08/11/2019
ہمارے ہاں دودھ کی پروڈکشن کے لیے کوئی علاقائی نسل نہیں ہے. ساہیوال، ریڈ سندھی اور چولستانی گائیوں کی وہ نسلیں ہیں ان کے دودھ کی پیداوار 1200 سے لیکر 2500 لیٹر سالانہ ہے اور دوسری طرف ہو لسٹین فریزین جس کی دودھ کی پیداوار ہی ہزاروں لیٹر سالانہ ہے. یہ سارا کچھ جینیاتی ترقی کی وجہ سے ہوا،محتاط اور پروفیشنل طریقے سے سلیکشن، کراس بریڈنگ، ان اور آوٹ بریڈنگ کو اپنایا گیا. اگرچہ ہماری علاقائی بریڈ کی دودھ کی پروڈکشن کم ہے. لیکن Good milk اور Bad milk کے نظریہ کی وجہ سے ہمارے جانوروں کی اہمیت بڑھ چکی ہے، لیکن افسوس ہے کہ بات ابھی بھی ہمیں سمجھ نہیں آئی اور ہم exotic سے کراس کروا کے اپنی نسل کو ختم کر رہے ہیں اور Good milk کے لیے homozygous کو کراس سے heterozygous کر رہے ہیں اور اب تو پیور علاقائی جانور بھی کسی کے پاس ہوں گے! اب اک دوسرے موضوع پر بات کرتے ہیں ہمارے ہاں دودھ کی پیداوار کے لیے خوراک اور دیکھ بھال کی بجائے انجکشن پر زیادہ انحصار کیا جاتا ہے انجکشن کے بارے میں پہلے تو آگاہی نہیں تھی عام کسان کو پھر آہستہ آہستہ oxytocin کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی کی دودھ دینے والے جانوروں پر اس کا استعمال نقصان دہ ہے. ہمارے ملک میں اک المیہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ آگاہی دیتے ہیں وہ اکثر غلط معلومات فراہم کر دیتے ہیں اور کسان کا ان پر اعتماد بن جاتا ہے اور وہ اک اچھی چیز کو بھی لینے کو تیار نہیں ہوتا ہے ایسا ہی کچھ بوسٹن انجکشن کے ساتھ ہوا اس میں somatotropin ہوتا ہے جو کہ اک گروتھ ہارمون ہے اور ان کیمیائی ساخت peptide ہے. یعنی بڑے پروٹین مالیکیول جو معدے میں جا کر ہضم ہو جاتے ہیں اور اس سے Amino acids بن جا تے ہیں ہمارے ہاں somatotropin کو بھی oxytocin ہی سمجھا جاتا ہے جبکہ somatrotropin تو دودھ کی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے جبکہ oxytocin تو صرف contraction کر سکتا ہے اور حیوانے کو خالی کر دیتا ہے دودھ بننے کے عمل کے لیے یہ ضروری ہے کہ حیوانہ خالی ہو اور فیڈ بیک کی وجہ سے دودھ پیدا ہوتا ہے، لیکن یہ سارا کچھ اک مخصوص حد تک ہی ٹھیک ہے. somatotropin کے کام کرنے کا طریقہ oxytocin سے مختلف ہے اور یہ FDA سے منظور شدہ بھی ہے اس کو 1993 میں Posilac®” کے نام سے رجسٹرڈ کیا گیا بعد ازاںAmercian Veterinary medical association نے بہت ساری ریسرچ کے بعد اس کا استعمال ٹھیک قرار دیا لیکن وہاں ساتھ اک شرط بھی لگا دی کہ جیسے ہی آپ کا جانور دودھ کی پیداوار کو بڑھا دیتا ہے آپ کو اس کا DMI اور پروٹین، فیٹ، منرلز اور وٹامن سارا کچھ زیادہ کرنا ہو گا ورنہ جانور اپنے body reserves کو استعمال کرے گا اور باڈی کنڈیشن اسکور کم ہو جائے گا اس کا اور پھر وہ جانور پر ظلم بھی ہے اور اس سے مختلف سنگین مسائل بھی پیدا ہو ں گے. اور ساتھ استعمال کا طریقہ بھی بتا دیا، پاکستان میں یہ Boostin کے نام سے آتا تھا بعد میں اس کو بین کردیا گیا اگر ہم جانوروں کی خوراک اور دیکھ بھال پر توجہ دیں. تو اس کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں ہے