01/10/2024
السلام علیکم
پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی گئی کہ غیر حقیقی ریٹ لسٹ، ریٹ کو 383 پر کیپ کرنے اور اس پابندی سے کنزیومرز کو سستی مرغی ملنا تو دور کی بات الٹا 70 سے 80 روپے کلو مہنگی میسر رہی۔ گورنمنٹ کے ساتھ مختلف میٹنگز ،پریس کانفرنس اور میڈیا پر مسائل بتانے کے باوجود حکومت کے کان تک جوں تک نہیں رینگی۔
بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا رہا ہے کہ اس معاملے میں ہماری دوسری ایسوسی ایشنز نے بھی اس حد تک ساتھ نہیں دیا جس حد تک دینا چاہیے تھا۔
اپنے ٹریڈرز، سپلائرز اور بہت زیادہ دکاندار ساتھیوں سے مشاورت، بذریعہ پول الیکشن اور حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اور اپنے دوستوں کو کاروباری نقصان سے بچانے اور حکومت وقت تک آواز پہنچانے کیلئے پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر میں مورخہ 8 اکتوبر بروز منگل کو چکن کی ہڑتال کا اعلان کیا جاتا ہے اس ہڑتال میں پنجاب بھر میں پولٹری سپلائی مکمل بند رہے گی۔ اس بات کی اجازت دی جاتی ہے کہ پیشگی بکنگ والے آرڈرز کا چکن سٹاک کر لیا جائے تاکہ اس دن کسی کو کاروباری ساکھ متاثر ہونے کا بہانہ نہ رہے۔
میری ہر ضلع کے صدر اور چئیرمین حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل اور ضلع میں منگل سے پہلے پہلے اپنی مشاورت مکمل کریں تاکہ سب لوگ ہڑتال کے مقاصد سے آگاہ رہیں، خلاف ورزی کرنے والے نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن اگر کسی نے پچھلی ہڑتال میں کچھ غلط کیا تھا تو اسے بتائیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کا اخلاقی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
اس دوران پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن گورنمنٹ سے رابطہ میں رہے گی اور حتی المقدور کوشش کرے گی کہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہو جائے اور ہڑتال کی نوبت نہ آئے اس سلسلے میں آج بھی لاہور چیمبر میں میٹنگ کی گئی ہے اور اپنی آواز کو وزیر اعلی پنجاب تک پہنچانے کی کوشش کی گئی یے۔
میرے معزز دوستو اور بھائیو پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن پنجاب اپ کی ہے اور آپ سے ہے ہم کسیی کو کسی کا نقصان نہیں کرنے دیں گے لیکن آپ سب نے ثابت قدم رہنا ہے کہ یہی اتحاد ہے اور یہی وقت کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کے مسائل کا مداوا کرے اور ہمیں رزق حلال کمانے کا راستہ اور توفیق دے ۔ آمین
آپ کا بھائی آپ کا ساتھی۔
طارق جاوید