Weversity-گوٹ/ شیپ فارمنگ کورس

Weversity-گوٹ/ شیپ فارمنگ کورس WeVersity.org (Learn to Earn)

10/01/2022

WeVersity.org purpose is to provide free education, coaching, and employment to everyone in the U.S. & overseas! Enjoy our blog, we are here to help you!

            ماشاءاللہ! شوق بھی پورا + سنت بھی پوری + کاروبار بھی منافع بخش اور برکت بھی
08/01/2022


ماشاءاللہ! شوق بھی پورا + سنت بھی پوری + کاروبار بھی منافع بخش اور برکت بھی

08/01/2022

Small Business ideas & Food Corner Course || Class - 5

28/12/2021

Goat And Sheep Farming Course || Class - 15

23/12/2021

Goat And Sheep Farming Course || Class - 14

22/12/2021

Class - 13 || Goat And Sheep Framing Course

          آج ہم گوٹ اینڈ شیپ فارمنگ کورس کی کلاس نمبر 13 میں ہم مندرجہ ذیل موضوعات کے متعلق پڑہیں گئے۔√  نسل کشی کیا ہے ...
22/12/2021


آج ہم گوٹ اینڈ شیپ فارمنگ کورس کی کلاس نمبر 13 میں ہم مندرجہ ذیل موضوعات کے متعلق پڑہیں گئے۔
√ نسل کشی کیا ہے ؟ بھیڑوں اور بکریوں میں نسل کشی کیوں کی جاتی ہے۔
√ مصنوعی نسل کشی کے فوائد اور نقصانات۔
√ نسل کشی کروانے سے پہلے چند ضروری ہدایات۔

17/12/2021

16/12/2021

• بھیڑ بکریوں کے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال
• چھوٹے بچوں کی بڑھوتری کے دوران خوراک
• بچوں کو دودھ جلدی چھڑا کر ماں سے علیحدہ کرنا
• بھیڑ بکریوں کی مختلف ادوار میں دیکھ بھال

15/12/2021

15/12/2021

Goat And Sheep Farming Course || Class - 11

09/12/2021

Goat & Sheep Farming Course || Class - 10

07/12/2021

1- وٹامنز کیا ہوتے ہیں؟ اور بھیڑ بکریوں کے لیے یہ کیوں ضروری ہیں۔
2- وٹامنز کی اقسام
3- بھیڑوں اور بکریوں میں وٹامنز کی کمی کے اثرات۔
4- خوراک کے مختلف ذرائع

04/12/2021

Goat & Sheep Farming || Class - 8

        کوئی بتا سکتا ہے یہ کون سی نسل کی بکریاں ہیں؟
30/11/2021


کوئی بتا سکتا ہے یہ کون سی نسل کی بکریاں ہیں؟

27/11/2021

Class - 7

25/11/2021
          weversity is providing free Computer and Small Business skill Courses.visit:https://weversity.org/
25/11/2021


weversity is providing free Computer and Small Business skill Courses.
visit:https://weversity.org/

23/11/2021

23/11/2021

Class - 6

22/11/2021

Class -5

20/11/2021

Class -4

18/11/2021

live Class

17/11/2021

Class - 2

16/11/2021

Class - 1

گوٹ / شیپ فارمنگ کی اہمیت (کلاس -1)Facebook live Streaming
16/11/2021

گوٹ / شیپ فارمنگ کی اہمیت (کلاس -1)
Facebook live Streaming

        "پاکستان کی چند مشہور بکریاں اور ان کے خواص"🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐ایک سوال تواتر کے ساتھ پوچھا جاتا ہے کہ، (صوبہ پنجاب ک...
19/09/2021


"پاکستان کی چند مشہور بکریاں اور ان کے خواص"

🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐

ایک سوال تواتر کے ساتھ پوچھا جاتا ہے کہ، (صوبہ پنجاب کی حد تک)، بکری کی کون سی نسل پالی جاۓ۔ اس موضوع پر تفصیلات، ہمارے ناقص علم اور تجربات کے مطابق، مندرجہ ذیل ہیں:

پاکستان کی ساری ہی نسلیں بہترین ہیں۔ ایک مطالعہ کے مطابق 26 نسلوں کی بکریاں موجود ہیں ارض پاک پر۔ سب سے قد آور، دودھ آور اور مضبوط نسل #بِیتل ہے، ماشاءاللہ۔ بِیتل کی کل چھ شاخیں ہیں جو مادہ میں دودھ اور نر میں قد و قامت اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کے حوالے سے ترتیب وار مندرجہ ذیل ہیں:

1- لائلپُوری بیتل (جسے فیصل آبادی یا امرتسری بھی کہا جاتا ہے)۔
2- ناگری بیتل
3- مکھّی چینی بیتل
4- رحیم یارخان بیتل (جسے ہوتل بھی کہا جاتا ہے)
5- نُکری بیتل (جس راجن پوری بھی کہا جاتا ہے)
6- گجراتی بیتل (جسے پوٹھوہاری بِیتل بھی کہا جاتا ہے)

#لائلپُوری (مکمل سیاہ یا سیاہ جسم پر سفید دھبے اور #ناگری (تیز سیاہی مائل سُرخ رنگ، یا اس پر سفید دھبے)، بنیادی طور پر فیصل آباد اور ساہیوال میں کثیر تعداد میں پائی جاتی ہیں اور ان علاقوں میں نسلوں سے پالی جا رہی ہیں، لیکن وسطی پنجاب اور بالائی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی موجود ہیں۔ دودھ، وزن اور قد میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ ایک اچھی لائلپُوری یا ناگری پہلے سُوۓ میں تین کلو دودھ یومیہ سے شروع ہو جاتی ہے اور بعض گھروں کے پاس چار دانت کی عُمر میں پہلے سُوۓ پر پانچ کلو یومیہ یا زائد والی بکریاں بھی موجود ہیں (ماشاءاللہ تبارک اللّہ)۔ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کے حوالے سے بھی باقی نسلوں سے بہتر ہیں۔ ماشااللہ۔ یہ دونوں نسلیں آپس میں بہنیں سمجھی جاتی ہیں اور ماحول میں اپنے آپ کو جلدی ڈھالنے کی خصوصیت کی بِنا پر قریبا پورے پاکستان میں پرورش کے لئے موزوں ہیں (سواۓ مسلسل سرد، شدید سرد، مسلسل مرطوب اور ذیادہ گرم خشک علاقوں کے)۔

#مکھّی_چینی_بِیتل بھی عمدہ کارکردگی والی نسل ہے۔ اور ناگری اور لائلپُوری کے بعد دودھ اور قد کے حوالے سے ایک معروف نسل ہے۔ اس نسل کا آبائی علاقہ بہاولپور ڈویژن ہے، اور بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع میں اپنی بہترین بڑھوتری دکھاتی ہے۔ جبکہ ضلع رحیم یار خان میں رحیم یار خانی بھی مکھّی چینا کے ساتھ آ جاتی ہے۔ اپنے آبائی علاقوں میں پالنے کے لئے بہترین نسل ہے، تاہم محنت کے ساتھ بالائی اور وسطی پنجاب میں بھی کامیاب ہو رہی ہے۔

#نُکری_بِیتل (جسے ڈیرہ غازی خان کے ضلع راجن پور کے حوالہ سے راجن پوری بھی کہا جاتا ہے) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لئے شاندار نسل ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع لیّہ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور راجن پور کی آب و ہوا کے مطابق وہاں پالنے کے لئے سب سے بہترین نسل ہے۔ اس نسل کی سب سے خالص صنف، گُلابی نکرے نر بہت اچھا قد اور خوبصورتی رکھتے ہیں۔نُکری مادہ دودھ کے حوالے سے کم دودھ دینے والی نسل میں آتی ہے۔

ِیتل بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد، یزمان وغیرہ کے علاقوں اور منڈیوں میں پائی جاتی ہے اور اُس علاقے کی مقبول نسل ہے۔ تیکھے نین نقش اور ماتھے سے شروع ہونے والا ناک کا ابھار اس کی خصوصیات ہیں۔ نر بہتر جسم بناتے ہیں، جبکہ مادہ نسبتا کم دودھ دینے والی نسل ہے۔

(پوٹھوہاری) سطح مرتفع پوٹھوہار کے علاقوں میں ذیادہ مقبول ہے اور اس وجہ سے رحیم یار خانی کی طرح علاقائی بیتل کا مقام رکھتی ہے۔ اپنے علاقے میں اچّھی پرورش پاتی ہے۔ نر اچھا وزن کرتے ہیں۔ مادہ دودھ کے حوالے سے بہت معروف نہیں مانی جاتی۔

بِیتل کے بعد، نسل بھی دودھ اور گوشت کے حوالے سے قابلِ تعریف ہے اور لیّہ سے کوٹ ادُو جاتے ہوئے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ضلع مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ کے نام سے موسوم ہے اور لیّہ، پہاڑ پور، احسان پور، دائرہ دین پناہ اور کوٹ ادو کے علاقوں میں عام نظر آتی ہے۔ تیز سیاہ رنگ میں، گھنے بالوں سے لدا، گُٹھا ہوا جسم اسے ایک مضبوط نسل بناتا ہے۔

یہ بات میں کتابی یا فیس بک پر بیٹھ کر نہیں، اپنے کئی برس کے کھاۓ ہوئے دھکوں، فارموں اور پنجاب کی معروف و غیر معروف منڈیوں کے بارہا سفر کی بنا پر کہ رہا ہوں، کہ، نسل ہمیشہ وہ پالنی چاہیے، جو آپ کے علاقے، آب و ہوا سے مطابقت رکھتی ہو، بہتر قوت مدافعت اور ماحول کی تبدیلی کو جلد قبول کر لینے والی خصوصیات کی حامل ہو۔ مثال کے طور پر (ڈی جی خان ڈویژن کے ساتھیوں سے معذرت کے ساتھ)، اگر راجن پوری پورے ملک میں اسی طرح کا قد کاٹھ نکالتا جو وہ اپنے آبائی علاقے (ڈیرہ غازی خان ڈویژن، خاص طور پر ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور) میں کرتا ہے، تو پورے ملک میں راجن پوری ہی پل رہا ہوتا۔

جانور کی خوبصورتی سے پہلے، اپنے علاقے کی آب و ہوا، دستیاب وسائل، اپنی لگن اور دیگر زمینی حقائق کو سامنے رکھیں۔ ہر بندہ اپنے حساب سے مشورہ دے گا۔ وسائل اور وقت آپ ہی کے لگنے ہیں۔ صرف تجربہ کی کمی اور غلط مشوروں کی وجہ سے کامیاب کے ساتھ ساتھ ناکام فارموں کی تعداد بھی بڑھتی ہے۔ جب بھی گوٹس یا کوئی اور لائیو اسٹاک فارمنگ کریں، پہلے تجربہ، تجزیہ اور تقابلی جائزہ ضرور لیجئے۔ سب سے اہم بات، خود اپنے ہاتھوں سے کام کے جذبے کے ساتھ کریں۔ اگر سارا دن نہیں تو کم از کم کچھ گھنٹے ملازم کے ساتھ ضرور لگائیں۔ تحقیق کے ساتھ تجربہ بھی ایک لازمی امر ہے، لازمی ترین امر۔ ایک اور اہم بات، گوبر/مینگنیں اٹھانے، جانور چرانے، پٹھا ونڈا کرنے میں شرم یا محنت کے ذریعے کامیابی۔۔۔۔دونوں میں سے ایک ہی کام ہو سکتا ہے۔

پاکستان کا نام لوں تو سندھ بکریوں کی اقسام میں پہلے نمبر پر ہے معلومات میں اضافہ کے لیئے عرض کرتا چلوں کے پاکستان میں سب سے قدآور نسل جتن ہے دودھ اور گوشت میں پاکستان کی تمام نسلوں سے پہلے نمبر پر ہے بہت سے دوست اس نسل سے نا آشنا ہیں دوسرے نمبر پہ کچھن ہے گوشت اور دودھ کے حساب سے تیسرے نمبر پہ کاموری ہے یہ تینوں سندھ کی نسلیں ہیں بیتل کا نمبر ان سے پیچھے ہے سندھ کی اک نسل لوہری ہے جس کے کان اسکے قد کے برابر ہوتے ہیں اور دودھ دینے کی وجہ سے مشہور نسل ہے گلابی پٹیری بھی سندھ کی بڑی نسلوں میں شمار ہوتی ہیں.
اللّہ پاک سب افراد، جو اس سنت کام کو لے کر چلنا چاہتے ہیں، کو کامیاب فرمائیں اور آسانی، عافیت اور برکت کا معاملہ فرمائیں۔ ۔آمین

        بکری پالنے کے فوائد:بکری پالنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ جو ذیل میں بیان کیئے گئے ہیں۔1. بکری کی مصنوعات صحت مند اور ...
16/09/2021


بکری پالنے کے فوائد:

بکری پالنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ جو ذیل میں بیان کیئے گئے ہیں۔
1. بکری کی مصنوعات صحت مند اور آسانی سے ہضم ہوتی ہیں۔
دودھ اور گوشت جیسی بکری کی مصنوعات نہ صرف غذائیت اور آسانی سے ہضم ہوتی ہیں بلکہ غریب ، بے زمین اور پسماندہ کسانوں کی باقاعدہ آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ یہ دیہی معیشت اور قومی آمدنی میں بہت زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔ اس کا گوشت اور دودھ کولیسٹرول سے پاک اور آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔ بکری کا دودھ مختلف قسم کے کھانے بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ وہ ایک ہی وقت میں دودھ ، گوشت ، جلد ، ریشہ اور کھاد پیدا کر سکتے ہیں۔

2. آسان دیکھ بھال اور کم سرمایہ:

چھوٹے سائز کے جانور ، بکریوں کی دیکھ بھال اور آسانی سے خواتین اور بچے کرتے ہیں۔ ایک کامیاب بکری فارمربننے کے لیے ،آپ کو کچھ عام اور سادہ سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کھانا کھلانا ، دودھ نکالنا اور دیکھ بھال کرنا۔ ان کاموں کے لیے زیادہ سامان ، سرمایہ ، اور محنت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان پر کی گئی سرمایہ کاریکی واپسی کا تناسب بہت اچھا ہوتا ہے۔ گوٹ فارمنگ کا کاروبار بہت منافع بخش ہے ، اس لیے بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری بینک اس کاروبار کو شروع کرنے کے لیے قرض دے رہے ہیں۔

3. کسی بڑی جگہ کی ضرورت نہیں:

بکریوں کو ان کے چھوٹے سائز کی وجہ سے رہائش کے لیے بہت بڑا علاقہ درکار نہیں ہوتا۔ یہ آسانی سے اپنے مالکان یا اس کے دوسرے مویشیوں کے جانوروں کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔ ان کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ، بکریاں دوسرے گھریلو جانوروں کے ساتھ مخلوط پرورش کے لیے بہت موزوں ہیں۔

4. اچھے بریڈرز:

بکریاں نہ صرف بہت دوستانہ رویہ رکھتی ہیں اور فطرت میں پیاری لگتی ہیں ، بلکہ بہترین افزائش نسل کرنے والی بھی ہوتی ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ اپنی 7-12 ماہ کی عمر میں جنسی پختگی کو پہنچ جاتی ہیں اور مختصر وقت کے اندر بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، بکری کی کچھ نسلیں ایک وقت میں بہت سے بچے پیدا کرسکتی ہیں۔

5. کم رِسک:

یہ جاننا اچھا ہے کہ خشک سالی والے علاقوں میں بھی بکریوں کی پرورش ہو سکتی ہے۔ ایسا کسی دوسرے مویشی پالنے کے کاروبار میں نہیں ہو سکتا۔ ضرورت کے مطابق بکریوں کا دودھ نکالا جا سکتا ہے۔ یہ کام ریفریجریشن کے اخراجات اور دودھ کے ذخیرہ کرنے کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

6. مارکیٹ میں مساوی قیمت:

کیا آپ جانتے ہیں کہ نر اور مادہ دونوں بکریوں کی مارکیٹ میں قیمت تقریبا برابر ہے۔ ہاں! یہ سچ ہے. نیز ، بکریوں کی پرورش اور گوشت کے استعمال کے خلاف کوئی مذہبی ممانعت نہیں ہے۔ لہذا ، کمرشل بکریوں کے فارمنگ کے کاروبار نے بے روزگار لوگوں کے لیے روزگار کا ایک ممکنہ ذریعہ پیدا کیا ہے۔ان کے گوشت کی مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بہت زیادہ مانگ اور زیادہ قیمت ہے۔ آپ زیادہ منافع کے لیے اپنی مصنوعات کو بیرونی ممالک میں برآمد کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔

7. اچھی موافقت اور بیماریوں کا کم خطرہ:

بکریاں اپنے آپ کو تقریبا تمام اقسام کے زرعی موسمی ماحول اور حالات کے ساتھ ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ پوری دنیا میں زیادہ اور کم درجہ حرارت برداشت کر سکتی ہیں اور خوشی سے رہ سکتی ہیں۔ نیز وہ کسی بھی دوسرے جانوروں سے زیادہ گرم آب و ہوا کو برداشت کر سکتی ہیں۔ بکریوں کو دیگر گھریلو جانوروں کے مقابلے میں بیماریاں بھی کم لگتی ہیں۔

8. دودھ کے بہترین منبع:

اس معیار کی وجہ سے ، بکریوں کو "انسان کی رضاعی ماں" بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا دودھ جانوروں کے دودھ کی دوسری نسلوں کے مقابلے میں انسانی استعمال کے لیے بہترین دودھ سمجھا جاتا ہے۔اسکا دودھ کم قیمت ، غذائیت بخش ، صحت بخش اور آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔ در حقیقت ، بچے سے لے کر بوڑھے تک سبھی بوڑھے کا دودھ آسانی سے ہضم کر سکتے ہیں۔ بکری کے دودھ میں الرجی کے مسائل بھی کم ہوتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک آیورویدک دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جو ذیابیطس ، دمہ ، کھانسی وغیرہ سے بیمار ہیں۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weversity-گوٹ/ شیپ فارمنگ کورس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Urban Farms in Lahore

Show All