Birds Palace Lahore

Birds Palace Lahore Here you can find every Information about Birds. You Can also Purchase Birds from this Platform. You can find out the Worth of a Bird in your Possession.
(2)

For all kinds of "Birds Lovers" make your future "Safe and Cheerfully" with them.

Share your experience
10/10/2023

Share your experience

17/09/2023

Important message for all new Fanciers about breeding boxes

13/09/2023

Free Flying Trained Bird

Topic Male and Female difference اسلام وعلیکم سب بھائیوں کو جیسا کہ آپ کو تصاویروں سے ہی واضح ہو گیا ہے کہ آج ہم بات کرن...
10/05/2023

Topic Male and Female difference
اسلام وعلیکم سب بھائیوں کو
جیسا کہ آپ کو تصاویروں سے ہی واضح ہو گیا ہے کہ آج ہم بات کرنے جا رہے ہیں میل اور فی میل میں فرق کیسے معلوم کریں نیو فینسیرز کو بہت مشکل آتی ہے جب وہ برڈز خریدتے ہیں اُنھیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ میل لیا ہے یا فی میل اور سیزن کا انظار کرتے ہیں جب سیزن آتا ہے تو دیکھتے رہتے کہ کب انڈے اور بچے آئیں گے پر افسوس پورا سیزن ایسے ہی گزر جاتا ہے اور بعد میں پتا چلتا ہے کہ دونوں میل ہیں یادونوں ہی فی میل ۔اگر آپ کو بھی نہیں پتا کہ میل یا فی میل کو کیسے چیک کرتے ہیں تو آپ کو ضرور ایسے سیکھنا چاہئیے تاکہ آپ کا سیزن بھی خراب نہ ہو
نمبر1:میل یا فی میل کے دونوں پاوں کے درمیان اپنی انگلی لگا کر دیکھے اگر آپ کو وہاں برڈ کے جوڑوں میں کم فرق محسوس ہو اور ہدی سخت ہو اور نوک بنی ہو تو وہ میل ہے اور اگر پاوں کے درمیان جوڑ کھلے ہوں اور فاصلہ ذیادہ ہو اور ہدی نرم ہو تو وہ فی میل ہو گی کیونکہ یہ جگہ انڈوں کے لیے ہوتی ہے آپ کیسی بھی فی میل کو دیکھے جو انڈے دینے کیلے تیار ہو اُس کی کوک بھری ہو گی یہی وجہ ہے کہ اس کے جوڑ کھلے ہوتے ہیں تاکہ انڈے جمع ہوں ۔
نمبر2:پینڈولم کا طریقہ یہ بہت ہی آسان اور موزو طریقہ ہے آپ ایک لوہے کا رنگ لے اور اسے دھاگے سے باندھ دے اوربرڈز کے سر پر ایک انچ اُپر رکھے اورخیال رکھے آپ کا ہاتھ مت ہلے اور غور کریں اگر رنگ گول گول گھومے تو وہ فی میل ہے اور اگر سیدھا آگے پیچے ہو تو وہ میل ہے
نمبر3:آپ اپنے بڑدز کو سٹِک پر بیٹھا دیکھا اور ان کے پاوں دیکھے اگر ان کو پاوں نارمل ہیں اور فاصلہ کم ہے تو وہ میل ہےاور اگر فاصلہ ذیادہ ہے تو وہ فی میل ہے
نمبر4: جب آپ کے برڈز آرام کر رہیں ہوں تو آپ دیکھیے گا کہ ان کی ٹیل اگر (V) شیپ کی ہے تو وہ میل ہے اور اگر اس کی ٹیل (U) ٹائپ ہے تو وہ فی میل ہے
نمبر5: ذیادہ تر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ میل بہت ذیادہ ایکٹیو ہوتا ہے اور فی میل سُست ہوتی ہے
اگر آپ اپنے برڈز میں یہ سب نشانیاں پہچان لیتے ہیں تو آپ کو DNA 🧬 نہیں کروانا پڑے گا اگر کیسی بھائی کو سمجھ نہ آئیں تو وہ بھائی میسج کر کے پوچھ سکتا ہے

24/04/2023

پنجرے میں پرندے کی دیکھ بھال کے لیے کچھ بنیادی معلومات اور ان کی ضروریات پر توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ غور کرنے کے لیے یہاں کچھ عمومی تجاویز ہیں:

1. پنجرا: پنجرا اتنا کشادہ ہونا چاہیے کہ پرندے کو ادھر ادھر گھومنے اور پروں کو پھڑپھڑانے کی اجازت ہو۔ سلاخوں کو بھی مناسب فاصلہ رکھنا چاہئے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پرندہ فرار نہ ہو سکے یا اس کا سر ان کے درمیان پھنس جائے۔ پنجرے کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے، جس میں تازہ پانی اور خوراک روزانہ فراہم کی جائے۔

2. غذا: پرندوں کو متنوع خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جس میں بیج، پھل اور سبزیاں شامل ہوں۔ پرندوں کی انواع پر منحصر ہے، انہیں مخصوص قسم کے کھانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے پرندے کو مناسب خوراک مل رہی ہے، جانوروں کے ڈاکٹر یا ایویئن ماہر سے مشورہ کریں۔

3. پانی: تازہ، صاف پانی روزانہ فراہم کیا جانا چاہیے۔ پانی کو دن میں کم از کم ایک بار تبدیل کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ صاف ہے۔

4. ورزش: پرندوں کو صحت مند رہنے کے لیے باقاعدہ ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے پرندے کو کمرے کے ارد گرد اڑنے دیں یا انہیں کھلونے فراہم کریں جو حرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔

5. سماجی کاری: کچھ پرندوں کو پھلنے پھولنے کے لیے سماجی تعامل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پرندے کو آپ یا دوسرے پرندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے مواقع موجود ہیں اگر وہ پرجاتیوں کے لیے مناسب ہوں۔

6. ماحولیاتی افزودگی: اپنے پرندوں کو ماحولیاتی افزودگی کے مواقع فراہم کریں، جیسے کہ کھلونے یا پرچز جو قدرتی طرز عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

7. ویٹرنری کیئر: پرندوں میں مہارت رکھنے والے جانوروں کے ڈاکٹر کی طرف سے باقاعدہ چیک اپ آپ کے پرندوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں۔ مزید برآں، اگر آپ کا پرندہ بیماری یا چوٹ کی کوئی علامت ظاہر کرتا ہے، تو فوری طور پر ویٹرنری کی دیکھ بھال کریں۔

یاد رکھیں کہ قید میں رہنے والے پرندوں کو توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، اور انہیں صحت مند اور حوصلہ افزا ماحول فراہم کرنے سے آپ کے پرندوں والے دوست کے لیے خوشگوار اور صحت مند زندگی کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

10/04/2023

Beauty of Love Birds Parblue Mutation

08/04/2023

Fisher Mother Feeding Her Chiks

04/04/2023

Breeding Progress Season 2023

30/03/2023

Beauty of Love Birds

28/03/2023

Breeding Progress Season 2023

26/03/2023

Hatching Love Birds

"کونج کی کہانی کونج کی زبانی"مارچ شروع ہوتے ہی میں اپنی ہجرت کی سفر پر گامزن ہوتا ہوں تو وہیں میرے خلاف شکاریوں کی مارچ ...
21/03/2023

"کونج کی کہانی کونج کی زبانی"

مارچ شروع ہوتے ہی میں اپنی ہجرت کی سفر پر گامزن ہوتا ہوں تو وہیں میرے خلاف شکاریوں کی مارچ بھی شروع ہوجاتی ہے ، میری نسل کشی کے لیے تیاریاں پکڑلی جاتی ہیں قبیلوں کے قبیلے شہروں کی طرف کارتوس شاٹ گن لینے کی طرف چڑھ دوڑتے ہیں، فیکٹریوں کی طرف سے پہلی ہی کثیر مقدار میں مَال اور کارتوس تیار ہوا ہوتا ہے، ہوبہو مجھ جیسے بے جان پرندے تیار کرلئے جاتے ہیں اور میری ہم سَفروں جیسے آواز کی نکل بھی تیار کرلی جاتی ہے اپنی بائک اور جیپ گاڑی کو ریگستانی علاقوں کے معیار کے مطابق ڈھال لیا جاتا ہے اور پھر ہر کوئی اپنے اپنے قسم کے جال تیار کرکے میری آمد کی بے بسی سے انتظار میں ہوتا ہے۔
میں معصوم فقیر صفت اور مہمان پرندہ اپنے ٹولے کے ساتھ اپنے ہجرت کے سفر پر گامزن ہوتا ہوں طویل مسافت کی تھکاوٹ سے رات کے پہر اپنے نسل جیسی آواز اپنی کان میں پڑنے پر اسے اپنا سمجھ کر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہوں تو کارتوس کے چِھروں سے بُھنا جاتا ہوں، پیاس لگنے پر جب کسی دور و بیابان علاقے میں موجود پانی کو دیکھ کر اس کی طرف پیاس بجھانے کی آس لِئے جب میں بیٹھنے کی کوشش کرتا ہوں تو وہاں موت پہلے ہی میری مُنتظر ہوتی ہے ، میں زخمی ہوکر ریگستانی علاقوں میں سسکتا اور تڑپتا رہتا ہوں اور کسی مدد سے بے اُمید ہوکر مرجاتا ہوں ،کبھی کبھار اپنی ہمسفر ساتھی کی کھونے کی غم اور تلاش میں اِدھر ادھر بھٹکتا رہتا ہوں ، آہ و زاریاں کر رہا ہوتا ہوں، کبھی میں جال میں پھنس جاتا ہوں خریدوفروخت کا حصہ بن جاتا ہوں اور پھر ایسے گھر میں پھینک دیا جاتا ہوں جو میری نہیں ہوتی، میری گھر اوپر اڑتی فضاؤں میں ہے ، میری موج کٹے ہوئے پَروں میں نہیں بلکہ اپنے پر گھمانے میں ہے

ماضی میں اسی سرزمین پہ میری آمد پر مجھے یہاں کے باسیوں نے خاص کر بلوچی شاعروں نے اپنی خوبصورت شعر سے ہمیشہ خوش آمدید کہا میری میٹھی بولی کی تعریف میں قصیدے لکھے اور ہجرت کی سفر کے لئے نیک تمنائیں دیں کسی نے مجھے محبت وفا اور بہترین ساتھی کی علامت قرار دیا کسی نے معصوم اور فقیر پرندے کا لقب دیا تو کسی نے میری میٹھی بولی کو اپنی شاعری کا زینت بنا لیا لیکن اب کے میزبانوں نے میری مہمان نوازی میری پیاری اور میٹھی بولی والی نسل کو ہر سال لاکھوں کروڑوں کے تعداد میں صرف شوق پورا کرنے کی مد میں مار کے کی، ہر کسی نے مجھے مار کر ایک سیلفی بنا کر فیسبک پر اپلوڈ کرکے خود پر شکاری کا لقب لگانے تک مجھے محدود کردیا ہے ہر کسی نے ایک دوسرے کے مقابلے میں زیادہ کونج مارنے کی ریکارڈ قائم کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔

میں اس بات کا اعتراف بجا کرتا ہوں اور مانتا ہوں کہ میں مجبوری کی صورت میں شکار کے لئے حلال ہوں پر کیا آپ مجبور ہیں؟ کیا آپ پر آفت آن پڑی ہے ؟ قحط ٹوٹ پڑی ہے؟ کیا آپ بھوک سے مر رہے ہیں کہ مجھ مہمان کو ہی مار رہے؟ کیا آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں؟ آپ کے پاس کارتوس بائیک شاٹ گن کے پیسے ہیں شہر جاکر گوشت خریدنے کے پیسے نہیں ؟ میری گوشت میں تو وہ لزت بھی نہیں ، سیدھا سادھا کیوں نہیں کہتے میری پیاری نسل کو مارنے تمہیں میں مزہ آتا ہے

اے پیارے انسانو مُجھے بخش دو اور میری نسل کو بچا لو کہ میری پیاری نسل کو اپنی شوق کی نظر نہ کرو، میں اِس رویے سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہونے جارہا ہوں اپنی میٹھی بولی اپنی فقیرانہ چال کو لے کر کہیں گم سم ہونے جارہا ہوں اور پھر تمہاری آنے والی نسل مجھے مارچ کے مہینے میں آسمان کے فضاؤں میں نہیں دیکھ پائے گی، میری میٹھی آواز سے محروم ہو جائے گی، میری قطاروں کو دیکھنے کو ترسے گی اور پھر میری دیدار کی طلب اور یاد میں شاعری ہوگی دوہڑے بیان ہوں گے پر تب تک میں اپنی وجود کے ساتھ نایاب اور ناپید ہوچکا ہوں گا

"میں ہوں کونج اور یہ رہی میری ہجرت کے سفر کی ادھوری کہانی"

31/01/2023

سفیدہ اور اسکے فوائد :

1-پروٹین اور گڈ فیٹس کا بہترین ذریعہ ہیں-
2-اس میں موجود وٹامن بی، اے ، ای، سی ، کیلسیم ، فاسفورس ، زنک، میگنیشیم اور پوٹاشیم پرندے کے دفاعی نظام کو تقویت بخشتے ہیں_
3- پرندے کی بینائی اور ہڈیوں کے لئے بہترین ہیں _
4-پرندے کے رئسپائرٹری نظام کو بھی تندرست رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں _
5-سفیدے میں موجود تیل کسی بھی قسم کے منجمد مواد کا ہو درست کرنے میں مددگار ہے_
6- اگر کسی پرندے کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہو تو آپ اسے سفیدہ یا اس کی چائے بنا کے بھی دے سکتے ہیں -
7-یاد رکھیں ایک دم سے بہت سے پتے پرندے کے نظام ہضم کو متاثر بھی کر سکتے ہیں۔
8-ہمیشہ دھو کر صاف کر کے اپنے پرندوں کو سرو کریں _
9-اسکو چبانے سے پرندے کی چونچ ٹرم بھی رہتی ہے اور اسکے منہ کے بھی مسائل کے لیے بہترین ہے-
10-مہینے میں اگر آپ ایک یا دو دفعہ پرندوں یہ بطور ٹریٹ دیں تو اس سے آپکے پرندے نا صرف خوش رہیں گے بلکہ وہ انشاءاللہ صحت مند بھی رہیں گے

طوطا: Parrotکہا جاتا ہے کہ ایک دفعہ کوئی بادشاہ سلامت اپنے باغ میں ٹہل رہے تھے کہ اچانک کسی درخت سے انہیں ایک انسان کی آ...
22/01/2023

طوطا: Parrot

کہا جاتا ہے کہ ایک دفعہ کوئی بادشاہ سلامت اپنے باغ میں ٹہل رہے تھے کہ اچانک کسی درخت سے انہیں ایک انسان کی آواز آئی۔ دیکھا تو کوئی بھی نہیں تھا جبکہ آواز مسلسل آتی رہی، اپنے سپاہئیوں کو بلوا کر جب چھان بین کرائی تو معلوم ہوا کہ یہ انسان کوئی اور نہیں بلکہ میاں مٹھو تھا۔ بادشاہ کو اس کی یہ ادا بہت پسند آئی اور 'انعام' کے طور پر اسے شاہی محل میں قید کرلیا۔

۰طوطے کی 350 سے بھی زیادہ اقسام دریافت ہوچکی ہیں اور انہیں بھی بندروں کی طرح دو گروپوں Old World Parrots

New World Parrots

میں تقسیم کیا گیا ہے۔ Old والے وہ ہیں جو ایشیا، افریقہ اور یورپ میں پائے جاتے ہیں، اوپر والی کہانی بھی انہی کی ہے جبکہ کولمبس صاحب جنہوں نے امریکہ دریافت کیا باقی کچھ کا تذکرہ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا جنہیں New World Monkeys کہا گیا۔ یہ والے طوطے آسٹریلیا، جنوبی امریکہ اور سینٹرل امریکہ میں ملتے ہیں جبکہ نارتھ امریکہ میں صرف ایک ہی نسل پائی جاتی ہے۔

۰یہ ٹراپیکل جنگلات کا پرندہ ہے۔ ٹراپیکل وہ علاقہ ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت سارا سال گرم اور خوب بارش ہوتی رہے۔ وہاں یہ گھنے جنگل پائے جاتے ہیں اور ان میں یہ پرندہ اور جب ٹراپیکل کی بات ہوگی تو آسٹریلیا ، انڈونیشیا، سائوتھ امریکہ اور ایشیا و افریقہ کے گنے چنے ممالک کی بات ہوگی۔ دنیا میں سب سے زیادہ طوطے آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں۔ وہاں ان کی کوئی 56 اقسام ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک۔ جو آسٹریلین طوطے آپ گھروں میں دیکھتے ہیں وہ آسٹریلیا کے ہی ہیں اور انہیں Budgerigar (بج ری گار) کہا جاتا ہے۔ ان کی پہچان ان کے ناک پہ Cere (تصویر) سے ہوتی ہے۔ مادہ کا Cere بھوری ہوتا ہے جبکہ نر کا نیلا۔ اس کے علاوہ ان کے منہ اور جسم پر آپ کو چھوٹے چھوٹے رنگ کے دھبے نظر آتے ہیں۔ اصل میں جنگل میں ان سے نر اور مادہ ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں۔ طوطے ہم سے تیز نظر رکھتے ہیں اور چوتھا رنگ یعنی Uv روشنی بھی دیکھ سکتے ہیں جو ہم نہیں دیکھ سکتے۔ وہ روشنئ ان کے رنگوں سے جھلکتی ہے جس سے یہ نر اور مادہ اتنے گھنے جنگل میں بھی ایک دوسرے کی پہچان کرلیتے ہیں ۔

۰بہت زیادہ ورائیٹی ہونے کی وجہ سے ان کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

۰ Parakees:

وہ طوطے جن کی دم اپنے جسم کے برابر یا تھوڑی لمبی ہو۔ اس میں بہت بڑی تعداد آجاتی ہے۔ آسٹریلین چڑیاں اور پاکستان انڈیا میں پائے جانے والے سبز طوطے Parakeets ہیں۔ پاکستانی سبز طوطے کو Rose Ringed Parakeet کہتے ہیں۔ اس میں نر کےگلے پر جوانی میں داخل ہوتے ہی کالی اور گلابی گانی(Ring) بننا شروع ہوجاتی ہے۔ جبکہ مادہ میں یہ نہیں بنتی بلکہ بنے بھی تو ہلکی سی سرمئی رنگ کی بنے گی۔ مادہ تین سے پانچ انڈے دیتی ہے جسے سینکنے میں 23 دن لگ جاتے ہیں۔

Macaws:

یہ بہت بڑے اور لمبے طوطے ہوتے ہیں جو سائوتھ اور سینٹریل امریکہ خصوصا میکسیکو اور برازیل کے گھنے لمبے درختوں میں ملتے ہیں۔ ان کے منہ پر کھنمب نہیں ہوتے بلکہ خاص طرح کی جلد (عام طور پر سفید رنگ کی) ہوتی ہے۔ ان کو آپ نے اکثر چڑیا گھر یا شاپنگ مالز پر تصویر بنانے اور بیچنے والوں کے ساتھ دیکھا ہوگا۔مادہ سال میں ایک سے پانچ تک انڈے دیتی ہے۔

Cokatoo:

یہ انتہائی خوبصورت طوطے ہیں اور ان کی خاص پہچان ان کے سر پر پگ یا تاج ہوتا ہے۔ یہ انڈونیشیا کے جزائر، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی 21 اقسام ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک۔

۰ یہ ایک انتہائی زہین اور Common Sense سے بھرپور پرندہ ہے۔ یہ چیزوں کو بطور اوزار استعمال کرکے کھانا اور بیج ڈھونڈنا جانتا ہے۔ اس کی چونچ ایک خاص قسم کے پروٹین سے بنی ہوتی ہے جسے Keratin کہتے ہیں۔ مزے کی بات کہ ہمارے ناخن بھی اسی پروٹین سے بنے ہیں۔

۰طوطا انسانوں کی طرح بولتا ہے۔ اس کی وجہ اسکے گلے میں دو مسلز ہیں جنہیں Syrinx کہتے ہیں ان کو ہلا کر یہ آواز نکالتا ہے اور باقی کا کام اپنی زبان کو گھما کر کرتا ہے اور آواز انسانوں جیسی نکلتی ہے۔ اس عمل کو Mimicry کہتے ہیں۔ یہ صرف انسانوں کی نہیں بلکہ بہت سارے جانوروں کی بھی Mimicry کرتا ہے۔ یہ ایسا کیوں کرتا ہے؟ اسکی بہت ساری وجوہات ہیں جن میں سے ایک اس کا دوسرے جانداروں کو خبردار کرانا ہوتا ہے کہ میں اسی علاقے کا یعنی گرائیں(Homie) ہوں اس لئیے مجھے نہ چھیڑا جائے۔

۰ اگر آپ طوطے کو چٹانیں یا پتھر چاٹتے دیکھیں تو یہ اس لئیے کہ انہیں معدنیات اور نمکیات کی ضرورت ہے۔ اگر ان کو چھوٹی کنکریاں نگلتے دیکھیں تو یہ اسلئیے کہ یہ کنکریاں ان کے معدے میں جاکر دانت کا کام کریں اور سخت بیجوں کو جو انہوں نے کھائے ہیں پیس کر ہضم کردیں۔ بعد میں یہ گول ہوکر نکل جاتے ہیں۔ ان پتھروں کو Gizzard Stones کہتے ہیں۔

۰ طوطا دنیا کا واحد پرندہ ہے جو اپنے پائوں سے چیز پکڑ کر کھاتا ہے۔ اسکی زبان بھی مضبوط مسل ہے جو ہاتھ کا کام کرتی ہے۔ یہ سوتا بھی ایک پائوں پہ کھڑا ہوکر بلکہ بہت سارے پرندے ایسا کرتے ہیں۔ اسکی وجہ دوسرے پائوں کو آرام دینا اور پائوں کا درجہ حرارت درست کرنا ہے۔ اس کا دماغ اس کے دوسرے پائوں کو ایسے زبردست سگنلز بھیجتا ہے کہ جس سے یہ ایک مضبوط Grip بناکر کھڑا کھڑا سوجاتا ہے۔ اپنے منہ کو پروں میں روشنی اور آواز سے بچنے کے لئیے چھپا لیتا ہے۔

۰طوطے بہت ہی سوشل پرندے ہیں۔ یہ جھنڈ میں رہنا پسند کرتے ہیں جسے Flock کہتے ہیں۔ اسکی وجہ دوسرے جانداروں پر اپنا دبدبہ قائم رکھنا ، خوراک کی تلاش اور مادہ سے ملاپ ہے۔

۰ کہا جاتا ہے طوطا بڑا بیوفا پرندہ ہے۔ اسکے پر پورے ہوں فضا صاف ہو اور یہ کھلا ہوا ہو تو اڑان بھر کے نکل جائے گا۔ دراصل جانوروں میں انسانوں کی طرح جذبات نہیں ہوتے بلکہ ان کے جذبات اور شعور انتہائی محدود ہوتا ہے۔ یہ گھنے جنگلوں کا پرندہ ہے اور ایسا ماحول پائے گا تو نکل جائے گا۔

کیا طوطا خطرناک ہے؟

جی بالکل نہیں لیکن اگر آپ اس سے پنگے کریں گے تو یہ آپ کی چیں نکلوا دے گا😀. جب بھی یہ غصے میں ہوگا اسکے جسم کے پر پھیل جائیں گے آنکھیں گھورنے لگیں گی یہ وارننگ ہے کہ تیار ہوجائیں۔ البتہ اس کے منہ پر یا پروں کو تھپکانے کے بعد کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھو لیں۔

کیا سبز مرچ طوطے کا دماغ تیز کرتی ہے؟

اس میں کوئی سچائی نہیں۔ البتہ اس میں وٹامن A اور C ہوتا ہے جسکی اسے ضرورت رہتی ہے۔ اور بیجوں پہ تو یہ ویسے ہی لٹو ہے۔ یہ پھل پھول سبزی بیج کیڑے مکوڑے سب کھاتا ہے۔ لیکن اسے سیب کے بیج، چاکلیٹ، چائے، دودھ، نمکین اشیا اور پیازلہسن سے دور رکھیں۔

اسے باتیں کیسے کرائیں؟

طوطا اگر اپنے آپ کو اردگرد کے ماحول میں ڈھال لے تو باتیں کرتا ہے۔ اس کے لئیے اس سے دوستانہ ماحول رکھیں جب یہ چیں چیں کرے تو اس وقت اس کے پاس آئیں اسے کچھ کھانے کو دیں اور بات کرائیں۔ جملے چھوٹے اور لفظ واضح بولیں۔ اور جواب میں یہ اگر صرف چیں ہی کرے تو پھر بھی خوش ہوکر اسے کچھ کھانے کو دیں۔ جب اسے پتہ چلنا شروع ہوجائے گا کہ باتوں پر انعام ملتا ہے تو یہ آپ کے جملے یاد کرنا شروع کردے گا۔ دنیا کے سب سے زیادہ باتونی طوطے افریقہ کے Grey Parrots ہیں۔ ایک Grey طوطا جس کانام Alex تھا۔ جیومیٹری کی کئی اشکال، کئی رنگوں کے نام، چھ تک گنتی، چھوٹے بڑے کا فرق اور سو سے زیادہ لفظ جانتا تھا۔ اسے جانوروں کے ایک ماہر نفسیات Irene Pepperberg نے ٹرین کیا تھا۔

تاہم دنیا میں ایک طوطا ایسا بھی ہے جو اڑ نہیں سکتا۔ اسے Kakapo کہتے ہیں اور یہ نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وز ن تقریباً چار کلو ہے اور یہ دنیا کا سب سے بھاری طوطا بھی ہے جبکہ سبسے بڑا طوطا برازیل کا Hyacinath Macaw ہے جو 3.5 فٹ تک بڑھ سکتا ہے۔ سب سے چھوٹا طوطا نیوگنی جزیرے انڈونیشیا کا pygamy parrot ہے جو بمشکل تین سے چار انچ ہوتا ہے۔ (تصاویر دیکھیں)

یہ آزاد گھنے جنگلوں کا پنچھی ہے اسے قید مت کریں بلکہ ایسےدرخت لگائیں جن پر یہ آکر بیٹھتے ہیں۔ یہ ٹراپیکل جنگلوں کے باسی ہیں اس لئیے کیلا، پپیتا، آم ، تربوز لگائیں۔ ایک رسی سے یہ پھل باہر باندھ کر پاس پانی رکھ دیں پھر بھی چکر لگا سکتے ہیں۔ چنائی انڈیا کا ایک شخص لمبے تختوں پر ابلے چاول لگا کر روزانہ ہزاروں طوطوں کو کھانا کھلاتا ہے اور ایک بھی قید نہیں کرتا۔ یہ ہے اصل بادشاہ!

ٹراپیکل جنگلوں میں ہونے کی وجہ سے یہ اکثر بندروں کا شکار ہوجاتے ہیں، گھروں میں بلیوں کا اس کے علاوہ شانپوں او عقابوں کے ہتھے بھی چڑھ جاتے ہیں ۔ اگر ان سب خطروں سے بچ جائیں تو 20 سے 82 سال تک کی عمر پاتے ہیں۔

15/01/2023

Alexander Raw Parrot Talking Video

07/01/2023

*لوو برڈز اور صبر کا پھل* 💞

تمام کے تمام پرندے ہیں اللہ تعالی کی بنائی ہوئی بہت خوبصورت مخلوق ہیں۔ صدیوں سے انسان پرندوں کوگھروں میں پال رہا ہے اور شوق کر رہا ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک تمام افراد کی شوق میں برکت عطا کرے جو بھائی جس پرندے میں بھی شوق کر رہا ہے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ لوو برڈ ہی وہ پرندہ ہے جس نے پچھلے چند سالوں میں بے شمار افراد میں پرندوں کی فارمنگ کرنے کا شعور پیدا کیا اور پرندوں کے شوقین لوگوں کی فیلڈ میں انقلاب برپا کیا۔بے شک یہ ایک پارٹ ٹائم ایسا شوق ہے جس سے اچھا منافع کمایا جارہا ہے۔مگر کوئی بھی راتوں رات امیر نہیں بن سکتا اور نفع اور نقصان ہر کاروبار کا حصہ ہے تو اس سب کے ساتھ ساتھ کچھ باتیں اہم ہیں جیسے کہ

1)لوبرڈز میں اچھی پیداوار کیلئے آپ کو اپنی ڈیلی روٹین کا تھوڑا سا حصّہ لازمی دینا ہوگا یعنی کہ برڈز کا خیال رکھنا بھی لازمی ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کے پرندوں میں بیماری کے چانسز بھی کم ہوں گے اور ٹائم سے اچھی پیداوار حاصل ہوگی۔

2)نئے شوقین حضرات کوشش کریں گی لو برڈز میں کمرشل برڈز کا زیادہ انتخاب کریں۔

3)لب برڈ کی قیمتیں نہیں گرتی بلکہ کچھ میوٹریشنز کی قیمتیں گر جاتی ہیں اور کچھ کی بڑھتی رہتی ہیں ٹرینڈ کے حساب سے یعنی جیسے کہ ڈیکینو اور البائنو ریڈ آئی کی قیمتوں کا بڑھنا اور آپ لائن کی قیمت کا کم ہونا اس کی بہترین مثال ہیں۔ جو کہ باقی دیگر پرندوں میں بھی لگا رہتا ہے۔

4)حوصلہ اور صبر کسی بھی پرندے میں شوق کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ آپ حوصلے اور ثابت قدمی سے محنت کریں تو اللہ پاک ٹائم سے ضرور رزلٹ دیتا ہے اور بہت سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
💞سب پرندے ہیں اللہ کی پیاری مخلوق ہیںاللہ پاک سب شوقین حضرات کے شوق میں برکت عطا کرے آمین💞

03/01/2023

Finches Birds 🐦

ٹٹیری (ٹٹولی) ۔۔۔!!!!!! ایشیا  کے گرم علاقوں میں پایا جانے والا خوبصورت پرندہ ہے۔ یہ اپنی بلند آواز کی وجہ سے دیہاتوں او...
29/12/2022

ٹٹیری (ٹٹولی) ۔۔۔!!!!!!

ایشیا کے گرم علاقوں میں پایا جانے والا خوبصورت پرندہ ہے۔ یہ اپنی بلند آواز کی وجہ سے دیہاتوں اورشہروں میں آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ یہ اپنی لمبی ٹانگوں کی مدد سے بہت تیز رفتاری سے دوڑتا ھے اور اس کا بسیرا زمین پر ہوتا ہے ۔ یہ ایک دوسرے کی حفاظت شورمچا کر اور اپنی چونچ سے حملہ کر کے کرتے ہیں۔۔اکثر رات کو اسکی آواز بہت نمایاں ہوتی ہے۔۔اسکے انڈے دیکھیں تو یوں لگتا جیسے کوئی چھوٹے گول پتھر پڑے ہوں۔۔کہتے ہیں کہ جس جگہ ٹٹیری انڈے دیتی ہے وہاں سے کچھ فاصلے پر جا کر زور زور سے بولتی ہے تاکہ اسکی آواز پر انڈے کھانے والے پرندے دھوکہ کھا کر انڈوں کی اصل جگہ کو نہ جان سکیں🙏🏾☘️

بارش کی آمد سے کافی دیر پہلے ہوا میں چکر کاٹ کاٹ کر اونچا بول بول کر خبردار بھی کر دیا کرتی تھی جس پر بزرگ کہتے لئو جی ہن بارش وسے ہی وسے ٹٹیری بول پئی اے ۔۔۔!!!!

14/11/2022

Love Birds Mutations

13/11/2022

Alhumdulilah Successfully Hatched

کونج   ۔۔۔۔۔۔۔ایک  خوبصورت ، شرمیلا  اور محبت کا پیکر آبی پرندہ ھے جو سردیوں کے موسم میں  ہمارے یہاں سربیا سے آتا ھے -اس...
08/11/2022

کونج ۔۔۔۔۔۔۔ایک خوبصورت ، شرمیلا اور محبت کا پیکر آبی پرندہ ھے جو سردیوں کے موسم میں ہمارے یہاں سربیا سے آتا ھے -اس کی گرن اور ٹانگیں لمبی قد تقریباً دو اڑھائی فٹ لمبا ۔۔۔۔۔اور وزن تقریباً دو تین کلو ہوتا ھے - اس کی ایک قسم کی آنکھوں کے پیچھے پر لٹکے ہوتے ہیں جو یوں لگتے ہیں جیسے زلفیں اسی وجہ سے اس کو دوشیزہ کونج بھی کہتے ہیں - کونج میں چند باتیں ایسی ہیں جو صرف درویشوں میں ہی نظر آتی ہیں عام لوگوں میں نہیں - مثلا فراق یار میں رونا ۔۔۔۔۔۔با جماعت اور قطار میں اڑنا ۔۔۔۔۔۔۔صرف اور صرف ایک بار ہی جوڑا بنانا اور پھر عمر بھر اسی دلبر کے ساتھ ایسا رشتہ بنانا کہ ۔۔۔۔۔۔۔
جیاں مراں گے کٹھے ۔۔۔۔ڈباں تراں گے کٹھے
جی ہاں اگر کونج کا نر مر جائے تو یہ ہجر میں گھل گھل کے جان دے دہتی ھے - دوسرا نر نہیں دیکھتی - اگر اپنے گروہ سے بھی بچھڑ جائے تو یوں نالہ و فغاں کرتی ھے کہ نہ صرف اہل دل کا سینہ چیر دیتی ھے بلکہ خود بھی جان تک وار دیتی ھے - اس کی سسکاریوں کے لیے صرف پنجابی زبان میں ہی صحیح لفظ ملتا ھے یعنی ۔۔۔۔۔۔کرلاٹ ۔۔۔۔۔۔۔جو بچھڑی کونج کی آواز کو کہتے ہیں - اور ایسی زاری جس سے یہ معلوم ھو کہ درد جان لیوا ھے صرف کونج کے مقدر میں ھے - یہی وجہ ھے کہ عاشق صادق اپنی زاری کو کونج سے تشبیہہ دیتے ہیں ......!

مینوں ہر ویلے تانگاں یار دیاں میں تاں بیٹهی کانگ اڈاراں
آپ ونجاں یا قاصد بهیجاں میڈا ہو گیا حال بیماراں
یار باہجھوں میرا جیون کوڑا میڈے اندر درد ہزاراں
غلام فریدا میں رواں ایویں جیویں وچهڑی کونج قطاراں

خواجہ غلام فرید
ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ
میاں محمد بخش ؒ کا ایک شعر ملاحظہ ھو :

درداں مار نمانا کیتا کونج وانگر کرلاندا
پُٹ پُٹ سٹدا وال سرے دے مول نہیں شرماندا
ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ
کونج کی سسکاریاں کانوں میں اتریں تو کھلا
اپنے ساتھی سے بچھڑنا کس قدر غمناک ھے

ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ ـــــــــ
کلی کونج نہ مار شکاری
تے جوڑا کر کے مار

Address

Ghazi Chowk Kamahan Lahore Cantt
Lahore
54480

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923124623645

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Birds Palace Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Birds Palace Lahore:

Videos

Share

Category

Our Story

Birds Palace Lahore pet store offering birds and birds products delivery all our Pakistan. Order through E-mail,Whats app and call on 0312-4623645