16/11/2024
:فِیڈ میں استعمال ہونے والے اجزا اور ان کے فوائد
1: فِیڈ میں سویا بین کھل کیوں استعمال ہوتی ہے؟
سویا بین کھل میں 43 فیصد سے 53 فیصد تک پروٹین ہے اس میں بہت زیادہ انرجی ہے ۔ کم و بیش 3 فیصد فائبر بھی ہوتا ہے۔ دنیا میں ٹوٹل 98 فیصد سویا بین کھل جانوروں کی خوراک میں استعمال کرتے ہے۔
2: جانوروں کی خوراک میں مکئی کی کیا اہمیت ہے؟
مکئی میں پروٹین کی مقدار 6 تا 13 فیصد ہوتی ہے اور فِیڈ میں 30 فیصد تک مکئی استعمال کی جاتی ہے۔
مکئی کو دانے کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے، جسے جانوروں کو بہتر غذا فراہم کرنے کے لیےگرائینڈ کیا جاتا ہے۔
مکئی میں موجود نشاستہ اور انرجی کی وجہ سے مکئی جانوروں کی خوراک میں اہمیت رکھتی ہے۔ جسے فِیڈ میں تقریباً 70 تا 87 فیصد استعمال کیا جاتا ہے۔
3: فِیڈ کے اندر ڈی سی پی کیوں ڈالا جاتا ہے؟
DCP
ڈی سی پی کا پورا نام ڈائی کیلشیم فاسفیٹ ہے۔یہ جانوروں کی ہڈیوں کے لیے اہم ہے۔
ڈی سی پی کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار کو بہتر بناتا ہے، جس سے جانوروں
کی ہڈیوں کی مضبوطی اور وزن بڑھتا ہے۔
4: جانوروں کی خوراک میں نمک کے کیا فوائد ہیں؟
جانوروں کے کھانے میں نمک ایک اچھا اضافہ ہے، جسے جانوروں کے جسم کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
نمک جانوروں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
اگر خوراک میں نمک شامل نہ ہو تو زیادہ نمک کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس کی اضافی مقدار جانوروں کی صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
5: فِیڈ میں چوکر کیوں استعمال ہوتا ہے؟
چوکرمیں پروٹین 14 تا 17 فیصد اور فائبر 10 تا 15 فیصد ہوتا ہے۔
چوکرجانوروں کی خوراک میں اہم غذائی عنصر ہے، جو ان کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
چوکر فیڈ میں شامل کرنے سے جانوروں کی صحت بہتر ہوتی ہے
6: فِیڈ میں سوڈا کیوں شامل کرتے ہیں؟
سوڈا جانوروں کی خوراک میں مختلف مقدار میں شامل کیا جاتا ہے، جسے جانوروں کے وزن کے مطابق مقرر کیا جاتا ہے۔
یہ جانوروں کی خوراک میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ ان کے وزن میں اضافہ ہو
فِیڈ میں یوریا کیوں استعمال کرتے ہیں؟
7: فِیڈ میں منرل پاؤڈر کا کیا کردار ہے؟
منرل پاؤڈر جانوروں کی خوراک میں معدنیات کی فراہمی کے لیے شامل کیا جاتا ہے تاکہ ان کی صحت بہتر ہو سکے۔
8: فیڈ میں گندم کی دلیہ کا کیا کردار ہے؟
گندم وٹامنز، فائبر، میگنیشیم زنک اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، گندم میں زنک کی مقدار سب سے زیادہ ہے اور وٹامن بی کا ایک بہترین مرکب ہوتا ہے۔
9: جانوروں کی خوارک میں ٹی ڈی این کیا ہے؟
TDN (Total Digestible Nutrient)
جتنی خوراک جانوروں کو ہضم ہو جاتی ہے وہ ٹی ڈی این کہلاتی ہے ۔ باقی فضلہ یا گوبر بن کے ضائع ہو جاتی ہے۔
10: جانوروں کی خوارک میں فائبر کیا کرتا ہے؟
جواب: فائبر جانوروں کی خوراک چبانے اور جگالی کرنے کی استعداد کو بڑھاتا ہے۔
دودھ دودھ کی پیدا اور بڑھانے میں فائبر اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فائبر قبض نہیں ہونے دیتا۔
11: جانوروں کی خوراک میں فیٹ کیوں ضروری ہے؟
فیٹ یعنی چربی انسانوں اور جانوروں کی خوراک کا لازمی حصہ ہے اس کے بغیر انسان یا جانور زندہ نہیں رہ سکتے
یہ بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح پروٹین ، کاربوہائیڈریٹس اور انرجی ضروری ہیں۔
12: جانوروں کی خوراک میں ایش کسے کہتے ہیں؟
خوراک کا وہ حصہ جو ہضم نہیں ہوتا یا جلتا نہیں ہے اسے راکھ یا ایش کہتے ہیں
اس میں مختلف معدنیات جیسا کہ زنگ، آئرن، فاسفورس یا کیلشیم وغیرہ ہوتے ہیں لیکن یہ بہت کم تعداد میں ہوتے ہیں۔
13: جانوروں کی خوراک میں پروٹین کیا ہے؟
پروٹین جانوروں کی خوراک کا ایک حصہ ہے جو جانوروں کی نشو و نما جسم کی دیکھ بھال دودھ اور گوشت کی پیدا وار بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
جانوروں کی خوراک میں انرجی
جانوروں کے جسم کو حرکت دینے کے لیے جو توانائی استعمال ہوتی ہے۔
اس کو دیکھا نہیں لیکن ماپا جا سکتا ہے ، اصل میں خوراک میں موجود پروٹین فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کے مالیکیول جب ٹوٹتے ہیں تو توانائی،
یا انرجی نکلتی ہے جو جانوروں کو حرکت دینے اور دیگر حاجات پوری کرنے میں مدد دیتی ہیں یہی انرجی کہلاتی ہے۔
Dairy Lac Support Pakistan
Dairy Lac Feed Pakistan.