21/11/2022
پرندوں میں گرٹ کی اھمیت اور افادیت
پرندوں میں چونکه جانوروں کی طرح دانت نھیں ھوتے اسلیۓ وه خوراک کو جانوروں کی طرح چبانے سے قاصر ھوتے ھیں,پرندوں میں خوراک کو چپانے کا یه عمل پرندوں کے معدے کے اک مخصوص حصے میں ھوتا ھے, خوراک کو چپانے کے عمل کو زیاده موثر بنانے کیلئے پرندے چھوٹے چھوٹے پتھر نگل لیتے ھیں, پرندوں کے معده میں انکے جسمانی وزن کے ایک فیصد وزن کے برابر چھوٹے چھوٹے پتھر موجود ھوتے ھیں, اپنے قدرتی ماحول میں پرندے نظام ھضم کو بھتر بنانے کیلئے ایسی اشیاء کے انتخاب کیلیے آزاد ھوتے ھیں اسلیے وه ھمیشه ان اجزاء کا ھی انتخاب کرتے ھیں جو انکے نطام ھضم کیلیے بھترین ھوتے ھیں, فنگس لگی خوراک کھا لینے کی صورت میں پرندے چکنی مٹی اور کوئله کھانے کی طرف راغب ھوتے ھیں تاکه فنگس سے پیدا ھونے والے زھریلے مادوں کے اثرات کو ذائل کر سکیں, بریڈنگ سیزن کے دوران کیلشیم اور فاسفورس سمیت دوسرے نمکیات کی کمی کو دور کرنے کیلیے انڈوں کے چھلکے اور ھڈیوں کے ٹکڑے نگل لیتے ھیں, سخت بیج کھانے کی صورت میں چھوٹے چھوٹے پتھر نگلتے ھیں, پنجرے میں چونکه پرندے ایسی چیزوں کے انتخاب میں آزاد نھیں ھوتے اسلیے انھیں ایسے تمام اجزاء کی ضرورت ھوتی ھے, ان اجزاء کے مرکب کو گرٹ کہا جاتا ھے,
گرٹ کا روائتی تصور :-
کئی سالوں سے پنجرے میں خوراک کے برتن کے علاوه ایک الگ برتن میں ریت, مٹی, پتھر, کٹل فش بون کوئله اور انڈوں کے چھلکوں پر مشتعمل گرٹ رکھ دیا جاتا ھے جس کو پرندے ضرورت کے مطابق کھاتے رھتے ھیں, ایسا گرٹ پرندوں کی خوراک کا باقاعده حصه نھیں ھوتا لیکن نظام ھضم کی کارکردگی کو بھتر بنانے میں معاون ھوتا ھے, پرندوں کی غذائی ضروریات, گرٹ کی اھمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ھوۓ جدید ریسرچ کے بعد گرٹ کو اب باقاعده پرندوں کی خوراک کا اھم جزو سمجھا جانے لگا ھے, اسلیۓ اب اسکی بناوٹ میں پرندوں کی غذائی ضروریات کا بھی خیال رکھا جاتا ھے-
گرٹ کا جدید تصور :-
جدید گرٹ کو پرندوں کی خوراک کا باقاعده ایک جزو سمجھا جاتا ھے, جدید گرٹ میں کیلشیم, فاسفورس اور وٹامن ڈی سمیت تمام ضروری نمکیات (میگنشیم, آئرن, زنک, پوٹاشیم, سوڈیم, سلینیم آئیوڈین وغیره) کی اتنی مقدار موجود ھوتی ھے جو پرندوں کی متعلقه قسم کی ان نمکیات کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ھے, اسکے علاوه اس گرٹ میں ایسے اجزاء موجود ھوتے ھیں جو خوراک میں فنگس یا ٹاکسنز کے زھریلے اثرات کو ذائل کرتے ھیں, پرندوں کی جسامت کے لحاظ سے گرٹ کے سائز کا تعین کیا جاتا ھے, اس گرٹ کے استعمال سے پرندوں کو الگ کیلشم, فاسفورس وٹامن ڈی سمیت ضروری نمکیات دینے کی ضرورت درپیش نھیں آتی, یه گرٹ پرندوں کی نشوونما, صحت اور افزائش نسل کی بھتر کارکردگی کیلئے بھترین معاون ثابت ھوتا ھے-
مختلف پرندوں کیلیے گرٹ کی بناوٹ:-
بنیادی طور پر گرٹ میں دو طرح کے اجزاء شامل ھوتے ھیں ایک وه جو انتڑیوں میں جذب ھو جاتے ھیں اور دوسرے وه جو انتڑیوں میں جذب نھیں ھوتے, مختلف پرندوں میں ان دونوں قسم کے اجزاء کا تناسب مختلف ھوتا ھے, مثلأ بینٹمز, مور, فیزنٹس, شتر مرغ, گنی فاؤلز وغیره میں انتڑیوں میں جذب نه ھونے والے اجزاء کا تناسب زیاده ھوتا ھے جبکه پیرٹس اور فنچز میں انتڑیوں میں جذب ھونے والے اجزاء کا تناسب زیاده ھوتا ھے, اسطرح گرٹ کے سائز کا دارومدار پرندے کی جسامت پر ھوتا ھے-
گرٹ کی افادیت :-
گرٹ کی غیر موجودگی کی صورت میں پرندے پنجرے/ڈربے میں موجود مختلف اشیاء نگلنے کی طرف مائل ھوتے ھیں اور اکثر اوقات ایسی اشیاء نگل لیتے ھیں جو انکے لئے مضر صحت ھوتیں ھیں, پرندے اپنے پر نوچنے, انھیں کھانے کی طرف راغب ھوتے ھیں جو گھچوں کی صورت میں پوٹ معده یا انتڑیوں میں جمع ھو کر بھت سی پچیدگیوں کا سبب بنتے ھیں, پرندے سوکھی بیٹوں کو نگلنے کی طرف مائل ھوتے ھیں اور یه عادت پرندوں میں مختلف بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ھے-