27/10/2022
تھن کم ھے ناڑ گلٹی یا چندری ھے درج ذیل نسخہ ایک جانور کی خوراک ھےپہلے دن سے 12دن تک لگاتار دو دن کے وقفے سے دوبارہ گھبن خالی گائے بھینس کو درج ذیل نسخہ استعمال کروائیں جانور چارہ بھی اچھا کھائیں گے اور تھنوں کے مسائل بھی اللہ تبارک و تعالی دور فرمائیں گے ان شاءاللہ تعالی
گھبن اور سوا دونوں اقسام کے جانوروں کے لیے مفید ھے
1کلو لیموں لے لیں. 1کلو چینی. دیسی لہسن 500گرام . ٹھیکری نوشادر500 گرام. قلمی شورہ 500گرام.شیشہ نمک 500 گرام. مرچ سیاہ 250گرام۔سرخ مرچ ادھ کٹی ہوئی2کلو 500گرام ھلدی ثابت
سب چیزوں کو کوٹ لیں اور کسی بڑے گھڑے میں ڈال کر ھوا بند کرلیں اور سایہ دار جگہ پر رکھ کرروزانہ کی بنیاد پر ھلاتے رھیں دسویں دن اسکا منہ کھول لیں روزانہ 2مٹھی وزن اندازہ ایک پاو دیتے رھیں دو ھفتے دینے کے بعد ایک ھفتہ وقفہ دیکر دوبارہ دے دیں (کل 24دن کی خوراک ھے) اللہ تعالی خیر فرمائیں گے ان شاءاللہ تعالی
(نوٹ) سونے سے دو ھفتہ پہلے بند کر دیں اور سونے کے دو ھفتہ بعد دوبارہ دے سکتے ہیں گرمی سردی ھر موسم میں طالب دعا رانا امیر محمد خاں رحیم یارخان