15/10/2023
*کیا آپکی بکری ہیٹ پر ہے؟؟*
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے۔۔
پیارے فارمر بھائیوں بکری فارمنگ کو کامیاب بنانے اور اس سے فائیدہ حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپکی بکریاں وقت پر کراس ہوں اور تندرست بچے پیدا کریں۔۔
اس سب کے لیے آپکا یہ جاننا اور سیکھنا بہت ضروری ہے۔۔ اسپشل وہ بھائ جن کے پاس بریڈر بکرا نہیں ہے اکثر انکی بکریاں ہیٹ پر ہوتی ہیں اور انکا دورانیہ ختم بھی ہو جاتا ہے اور آپکو پتا ہی نئ چلتا جو کہ بعد میں نقصان کا باعث بنتا ہے۔۔
آج ہم بات کرینگے بکری کے ہیٹ میں آنے کی کیا نیشان ہیں۔۔
*بکری کے ہیٹ پر آنے کی 10 نشانیاں*
01 بکرے کے قریب آنے پر کھڑے رہنا۔۔
02 پیشاب والی جگہ سے پانی کے رنگ کا مواد نکالنا۔۔
03 برتاؤ میں تبدیلی اور بار بار پیشاب کرنا۔۔
کھانا پینا کم کر دینا خاموش ہوجانا
04 دودھ کم کر دینا۔۔
05 بکرے کی طرح بولنا ۔۔
06 پیشاب والی جگہ کا سوجھ جانا۔۔
07 بکرے کے قریب جانا۔۔
08 دوسری بکریوں پر چڑھنا۔۔
09 دم کو تیزی سے ہیلانا۔۔
10 دم کے بالوں کا گیلا ہونا۔۔
بکری کے ہیٹ کا دورانیہ 12 سے 48 گھنٹے کا ہو سکتا ہے اس دوران بکری کو کرایا جا سکتا ہے۔۔
*نوٹ* بکری کو کراس کرانے سے پہلے ڈیورمنگ کریں کھال والا ٹیکا لگوائیں کراس کرانے کے بعد خوراک پر خصوصی توجہ دیں۔۔
اگر حمل گرنے کا خطرہ ہو یا پہلے بکری نے حمل ضائع کیا ہو یا بچے گراۓ ہوں تو دوسرے تیسرے اور چوتھے مہینے میں Progesterone کا ٹیکہ وزن کے حساب سے لگائیں۔۔
اگر بکری نے پہلے کبھی معزور بچے پیدا کیے ہوں تو selevit کا ٹیکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے مہینے میں وزن کے حساب سے لگائیں۔۔
یہ دونو انجیکشن احتیاطاً بھی لگائے جا سکتے انکا استعمال کرنے سے فائیدہ ہوگا انشاء اللہ۔۔
*اللہ تعالیٰ ہم سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائے۔۔*