ رہا ہے کہ اللہ کرے ایسا نہ ہو ۔

ﻣﺼﺮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺗﮭﺎ. ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﭽﺎﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ ، ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ...
21/03/2024

ﻣﺼﺮ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺗﮭﺎ. ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﭘﭽﺎﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﮓ ﺑﮭﮓ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ ، ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺎﮨﺮﮦ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﻥ ﻧﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﻮﺭﭖ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ، ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﭨﯿﺴﭧ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺻﺮﻑ ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﮐﮯ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮨﻮ ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺑﺎﺋﯽ ﭘﺎﺱ ﮐﺮﻭﺍ ﮐﺮ ﻣﺼﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻗﯽ ﺩﻥ ﮔﻦ ﮔﻦ ﮐﺮ ﮔﺰﺍﺭﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔
ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﺧﺮﯾﺪ ﺭﮨﺎ ﺗﻬﺎ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﭘﮭﻴﻨﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ ﺍُﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻢ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ؟
ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ، ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺷﻮﮨﺮ ﻣﺮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭﮐﻤﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮐﯽ ﺑﺪﻭﻟﺖ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮨﻮﮐﺮ ﯾﮧ ﻗﺪﻡ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﭘﮭﯿﻨﮑﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭼﺮﺑﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺑﮩﺖ ﮔﻮﺷﺖ ﺑﮭﯽ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﺻﺎﻑ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﮑﺎ ﻟﻮﮞ ﮔﯽ۔
ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺍﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺁﮔﺌﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﺗﻨﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺏ ﺑﺲ ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﮐﺎ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﮨﻮﮞ ، ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺴﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺁﺟﺎﺋﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮐﺎﻓﯽ ﺳﺎﺭﺍ ﮔﻮﺷﺖ ﺧﺮﯾﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻗﺼﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﻟﻮ ، ﯾﮧ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﮮ ﺩﯾﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺴﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻟﮯ ﻟﯿﻨﺎ۔
ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﻭﺯﻣﺮﮦ ﮐﮯ ﻣﻌﻤﻮﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮﮔﯿﺎ ، ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﺍﺳﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮧ ﮨﻮﺍ ، ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺎﮨﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻟﯿﺒﺎﺭﭨﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﺍﺋﮯ ، ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ، ﻟﯿﮑﻦ ﺗﺴﻠﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺁﭖ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﮏ ﺍﭖ ﮐﺮﻭﺍ ﺁﺋﯿﮟ۔
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﯾﻮﺭﭖ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﺍﺋﮯ ، ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﺗﮭﯽ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ، ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺎ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺟﮍ ﺳﮯ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﮔﺌﯽ۔
ﺍُﺳﮯ ﻭﮦ ﮔﻮﺷﺖ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﯿﻮﮦ ﯾﺎﺩ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﻋﻼﺝ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺗﻢ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﮯ، ﺑﮯ ﺷﮏ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺒﯽ ﷺ ﻧﮯ ﺳﭻ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺻﺪﻗﮧ ﮨﺮ ﺑﻼ ﮐﻮ ﭨﺎﻟﺘﺎ ﮨﮯ
ﺍﺳﮯ ﺷﺌﯿﺮ ﮐﺮﻧﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ اللہ تعالی عمل کرنے کی توفیق عطا فرماہیں #آمین__یا__رب__العالمین
💞🖤

میٹھے میٹھے اسلامی بریلوی بہن بھائیوں سے چند سوالات ---- !ہمارے بریلوی بہن بھائیوں کا یہ دعوہ ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی...
03/03/2024

میٹھے میٹھے اسلامی بریلوی بہن بھائیوں سے چند سوالات ---- !
ہمارے بریلوی بہن بھائیوں کا یہ دعوہ ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی کا قدم تمام اولیاء کی گردن پر ہے وہ پیران پیر ہیں- تمام پیروں کے سردار یعنی بڑے پیر صاحب ہیں -
اور میرا پیر ٫ میرا پیر کے ترانے گاتے رہتے ہیں
اب جاننا یہ ہے کہ ان کا عقیدہ اور نظریہ بریلویوں والا تھا یا کہ ملت مسلمہ والا تھا ؟
یہ جاننے کیلیے ہم نے بریلوی بھائیوں کیلیے گیارویں کی نسبت سے گیارہ سوال تیار کیے ہیں تا کہ لوگ یہ جان سکیں کہ شیخ عبدالقادرجیلانی مسلمان ہیں یا بریلویوں کے پیر ہیں ؟
سوالات مندرجہ ذیل ہیں

1- کیا شیخ جیلانی نے اللہ کے سوا کسی فوت شدہ بزرگ کو داتا ٫ دستگیر ٫ غوث اعظم یا غریب نواز بنا رکھا تھا ؟

2- کیا شیخ جیلانی مشکل وقت میں اللہ کے سوا کسی قبر والے کو پکارتے تھے؟

3- کیا شیخ جیلانی غیراللہ کے نام کی نذر و نیاز دیتے تھے ؟

4- کیا شیخ جیلانی کے دور میں قل شریف اور چہلم شریف (چالیسواں) کا اہتمام ہوتا تھا ؟

5- کیا شیخ جیلانی کھانا سامنے رکھ کر کھانے پر (مروجہ) ختم شریف پڑھتے تھے ؟

6- کیا شیخ جیلانی قبروں پر مزار اور قبے بنانے کو جائز سمجھتے تھے؟

7- کیا شیخ جیلانی کسی بزرگ کا سالانہ عرس یا میلہ لگاتے تھے ؟

8- کیا شیخ جیلانی ہر سال 12 ربیع الاول کو جشن میلاد منانے تھے ؟

9- کیا شیخ جیلانی 10محرم کو سبیلیں اور حسینی لنگر پکواتے تھے ؟

10- کیا شیخ جیلانی نماز کے آغاز میں زبان سے نیت کے الفاظ پڑھتے تھے ؟

11- کیا شیخ جیلانی نماز میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے ؟

اگر کوئی بریلوی بہن بھائی ان تمام سوالات کے جوابات ثبوت کے ساتھ ہاں میں دے دے تو ہم بھی مان لیں گے کہ شیخ جیلانی واقعی بریلویوں کے پیر ہیں اور ایک چاولوں🍲 کی دیگ🧉 ہماری طرف سے بریلوی بہن بھائیوں کیلیے تحفہ میں دی جائے گی -
اور اگر جواب نہ دے سکیں تو جان لینا کہ شیخ جیلانی بھی یکسو مسلم ہی تھے
ان سے منسوب گیارہویں کےنام پر لوگوں کو لوٹنا چھوڑ دیں
کیونکہ وہ خود بھی مسلم (اللہ والے) تھے اور ان کی نماز اور وعظ بھی مسلم والے تھے
بریلویت سے ان کا دور دور کا بھی واسطہ نہیں تھا -
اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے-
آمین یا رب العالمین
🌺ہماری دعوت صرف قرآن وحدیث کی طرف رہنمائی ھے فرقہ واریت سے بالاتر ہو کرتے ہیں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎                                                                     ...
30/01/2024

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ بے شک سو فیصد درست افضل جہاد اپنے نفس کو مارنا ہے یہ کیسے ممکن ہو گا اس کے لٸے اپنی نفسانی خواہشات کی نفی کرنی ہے مثال کے طور پر آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوٸی کہ مجھے مرغی کھانی ہے مگر آپ مرغی چھوڑ کر سبزی کھا لیں مقصود پیٹ بھرنا ہے اس طرح کرنے سے آپ میں تقوی پیدا ہو گا اور آپ متقی بن جاٸیں گے متقی بندے سے اللہ پاک بہت محبت کرتے ہیں ۔۔ اللہﷻ سے دعا ہے کے وہ ہمیں بھی تقوی اختيار کرنے کی توفيق عطا فرما کر ہمارا شمار بھی اپنے متقی بندوں میں فرما دے ۔۔ آمین

‎‏موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ:‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ‎‏۱- ...
28/01/2024

‎‏موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ:
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۱- يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ (ﺳﻮﺭة النبأ 40 #)
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۲- * يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي *
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ( ﺍﺧﺮﯼ ) ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ لئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ
‎‏( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ #24 )
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۳- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ
‎‏(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ #25)
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۴- يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ
‎‏(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #28 )
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۵- يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ اس کے ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ
‎‏(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ #66)
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۶- يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﺘﺎ
‎‏(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #27)
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۷- يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ان کے ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ
‎‏(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ #73)
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۸- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮧ ٹھہرایا ﮨﻮﺗﺎ
‎‏(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻜﻬﻒ #42)
‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏۹- يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
‎‏ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺟﮭﭩﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮞ۔
‎‏(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﻧﻌﺎﻡ #27)

‎‏ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
‎‏ﯾﮧ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺁﺭﺯﻭﺋﯿﮟ جن کا ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ، ﺍسی لئے ﺯﻧﺪﮔﯽ میں ہی اپنے عقائد و عمل کی ﺍﺻﻼﺡ کرنا ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔
‎‏ﺍللہ ﺗﻌﺎﻟﯽ ہمیں سوچنے ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎئے ۔

‎‏*آﻣِﻴﻦ ثم آمین ﻳَﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ*
‎‏*جزاک اللہ خیرا و الحسن الجزا*

جب تک آپ صحیح عقیدہ قرآن و حدیث والا نہیں سیکھیں گے تب تک:1. جمعرات کی رات کو آپ کے فوت شدگان علاقے کے مولوی کے خواب میں...
22/01/2024

جب تک آپ صحیح عقیدہ قرآن و حدیث والا نہیں سیکھیں گے تب تک:

1. جمعرات کی رات کو آپ کے فوت شدگان علاقے کے مولوی کے خواب میں آکر ختم پڑھانے کا کہتے رہیں گے

2. منڈیر پر بیٹھا ہوا کائیں کائیں کرتا کوا اس بات کا ثبوت ہوگا کہ کوئی مہمان آنے والا ہے

3. الو آپ کو منحوس لگے گا اور آپ کے گھر کی بربادی کی وجہ بنے گا بے شک کرتوت اپنے ہی چھتروں کے قابل ہوں

4. کالی بلی یا کالا کتا آپ کا راستہ کاٹ کر آپ کا کام رکوا دے گا چاہے آپ کی اپنی نیت ہی بد کیوں نہ ہو یا آپ فل ہڈحرام ہوں

5. شام کو گھر میں صفائی کی نیت سے جھاڑو پھیرنے کی وجہ سے ساری برکت اور روزی پر بھی ساتھ ہی جھاڑو پھر جائے گا

6. پیر صاحب کو نذرانے دینے پڑیں گے ورنہ آپ کی بھینس، گائے، بھیڑ یا بکری مرسکتی ہے

7. اگر کمرے کی چھت پر کوا ہوگا تو لڑکا پیدا ہوگا اور اگر لالی ہوگی تو لڑکی پیدا ہوگی

8. رات کو قینچی استعمال کرنے سے گھر میں جھگڑے ہونگے چاہے گھر کی عورتوں کی اپنی زبان قینچی کی طرح مگر قصور اصل قینچی کا ہوگا

9. گیلے بالوں والی یا حیض والی عورت کسی نومولود بچے کا اٹھائے گی تو اس پر نحوست کا سایہ پڑ جائے گا اور بچہ بیمار ہو جائے گا

10. گھر میں اونٹ کی ہڈی رکھنے سے گھر برباد ہو جائے گا اور گھر پر الٹی ہانڈی رکھنے سے گھر کو نظر نہیں لگے گی

اور اگر قرآن و حدیث کو پڑھ لیا تو یہ سب نہیں ہوگا جو بھی ہوگا وہ اللہ کے حکم سے ہوگا اور آپ کو ان چیزوں سے ڈر نہیں لگے گا

کیونکہ اللہ نے قرآن میں وعدہ کردیا ہے کہ:

وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ؕ وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ بِخَیۡرٍ فَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ

ترجمہ: اور اگر اللہ تعالیٰ آپ کو کوئی نقصان پہنچائے تو اس کے سوا کوئی اس کا دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ آپ کو کوئی بھلائی پہنچائے تو وہی ہر چیز پر پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے ۔ (سورہ الانعام آیت نمبر17)

جنید جمشید مرحوم ایک لیکچر میں بتا رہے تھے کہ انہوں نے انگلینڈ میں ایک معروف برینڈ کا سویٹر خریدا۔۔ چھ ماہ پہن کر سوچا ک...
14/01/2024

جنید جمشید مرحوم ایک لیکچر میں بتا رہے تھے کہ انہوں نے انگلینڈ میں ایک معروف برینڈ کا سویٹر خریدا۔۔ چھ ماہ پہن کر سوچا کہ اب پاکستان جا رہا ہوں وہاں گرمی کا موسم ہے تو کہاں پہنا جائے گا اسے واپس ہی کر دیتا ہوں۔۔

‏قرب و جوار میں اس برینڈ کی آؤٹ لیٹ سرچ کی۔۔ وہاں جا کر سویٹر کاونٹر پر رکھا اور کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں میں واپس کرنا چاہتا ہوں۔۔ انہوں نے پوچھا اس کی خریداری کی رسید۔۔ میں نے کہا۔۔نہیں ہے۔۔ پھر پوچھا کب لیا تھا۔۔ جواب دیا یاد نہیں۔۔ اس نے پوچھا آپ تبدیل کرنا چاہیں گے یا ری فنڈ لینا۔۔ جواب دیا ری فنڈ کر دیں۔۔ اس نے کہا اوکے نو پرابلم۔۔ پچاس پاؤنڈ کا خریدا تھا اور اب چھ ماہ بعد پچاس پاؤنڈ واپس مل گئے۔ میں نے جیب میں ڈالے اور دل ہی دل میں خوش ہو رہا تھا کہ صحیح بے وقوف بنایا ہے ان انگریزوں کو۔۔

‏پھر کہتے ہیں جب دین کی طرف آیا۔۔ تو کراچی میں ایک شاپ سے کچھ خریداری کر رہا تھا۔۔ دوکاندار نے بڑا سا لکھ کر لگایا ہوا تھا کہ خریدا ہوا مال واپس یا تبدیل نہیں ہو گا۔۔ خریداری کے دوران دوکاندار کہنے لگا جنید بھائی آپ تبلیغ میں جاتے ہیں میرے کاروبار کی برکت کے لئے دعا کیجئے گا۔۔ میں نے کہا کہ میں اللہ کی قسم کھا کر کہوں کہ تم ایک کام کر لو تو اللہ بہت برکت دے گا۔۔ کہنے لگا جی جی بتائیں۔۔
‏میں نے کہا یہ جو اتنا بڑا بورڈ لکھ کر لگایا ہوا کہ خریدا ہوا مال واپس نہیں ہو گا یہ اتار دو۔ کہنے لگا نہیں جی یہ تو نہیں اتر سکتا اس طرح تو ہمارا کاروبار نہیں چلے گا۔۔

‏جنید جمشید نے دونوں سنیریوز کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلے دل سے فروخت کردہ چیزیں واپس لیتے ہیں ان کے سٹور جا کر دیکھیں کتنے وسیع و عریض ہیں اور وہاں کتنا رش ہے۔ اور یہاں جنہوں نے یہ لکھا ہوا ہے ان کی دوکانیں دیکھ لیں کتنی چھوٹی اور کاروبار کتنا محدود ہے۔

‏رزق اللہ دیتا ہے کوئی کسٹمر نہیں۔۔ اور اللہ نیت کو دیکھتا ہے اور پھر اسی کے مطابق نوازتا ہے۔

محترم والدین!ٹارزن آدھا ننگا رھتا ھے،سنڈریلا آدھی رات کو گھر آتی ہے،پنوکیو ہر وقت جھوٹ بولتا ہے،الہ دین چوروں کا بادشاہ ...
07/01/2024

محترم والدین!
ٹارزن آدھا ننگا رھتا ھے،
سنڈریلا آدھی رات کو گھر آتی ہے،
پنوکیو ہر وقت جھوٹ بولتا ہے،
الہ دین چوروں کا بادشاہ ہے،
بیٹ مین 200 میل پر گھنٹہ ڈرائیو کرتا ہے،
رومیو اور جولیٹ محبت میں خود کشی کر لیتے ہیں،
ہیری پوٹر جادو کا استعمال کرتا ہے،
مکی اور منی محض دوستی سے بہت آگے ہیں،
سلیپنگ بیوٹی )افسانوی کہانی جس میں شہزادی جادو کے اثر سے سوئی رہتی ہے ایک شہزادے کی kiss ہی اسے جگا سکتی ہے( سست ہوتی ہے،
ڈمبو شراب پیتا ہے، اور تصورات میں کھو جاتا ہے،
سکوبی ڈو ڈراؤنی خوابیں دیتا ہے،
اور سنو وائٹ 7 اشخاص کے ساتھ رہتی ہے،
تو ہمیں حیران نہیں ہونا چاہئے کہ بچے بدتمیزی کرتے ہیں، وہ یہ سب کہانیوں اور کارٹونز سے حاصل کرتے ہیں جو ہم انہیں مہیا کرتے ہیں،
اس کی بجائے ہمیں انہیں اس طرح کی کہانیاں پڑھانی چاھئیں،
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہ ختم ہونے والی خدمت اور وفاداری،
عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بردباری اور عدل وانصاف سے پیار،
عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شرم و حیا کا معیار،
علی رضی اللہ عنہ کی ہمت اور حوصلہ دکھائیں،
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی برائی سے لڑنے کی خواہش،
فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اپنے والد کے لئے پیار اور ادب،
صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی وعدہ کی ہوئی جگہ کے لئے فتح،
اور سب سے زیادہ ہمیں اللہ، قرآن کریم اور سنت سے پیار، محبت سے پڑھانا چاہئے، سب سے اہم پہلو یہی ہے،
اور پھر دیکھیں تبدیلی کیسے شروع ہوتی ہے! ان شااللہ

سورۂ یوسف پڑھ کر پتا چلتا ہے کہ:1) سگّے حسد کر سکتے ہیں.. 2) اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں.. 3) غیر نجات دِلا سکتے ہیں.. 4...
11/11/2023

سورۂ یوسف پڑھ کر پتا چلتا ہے کہ:
1) سگّے حسد کر سکتے ہیں..
2) اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں..
3) غیر نجات دِلا سکتے ہیں..
4) پارسا پر تُہمت لگائی جا سکتی ہے..
5) بِلا جُرم قید ہو سکتی ہے..
6) غیبی مدد سے آزمائشوں سے نجات مِل سکتی ہے..
7) ظُلم سہنے کے باوجود عظیم منصب مِل سکتا ہے..
😎 تقویٰ سے عزت کا حصول ہو سکتا ہے..
9) قریب ترین عزیز جُدا ہو سکتا ہے..
10) وصال ہِجرمیں اورہجر وصال میں بدل سکتا ہے..
11) بِچھڑا مِل سکتاہےاور غم خوشی میں بدل سکتےہیں..
12) اور ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے..
● اِس سورہ میں کیسی کشش و جاذبیت ہے۔۔
● اور کِس قدر قوی اُمیدیں ہیں۔۔
"بے شک ہر مُشکل کے ساتھ آسانی ہے.." (القرآن)

کُچھ سال پہلے ترکی میں ایک بھیڑ (Sheep) نے نجانے کیوں پہاڑی سے چھلانگ لگا دی اور اس کی دیکھا دیکھی پندرہ سو مزید بھیڑوں ...
03/11/2023

کُچھ سال پہلے ترکی میں ایک بھیڑ (Sheep) نے نجانے کیوں پہاڑی سے چھلانگ لگا دی اور اس کی دیکھا دیکھی پندرہ سو مزید بھیڑوں نے چھلانگ لگائی اور چار سو پچاس بھیڑیں موت کی بھینٹ چڑھ گئیں ۔۔

لاشوں کا ڈھیر اونچا ہونے کی وجہ سے باقی یا بچ گئیں یا زخمی ہوگئیں ۔۔ اسے کہتے ہیں ہرڈ سائیکالوجی ۔۔۔ یعنی ریوڑ کی نفسیات
Herd Psychology
اور عام زبان میں بھیڑ چال۔۔
ہرڈ تھیوری ۔۔ Herd theory کا مطلب کسی انفرادی عمل کا پورے گروپ یا گروہ کا فالو کرنا یا عمل کرنا بغیر کسی براہ راست ڈائرکشن کے ۔۔۔
یہ بات زیادہ تر جانوروں میں دیکھی جاسکتی ہے جیسے مچھلیوں کا ایک سمت تیرنا یا پرندوں کا اڑنا یا بھیڑوں کا چلنا ۔۔

مگر انسانوں میں بھی یہ عمل اس وقت بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے جب سیاست یا مذہب کا معاملہ ہو کیونکہ اس میں مرکزی یا بنیادی ہدایات سے انحراف کر لیا جاتا ہے ۔۔

اور صرف ایک بھیڑ چال میں لوگ چلتے ہیں اور اپنے اور سماج کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔۔ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہی مذہبی اور سیاسی بھیڑ چال کو ختم کرنا ہے ۔۔

اللہ تعالی کی مخلوقات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!! یہ ایک بلو وہیل کا دل ہے،اس کا وزن 1,300 پونڈ/ 590 کلوگرام سے زیادہ ہے،، یعنی ...
20/10/2023

اللہ تعالی کی مخلوقات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

یہ ایک بلو وہیل کا دل ہے،اس کا وزن 1,300 پونڈ/ 590 کلوگرام سے زیادہ ہے،، یعنی ایک چھوٹی کار کا سائز جتنا ہوتا ہے،، اس طرح اس کا دل 8 سے لیکر 10 بار فی منٹ دھڑکتا ہے،،، اور "دل" کی ہر دھڑکن 2 میل یعنی 3.2 کلومیٹر دور سے سنی جاسکتی ہے۔ سب سے حیران کن بات یہ ہےکہ بعض بلو وہیل کی شریانیں اتنی بڑی ہوتی ہیں، کہ اس کے اندر ایک بالغ انسان آسانی سے تیر سکتا ہے۔

پیدائش کے وقت "بلو وہیل" کا ایک "بچہ" تقریبا 25 فٹ لمبا ہوتا ہے،، اور بلو وہیل کا یہی "بچہ" ایک دن میں تقریبا 150 گیلن (568 لیٹر) دودھ پیتا ہے،،،، جس سے اس کے وزن میں یومیہ 200 پونڈ یعنی 90 کلوگرام تک کا اضافہ ہوتا ہے ایک سال بعد بلو وہیل کا یہی بچہ کرل پر کھانا کھانا شروع کرتا ہے، جو کہ چھوٹے کیکڑے اور مچهلی وغیرہ شامل ہوتے ہیں، جو اوسطاً صرف ایک یا دو سینٹی میٹر تک "لمبے" ہوتے ہیں ساٸنسی ماہرین کہتے ہیں کہ اسطرح وہ ایک دن میں 4 سے لیکر 6 ٹن تک کرل کھاتے ہیں، یعنی "بلو وہیل" کا ایک چھوٹا بچہ ہم سے کہیں زیادہ خوراک کھاتا ہے جو بالغ ہونے کے بعد لمبائی میں 110 فٹ (33 میٹر) تک پہنچتے ہیں،،،، اور ان کا وزن 180 ٹن تک بڑھ جاتا ہے،، ایک منٹ کے لٸے سوچ لیں کہ اس وقت سمندر میں کتنے بلو وہیل گھوم رہے ہوں گے ان کو رزق کون دے رہا ہے؟

ہمارے کچھ دوست گریجویشن مکمل ہوتے ہی چند ماہ بعد اس رب سے نا امید ہوکر بیٹھ جاتے ہیں جس نے 93 بلین نوری سال پر محیط ایک بڑی "کاٸنات" بناٸی ہے، جسکو صرف دیکھنے کے لٸے ایک ارب سال کا وقت بھی ناکافی ہے، اتنے بڑے خدا سے نا امید ہونا عقل مندی نہیں ہے، اگر آپ کے اندر صلاحيت ہے،، تو وہ آپکو کبھی ضائع نہیں کرے گا البتہ وہ آپ کا امتحان لے سکتا ہے اس پر بھروسہ رکھو اور پوری ایمان داری اور لگن کے ساتھ اپنی محنت جاری رکھو، آپ کو وہی ملے گا جو اپکے مقدر میں لکھا ہوگا کیوں کہ ہمارا یقین اور ایمان ہے کہ اللہ تعالی کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔

اللہ تعالی ایسا رزاق ذات ہے، جو جانوروں کو سمندر کے اندر رات کے اندھیرے میں رزق دیتا ہے،،،،،،، اور آپ ایسے رب سے مایوس ہوجاتے ہیں

اللہ تعالی پر مکمل بھروسہ رکھیں، اللہ تعالی کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

کچھ لوگ جوان کیوں نظر آتے ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنی اصل عمر سے چھوٹے نظر آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟ ...
10/10/2023

کچھ لوگ جوان کیوں نظر آتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنی اصل عمر سے چھوٹے نظر آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟

ان کے سینے کی کشادگی،
ان کی نیک نیتی اور ان کے لوگوں کے بارے نظریات۔
حسد و کینہ سے پاک ہونے کی وجہ سے ہر ہفتے ان کے چہرے کے خلیات کی تجدید ہوتی رہتی ہے۔

ان کے مثبت خیالات جو ان کے جسم کے خلیات کو زندہ رکھتے ہیں۔
ان کے چہرے کی سکن ہر وقت غصے سے یا جلنے بھننے سے سکڑتی نہیں ہے۔

ان کی معاف کرنے والی روحیں اور خوش مزاج دل جو ان کے دماغوں میں خوشی کو پمپ کرتا ہے اور وہ دشمن اور دوست کے ساتھ مستقل مسکراہٹوں کے ساتھ پیش آتے ہیں جس وجہ سے خون کی گردش چہرے کو تازہ رکھتی ہے۔

ان کے دل خود کو اکثر ملامت کرتے ہیں کہ کسی دوسرے کے حقوق کی ادائیگی میں کمی کوتاہی نہ کریں اسی احتیاط میں سنبھل کر رہتے ہیں اور غموں پریشانیوں سے صاف رہتے ہیں۔

ان کے چہروں پر قناعت کے آثار نمودار ہوتے ہیں یہاں تک کہ جب ان کے ملازمین بھی زیادتی کر لیں تو وہ یہ سوچ کر چپ ہوجاتے ہیں کہ مظلوم ہونا ظالم ہونے سے ہزار درجہ بہتر ہے۔

اور جو قناعت جیسے ہنر میں ماہر ہو وہ کبھی ڈپریشن ٹینشن ہارٹ پرابلم ذہنی دباؤ اور دلی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتا جبکہ یہی مسائل انسان کو جلد بوڑھا کر دیتے ہیں

لہذا اپنے دلوں کو حسد تکبر کینہ جلن سے پاک رکھیں جوان رہیں گے
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں
💖

‏*جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،*‏• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،‏•  اور اس ...
01/10/2023

‏*جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،*

‏• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،

‏• اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے،

‏• آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا،

‏• آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا،

‏• اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا،

‏• موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا،

‏• لوگ کہیں گے کہ dead body کہاں ہے؟

‏• جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،

‏• جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے کہ میت کو قریب کر دیں،

‏• آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا،

‏• مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔

‏• یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے،

‏• آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی:

‏*(1)۔* جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔

‏*(2)۔* آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔

‏*(3)۔* آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے،

‏• لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔

‏• آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا:
‏*(1)۔* حسن،
‏*(2)۔* مال،
‏*(3)۔* صحت،
‏*(4)۔* اولاد،
‏*(5)۔* آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے،
‏*(6)۔* شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی،

‏• آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔

‏• *یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟*

‏• یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں:
‏*(1)۔* فرائض،
‏*(2)۔* نوافل،
‏*(3)۔* پوشیدہ صدقہ،
‏*(4)۔* نیک اعمال،
‏*(5)۔* تہجد کی نماز،
‏*(6)۔* اور اچھے اخلاق کی طرف،
‏• شاید کہ نجات ہو جائے!
‏• مرنے والے کو اگر دنیا میں واپس لوٹایا جائے تو وہ صدقہ کرنے کو ترجیح دے گا جیسا کہ اللہ کا فرمان ہے: *رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ ...*(المنافقون:10) اے میرے رب ! تو نے مجھے قریب مدت تک مہلت کیوں نہ دی کہ میں صدقہ کرتا۔

‏• وہ یہ نہیں کہے گا کہ میں نماز ادا کر لوں یا میں روزہ رکھ لوں یا میں حج اور عمرہ کرلوں۔

‏• علماء کہتے ہیں کہ میت صرف صدقے کا ذکر اس لیے کرتی ہے کیونکہ وہ اپنی موت کے بعد اس کے عظیم اثرات دیکھتی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کریں۔

‏• اور بہترین چیز جس کا آپ ابھی صدقہ کر سکتے ہیں وہ آپ کے وقت میں سے دس سیکنڈ ہیں۔ آپ خیر خواہی اور اخلاص کی نیت کے ساتھ اس تحریر کو دوسروں تک پہنچائیں کیونکہ اچھی بات کہنا بھی صدقہ ہے۔

‏• اگر آپ اس تحریر کے ذریعے لوگوں کو یاد دہانی کروانے کی کوشش کریں گے تو قیامت کے دن اسے اپنے ترازو میں پائیں گے:
‏*وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ*
‏(الذاريات:55)
‏اور نصیحت کیجیے، کیونکہ یقینا نصیحت ایمان والوں کو نفع دیتی ہے۔۔

اگاہی اور جہالت (سقراط)❤‏پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ہے وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے اور جاہل لوگ جنت حاصل کرنے ک...
25/09/2023

اگاہی اور جہالت (سقراط)❤
‏پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ہے وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے اور جاہل لوگ جنت حاصل کرنے کےلیے بڑی سے بڑی رقم ادا کرنا شروع ہو گئے
ایسے میں ایک عقلمند شخص نے جہالت کا شکار ان لوگوں کو اس احمقانہ کام سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن
سب بے سود

آخر ایک دن اس کے ذہن ‏میں ایک ترکیب ائی۔
وہ گرجا گھر گیا اور جنت بیچنے کے انچارج پادری سے کہا:
مجھے جہنم خریدنا ہے۔ کیا قیمت ہے؟
پادری حیران ہوا اور کہنے لگا:
جہنم؟

اس شخص نے کہا: ہاں جہنم'
پادری خوش ہوا کہ اب جہنم بیچ کر بھی کمائی کر سکوں گا
لہذا سوچے بغیر کہا:

'3 سکے'

اس آدمی نے جلدی جلدی ‏رقم ادا کی اور کہا:
'جہنم کی دستاویز دے دو'
پادری نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا:
"جہنم کی دستاویز"
وہ شخص خوشی خوشی دستاویز اٹھا کر چرچ سے نکل آیا اور شہر کے مرکزی چوک پر کھڑا ہو کر چلایا:

" میں نے جہنم خرید لیا، یہ اس کی دستاویز ہیں اور میں کسی کو بھی اس میں داخل نہیں ‏ہونے دوں گا لہذا تمہیں اب جنت خریدنےکی ضرورت نہیں کیونکہ میں کسی کو جہنم میں نہیں جانے دوں گا"

یہ شخص تھا"سقراط"جس نےاپنے اس اقدام سےلوگوں کو انکی لاعلمی کی وجہ سے کی جانے والی حماقت سےنجات دلائی

دنیا میں ایک ہی خوبی ہے
'آگاہی'
جبکہ جہالت اک گناہ

‏دوزخ کا بیان ‏دوزخ کے سات طبقے ہیں ‏1. جہنم، ‏2. لظیٰ، ‏3. حطمہ، ‏4. سقر، ‏5. سعیر، ‏6. جحیم، ‏7. ہاویہ، ‏ان ساتوں طبقو...
09/09/2023

‏دوزخ کا بیان

‏دوزخ کے سات طبقے ہیں
‏1. جہنم،
‏2. لظیٰ،
‏3. حطمہ،
‏4. سقر،
‏5. سعیر،
‏6. جحیم،
‏7. ہاویہ،
‏ان ساتوں طبقوں میں کم و بیش اور مختلف قسم کا عذاب ہے۔ اگر دوزخ سے ایک خشخاش کے برابر آگ لائی جائے تو تمام زمین و آسمان کو ذرا سی دیر میں فنا کر دے۔ دنیا کی آگ اس کا ستّرواں جزو (1/70) ہے، آدمی اور پتھر اس کا ایندھن ہیں، اگر دوزخ کا کوئی داروغہ دنیا والوں پر ظاہر ہو تو زمین کے سب رہنے والے اس کی ہیبت سے مر جائیں گے۔ دوزخیوں کے کپڑے کا ایک پرزہ بھی اتنا بدبو دار اور گندہ ہو گا کہ اگر تمام مخلوق مر جائے تب بھی ان کی بدبو اس کی بدبو اور گندگی کو نہ پہنچ سکے، دوزخ کی بعض وادیاں ایسی ہیں کہ خود دوزخ بھی ہر روز ستر یا زیادہ مرتبہ ان سے پناہ مانگتی ہے۔ دوزخ کا ادنیٰ عذاب یہ ہو گا کہ آگ کی جوتیاں جو دوزخی کو پہنائی جائیں گی ان سے اس کا دماغ ہانڈی کی طرح ابلے گا وہ سمجھے گا کہ سب سے زیادہ عذاب اس پر ہو رہا ہے، دوزخ میں طرح طرح کے عذاب ہوں گے آگ کا مکان، آگ کا فرش، کھانے کو زقوم (توھر)، پینے کو پیپ، نہایت ہی کھولتا ہوا پانی، پہننے کو گندھک کے کپڑے، گلے میں گرم طوق و زنجیر، کفار کو سر کے بل چلایا جانا، بڑے بڑے کانٹے چبھونا، بھاری گرزوں سے مارنا، بڑی قسم کی اونٹوں کی گردن کے برابر بچھو اور بہت بڑے بڑے سانپ کہ اگر ایک بھی ڈس لے تو اس کی سوزش و درد و بیچینی ہزار برس تک رہے وغیرہ، دوزخیوں کے منھ کالے اور شکلیں بدنما ہوں گی، جسم بہت بڑا کر دیا جائے گا، ایک شانے سے دوسرے شانے تک تیز سوار کے تین دن کے سفر کے برابر اور ایک ایک ڈاڑھ اُحد پہاڑ کے برابر ہو گی۔ کفار کی شکل نہایت مکروہ اور غیر انسانی ہو گی، ہر لحظہ عذاب الٰہی ان کو لئے سخت ہوتا جائے گا وہ موت مانگیں گے مگر ان کو موت نہ آئے گی، ہمیشہ ہمیشہ دوزخ کے عذاب میں گرفتار رہیں گے، مومن گناہگار بقدر گناہ عذاب بھگت کر یا نبی کریم صلی اللہ۔علیہ وسلم کی برکت و شفاعت سے نجات پالیں گے
‏نَساَلُ اللہُ العَفوَ والعَافِیَتَ فِی الدِّینَ وَالدُّنیَا وَ الاخِرَۃ، رَبَّنَا اَدخِلنَا الفِردَوسَ وَاَجِرنَا مِنَ النَّارِ ۔

Address

Hafizabad
Kaulo Tarar
52111

Telephone

+923228446556

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sultan Farms Since-1978. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sultan Farms Since-1978.:

Videos

Share

Category