25/02/2019
🌹لاٹینو الیگزینڈرین پیرٹ پیدا کرنے کا طریقہ ۔
اس بریڈر جوڑے کی قیمت 12 سے 20 لاکھ ہے ۔ یہ پیور میوٹیشن 5 کراسوں کے بعد تیار ہوتی ہے۔
🌺🍂 پاکستانی لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ یہ میوٹیشن تیار کرنے کا سہی طریقہ کیا ہے ۔جب معلوم ہی نہ ہو تو تیار کیسے کریں گے ؟؟
👈اسی لئے تو آج تک پاکستانی لوگوں نے صرف خچر ہی پیدا کرنا سکھا ہے ۔۔ ۔۔۔کیونکہ اس سے آگے انھیں کوئی بتاتا ہی نہیں ۔۔۔۔پاکستانیو خچر والے دور سے آگے نکلو آب اور کچھ بڑا کر کے دکھاؤ۔
۔۔۔اس کے لئے ضروری کہ انیمل اینڈ برڈز بریڈنگ کے ماہر لوگ عام لوگوں تک یہ معلومات پہنچایں ۔لیکن کوئی ایسا کیوں کرنے لگا بھلا ۔۔ ۔۔لیکن میرے اس پیج اور گروپ کا مقصد پروفیشنل طریقے سے عام لوگوں تک ایسی تمام معلومات پہنچانا ہے تاکہ ہم پاکستانی بھی ان معاملات میں دوسرے ملکوں کے لوگوں سے برابری کر سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🍀🍁یہ سب میں اپنے شوق کی وجہ سے لکھتا ہوں اور دوسرا مقصد اس تمام علم کو اردو میں لکھ کر پاکستانی عوام تک پہنچانا ۔۔۔۔۔
اب غور سے اور سمجھ کر پڑھو جو سکجھ نہ آے مجھے وٹس ایپ کر کے پوچھ لو ۔۔۔اور ہاں ۔۔پورا ارٹیلکل پڑھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔شیر بھی ضرور کرنا تاکہ لوگوں کو پتہ چل جاۓ ۔۔۔
اسے پیدا کرنے کے دو طریقے ہیں ۔
1۔نر الیگزینڈرین پیرٹ ×انڈین رنگ نیک لاٹینو مادہ
2۔ مادہ الیگزینڈرین پیرٹ × انڈین رنگ نیک لاٹینو نر
👈🌹 پہلے والا طریقہ آسان ہے ۔
👈 × کا مطلب دونوں کا کراس ہے ۔۔
💚👈 یہ ایک لمبا پروسس ہے ۔۔جس کے لئے بڑا دل گردہ چاہیے ۔تحریر ۔ ڈاکٹر شیخ متین ۔
💧👈نوٹ ۔جوڑے میں کسی قسم کی کوئی ہارمونل پرابلم نہیں ہونی چاہیے ۔ نر کے کندھوں پر موجود سرخ رنگ انتہائی تیز ہونا چاہیے ۔ مادہ اور نر کا سائز بہت بڑا ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔ اس معاملے میں پرندوں کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا۔۔ جو کوالٹی بتائی ہے بلکل یہی ہو ورنہ اتنی محنت کے بعد بھی اس کا نتیجہ بلکل سفر نکلے گا ۔
👈👈👣🌻 ۔ پروسیس ۔
اس میوٹیشن کو پیدا کرنے کے لئے آپ کو ان پرندوں کی چھٹی نسل تک انتظار کرنا پڑے گا ۔.
اس پورے عمل میں آپ کو 8 سے 10 سال لگیں گے ۔بشرط یہ کہ اگر سب کچھ نارمل رہا تو ۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ 3 یا 4 سال کا مزید اضافہ کر لیں ۔۔۔۔۔۔
ضروری ہدایات ۔۔
🌾🌿ہر نسل کا اور اس پورے عمل کا ریکارڈ آپ کے پاس ہونا چاہیے ۔۔۔آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کونسا بچہ کس جنریشن کا تھا اور کس ماں باپ کا تھا ۔۔۔۔۔
🐦🐦 کسی بھی جنریشن کے بچے سیل نہ کرنا ورنہ آپ کو بہت مشکل ہو جاۓ گی ۔۔ہر جنریشن کے تمام بچے اپنے پاس رکھنا ہو سکتا ہے اس عمل کے دوران کبھی بھی آپ کو ان کی ضرورت پڑ جاۓ ۔۔۔۔۔تحریر ۔ ڈاکٹر شیخ متین ۔
👈💘1۔ پہلی نسل ۔۔
نر الیگزینڈرین پیرٹ کا کراس لاٹینو مادہ کے ساتھ کروانے پر آپ کو جو نسل حاصل ہو گی اسے فرسٹ جنریشن کہیں گے ۔۔۔
یہ تمام بچے ہرے green رنگ کے ہوں گے ۔۔
اس نسل کے تمام مادہ بچے آپ بیچ دیں ۔ ۔۔۔۔صرف نر اپنے پاس رکھیں ۔۔۔۔
👈🌹2۔ دوسری نسل ۔۔
اب بازار سے ایک نئی مادہ الیگزینڈرین پیرٹ خریدنی ہے اور اس کا کراس پہلی جنریشن سے پیدا ہونے والے نر سے کرانا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں کچھ بچے پیدا ہوں گے ۔ان بچوں میں نر کا رنگ ہرا ہو گا ۔۔۔مادہ طوطیوں کا رنگ پیلا ہوگا اور ان کے کندھوں پر سرخ دھبے ہوں گے مگر ان سرخ دھبوں کا رنگ تھوڑا ہلکا ہو گا ۔۔۔اور مادہ کا سائز بھی چھوٹا ہوگا ۔اور اس نسل سے پیدا ہونے والی مادہ بہت سے انڈے بھی انفرٹائل دے گی ۔تحریر ۔ ڈاکٹر شیخ متین ۔
اگر اسی مادہ کو آپ پیور سمجھنے کئی غلطی کر بیٹھے تو آپ کی ساری محنت برباد ہو جاۓ گی ۔۔۔۔۔اس لئے آگے کراس جاری رکھیں اور اچھی مادہ حاصل کر لیں ۔
👈3۔ تیسری نسل ۔۔۔
اس مرتبہ آپ نے بازار سے ایک نیا را طوطا لے آنا ہے اور اس کا کراس دوسری نسل میں پیدا ہونے والی مادہ سے کرانا ہے ۔۔ اس نسل میں پیدا ہونے والے تمام بچے پہلی جنریشن کی طرح سبز ہوں گے۔۔لیکن پریشان نہیں ہونا اب آپ منزل کے بہت قریب ہیں ۔۔۔۔۔۔ ۔ اس نسل کے تمام مادہ بچے آپ بیچ دیں ۔ ۔۔۔۔صرف نر اپنے پاس رکھیں ۔۔
👈4۔چوتھی نسل ۔
اب دوبارہ بازار سے ایک نئی مادہ الیگزینڈرین پیرٹ خریدنی ہے اور اس کا کراس تیسری جنریشن سے پیدا ہونے والے نر سے کرانا ہے ۔۔۔۔
اس مرتبہ آپ کو دوبارہ ہرے رنگ کے نر اور لاٹینو مادہ بچے ملیں گے مگر اس مرتبہ لاٹینو مادہ بچوں کا سائز بڑا ہوگا اور کندھوں پر موجود سرخ رنگ بھی تیز ہوگا ۔۔۔۔۔مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔تحریر ۔ ڈاکٹر شیخ متین ۔
نتیجہ
اب آپ کے پاس ایک اچھی لاٹینو الیگزینڈرین مادہ پیرٹ ہے ۔۔۔۔ لیکن لاٹینو الیگزینڈرین نر نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔تحریر ۔ ڈاکٹر شیخ متین ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب نر حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا ہو گا ۔۔۔ ۔۔۔۔اب آپ کو نر لاٹینو الیگزینڈرین پیدا کرنا ہے ۔
👈5 ۔ نر لاٹینو الیگزینڈرین حاصل کرنےکا طریقہ ۔
اب آپ نے چوتھی نسل میں پیدا ہونے والی مادہ لاٹینو الیگزینڈرین لینی ہے اور اس کو تیسری نسل میں پیدا ہونے والے نر سے کراس کروانا ہے ۔۔۔۔۔اس کراس کے نتیجہ میں آپ کے پاس جو بچے پیدا ہوں گے ۔ان میں نر لاٹینو الیگزینڈرین بھی ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ بھائ واہ ۔ ۔ ۔۔۔اب آپ کے پاس نر لاٹینو الیگزینڈرین بھی موجود ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
note ......yah pair breed karay ga ya nhi is mutalik mere paas koi maloomat nahin hay ........main nay bht koshish ki maloom karny ki lekin kuch maloom na ho ska ............
تحریر ۔ ڈاکٹر شیخ متین ۔