Kute Budgies Fandom

Kute Budgies Fandom Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kute Budgies Fandom, Lahore.

MashaAllah!2024 Boy Just After Finishing Baby Moult
06/06/2024

MashaAllah!
2024 Boy Just After Finishing Baby Moult

11/08/2019

●وٹامنزکے فوائد اور نقصانات●
محترم ممبران Pakistan Budgerigars Club ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ہم Budgies کے متعلقہ تحقیق شدہ علم کو مناسب وقت پر آپ تک پہنچا سکیں تا کہ زیادہ سے زیادہ شوقین حضرات مستفید ہو سکیں۔
جیسا کہ جلد ہی بریڈنگ سیزن شروع ہونے والا ہے اور ہر طرف وٹامنز بیچنے والوں کے اشتہارات کی بھرمار ہےجبکہ بریڈرز حضرات خاص طور پر new fanciers بے چینی کا شکار ہیں کہ کون سی پروڈکٹ خریدی جائے ،اس سے رزلٹ مل بھی سکے گا کے نہیں۔دوستوں کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم نے ضروری سمجھا کہ تفصیلی article پوسٹ کر دیا جائے۔
ہماری اولین کوشش تو یہ ہو نی چاہیے کہ کسی بھی قسم کے وٹامن استعمال کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے صرف قدرتی وسائل یعنی دی جانے والی خوراک کے ذریعے ہی وٹامنز کی ساری ضروریات کو پورا کیا جائے ایسا کرنے سے برڈز لمبا عرصہ تک صحت مند بھی رہیں گے اور بہتر بریڈ بھی کریں گے۔ آپ کی سہولت کے لئے ایسی خوراک کی تفصیل نیچے بیان کر رہا ہوں۔
1۔ ہمیشہ مکس دانہ دیں جس میں کنیری کی مقدار %50 ہونی چاہیے، بہت ضروری ہے کہ تسلی کر لی جائے کہ دانہ fresh ہو زیادہ پرانا نہ ہو 2 سال سے زیادہ پرانا دانہ expire ہو چکا ہوتا ہے اس سے برڈ کا پیٹ تو بھر جائے گا مگر انرجی اور وٹامنزنہیں ملیں گے جس سے برڈ جلد کمزور ہو کر بیمار پڑ جائیں گے،برڈ کا شوق رکھتے ہیں تو تھوڑی تکلیف اٹھائیں سہی جگہ سے دانہ خریدیں۔
2۔سبز پتوں والی سبزیوں کا باقاعدگی سے استعمال کریں ان کے اندر ،کیلشم،پروٹین ،وٹامنز اور آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ برڈز کے لئیے انتہائی مفید ہے۔
چند مفید سبزیوں میں پالک،دھنیا،پودینہ،سلاد پتہ،میتھی، گاجر،کدو،چقندر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ سبزیوں کو اچھی طرح سے دھو کر خشک استعمال میں لائیں تاکہ ہر طرح کے کیمیکلز اثرات سے محفوظ ہو جائیں۔
3۔ دالوں کے sprouts کا استعمال پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،بریڈینگ سیزن میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہے chicks کی تیز گروتھ کے لئے بھی اور پیرنٹس کی صحت کے لیئے بھی ،ثابت ماش اور ثابت مونگ اس کے لئیے مناسب ہیں،باقی اور بھی کسی grains کو استعمال میں لانا چاہیں تو ٹھیک ہے۔
4۔ Soft Food بھی بریڈنگ کے دوران مفید ہے ،اس میں سب سے common,ایگ فوڈ ہے اور سب سے بہترین نرم چھلی ہے جو chicks کی تیز گروتھ میں کافی مدد گار ہے۔
5۔سہانجنا (moringa) کو سائنسدانوں نےاکیسویں صدی کا miracle Tree قرار دیا ہے بھر پور وٹامنز اور پروٹین کی بدولت یہ تمام جانداروں کے لئے یکساں مفید ہے،اس کے پتے خشک کر کے محفوظ کر لیں اور روزانہ soft Food میں استعمال کروائیں۔
6۔فروٹ جن میں low sugar ہو وہ بھی ہفتے میں ایک دفع استعمال کروانے کی کوشش کریں۔
اوپر درج کی گئی چیزیں آگر آپ اپنے Budgies کو مستقل مزاجی سے استعمال کروا سکتے ہیں اور برڈز ہوا دار جگہ پہ ہیں جہاں سورج کی روشنی کا دخول ہے تو پھر کسی بھی وٹامن کی ضرورت باقی نہیں بچتی ،اس لئے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔
اب آتے ہیں Top ایگزی بیوشن budgies کی طرف جو قدرتی طور پر نہیں پائے جاتے بلکہ انسانی کوششوں سے عام Budgie سے سالوں کی ان تھک محنت سے exi کی شکل میں وجود میں آئے لحاظہ ان کی ضروریات بھی مختلف ہوتی ہیں انہیں اچھی خوراک کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی وٹامنز اور کیلشیم وغیرہ بھی درکار ہوتے ہیں جو ان کے بڑے وجود، ڈھیر سارے feathers اور بریڈینگ ضروریات کے لیئے اہم ہیں۔
مگر اچھی طرح سے ذہن نشین کر لیں کہ جہاں ان وٹامنز کے فوائد ہیں وہیں ان کے صحیح استعمال نہ ہونے یا low quality ہونے کے بھر پور نقصانات بھی ہیں لحاظہ ہمیشہ سوچ سمجھ کر وٹامنز کا استعمال کروائیں،کوشش کریں کہ صرف پرندوں کے لئیے دوائیں بنانے والے مستند کمپنیز کی دوا ہی استعمال کروائیں لال پیلے اشتہار دیکھ کر پروڈکٹ مت خریدیں یہ لوگ فراڈ ہیں غیر معیاری دوائیں مہنگے داموں بیچ کر سادہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔
سب سے قابل توجہ بات یہ ہے کہ اچھی ساکھ والے اداروں کی دوائیں بھی بتائی گئی مقدار سے زیادہ استعمال نہ کروائیں، زائد وٹامنز کی dose سے آپ کے برڈز کے گردے فیل ہو سکتے ہیں جگر کام کرنا چھوڑ سکتا، ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے یا پھر ہمیشہ کے لئیے بانجھ بھی ہو سکتے ہیں یعنی لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں اس سے اندازہ لگا لیں کہ 2نمبر اور ہلکی کوالٹی والی دوائیں کیا اثرات چھوڑیں گی لحاظہ احتیات سے کام لیں اور اپنے برڈز کی زندگیوں کی حفاظت کریں کوئی بھی دوا یا وٹامن experts یا veterinary کے مشورے کے بغیر استعمال میں نہ لائیں ،کون سی دوا یا کون سے وٹامن کب استعمال کرنے چاہیں اس کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔
امید ہے ہماری اس کاوش سے کسی نہ کسی کے علم میں ضرور اضافہ ہو گا ،آپ کو پسند آئے تو دوستوں سے بھی شئیر کریں۔
جزاک اللہ

28/04/2019

After First Moult

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kute Budgies Fandom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share