Dairy Pro

Dairy Pro This page is created for Information, Education and Awareness about Animal Care and Management.

24/09/2024

اپنے جانوروں کے علاج معالجے اور مشورے کے لیے یاں آپ ملتان سے ہیں اور مستحق افراد میں سے ہیں تو مفت علاج معالجے کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس مشکل دور میں آ ئیے ہم ایک دوسرے کے لیے آسانیاں بانٹیں۔
براہ کرم وٹس ایپ پر صرف میسج کریں اور مسئلے کی ایک چھوٹی سی ویڈیو ساتھ بھیج دیں آپکو باری پر جواب مل جائےگا۔

بشکریہ
ڈاکٹر رانا
0 3 0 8 0 2 0 0 8 3 9

28/06/2023

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دو...
22/05/2023

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا

پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دودھ دینے والی بھینس کو شدید گرمی کے دنوں میں 130 لیٹر سے بھی زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے

جبکہ ایک بڑی جسامت کی دودھیل گائے کو 110 لیٹر سے زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں، زیادہ دودھ، بڑی جسامت اور زیادہ خوراک کھانے والے جانور اس سے بھی زیادہ پانی پیتے ہیں

امریکہ میں 24-28 ڈگری سینٹی گریڈ پر 50 لیٹر روزانہ دودھ دینے والی گائے 280-350 لیٹر پانی 24 گھنٹے میں پیتی ہے

پانی کی مقدار جانور کی عمر، جانور کے وزن، خشک مادہ/خوراک کی مقدار، جسمانی حالت، دودھ کی پیداوار اور گرمی کی شدت پر منحصر ہے۔ انہی عوامل کی بنیاد پر اگر جانور کھلا رہے یعنی بندھا ہوا نہ ہو تو اپنی مرضی اور جسمانی ضروریات کے مطابق 24 گھنٹے میں 7 سے 12 دفعہ، جی ہاں، 7 سے 12 بار پانی پیتا ہے۔ (دن میں تین، چار 3-4 بار نہیں!!!)

یاد رکھیں پانی کی Quality اور Quantity یعنی معیار اور مقدار دونوں ضروری ہیں

اکثر ہم مقدار اور معیار دونوں کو بھول جاتے ہیں۔ پانی میں آئرن زیادہ نہ ہو یا پانی سے زنگ آلود بدبو نہ ائے، زیادہ آئرن کی موجودگی میں سیلینیم، کاپر اور زنک جسم کو قابل استعمال کم ہوتے ہیں، اور یہ تینوں عناصر جانور کے تولیدی نظام میں سب سے اہم ہیں۔ یہ تو صرف ایک آئرن کی بات ہے اور بہت سے ایسے اجزاء ہیں جو پانی کی کوالٹی/معیار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جانور کو متاثر کرتے ہیں۔
جانور کی پانی کی کھرلی دھوپ میں نہ ہو، اس پر کوئی سایہ ضرور بنائیں، کھرلی میں کائی (algae) بلکل نہ ہو۔ ہفتے میں کم از کم دو بار پانی کی کھرلی خالی کرکے، برش/سخت جھاڑو سے صفائی کریں اور ہر بار کھرلی میں چونا کریں۔ خوراک میں پھپھوندی اور پانی میں کائی موجود ہے تو مسائل آپ کے فارم سے کبھی ختم نہیں ہونگے
پانی کی کھرلی میں اتنی مقدار میں چونا بھی ڈال سکتے ہیں کہ چونا کی پتلی سی تہہ پانی کی کھرلی میں بنی رہے

جانور کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جانوروں کو باڑے میں کھلا رکھیں اور صاف، تازہ اور کسی بھی قسم کی بدبو سے پاک پانی ہر وقت جانوروں کے سامنے موجود رہے
جانور کھلے رہیں گے تو اپنی مرضی اور ضروت کے مطابق پانی پیتے رہیں گے

کم از کم گرمیوں میں جانور پر پانی کی پابندی نہ لگائیں، اپنی مرضی سے پینے دیں، جانور کو کھلا رکھیں

گرمیوں میں تازہ ٹھنڈا پانی جانور کے جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے اور جانور کو گرمی کم لگتی ہے۔
جانور کو تازہ اور گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پسند ہے، گائے کو خاص طور پر گرمیوں میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گرم پانی پسند نہیں۔ جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جائے گا گائے پانی کم پیئے گی۔ سردیوں میں جانور کو نیم گرم پانی پسند ہے۔
الحمدللہ، زیر زمین تازہ پانی دونوں موسموں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ تازہ پانی پلائیں!

پانی کی کھرلیاں زیادہ گہری نہ بنائیں، زیادہ مقدار میں پانی گرم ہوجاتا یا سردیوں میں ٹھنڈا ہوجاتا ہے، اس کوشش کریں کہ تازہ پانی وقتاً فوقتاً جانور کو کھرلی میں ملتا رہے

پانی کی کھرلیوں کے قریب پھسلن والا کیچڑ نہ ہو، گبھن جانور ایسی جگہوں پر جانے سے ڈرتے ہیں اور مجبوری کی پیاس میں ہی جائے گا، اس لیے پانی کم پئے گا

جانور کے جسم میں پانی کی کمی سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے۔ جسم کا 70-80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اور دودھ %87 فیصد پانی مشتمل ہے۔

جانور کے معدہ/اوجھڑی میں مسلسل تیزابی مادے بنتے رہتے ہیں، جانور جگالی کرکے اور بار بار پانی پی کر اس تیزابیت کو کم کرتا رہتا ہے

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

دوبارا پڑھ لیں

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

پانی کی کمی سے جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادے پیشاب ،گوبر اور پسینے کی شکل میں جسم سے کم خارج ہوتے ہیں۔ اس سے جانور کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔

تازہ اور صاف پانی 24 گھنٹے جانور کو میسر ہو

تحریر: Ayesha Zahoor

21/03/2023

Quran Recitation ❤

اعلی معیار کی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیادسولہ فروری کو چین کے صوبہ زے جیانگ کے شاؤ ای فو ہسپتال کے ڈاکٹ...
22/02/2023

اعلی معیار کی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیاد
سولہ فروری کو چین کے صوبہ زے جیانگ کے شاؤ ای فو ہسپتال کے ڈاکٹر نے ریموٹ روبوٹ سسٹم کے ذریعے کئی ہزار کلومیٹر دور سنکیانگ کے ایک ہسپتال میں مریض کے پتتاشی ہٹانے کا آپریشن کیا۔یہ چین میں فائیو جی کی مدد سے الٹرا ریموٹ روبوٹ کے ذریعے کی جانے والی انسانی جگر اورپتتاشی کی پہلی سرجری ہے اور اس سے اعلی معیاری ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت بھی نمایاں ہوئی ہے۔
Dairy Pro

ماشاءاللہ ❣️Dairy Pro
19/02/2023

ماشاءاللہ ❣️
Dairy Pro

ایک ہنستا مسکراتا چہرہ رخصت ہو گیا۔الّٰلہ کریم ڈاکٹر صاحب کی مغفرت فرمائیں آمینبہت شفیق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ لائیو اس...
18/02/2023

ایک ہنستا مسکراتا چہرہ رخصت ہو گیا۔
الّٰلہ کریم ڈاکٹر صاحب کی مغفرت فرمائیں آمین
بہت شفیق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ لائیو اسٹاک کے شعبےمیں آپ کی بہت خدمات ہیں جنہیں عام کسان بھی یاد رکھے گا انشاءالّٰلہ۔

بکری کی عمر کا اندازہ لگانے کا آسان طریقہ Dairy Pro
18/02/2023

بکری کی عمر کا اندازہ لگانے کا آسان طریقہ
Dairy Pro

Dairy Pro
18/02/2023

Dairy Pro

سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❣️
18/02/2023

سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❣️

17/02/2023

Juma Mubarik❣️

A lesson to be remembered.The donkey told the tiger, "The grass is blue."The tiger replied, "No, the grass is green ."Th...
16/02/2023

A lesson to be remembered.

The donkey told the tiger, "The grass is blue."

The tiger replied, "No, the grass is green ."

The discussion became heated, and the two decided to submit the issue to arbitration, so they approached the lion.

As they approached the lion on his throne, the donkey started screaming: ′′Your Highness, isn't it true that the grass is blue?"

The lion replied: "If you believe it is true, the grass is blue."

The donkey rushed forward and continued: ′′The tiger disagrees with me, contradicts me and annoys me. Please punish him."

The king then declared: ′′The tiger will be punished with 3 days of silence."

The donkey jumped with joy and went on his way, content and repeating ′′The grass is blue, the grass is blue..."

The tiger asked the lion, "Your Majesty, why have you punished me, after all, the grass is green?"

The lion replied, ′′You've known and seen the grass is green."

The tiger asked, ′′So why do you punish me?"

The lion replied, "That has nothing to do with the question of whether the grass is blue or green. The punishment is because it is degrading for a brave, intelligent creature like you to waste time arguing with a fool, and on top of that, you came and bothered me with that question just to validate something you already knew was true!"

The biggest waste of time is arguing with the fool and fanatic who doesn't care about truth or reality, but only the victory of his beliefs and illusions. Never waste time on discussions that make no sense. There are people who, for all the evidence presented to them, do not have the ability to understand. Others who are blinded by ego, hatred and resentment, and the only thing that they want is to be right even if they aren’t.

When IGNORANCE SCREAMS, intelligence moves on.

The moral of the story is don’t argue with a fool! 😁

وہ بیماریاں جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہیں۔ Dairy Pro
14/02/2023

وہ بیماریاں جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہیں۔
Dairy Pro

سیرت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❣️
14/02/2023

سیرت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❣️

مویشی پال حضرات کے نام اہم پیغام!Dairy Pro
12/02/2023

مویشی پال حضرات کے نام اہم پیغام!
Dairy Pro

Address

Multan
60650

Telephone

+923080200839

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dairy Pro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dairy Pro:

Videos

Share

Category


Other Veterinarians in Multan

Show All