Warraich aseel

Warraich aseel Aseel lover🥀
Hunter🔥
pets lover❤️

16/09/2023

السلام علیکم
فیسبک سے لی گئی بہت ہی عمدہ وڈیو دوستوں کی نظر
اصالت کا سفر بہت لمبا اور پچیدہ ہوتا ہے 🥀❤️

15/07/2023

تمام دوستوں کو ہمارا سلام مرغوں میں آج کل منہ کالا کرنے کی اور گلے کی کھڑکن کی بیماری کافی عام ہے جس کا علاج استاد اقبال خان پنوخیل آپ سے شیئر کریں گے وڈیو پسند آئے تو شیئر لائک کریں مزید پرندوں کے بارے میں معلومات کے لیے پیج کو لائک کریں شکریہ

Warraich aseel

11/07/2023

اصیل اپنی پہچھان خود ہوتا ہے زیرِ نظر پرندہ بہت ہی کمال کا پرندہ ہے اصیل کی سب سے بڑی خاصیت برداشت ہے اگر کسی بھاٸی کے پاس ایسا
پرندہ ہے تو دیکھاۓ ❤️
Owner:
Warraich aseel

بدلا جو "وقت " تو گہری" رفاقت "بدل گئی....!❤️‍🔥"سورج "ڈھلا تو سائے کی "صورت" بدل گئی....!👿💫اک عمر تک" میں "اس کی ضرورت ب...
03/07/2023

بدلا جو "وقت " تو گہری" رفاقت "بدل گئی....!❤️‍🔥
"سورج "ڈھلا تو سائے کی "صورت" بدل گئی....!👿💫
اک عمر تک" میں "اس کی ضرورت بنا رہا........!💯♥️
پھر یوں ہوا کہ" اس" کی "ضرورت" بدل گئی......!🔥💔

ماشاء اللہ نسلی اور خوبصورت اصیل کا شوق کریں.❤️❤️
Owner:ustad sherra purbana
Warraich aseel

ماشاءاللہ 🥀 بوڑھا اصیل کھڈوں کی رونق ہوتا ہے۔ ہم تو آج کل کے شوقین ہیں لیکن سنی ہوئی بات ہے کہ نلیاں چھوٹی اور خشک ہونی ...
15/06/2023

ماشاءاللہ 🥀
بوڑھا اصیل کھڈوں کی رونق ہوتا ہے۔
ہم تو آج کل کے شوقین ہیں لیکن سنی ہوئی بات ہے کہ نلیاں چھوٹی اور خشک ہونی چاہیے 🌹
تجربہ کار اور پرانے بندے اپنی رائے دیں
اور آپ بھی اپنے پرندوں کا شوق کروایا کریں شکریہ 🥀
Raja sb wala (5x)
Owner: Warraich aseel

اس محبت کو صرف شوقین ہی سمجھتا ہے ❤️Warraich aseel
11/06/2023

اس محبت کو صرف شوقین ہی سمجھتا ہے ❤️
Warraich aseel

ماشاءاللہ ہر علاقہ کا شوق تھوڑا سا مختلف محسوس ہوتا ہے ہمارے پنجابی بھائی مظبوط اور قدرے بہتر اسیل پسند کرتے ہیں۔ مرغے ا...
24/05/2023

ماشاءاللہ ہر علاقہ کا شوق تھوڑا سا مختلف محسوس ہوتا ہے ہمارے پنجابی بھائی مظبوط اور قدرے بہتر اسیل پسند کرتے ہیں۔ مرغے اگر تیز ہوں ساتھ میں اچھے کیل کار ہوں تو وہ بہت انمول ہیں۔
Unknown

انجیکشنز اور ان کا استعمال... 1. ڈیکا ڈران/ڈیکسا.. یہ انجیکشن ری ایکشن کے لیے یوز کیے جاتے ہیں انجیکشن لگتے ہی مرغے ہاتھ...
21/05/2023

انجیکشنز اور ان کا استعمال...

1. ڈیکا ڈران/ڈیکسا..
یہ انجیکشن ری ایکشن کے لیے یوز کیے جاتے ہیں انجیکشن لگتے ہی مرغے ہاتھوں میں پھڑ پھڑانے لگتے ہیں نیو شوقین بھائیوں کو سمجھ نہیں آتی کہ مرغ کو کیا ہو گیا ہے اور مرغا ہاتھوں میں ہی ختم ہو جاتا ہے اسے ری ایکشن کہتے ہیں بعض اوقات انجیکشن ری ایکشن کر جاتے ہیں ہر وہ انجیکشن جو ری ایکشن کرتا ہو اس میں دو سے تین پوائنٹ مکس کر دیے جاتے ہیں ڈیکاڈران دل کو مضبوط کرتا ہے اور اینٹی بیٹک کی کارکردگی کو تیز کرتا ہے اور سانس کی بحالی کو بہتر بناتا ہے پانی پینے کے بعد سانس بحال نہیں ہو رہی ہوتی اس لیے نیروبیان اور ڈیکاڈران کو مکس کرکے لگایا جاتا ہے نیروبیان طاقت دیتا ہے اور ڈیکاڈران دم کو پکا کرتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے

2. پرواس.
ملیریا بخار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مچھروں کا موسم ہوتا ہے مچھر مرغوں کو کاٹتے ہیں مرغے بخار نکالتے ہیں یہ انجیکشن اس کے لیے یوز کیا جاتا ہے کمال رزلٹ ہے اس کا

3. جینٹاسین.
یہ عام بخار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سستا انجیکشن ہے

4.میتھی کوپال.
میتھی کوپال بنیادی طور پر B12 گروپ سے ہے مسلز کی طاقت بڑھاتا ہے پٹھوں کی اکڑن ختم کرتا ہے لچک میں اضافہ کرتا ہے جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے مرغوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ہے بریڈر نرمادہ کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے پرانے کریز گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بس طریقہ اور ڈوز کا استعمال ٹھیک رکھیں

5. ٹیسٹوویران.
یہ جوڑوں اور پٹھوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مردانہ ہارمونز ہے مردانہ طاقت کے لیے نر بریڈر کو گرم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بوڑھے اور کمزور مرغے سے بریڈ لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ نر ہارمونز ہے مادہ مرغی کو نہیں لگانا اگر آپ غلطی سے بھی مرغی کو لگا دیں گے تو مرغی بانگ دینے لگ جائے گی اور مرغی کی ہیئت تبدیل ہوجائے گی اس کے ہارمونز میں گڑ بڑ ہوجائے گی اور مرغی انڈے دینا بند کر جائے گی بگڑ جائے گی

6. لنکو سپیرا.
جب بھی آپ کو اپنا کوئی پرندہ اداس نظر آئے اس کو فورا تین پوئنٹس سے آدھا سی سی سینے میں گوشت میں لگا دیں چھوٹے پٹھوں کو ایک پوائنٹ سے دو پوائنٹ لگادیں انسولین والی سرنج لے لیں اس سے یہ بہتر رہے گا یہ نہ سمجھ آنے والے بیماری میں بھی کمال رزلٹ دیتا ہے یہ انجیکشن ہر وقت ہر شوقین کے پاس مہیا ہونا چاہیے

7. ٹائلوپن.
یہ انجیکشن نزلہ زکام خرکن اور ریشہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ انجیکشن ذرا سخت ہوتے ہیں اس لیے مقدار کا خیال رکھیں اور ان کے لئے انسولین والی سرنج استعمال کریں کیونکہ انسولین والی سرنج پر پوائنٹس واضح ہوتے ہیں
بڑے مرغے کو سینے میں گوشت میں تین پوائنٹ لگائیں روزانہ دو سے تین دن اور تین سے پانچ قطرے منہ میں ڈال دیں اور چھوٹے پٹھوں کو ایک سے دو پوائنٹس کا استعمال کریں اور بالکل چھوٹے پٹھوں کو آدھا سی سی پانی میں مکس کرکے پلائیں استعمال کریں
8. ایٹروپن.
سانپ یا بچھو یا کسی زہریلی چیز کے کاٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

9. لنکوسین.
نزلہ زکام ریشہ خرکن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ آدھی آدھی گولی کلیریٹک اور رائجکس کی استعمال کریں یہ انجیکشن پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے

10. پنسلین پانچ لاکھ.
پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے آنکھ کی خرابی میں اس کے قطرے اور پاؤڈر آنکھ میں بھی ڈالا جاتا ہے مرغوں کا زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے کریز کے بعد تیاری والے مرغوں کو سکھانے کے لیے بھی لگایا جاتا ہے

11. ویلوسیف.
لڑائی کے بعد مرغوں کے اندرونی اور بیرونی زخم سکھانے کے لیے لگایا جاتا ہے
این ڈی وائرس میں مرغوں کی آنتیں سوکھ جاتی ہیں ویلوسیف آنتوں کو چلائے رکھتا ہے سوکھنے نہیں دیتا این ڈی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے

12. آکسیڈل.
اینٹی بیٹک ہے اکثر بیماریوں میں یوز ہو جاتا ہے پرانے سے پرانے بخار کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی مقدار کا خیال رکھا جاتا ہے یہ بہت ہیوی ڈوز ہائے اس لیے مقدار کا خاص خیال رکھیں اور انسولین والی سرنج استعمال کریں اس کو آپ تین پوائنٹ مرغے کے سینے میں گوشت میں لگائیں

13. لگنوکین ود ایڈارلانین..
یہ دو انجیکشن ہیں بینگم مرغا کے تاج کاٹنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں یا کسی بھی آپریشن کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں خون کو روکنے اور جگہ کو سن کر دینے درد نہ ہونے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں

14. جنٹا کومبئیسین..
نزلہ زکام ریشے اور خرکن کےلیے استعمال کیا جاتا ہے سینے میں گوشت میں لگتا ہے انسولین والی سرنج کا استعمال کریں گے ہیوی ڈوز ہے مرغے کو زیادہ سے زیادہ سینے میں تین پوائنٹ کا استعمال کریں

15. ان ڈراپ ڈی..
یہ وٹامن ڈی تھری ہے یہ لگایا نہیں جاتا پلایا جاتا ہے اور وٹامن ڈی تھری ٹانگوں کی طاقت اور ہڈیوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ پندرہ سی سی دودھ میں مکس کر کے مرغے کو پلایا جاتا ہے تیاری میں بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے اور مرغے کی ٹانگوں کی کمزوری کے لئے بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے ایک انجیکشن سے دوسرا انجیکشن پلانے میں سات دن کا وقفہ ہونا لازمی ہے

16. مائیکروٹل.
نزلہ زکام ریشہ خرکن میں استعمال کیا جاتا ہے مرغے کو لگایا بھی جاتا ہے اور پٹھوں کو پانی میں پلایا بھی جاتا ہے انسولین والی سرینج کا استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ بڑے مرغے کو تین پوائنٹ لگائیں

یاد رکھیں مرغے کم فلیشی ہوتے ہیں 50 فیصد اموات اوور ڈوز آف اینٹی بیٹک سے ہوتی ہیں اس لئے مقدار کا خاص خیال رکھیں
انجیکشن کوئی بھی لگائیں انسولین والی سرنج کا استعمال کریں اور کم سے کم مقدار رکھیں۔

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ تمام دوستوں کو فائدہ ہو سکے.
Warraich aseel

Unknown

تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے اصیل پرندوں کا شوق ہمیں کوممنٹ میں  بھیجیں تاکہ شوق کو فروغ دیا جائے۔تمام بھائی ہمارے ل...
20/05/2023

تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے اصیل پرندوں کا شوق ہمیں کوممنٹ میں بھیجیں تاکہ شوق کو فروغ دیا جائے۔
تمام بھائی ہمارے لئے قابلِ قدر ہیں۔اچھا شوق دیکھنے کے لئے ہمارے پیج کو لائق اور فالو کریں شکریہ ❤
ماشاءاللّه 🌹❤
Owner: Warraich aseel kasur
Warraich aseel

**گرمیوں میں مرغیوں کو گرمی اور سٹریس سے کیسے بچایا جائے*** :-👈ہمیشہ تازہ پانی رکھیں دن میں دو بار لازمی پانی تبدیل کریں...
18/05/2023

**گرمیوں میں مرغیوں کو گرمی اور سٹریس سے کیسے بچایا جائے*** :-
👈ہمیشہ تازہ پانی رکھیں دن میں دو بار لازمی پانی تبدیل کریں۔ لیکن سخت سے سخت گرمی میں بھی برف والا پانی استعمال کرنے کی غلطی نہ کریں
👈کھڈوں میں ریت ڈالیں اور صبح شام اس پر پانی کا چھڑکاو کریں یا ڈالیں ۔
👈صبح ریت پر پانی ڈالنے سے قبل جھاڑو سے بیٹھیں ایسے صاف کریں کہ گردا یا دھول نا اٹھے۔
👈جن بھائیوں نے چھتوں پر رکھے ہیں وہ اپنے پنجروں سے اوپر 8/10 فٹ پر کپڑے کی چادریں سلائی کر کے تان دیں تاکہ ڈاریکٹ دھوپ نہ پڑے ۔ أپ کو پتا ہونا چاہیے 70 فیصد گرمی ڈاریکٹ دھوپ سے پڑتی ہے یار رہے چادریں ہلکے رنگ( سفید )کی ہونی چاہیں یہ لنڈے سے 50/100 روپے کی ایک چادر مل جاتی ہے ۔
👈جو کسی وجہ سے ریت نہیں ڈا سکتے وہ ہوا کے آنے والے رُخ پر پتلی گیلی بوری ڈالیں اور ایسا انتظام کریں جس سے بوری پورا دن گیلی ہوتی رہے۔
👈جو دوست خرچہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں وہ ایک دو سولر کولر اور پلیٹیں لے کر لگا سکتے ہیں بہت ہی زیادہ فائدہ ہو گا ایک بار کا خرچہ ہے ۔
👈 مرغوں کو او آر ایس کبھی کبھار دیں پوری گرمیوں میں ایک ادھی بار ہی دیں لیکن اس میں پانی کی مقدار چار گنا بڑھا دیں۔
👈املی اور سوکھے آلو بخارے رکھ لیں رات کو حسب ضرورت بھگو دیں دن کو پانی میں یہ شربت دیں کافی فائدہ ہوگا ۔
👈وٹامن سی اور الیکڑولائیٹ کی کوئی اچھی فارمولیشن پولٹری مارکیٹ سے خرید کر رکھ لیں وہ پانی میں دیں تاکہ الیکڑولائیٹس کی کمی نا ہو اس سے پرندے کم ہانپیں گے ۔
👈پانی میں شدید گرمی کے دوران گلوکوز بھی ملائیں کیونکہ گرمیوں میں جانور کھانا کم کر دیتے ہیں گلوکوز انکی کچھ حد تک غذائی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتی ہے۔
👈 بڑے مرغوں کو فیڈ ہر گز مت دیں یہ گرم ہوتی ہے البتہ چھوٹے چوزوں کو فیڈ صبح کے وقت اتنی ڈالیں جتنی وہ ایک گھنٹے میں کھا لیں باقی فیڈ اٹھا لیں اور دانہ وغیرہ جو دیتے ہیں یا روٹی گیلی کر کے وغیرہ وہ رکھ دیں ۔
👈سبز پتے، سبزیاں اور فروٹ اگر ممکن ہو وہ لازمی دیں جنھیں تربوز میسر ہو وہ تربوز صاف برتن میں ڈال کر رکھیں مگر اس دوران جانوروں کے سامنے سے پانی اٹھا لیں تانکہ (diarrhea لوز موشن) نہ ھو جانوروں کو اس سے ڈی ہاہیڈریٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
Warraich aseel

Owner: Nadeem shah aseel

میری رائے میں حٙسین ترین چیز وہ ہے جو پُراسرار ہو، سائنس اور سچے آرٹ کا ماخذ بھی یہی ہے،جو شخص ذوقِ تماشا سے محروم ہو، ج...
16/05/2023

میری رائے میں حٙسین ترین چیز وہ ہے جو پُراسرار ہو، سائنس اور سچے آرٹ کا ماخذ بھی یہی ہے،
جو شخص ذوقِ تماشا سے محروم ہو، جو بار بار رُک کر حیرت کا اظہار نہ کرے اور فطرت کی لاانتہائیت سے مرعوب نہ ہو،
وہ مردہ ہے اور اس کی آنکھیں بند ہیں۔۔۔!!

~ البرٹ آئن سٹائن
Unknown

تمام مرغ باز دوستوں کو ہماری طرف سے سلام ہمارا آج کا موضوع چیچڑ ہے کیونکہ آج کل چیچیڑ کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتے ہیں تو کچھ ا...
05/05/2023

تمام مرغ باز دوستوں کو ہماری طرف سے سلام ہمارا آج کا موضوع چیچڑ ہے کیونکہ آج کل چیچیڑ کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتے ہیں تو کچھ احتیاط جو میری سمجھ میں ہے دوستوں سے شئیر کریں گے
1_جب بھی کھوڈے بناؤ تو اس کی دونوں سائیڈ کو سیمنٹ سے پلستر لازمی کیا کریں اس طرح چیچڑ کھوڈے میں داخل نہیں ھو سکے گا چیچیڑ اتنے سخت جان ہوتے ہیں کہ بغیر کھاۓ پئے پانچ سال تک زندہ رہ سکتے ہیں اور گرمی کے موسم میں یہ breeding کرتے ہیں ان کو اپنی بریڈ کے لئے خون کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے پرندوں کا خون چوستے ہیں کھوڈےکی دیواروں میں جو سوراخ خالی ہوتے ہیں وہی ان کی نسل افزائش کا سب سے بڑا سبب ہے اس لئےضروری ہے کہ دیواروں میں ایسے سوراخ نہ چھوڑوں جس میں یہ قیام کر کے انڈے دے سکے اور ان کا نقصان اتنا زیادہ ہے کہ آپ کے جو chooze ہیں وه کبھی بھی صحت مند نہیں ھوں گے جتنا مرضی اچھا دانہ ڈالو خاص کر تیاری والے مرغ کا زیادہ نقصان کرتے ہیں کیوں کہ اس کی خوراک اچھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ خون چوس لیتی ہیں یہ بس ٹانگ اور پنجوں سے خون پیتی ہے اور ساری رات ٹانگ کے ساتھ لگی رہتی ہے اس کے اور بھی کافی نقصان ہے
2-ایک سپرے کا نام deltacid ہے یہ چیچڑوں کے خاتمے کے لئے انتہائی مفید ہے یہ آپ کو کسی بھی ویٹرنری سٹور سے مل جائے گی استعمال_ 3ml دوا کو 1 لیٹر پانی میں حل کر لیں اور سارے کھوڈے میں اچھی طرح سپرے کر دیں احتیاط _ سپرے کرنے سے پہلے تمام پرندوں کو کھوڈے سے باہر نکال دیں اور آدھے گھنٹے بعد پرندے کھوڈے میں دوبار داخل کرسکتے ہیں
3_انجیکشن Ivoteck یہ انجیکشن چیچیڑ اور چیچیڑ کے خاتمے کے لئے انتہائی مفید ہے استعمال _ one ml سرنج لینی ہے آدھا پوائنٹ انجیکشن پرندے کی جلد میں sabcut لگا دینا ہے
4_پاؤڈر seguvan چیچیڑی کے خاتمے کیلئے انتہائی مفید ہے ایک ساشے پاؤڈر کو ایک لٹیر پانی میں حل کر لیں اور پرندے کو اچھی طرح اس سے گیلا کر دیں انشاللہ چیچیڑی اور جووں کا خاتمہ ہو جائے گا
باقی ہمیں دعاوں میں یاد رکھیں اور پیج کو لائک لازمی کریں شکریہ

*ادرک* ادرک کم وپیش ہر گھر کے کیچن کی بہت اہم مثالہ جات سبزی ھے۔ یہ مرغوں کے لیے بھی اتنی ھی ضروری ھے۔ اگر مرغوں کے جھنڈ...
01/05/2023

*ادرک*
ادرک کم وپیش ہر گھر کے کیچن کی بہت اہم مثالہ جات سبزی ھے۔ یہ مرغوں کے لیے بھی اتنی ھی ضروری ھے۔ اگر مرغوں کے جھنڈ میں سے کسی ایک کی بھوک ختم ھو جائے تو یہ اس کے لیے بہت اہم کام کر دیتی ھے اور اس کی بھوک چمکا دیتی ھے۔ یہ معدہ کی خرابی (پوٹ بند) کو بھی کم کرتی ھے۔ سینے اور گلے میں ریشے کی بے جا کثرت (congestion) میں بہتری کا اہم ذریعہ ثابت ھوتی ھے اور قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔ ادرک سوزش اور جلن اور اینٹی- وائرل بیماریوں میں کارآمد ھوتی ھے۔
ایک دو چٹکی خشک ادرک مرغوں کی خوراک میں ڈالنے سے یا چند باریک ٹکڑے ویسے ھی ڈالنے سے مرغوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ھوتے ھیں۔ بلکہ انڈے دینے والی مرغیوں کے انڈوں کے سائز کو بڑا کرنے میں بھی یہ بہت مفید دوا ھے۔
*چند ادرک کے فوائد*
فنِ مرغبانی اور اصیل شوق کی دنیا میں ادرک کو ایک بہت اہم مقام حاصل ہے ذیل میں ہم پہلے ادرک کے کچھ فوائد بتا دیتے ہیں پھر اس کا طریقہ استعمال سمجھا دیتے ہیں۔۔۔!!!
1 یہ مقوی باہ ہاضم ہے اس کو امراض پوٹ یا رُکے پوٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔
2 مقوی حافظہ اور ذہن ہے، مرغا ہشاش بشاش اور خوش رہتا ہے۔۔۔
3 ادرک مرغوں میں کیڑوں کو ختم کرنے میں بھی بہت ممد ہے۔۔۔
4 جن مرغوں کو بھوک نہیں لگتی ان کے لئے اسپیشلی فائدہ مند ہے۔۔۔
5 لیس دار زکام میں ادرک کا پانی بنا کے پلانا اکسیر ہے۔۔۔
6 اس کا مربہ بنا کے آٹے میں مکس کرکے کھلانا پرانے اور دیرپا پیچش والے مرغوں کا علاج ہے۔۔۔
7 آنتوں اور پوٹ کی رطوبت کی وجہ سے دست آتے ہوں تو یہ قبض پیدا کر کے دست بند کرتی ہے۔۔۔
8 لڑے ہوئے مرغے کو ادرک کا پانی دینا بہت مفید ہے کہ اس سے وہ گند آسانی سے نکال لیتا ہے۔۔۔
9 زخمی آنکھ میں ادرک کا پانی نکال کے چھان کے ڈالا جائے تو بہت فائدہ ملتا ہے۔۔۔۔
10 بادی دور کرنے کے لیے ادرک کا استعمال تیر بہدف ہے۔۔۔
11 فالج زدہ مرغوں کی خوراک میں شامل کرنے سے جلدی اثر کم ہو جاتا ہے۔۔۔
12مرغے کو غضب کی بھوک لگاتا ہے۔۔۔
ادرک کا پانی نکالنے کا طریقہ یہ ہے ادرک کو کسی کپڑے میں لپیٹ کے پلاس کے ذریعے دبائیں کافی مقدار میں پانی ٹپکنا شروع ہو جائے گا۔۔۔
اُس پانی کو کسی ڈراپر میں ڈال کے آنکھ یا زکام والے چوزوں کے منہ میں ڈال کے ریزلٹ حاصل کریں۔۔۔

مزید دلچسپ شوق اور معلومات دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو لائک کریں شکریہ Warraich aseel

10/ بہترین نقاط ۔ اصیل مرغ کی خوراک، ڈائٹ پلان، بیماریوں، میڈیکیشن، احتیاط، صفائی، صحت اور بہتر گروتھ سے متعلق؛ ہر شوقین...
29/04/2023

10/ بہترین نقاط ۔
اصیل مرغ کی خوراک، ڈائٹ پلان، بیماریوں، میڈیکیشن، احتیاط، صفائی، صحت اور بہتر گروتھ سے متعلق؛
ہر شوقین ہدایات پر عمل کر کے بیشمار پیچیدگیوں /مسائل سے بچ سکتا ہے؛

Safety Measures In Moon Soon / Summer Rainy Days:

2- برسات / مون سون / گرمی کے آخری دنوں کی احتیاط:

- بارش کے پانی کو کھڈوں / پنجروں میں جانے سے روکیں۔ کیونکہ زیادہ تر بیماریاں گندے یا جراثیم آلود پانی سے ہوتیں ہیں۔ حتی کہ پرندوں کو بارش میں بھیگنے سے بھی بچائیں۔ گرم/ سرد ہونے سے بخار بھی ہوسکتا ہے اور پیٹ / انتڑیوں / معدے / ہاضمے کے مسلئے بھی ہو سکتے ہیں۔

٢۔ ویکسینیشن۔ Vaccination
- مون سون/ جون- اگست کے موسم میں ویکسین سے پرہیز بہتر ہے۔ کیونکہ جانور نازک ہوئے ہوتے ہیں اور خوراک کی کمی سے قوت مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے۔ ذیل میں کچھ روٹین /routine سمجھائی جا رہی ہے اسے فالو کریں۔
نوٹ۔۔ ویکسینیشن پہ الگ سے ایک جامع آرٹیکل لکھا جائے گا۔

Normal Medication in Moon Soon / Summers / During Rainy Days?

3- میڈیکیشن:
۔ اینروسم سیرپ ( Enrosym Syrup )کے ١۵-٢٠ قطرے ٢ لیڑ پانی میں۔
اورساتھ ٹائلو فرسن (Tylofurcin powder) ٢ چٹکی، ٢ لیڑ پانی میں ہفتے میں ۵ دن استعمال کروایں۔

نوٹ؛ یہ خوراک بڑے جانوروں اور پٹھوں کے لئے بتائی گئ ہے۔ چھوٹے چوزوں کے لئے خوراک عمر اور ہدایات کے مطابق کم کر دیں۔

Diet Plan In Summers, Use Of Vitamins & Electrolytes?
4 کونسی خوراک دینی ہے؟
ملٹی وائٹمنز / منرلز / اور ایلکٹرولائٹس کا استعمال- کب کیوں اور کیسے کرنا یے؟ اور اسکی افادیت؛

- جانور خوراک کم کر دیتے ہیں گرمی کیوجہ سے، جس سے جسم میں ضروری منرلز کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اور پرندے لاغر ہو کر وزن گٹھا جاتے ہیں، یا انکی نشونما سست ہوجاتی ہے۔ عموعی طور پہ گھروں کی چھتوں میں شوق کرنے والے اکثر یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ گروتھ سست یے، یا کمزور ہیں پرندے یا خوراک کم کھاتے ہیں۔ ان مسائل کا بہترین حل؛
- صاف ستھری ، دھلی ہوئی کچی سبزیاں مثلا ٹماٹر، کھیرے، مولی، پیاز، لہسن ، ساگ جو ٹھنڈا ہو وغیرہ دے سکتے ہیں۔ جانور خوشی سے خوراک کھائے گے۔ ایک ہی طرح کی خوراک سے پرندے اکتا جاتے ہیں۔

- مکس دانہ تاثیر میں گرم ہوتا ہے۔ اسے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اور اس میں چوکر مکس کرکے بھی دے سکتے ییں اور ایسے بھی۔

- سائمنز کمپنی کا " وائٹمنز اور ایلکٹرولائٹس " Syman's Vitamins & Electrolytes بھی ایک دن چھوڑ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یا کسی کے پاس Vita Sol Super پہلے سے پڑا ہوا ہے تو 2 چٹکی ٢ لیٹر پانی میں ڈال کر، تھوڑا ORS/ نمکول مکس کرکے دہ سکتے ہیں۔
نوٹ: استعمال ہونے والی تمام میڈیسنز کی تصاویر دی گئی ہیں۔

What Is Flushing?
5- پرندوں کی فلشنگ کب اور کیوں ضروری ہے؟

ہر 15 دن میں ایک دفعہ بڑے پرندوں کی ایک دفعہ فلشنگ ضروری ہے۔ یہ عمل سادہ ہے۔ گڑ / چینی لیکر پانی میں اچھی طرح مکس کریں۔ ہلکا گھاڑا محلول تیار کرکے، صبح نہار منہ کوئی خوراک دئیے بغیر پہلے وہ محلول/ پانی پلائیں۔ اگر خود پی لیں تو بہتر۔ نہیں تو سیرنج سے 5 سے 7 cc بڑے جانور کو، اور پٹھوں کو ٣-۵ cc پلا دیں۔
چھوٹے چوزوں کے سامنے پانی پڑا رہے وہ حسب ضرورت پیتے رہے گے۔
فلشنگ سے انکے جسم میں باقی رہنے والے زہریلے اور فاسد مادے نکل جاتے ہیں اور پرندہ تازہ ہو جاتا ہے۔ خوراک اور وزن میں بھی اضافہ ہوگا اور بھوک بھی ٹھیک لگے گی۔

What Is Deworming?
٦- ڈی ورمنگ کب اور کس عمر میں کرنی یے؟

٣ ماہ سے زیادہ عمر کے ہرصحت مند جانور کو ٢-٣ ماہ کے وقفے کے بعد ڈی ورم کرنا ضروری ہے۔
نہاد منہ گڑ والا پانی دینے کے بعد، Zentel syrup, یا Zoben 20 ، دونوں میں سے کوئی بھی دوا استعمال کریں۔ جس سے پیٹ میں موجود کیڑے مر کر باہر نکل جاتے ہیں۔ یاد رہے یہ عمل ٢-٣ دن بعد پھر دھرانا ہےکیونکہ انڈے / کچھ کیڑے / بچے رہ جاتے ہیں، دوسری دفعہ کےاستعمال سے مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ اس سے پرندہ ہشاش بشاش رہے گا۔ اور جو خوراک وہ آئندہ کھائے گاوہ کیڑوں کے بجائے اس کے اپنے جسم پہ لگے گی۔ فرق آپکو خود نظر آے گا۔

Cleanliness Of Cages:

٧- کھڈوں / پنجروں / برتنوں کی صفائی؛
یہ بے حد ضروری عمل ہے۔ بیماری سے آسان احتیاط اور صفائی ہے۔ کچھ شوقین مہینوں کھڈے / برتن صاف نہیں کرتے۔ نتیجتا روز انکے جانور گندے پانی، جراثیم زدہ برتنوں میں دی جانے والی خوراک، گندے ماحول میں رہ رہ کر بیمار پڑ جاتے ہیں۔
گرمیوں میں ہر ٢ ہفتے بعد کھڈے / پنجرے کو فرنیال/ phernayl سے خوب پانی مار کر، اور گندی کھرچ / رگڑ کر اتاریں۔ کوِی کونہ رہنا نہیں چاہئے۔ برتن اگر ہر ٣-۴ ماہ بعد تبدیل کرسکتے ہیں تو بہتر، نہیں تو برتن ہر دوسرے دن Lemon Max, Scrotch Brite سے صاف کرکے دو وقت تازہ پانی دیں۔

نوٹ؛ جنکے پرندوں میں چیچڑ، جوویں پڑ گئی ہوں، وہ اوپر بتاے گے طریقے سے صفائی کرنے کے بعد، خانوں / کھڈوں میں سب سوراخ بند کرکے Copex powder ڈال دیں۔ اور جانور اس رات اندر مت بند کریں ۔ اگلے دن جھاڑو لگا کر پاوڈر نکال کر، پھر جانور اندر بند کرسکتے ہیں۔

Is It Safe To Buy Birds From Outside In Summers?
٨- جس سے پرندہ لیں۔ پہلے تصدیق کریں کہ ویکسین شدہ ہے۔ اگر قابل بھروسہ شخص بھی ہو پھر بھی احتیاط اور بہتری اسی میں ہے۔ کہ فورا خریدے ہوئے پرندے کو اپنے جانوروں / کھڈوں میں مکس نہ کریں۔

١٠-١٢ دن پرندے کو الگ فاصلے میں، باقیوں سے دور رکھ کر مشاہدہ کریں بیمار تو نہیں۔۔ اسکے بعد اسے احتیاط سے نہلا کر، dettol.ملے پانی سے، باقی جانوروں کیساتھ مکس کرسکتے ہیں۔ فورا ویکسین بھی مت کریں۔ اکثر جانور سفر کرکے آئے ہوتے ہیں، بخار / تھکاوٹ یا کمزوری ہوتی ہے یا کئیوں کو نزلہ / ریشہ ہوتا ہے، یا موسم سخت گرم ہو یا شدید بارشیں، ویکسین بالکل مت کریں۔ بلکہ اوپر دی ہوئی ہدایات پر عمل کرکے، بغیر ویکسین کے بھی وقت گزارا جاسکتا یے۔

Other Problems Of Flue, Diarrhea, Laziness in Aseel Birds

٩- جانوروں میں سستی، دست / خرخر یا فلو؛
ہر بیماری کا علاج مختلف۔
بڑے پرندوں کو . انجیکشنز دینا مفید، جبکہ چھوٹوں کو . سیرپ / پسی ہوئی گولی/ دینا بہتر ہے۔

Augmentin syrup / tablet;
جب سستی دیکھیں، یہ دوا دی جاسکتی ہے۔
بڑا جانور آدھی آدھی گولی، صبح شام۔

Genta Combisone Injection- جینٹا کومبی سون
پٹھوں / بڑے جانور کو پیچیدہ امراض اور بیکٹریل انفیکشنز میں 0.3 cc لگانا ہے۔ امراض کی تفصیلات تصویر میں دیکھائی گئی ہیں۔

Gentamycin Injection / جینٹا مائی سین۔
مرغوں کی خر خر یا ریشے کو ختم کرتا ہے۔ اس میں Lincomycin / لنکو مائی۔سین انجیکشن ملا کر لگانے سے رزلٹس بہترین رہتے ہیں۔ رات بند کرتے وقت اگر 1cc لگا دیں تو بہت بہتر رزلٹس آے گے۔ ٢ سے ٣ دن میں مکمل صحت یابی مل جاتی ہے۔

Tribrissen Injection; ٹرائی برائی سین
جدید دور کی نہایت کارآمد دوا، جو ریشے، سینے کے مسلئے اور خرخر کو ختم کرتی ہے۔ اور پرندہ آسانی سے سانس لے پاتا ہے۔

Important Points;
١٠ ۔ اہم نقاط؛
بہت سی پیچیدگیاں ہماری اپنی لاعلمی، ناتجربہ کاری، اور غفلت کے باعث پیش آتی ہیں۔ جبکہ کچھ دوست آسان حل کے طور پہ آن لائن پوسٹ لگا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ساتھ مرغے کی بیماری بتائی ہوتی ہے اور تصویر / ویڈیو بھی لگی ہوتی ہے اور نیچے کمینٹس میں 200 رپلائز میں سے 15-20 مختلف ٹوٹکے / تکے بتائے ہوئے ہوتے ہیں۔جس سے پوسٹ کرنے والا بیچارا مزید پریشان و مضطرب ہوجاتا ہے کہ وہ کس کا۔طریقہ فالو کرے۔ ہمے اس پہ اعتراز نہیں بلکہ یہ بھی اچھا طریقہ ہے، کیونکہ اس سے نئے علاج بھی سامنے آتے ہیں اور کبھی کبھار اچھے سئینر کی نظر پڑ جائے تو وہ بھی بہترین راہنمائی اور کنفرمڈ / آزمودہ علاج تجویز کر دیتے ہیں۔ اور پرندے کی جان بچ بھی جاتی ہے۔
آپ بھائیوں سے اتنی التماس ہے، کہ اگر حالت نازک ہو، یا پرندہ/ اصیل جانور بہت قیمتی تو ایسے میں فورا کسی مستند ڈاکٹر کے پاس پہنچے۔ یا ایسے سئینرز سے رابطے میں رہیں جن کے ساتھ آپ مل کر۔شوق کرتے ہیں یا جن سے آپکا مسلسل رابطہ رہتا ہے یا جنکا آپکو۔اچھے سے علم ہو کہ وہ بہتر گائیڈ کرسکتے ہیں انسے مشاورت کریں۔ نئے / ناتجربہ کار شوقین کے مشورے پہ چل کر پرندہ ضائع بھی ہوجاتا ہے Warraich aseel

 #بریڈر۔!!"اچھے اصیل پیدا کرنے کیلئے اک اصیل نر مرغ کا انتخاب"1_بچوں لڑوانے کیلئے فائٹر نسل کیلئے بریڈریہ بات ہمیشہ زیر ...
28/04/2023

#بریڈر۔!!
"اچھے اصیل پیدا کرنے کیلئے اک اصیل نر مرغ کا انتخاب"

1_بچوں لڑوانے کیلئے فائٹر نسل کیلئے بریڈر

یہ بات ہمیشہ زیر بحث رہی ہے اور شوقین حضرات کیلئے اک بڑا سوال بھی کہ اک بریڈر کن اوصاف اور خصوصیات کا حامل ہونا چاہئے۔!! اسلئے آج اس موضوع پر بات کریں گے اور آسان لفظوں میں کوشش کریں گے سب پڑھنے والے بریڈر کے متعلق مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔!!
کے کہتے تھے کہ بریڈر ہمیشہ وہ مرغ رکھیں جو بہت اچھا ہو کر #ہارا ہو۔!!
(یعنی لمبی لڑائی میں کاریاں اور کیل کھا کر اصالت و برداشت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہو بھاگا نہ ہو مونہہ پھیر کر دوڑا نہ ہو)
یا پھر وہ مرغ بریڈر بنائیں جس نے بھرپور مار کھا کر مخالف کو مارا ہو۔!!
اور اس مرغ کو بھی بریڈر مت بنائیں جو بہت تھوڑے وقت میں جیت گیا ہو یا مخالف کی مار کھا کر سہہ کر نہ جیتا ہو کیونکہ ہر دفعہ مارا نہیں جاتا بلکہ کبھی کبھی کھانی بھی پڑتی ہے اور جو کھا کر سہہ کر مار جائے وہی نسلاً زیادہ ہوتا۔!!
پھر یاد رکھئے جب آپ اک اچھی اصیل مادی کیساتھ بریڈ لے لیتے ہیں تو جوڑ لگانے سے لیکر بچوں کے جوان ہونے تک کم و بیش کا دورانیہ درکار ہوتا ہے۔ اور ڈیڑھ سال بعد جب بریڈ میدان میں اترتی ہے تو پھر مطلوبہ نتائج نہ ملنا یا توقعات کے مطابق انکا رزلٹ نہ دیکھنا بہت کٹھن اور حوصلہ شکن وقت ہوتا ہے۔!!
"حوصلہ رکھئے اور مکمل جانفشانی سے محنت کیجئے پھر صبر کیساتھ اچھا صلہ اور رزلٹ بھی ملے گا"

2_ من پسند نسل کیلئے بریڈر کا انتخاب۔!!
اک جیسی شکل و صورت رنگ روپ آنکھ چہرہ تاج نلی والی بریڈ بنانے کیلئے یا کسی بھی مخصوص رنگ یا نسل کی بریڈ بنانے کیلئے ہمیں اپنی مطلوبہ رنگت یا نسل کا حامل جوڑا درکار ہوتا ہے۔ جن کے جوڑ کے بعد پھر جو بریڈ سامنے آئے ان میں سے جو جو بچے والدین کی مثل یا سولہ آنے میں سے بارہ آنے ہوں وہ رکھ کر دوبارہ بریڈ لیجاتی ہے اور اس طرح دوسری اور تیسری پشت کی بریڈ عموماً اک جیسے رنگ روپ آنکھ چہرہ تاج کی حامل ہوتی ہے۔!! پر اس کیلئے بھی شرط یہ ہے کہ آپکا بریڈر جوڑا مماثلت رکھتا ہو وگرنہ کیلئے چوتھی یا پانچویں پشت تک صبر کرنا پڑتا ہے۔!!
"یہ بہت مشکل اور صبر آزما کام ہے اور ایسی بریڈ یا افزائش نسل ہمیشہ وہی لوگ کرتے ہیں جنہیں نسلاً اچھے اور اک جیسے مونہہ مہاندرے کے اصیلوں کی چاہت ہے۔"

3_ لڑائی میں ہر گھر کی پختہ اور سچی ںریڈ۔!!
یہ قسم خالصتاً لڑانے والے شوقین حضرات کیلئے ہے۔ اس میں مرغ لڑانے والے استاد حضرات جانچے پرکھے جوڑے کا جوڑ لگاتے ہیں۔ اور پھر جو بریڈ سامنے آئے اس میں کسی گھر کی لڑائی کچی یا ناقص ہو تو پھر ماں باپ میں جس کی لڑائی میں وہ گھر کچا ہو اس کو بدل کر اسکی جگہ وہ نر یا مادہ لگائی جاتی ہے جو اس گھر میں بہت پختہ اور سیانا ہو۔ اور موجودہ دور میں اکثر شوقین حضرات گھروں کا خالی اور کچا جانور دیکھنے سمجھنے پھر گھروں کا پکا Iاور بھرا ہوا جانور ڈھونڈنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔!!
Warraich aseel

19/02/2023

Ronaldo ❤️

01/02/2023

☆ اپنے رب کے علاوہ کسی سے اُمید مت رکھو " 🦋✨

Address

Okara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Warraich aseel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Warraich aseel:

Videos

Share