The Chicken Crew - Multan

The Chicken Crew - Multan We Provide Healthy, Organic, Neat And Clean Chicken Eggs And Meat in Multan City. GUARANTEED..
100% Halal,
100% Fresh,
Hormones Free,
Antibiotics Free.
(12)

17/07/2023

شہد کا جمنا
Honey crystallization / Honey granulation

تحریر - اعزاز احمد

شہد کے جمنے سے کیا مراد ہے؟

شہد کا جمنا شہد کی وہ حالت ہے جس میں شہد دیسی گھی کی طرح پورا یا کچھ مقدار میں جم جاتا ہے..

شہد کیوں جمتا ہے؟

شہد میں قدرتی طور پر Glucose اور Fructose ہوتا ہے. شہد میں قدرتی طور پر پانی بہت کم ہوتا ہے. جب گلوکوز کے مالیکیول ایک دوسرے کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں تو وہ دانے دار شکل اختیار کر لیتے ہیں.

شہد کب جمتا ہے؟

جب بھی شہد کو 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت ملے تو وہ جمنا شروع ہو جاتا ہے. کچھ شہد 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی جم جاتا ہے.

شہد کتنے وقت میں جمتا ہے؟

اس کا انحصار شہد کے قسم پر ہے کہ وہ کس قسم کے پھولوں سے لیا گیا ہے. اگر اس شہد میں گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار زیادہ ہو تو وہ اتنی ہی جلدی جم جاتا ہے. عموماً شہد کو جب چھتے سے نکالا جائے تو وہ 2 ماہ سے لے کر 2 سال کے دوران جم جاتا ہے. سرسوں کے پھولوں کا شہد 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی اکثر ایک مہینے کے اندر جم جاتا ہے.

میں نے ایک علاقے سے شہد منگوایا ہے جس کو کافی عرصہ ہوا ہے اور وہ ابھی تک اسی حالت میں ہے، ایسا کیوں ہے؟

جیسا کے اوپر کہا گیا ہے کہ اس کا انحصار پھولوں پر اور گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار پر ہے. آپ کے شہد میں یہ دونوں اجزاء کم مقدار میں ہیں اس وجہ سے.

میں نے مقامی بندے یا ایک برانڈ کا شہد لیا ہے جس کو بہت وقت ہوا پر وہ ابھی تک اسی حالت میں ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟

جمنا شہد کی تقدیر ہے چاہے آپ جس سے بھی لیں اور جہاں سے بھی لیں. اگر وہ شہد نہیں جم رہا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شہد ابالا گیا ہے. اکثر برانڈز والے ایک کیمیائی محلول بنا کر شہد کے نام اور قیمت پر فروخت کرتے ہیں. ایسے کیمیکل یا کیمیکل ملا شہد بھی نہیں جمتے.

ابالے گئے شہد سے کیا مراد ہے؟

اکثر ڈیلرز اور برانڈز والے شہد کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے بہت ابال لیتے ہیں جس سے اس شہد کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے اور پھر وہ جلدی نہیں جمتا .
بہت سے ڈیلرز شہد کو ابال ابال کر جلا دیتے ہیں جس سے اس شہد کا رنگ بھی بدل جاتا ہے اور اسکی اندر موجود غذائیت مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے. وہ شہد بھی نہیں جمتا پھر.

ابالنے سے شہد کو کیا نقصان ہوتا ہے؟

ابالنے سے شہد اپنی آدھی سے زیادہ غذائیت کھو دیتے ہیں. اگرچہ وہ خالص ہی ہوگا مگر اسکی غذائیت کم ہوگی.

کونسا شہد بہت جلدی جم جاتا ہے؟

جمنے کے معاملے میں مالٹے کے پھولوں یعنی Orange blossom اور سرسوں کا شہد سر فہرست ہے. یہ بہت جلدی جمتے ہیں.

شہد کو جمنے سے کیسے بچایا جائے؟

شہد کو کسی بھی موسم میں فریج میں مت رکھیں. سردی میں اس جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشی ہو یا جہاں درجہ حرارت زیادہ ہو.

کیا جمنے سے شہد کی. غذائیت پر اثر پڑے گا؟

بالکل نہیں. اس کی غذائیت برقرار رہتی ہے. بس رنگ اور بو میں بہت معمولی فرق آجائے گا.

اگر شہد جم جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

اگر پورا شہد دیسی گھی کی طرح جم گیا ہو تو شہد بوتل سے نکال کر ایک برتن میں ہلکی آنچ پر گرم کریں. جب شہد پگھل جائے تو واپس برتن میں ڈالیں.یا شہد والا بوتل گرم پانی میں رکھیں جبتک شہد پگھل نہ جائے.

کیا شہد میں چینی ملائی جا سکتی ہے؟

شہد اتارنے کے بعد اس میں کوئی بھی چیز ملائیں گے تو وہ شہد خراب ہو جائے گا. شہد میں ملاوٹ مکھیوں کے ذریعے ہی جا سکتی ہے جبکہ مکھیوں کو مختلف رنگ اور میٹھی کیمیکل ملا شربت دیا جائے.

شہد کتنے وقت میں خراب ہوتا ہے؟

اگر شہد کو نمی اور ہوا سے بچایا جائے تو سینکڑوں سال میں بھی خراب نہیں ہوتا.

تحریر - اعزاز احمد

Address

The Chicken Crew/Multan, Farms For Organic Chicken. , Chah Bagh Wala Moza Nandla, Nandla, Punjab, 0345 7337390, Https://goo. Gl/maps/SpUYjUDj8Ks
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Chicken Crew - Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category