Azan Goat Farm بکریوں کی حفاظت اور علاج و معالجہ

  • Home
  • Pakistan
  • Kot Addu
  • Azan Goat Farm بکریوں کی حفاظت اور علاج و معالجہ

Azan Goat Farm بکریوں کی حفاظت اور علاج و معالجہ You can get every information about goat here !!
(1)

29/11/2023

For sale
2 female kids
2 & 2.5 month age
Both pure pink
Location korangi Karachi
Whatsap 03272386080

26/11/2023

For sale
2.5 month age
Pinky
Location korangi Karachi
Whatsap 03272386080

25/11/2023

ماشاءاللہ ماشاءاللہ

16/11/2023
14/11/2023

Zero size tedda for sale
Location lahore

گوٹ فارمنگ یا بکری پال حضرات کی رہنمائی بکریوں کی افزائش، پرورش، بریڈنگ اور موسمی یا غیرموسمی بیماریوں اور ان کے تدارک ک...
14/11/2023

گوٹ فارمنگ یا بکری پال حضرات کی رہنمائی بکریوں کی افزائش، پرورش، بریڈنگ اور موسمی یا غیرموسمی بیماریوں اور ان کے تدارک کے مشورہ کے لئے ہمارا واٹس اپ گروپ ، فیس بک گروپ جواٸن کریں اور فیس بک پیج کو لائیک کریں

جوائن اور لائیک کرنے کے لئے لنک پر کلک کریں

اللہ پاک سب بھائیوں کے شوق سلامت رکھے آمین

https://chat.whatsapp.com/EELrXPMxLbmLk2fCQV0C8x

https://www.facebook.com/groups/674726953639679/?ref=share_group_link

https://www.facebook.com/profile.php?id=100083311090615&mibextid=2JQ9oc

ضروری ادویات 🗳    انٹی بائیوٹک🔹️پی پی ایس ایل اے🔹️️ٹرائ برسن🔹️اموکسلین🔹️ٗآکسی ٹیٹرا سائیکلین🗳  بخار دردکے لیے 🔹️پینی وٹ🔹...
14/11/2023

ضروری ادویات

🗳 انٹی بائیوٹک

🔹️پی پی ایس ایل اے
🔹️️ٹرائ برسن
🔹️اموکسلین
🔹️ٗآکسی ٹیٹرا سائیکلین

🗳 بخار دردکے لیے

🔹️پینی وٹ
🔹️ویٹافینک پلس
🔹️ڈکلوران

🗳 اپھارہ کے لیے

🔹️ہیپاسل انجکشن
🔹️کالکوپلس سیرپ
🔹️سرسوں کا تیل
🔹️میڈیورل اورل

🗳 چھوٹے پیشاب بند ہونے کے لیے

🔹️لاسکس انجکشن
🔹️قلمی شورہ

🗳 زکام کھانسی

🔹️انجکشن ٹائیلوسین
🔹️انجکشن انروفلوکسین یا سیری فلاکس انجیکشن
🔹️سلائن الیکچری

🗳 ڈلیوری میں مشکل کے لیے

🔹️آکسٹوسین

🗳 ابارشن کاخطرہ
🔹️پرجسٹرون

🗳 زخم کے لیے

🔹️پائیوڈین
🔹️سپرے ٹیراجین پلس

🗳 معدہ خراب کے

🔹️کارمیٹو مکسچر
🔹️میٹھا سوڈا
🔹️سٹامک پوڈر

🗳 چیچڑ کے لیے اور کیڑوں کے لیے

🔹️انجکشن آئیورمیکٹن
🔹️زیگوان پوڈر

🗳 موشن کے لیے

🔹️سکور ایکس
🔹️سلفاڈیمڈیں
🔹️ڈائیروبان

🗳 طاقت کے لیے

🔹️نیروبیان انجیکشن
🔹️ایمی وائ کام
🔹️منرل مکسچر
🔹️گڑ

🗳 تھن خراب کے لیے

🔹️فائیبروفٹ ڈی ایس سیرپ
🔹️کوئ زیریلی چیز جانور کھائے اسکے
🔹️اٹروپن سلفیٹ

🗳 الرجی کے لیے

🔹️ایٹروسٹار
🔹️ایول
🔹️میپراسان

🗳 آنکھ خراب کے لیے

🔹️بورک ایسڈ
میتھاکلور ، ڈراپ

🗳 جیر کے لیے

🔹️پلسنٹا ریمور

🗳 ڈی وارمنگ کے لیے

🔹️نل ورم
🔹️نلزین پلس
🔹️لیوافاکس
🔹️البنڈا زول
ڈورامکٹین

سرنج ۔ کاٹن ۔ ڈرنچنگ گن ۔تھرما میٹر ۔ نیڈل 18 گیج

اللہ پاک سب بھائیوں کے شوق سلامت رکھے آمین

13/11/2023

محترم شوقین بھائیو
اگر آپ بالکل ہی نیو شوقین ہیں اور خاص کر اربن ایریا یعنی شہری علاقوں میں گوٹ فارمنگ کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو سب سے پہلے گوٹ فارمنگ کے متعلق چند بنیادی معلومات لازمی سیکھ لینی چاھئیں اس کے ساتھ مناسب جگہ خشک چارہ جات جیسے خشک لوسن وغیرہ اور اچھے معیاری ونڈا وغیرہ کا مناسب اور معقول انتظام کرلینا چاہیے تاکہ بعد میں آپ کو اور آپ کے جانوروں کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں♥️
اللہ پاک آپ سب کے شوق میں برکت عطا فرمائے آمین ♥️

04/11/2023

I am back

For sale2 dant Andu bkraActive and healthy Location talagang40kFor contact whatsap 03272386080
11/10/2023

For sale
2 dant
Andu bkra
Active and healthy
Location talagang
40k
For contact whatsap 03272386080

11/10/2023

For sale
Pure makhicheena
20 days ki female
Location Faisalabad
22k final
For contact whatsap 03272386080

"                   تھرما میٹر 🌡    #تھرمامیٹر             "تھرمامیٹر آپ کے فارم کی بنیادی ضرورت ہےاسی نے بیماری کی تشخی...
02/10/2023

" تھرما میٹر 🌡 #تھرمامیٹر "

تھرمامیٹر آپ کے فارم کی بنیادی ضرورت ہےاسی نے بیماری کی تشخیص کرنے سے پہلے جانور کا بخار چیک کرنا بہت ضروری ہے پھر ہیں ہم جانور کی بیماری کا صحیح اندازہ لگا سکتے ہیں
ہر فارم پر اور ہر اس شخص کے پاس تھرمامیٹر کا ہونا ضروری ہے جس نے جانور پال رکھے ہیں تاکہ آپ کا جانور اگر آپ کو ڈسٹرب نظر آئے تو آپ فورا اس کا درجہ حرارت جیک کر سکیں

کچھ بیماریوں میں فرق ہیں صرف درجہ حرارت کی بنیاد پر پتہ چلتا ہے جیسا رت موترا اور ببیزیا ۔ اکثر ولائیتی جانور گرمی کی وجہ سے زبان نکال کر کھڑے ہوتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں نہ گرمی لگ رہی ہے بعض اوقات شام بھی ہو جاتی ہے اور وہ ویسے ہی زبان نکال کر تیز سانس لے رہے ہوتے ہیں تب ہمیں تھرمامیٹر کا استعمال کرنا چاہیے اور ان کا بخار چیک کرنا چاہیے اکثر اوقات بخار ایک سو پانچ سے چھ پر پہنچ چکا ہوتا ہے اور جیسے جیسے ہم لیٹ کرتے ہیں جانور کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے

اس کو چیک کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے اب تو ڈیجیٹل تھرمامیٹر آگئے ہیں جن کی قیمت صرف تین سو روپے کے قریب ہے ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے جو لوگ پارے والا تھرمامیٹر نہیں دیکھ سکتے

💡تھرمامیٹر کو جانور کے مقعد (ریکٹم) میں رکھ دیں اور ایک منٹ بعد نکال کر اس کی ریڈنگ نوٹ کریں ڈیجیٹل تھرمامیٹر خود ہی بیپ بجھا دیتا ہے

گائے بھینس کا نارمل ٹمپریچر 101سے 102 فارن ہائیٹ

بکری 102 سے 103 فارن ہائیٹ ہے۔

گوٹ فارمنگ یا بکری پال حضرات کی رہنمائی بکریوں کی افزائش، پرورش، بریڈنگ اور موسمی یا غیرموسمی بیماریوں اور ان کے تدارک کے مشورہ کے لئے ہمارا واٹس اپ گروپ ، فیس بک گروپ جواٸن کریں اور فیس بک پیج کو لائیک کریں

جوائن اور لائیک کرنے کے لئے لنک پر کلک کریں

اللہ پاک سب بھائیوں کے شوق سلامت رکھے آمین

https://chat.whatsapp.com/EELrXPMxLbmLk2fCQV0C8x

https://www.facebook.com/groups/674726953639679/?ref=share_group_link

https://www.facebook.com/profile.php?id=100083311090615&mibextid=2JQ9oc

29/09/2023

*کیا آپکی بکری ہیٹ پر ہے؟؟*
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے۔۔
پیارے فارمر بھائیوں بکری فارمنگ کو کامیاب بنانے اور اس سے فائیدہ حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپکی بکریاں وقت پر کراس ہوں اور تندرست بچے پیدا کریں۔۔
اس سب کے لیے آپکا یہ جاننا اور سیکھنا بہت ضروری ہے۔۔ اسپشل وہ بھائ جن کے پاس بریڈر بکرا نہیں ہے اکثر انکی بکریاں ہیٹ پر ہوتی ہیں اور انکا دورانیہ ختم بھی ہو جاتا ہے اور آپکو پتا ہی نئ چلتا جو کہ بعد میں نقصان کا باعث بنتا ہے۔۔
آج ہم بات کرینگے بکری کے ہیٹ میں آنے کی کیا نیشان ہیں۔۔
*بکری کے ہیٹ پر آنے کی 10 نشانیاں*
01 بکرے کے قریب آنے پر کھڑے رہنا۔۔
02 پیشاب والی جگہ سے پانی کے رنگ کا مواد نکالنا۔۔
03 برتاؤ میں تبدیلی اور بار بار پیشاب کرنا۔۔
کھانا پینا کم کر دینا خاموش ہوجانا
04 دودھ کم کر دینا۔۔
05 بکرے کی طرح بولنا ۔۔
06 پیشاب والی جگہ کا سوجھ جانا۔۔
07 بکرے کے قریب جانا۔۔
08 دوسری بکریوں پر چڑھنا۔۔
09 دم کو تیزی سے ہیلانا۔۔
10 دم کے بالوں کا گیلا ہونا۔۔

بکری کے ہیٹ کا دورانیہ 12 سے 48 گھنٹے کا ہو سکتا ہے اس دوران بکری کو کرایا جا سکتا ہے۔۔
*نوٹ* بکری کو کراس کرانے سے پہلے ڈیورمنگ کریں کھال والا ٹیکا لگوائیں کراس کرانے کے بعد خوراک پر خصوصی توجہ دیں۔۔
اگر حمل گرنے کا خطرہ ہو یا پہلے بکری نے حمل ضائع کیا ہو یا بچے گراۓ ہوں تو دوسرے تیسرے اور چوتھے مہینے میں Progesterone کا ٹیکہ وزن کے حساب سے لگائیں۔۔
اگر بکری نے پہلے کبھی معزور بچے پیدا کیے ہوں تو selevit کا ٹیکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے مہینے میں وزن کے حساب سے لگائیں۔۔
یہ دونو انجیکشن احتیاطاً بھی لگائے جا سکتے انکا استعمال کرنے سے فائیدہ ہوگا انشاء اللہ۔۔
*اللہ تعالیٰ ہم سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائے۔۔*

27/09/2023

Nacho breed

23/09/2023

Breeding Season

19/09/2023

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

19/09/2023

السلام وعلیکم
پیور ٹیڈی گھبن بکریا چاہیے مناسب ریٹ میں، کسی کے پاس ہو تو رابطہ کرے،
واٹس اپ 03272386080

How to choose a dewormer for your goatبازار میں دستیاب مختلف کرم کش ادویات Deworming medicines میں کیا فرق ہے؟ کون سی دو...
11/09/2023

How to choose a dewormer for your goat

بازار میں دستیاب مختلف کرم کش ادویات Deworming medicines میں کیا فرق ہے؟ کون سی دوا کب استعمال کرنی چاہیے؟

مارکیٹ میں موجود Dewormers کرم کش ادویات کی اقسام :
بازار میں Deworming کے لئے چار طرح کی ادویات دستیاب ہیں۔

1- پلانے والی دوا Deworming Drench:
یہ دوا تقریبن ہر جگہ آسانی کے ساتھ 100 ml کی چھوٹی بوتل اور 1 لیٹر کی بڑی پیکنگ میں جانوروں والے میڈیکل سٹور پر مختلف ناموں سے دستیاب ہے جیسے Nilzan ،Punch اور Thunder وغیرہ ۔ اگر کسی جگہ آپ کو یہ دوا دستیاب نہ ہو تو آپ انسانی میڈیکل سے بھی پیٹ کے کیڑوں کی دوا لے کر استعمال کر سکتے ہیں یہ آپ کو 10 ml یا 30 ml کی پیکنگ میں Zentel اور Vermox کے نام سے مل جاتی ہے۔

2- کیڑوں والی گولیاں Deworming Bolus:
یہ گولیاں جانوروں والے میڈیکل سے Alvenex اور Dworm وغیرہ کے نام سے مل جاتی ہیں لیکن ہر جگہ
دستیاب نہیں۔

3- کھال پر لگانے والی دوا Pour on Dewormer
یہ دوا جانور کی کھال پر لگانے سے یہ اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کا خاتمہ کرتی ہے لیکن پاکستان میں اتنی مقبول نہیں کیونکہ ہماری کوئی لوکل کمپنی یہ دوا نہیں بناتی لیکن دوسرے ممالک میں یہ با آسانی Agrimectin اور Cydectin وغیرہ کے ناموں سے دستیاب ہے۔

4- کیڑوں والا ٹیکہ Injectable Dewormer
یہ دوا جانور کے وزن کے مطابق اس کی کھال میں لگای جاتی ہے اور اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کے لئے کارآمد ہے یہ Ivermectin اور Trodax کے نام سے با آسانی جانوروں کے میڈیکل سٹور پر دستیاب ہے۔

مارکیٹ میں ملنے والی Deworming کی دواؤں میں کیا فرق ہے اور کونسی دوا کب کام کرتی ہے؟

پیارے فارمر بھائیوں کبھی آپ کے ذہن میں یہ خیال تو آیا ہو گا کہ بازار میں ملنے والی اتنی ساری مختلف کمپنیوں کی مختلف ناموں کی دواؤں میں سے کونسی دوا بہتر ہے؟
دراصل کمپنی کا دیا ہوا نام صرف اس دوا کو بیچنے میں آسانی کے لئے رکھا جاتا ہے اس کے اندر جو دوا کا فارمولا ہے وہ جاننا آپ کے لئےبہت ضروری ہے تاکہ آپ کو پتا ہو کے جانور کو کس وقت کونسی دوا کی ضرورت ہے تو آئیں دیکھتے ہیں کونسی دوا کن کیڑوںWorms کے لئے کام آتی ہےکیونکہ یاد رکھیں کوئی بھی ایک دوا تمام کیڑوں کا خاتمہ نہیں کر سکتی اسی لئے مختلف کمپنیاں اپنی Deworming کی دواؤں میں ایک سے زیادہ دوائیں استمال کرتی ہیں تاکہ ان کو زیادہ کارآمد بنایا جا سکے :

Oxyclozanide
جو جگر کے کیڑوں یعنی Liver flukes کے لئے زیادہ کارآمد ہے اور اس کے ساتھ کچھ اقسام کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی جیسے گول کرم Roundworms وغیرہ۔
Livamisole
پھیپھڑوں کے کیڑوں Lung worms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointetinal worms کے لئے زیادہ کارآمد ہے۔
Albendazole
پیٹ کے کیڑوں Round worms اور Tapeworm کے لئے زیادہ اور اس کے ساتھ جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لئے بھی کسی حد تک کام کرتی ہے۔
Triclabendazole
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہے۔
Oxfendazole
یہ Roundworms کے ساتھ Pinworms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal worms
کے لئے مفید ہے۔
Ivermectin Injection
یہ دوا اندھرونی اور بیرونی دونوں کیڑوں کے لئے کام کرتی ہے اندھرونی طور پر انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal worms پھیپڑوں کے کیڑوں Lungworms کے لئے کارآمد ہے اس کے علاوہ بیرونی طور پر جانور کی کھال کے کیڑوں جن میں پسو fleas چچڑ Ticks اور جوئیں lice کے خاتمے کے لئے بہترین ہے۔
Nitroxynil Injection
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے خاتمے کے لئے بہترین ہے اس کے ساتھ انتڑیوں کے کیڑوں کے لئے بھی کارآمد ہے۔

کیڑوں کی دوا دینے Deworming کرنے کا طریقہ:

- جانوروں کو ہمیشہ ضرورت کے مطابق کیڑوں کی دوا دیں۔
- جانور کو ہمیشہ اس کے وزن کے مطابق ڈبے پر درج طریقہ پر دوا کی خوراک پلائیں۔
- جانور کو صبح خالی پیٹ دوا دی جا سکتی ہے اس کے بعد 2 گھنٹے تک کھانا اور پانی نہ دیں۔ اگر جانور کو شام میں دوا دینی ہو تو شام کا کھانا جلدی کھلا کر 3 گھنٹے بعد دوا دیں۔
- پلانے والی دوا دینے کے ایک ہفتے کے بعد کھال والا ٹیکہ Ivermectin وزن کے مطابق لگائیں۔
- اگر جانور میں جگر کے کیڑوں کی علامات نظر آئیں تووزن کے حساب سے Nitroxynil لگائیں۔
- کیڑوں کی دوا دینے سے جانور کو دستوں کی شکایات ہو سکتی ہے جو خو با خود ایک دو دن میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔
- کیڑوں والی دوا ہر بار مختلف فارمولا کی استعمال کریں کیونکہ اگر ہر بار ایک جیسی دوا دی جائے تو کیڑے اس کے خلاف مدافعت پیدہ کر لیتے ہے اور دوا بے اثر ہو جاتی ہے۔

اللّه پاک ہم سب کے مال مویشیوں کی حفاظت فرمائیں اور کاروبار میں برکت دیں آمین۔

https://chat.whatsapp.com/EELrXPMxLbmLk2fCQV0C8x

Address

Kot Addu

Telephone

+923272386080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azan Goat Farm بکریوں کی حفاظت اور علاج و معالجہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby pet stores & pet services


Other Pet Supplies in Kot Addu

Show All