Dr.Amir Hayat

Dr.Amir Hayat DVM, Mphil (Theriogenology)
Deals in all kinds of animals reproductive, health and nutrition problems.

26/03/2023

گائیوں کا بیٹھ جانا جسے انگریزی زبان میں Downer Cow کہا جاتا ہے۔
یہ ایک پیچیدہ سی کیفیت کا نام ہے جب جانور اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو پاتا اور بیٹھ کر چارہ کھاتا ہے۔
عموماً جانور حمل کے آخری اور بچے کی پیدائش کے شروعاتی عرصہ میں اس سے متاثر ہوتا ہے۔
اسکی کئی ساری وجوہات ہوسکتی ہیں مگر غیر متوازن خوراک اور خوراک کی کمی کی صورت میں اثرانداز ہوتی ہے۔
جانوروں کی اچھی دیکھ بھال کے ذریعے ایسی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔
شکریہ

Treated broken horn of Deer.
05/11/2022

Treated broken horn of Deer.

28/10/2022

Goat suffering from ketosis due to pregnancy (also referred as Pregnancy toxemia) showing nervous signs was treated and it responded well toward the treatment.
کیٹوسس (Ketosis) بکری اور بچہ دونوں کے لئے جالیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
بکری میں غیر متوازن خوراک کے نتیجہ میں Ketosis کا مسئلہ درپیش آجاتا ہے۔ اپنے مال مویشیوں کو متوازن خوراک مہیا کریں اور ان کی جسمانی ضروریات کے مطابق خوراک کھلانے سے ایسے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

Its better to vaccinate your animals, if vaccine is available.اپنے جانوروں کی ویکسین بروقت کروائیں اور ایسے بیماریوں سے ...
26/08/2022

Its better to vaccinate your animals, if vaccine is available.
اپنے جانوروں کی ویکسین بروقت کروائیں اور ایسے بیماریوں سے نجات حاصل کریں۔

18/08/2022

خانقاہ سراجیہ میں جناب عطا محمد تلوکر نے اپنی بکریوں اور گائیوں کا الٹراساؤنڈ کروایا۔ ان کا کہنا تھا ویٹرنری فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فارمر حضرات کو مستفید ہونا چاہیے ۔


14/08/2022

Pregnancy Diagnosis through Ultrasound in cow.
گائے میں بذریعہ الٹراساؤنڈ حمل کی تشخیص

•لمپی سکن ڈیزیز• Lumpy Skin Disease لمپی سکن کی بیماری کا بروقت علاج شروع کرنے سے آپ کے قیمتی جانور کی جان بچ سکتی ہے۔  ...
11/08/2022

•لمپی سکن ڈیزیز•
Lumpy Skin Disease
لمپی سکن کی بیماری کا بروقت علاج شروع کرنے سے آپ کے قیمتی جانور کی جان بچ سکتی ہے۔ اس لئے دیر نہ کریں اور بلا تصدیق ٹوٹکے استعمال نہ کریں۔
جانوروں کے تسلی بخش علاج کے لئے رابطہ کریں۔
رابطہ کریں
0315-7525752

07/08/2022

Sign and Symptoms of GID (Circling disease)in goat.

06/08/2022

السلام علیکم!
تمام مویشی پال حضرات متوجہ ہوں۔ حالیہ لمپی سکن
(Lumpy Skin disease)
کے پھیلاؤ کے مدنظر مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
-1 اپنے بیمار جانور صحت مند جانوروں سے علیحدہ رکھیں۔
2- مکھیوں, مچھروں اور چیچڑوں کےخاتمہ کے لئے کیڑے مار ادویات کا سپرے جانوروں کے جسم پر اور ان کے باڑے میں مکمل سپرے کریں ۔
3- جانوروں کو مناسب مقدار میں Ivermectin لگائیں ۔

جانور بیمار ہونے کی صورت میں :

جلد از جلد مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اور جانور کا علاج شروع کریں۔
بیماری کی عمومی علامات میں بخار 104-105 ڈگری، آنکھوں سے آنسو نکلنا اور جسم پر دانے نمودار ہونا ہیں۔
بیماری کی علامات انفیکشن کے 4-6 دن کے دوران سامنے آتی ہیں۔ اور بیماری کا کم از کم دورانیہ 2-3 ہفتہ ہے۔

مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

جانور کو بخار کے اثر سے بچانے کے لئے جانور کے سر پر مسلسل پانی ڈالیں ۔ تیز سانس لینے کی صورت بخار ہونے کی نشانی ہے۔ جانور ہانپتا ہے۔
جانور کو بخار سے بچاؤ کے دوائی ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔
جانوروں کے پینے کے پانی میں نمکیات مہیا کریں۔ جیسا کہ او -آر-ایس یا دوسرے نمکیاتی آمیزے کا استعمال کریں۔ لیموں پانی کا استعمال مفید ہے۔

نوٹ:
اس بیماری کا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
03157525752

جانوروں میں حیوانے کی سوزش کے باعث دودھ کا رنگ ہلکا گلابی ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات دودھ میں پھٹکی یا چھینڈی آتی ہے۔  اس صورت...
03/08/2022

جانوروں میں حیوانے کی سوزش کے باعث دودھ کا رنگ ہلکا گلابی ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات دودھ میں پھٹکی یا چھینڈی آتی ہے۔ اس صورت میں جانور شدید تکلیف محسوس کرتا ہے اور دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی وقوع پذیر ہوتی ہے۔
علاج نہ کروانے ،علاج میں تاخیر یا پھر غیر مستند نسخہ کے استعمال سے جانور کے حیوانہ کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات جانور کے تھن مکمل بند ہوجاتے ہیں یا انفیکشن کے زیر اثر ضائع ہو جاتے ہیں

ایسی صورتحال میں جانور کا جلد از جلد معائنہ اور علاج کروائیں ۔
شکریہ
رابطہ کریں بذریعہ واٹس ایپ اور کال:
03157525752
Dr. Amir Hayat

03/08/2022
اصیل مرغی کی گردن پر چوٹ لگنے سے جلد میں بڑا کٹ لگ گیا۔ جسے فوری طور پر ٹانکے لگا کر ٹھیک کردیا گیا۔Hen was presented wi...
23/07/2022

اصیل مرغی کی گردن پر چوٹ لگنے سے جلد میں بڑا کٹ لگ گیا۔ جسے فوری طور پر ٹانکے لگا کر ٹھیک کردیا گیا۔
Hen was presented with ruptured skin. Sutures were placed and wound was left for healing.

جانوروں میں الٹراساؤنڈ کی اہمیت اور فوائدجانوروں میں الٹراساؤنڈ کا استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی اہمیت کے بارے میں...
11/07/2022

جانوروں میں الٹراساؤنڈ کی اہمیت اور فوائد

جانوروں میں الٹراساؤنڈ کا استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی اہمیت کے بارے میں چند اہم معلومات درجہ ذیل ہیں۔

مادہ جانوروں میں الٹراساؤنڈ کا استعمال:
1- مادہ جانوروں میں حمل کی تشخیص کاجدید طریقہ ہے ۔ جس کے ذریعے 30 دن کا حمل 99 فیصد گائیوں اور دیگر جانوروں میں باآسانی معلوم کی جاسکتا ہے۔

2- نظام تولید کے مختلف اقسام کے امراض جس کی وجہ سے مادہ جانور کے حاملہ یا گھبن ہونے میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔ان کی تشخیص ممکن ہے۔ جن میں رحم مادر (Uterus) یا بچہ دانی میں انفیکشن,پیپ , اینڈو میٹرائٹس اور میٹرائٹس وغیرہ شامل ہیں۔

3- مادہ جانور خاص پر گائے اور بھینس اور گھوڑی کی اوری (O***y) یا بیضہ دانی جہاں سے انڈوں کا اخراج ہوتا ہے کی مختلف حالات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ جس میں بیضہ دانی پر انڈوں کی موجودگی, جانورکی ہیٹ ، سیسٹ اور بیضہ دانی کے سائز میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔

4- مادہ جانوروں میں بانجھ پن یا ایسے جانور جو تولید کے قابل نہیں ہیں ان کی شناخت میں مدد ملتی ہے۔ جانور کے تولیدی نظام میں موجودہ مختلف ٹیومرز یا رسولی جو کہ ہاتھ معائنہ کے دوران حمل سے مشابہت رکھتی ہیں ان تشخیص بھی ممکن ہے

5- مادہ جانوروں میں کمزور حمل یا ایسا حمل جس میں کسی قسم کی پیچیدگی ہو اس کا بروقت تعین کرکے وقت ضائع ہونے اور مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

اگلہ آرٹیکل: حمل کی تشخیص کے لئے الٹراساؤنڈ کے استعمال کے فوائد

تحریر: ڈاکٹر عامر حیات
(DVM، Mphil-Theriogenlogy)
03157525752

جانوروں میں حمل کی تشخیص بذریعہ الٹراساؤنڈ  کروانے کے لئے رابطہ کریں۔0315-7525752
02/07/2022

جانوروں میں حمل کی تشخیص بذریعہ الٹراساؤنڈ کروانے کے لئے رابطہ کریں۔
0315-7525752

Address

Mianwali

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923157525752

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Amir Hayat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Veterinarians in Mianwali

Show All