17/04/2024
🐂🐃🐄 توڑی کی آمد آمد ہے يئني بوھ۔
اگر آپ اپنے جانوروں کو توڑی کھلاتے ہیں تو پرانی توڑی تھوڑی مقدار میں بچا کر رکھیں اور اس کو نئی توڑی کے ساتھ مکس کرکے دیں
ایک دم سے نئی توڑی شروع نہیں کرنی چاہیے
ویسے تو کوئی بھی خوراک ایک دم سے تبدیل نہیں کرنی چاہیے
آپ کسی کمپنی کا ونڈا استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی بدلنا چاہتے ہیں تو بھی 5-7 دن میں تبدیل کریں، کیونکہ ونڈے کے اجزاء کا تناسب مختلف کمپنیوں میں مختلف ہوتا ہے۔ اور یہ احتیاط اکثر کمپنیوں کے ونڈے کی پیکنگ پر لکھا بھی ہوتا ہے۔
گبھن جانوروں کو مزید کم مقدار سے شروع کریں اور نئی توڑی استعمال کریں تو کسی اچھی پروٹین والے چارہ یا ونڈا سے مکس کرکے دیں۔ کم از کم 10 -12 دن میں پرانی سے مکمل طور پر نئی توڑی پر جانور کی خوراک تبدیل کریں
اگر جئی کھلا رہے ہیں تو لوسن برسیم پر آہستہ آہستہ تبدیل کریں، اسی طرح جئی لوسن برسیم وغیرہ سے جوار، باجرہ، مکئی بھی تھوڑا تھوڑا تبدیل کریں۔ ایک چیز کم کرتے جائیں اور دوسری بڑھاتے جائیں
اکثر سنتے ہیں کہ پچھلے دو دن سے جانور کا دودھ آدھا ہوگیا، کھانا پینا بھی کم ہوگیا اور بخار بھی نہیں
اس کی ایک بڑی وجہ خوراک کی یکدم تبدیلی ہے جس پر ہم کبھی غور ہی نہیں کرتے۔ مزید معلومات کیلئے آپنے علاقائی ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔۔
جانور بہت قیمتی ہیں
خدارا اِنکا خیال رکھا کریں۔
تندروست صیحتمند جانور مالک اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے
🌹