Ghazi Animal Care

Ghazi Animal Care Cattle Feeds and Other Live Stock Services

26/12/2024

حاملہ گائے کو فربہ کرنے والی  خوراک Fattening Feed نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے1۔ حمل میں ٹاکسیمیا ہو سکتا ہے، یہ ایک...
10/12/2024

حاملہ گائے کو فربہ کرنے والی خوراک Fattening Feed نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے

1۔ حمل میں ٹاکسیمیا ہو سکتا ہے، یہ ایک بیماری ھے جو جان لیوا ہو سکتی ہے:

2۔جگر میں چربی کا جمع ہونا
جب حاملہ گائے زیادہ موٹی ہوتی ہے اور اس کے پاس کافی خوراک نہیں ہوتی ہے، تو اس کا جسم چربی کو اس کے اسٹور سے اس کے جگر میں منتقل کرتا ہے تاکہ بچھڑے کی گلوکوز کی ضرورت کو پورا کر سکے۔ اس کی وجہ سے جگر بڑا، فربہ اور ہلکا پیلا ہو سکتا ہے۔

3۔دماغ میں کیٹون کابننا
چکنائی کے ٹوٹنے والی مصنوعات، جنہیں کیٹونز کہتے ہیں، دماغ میں جمع ہو کر زہریلا پن پیدا کرسکتے ہیں۔ یہ سب سے زیادہ موٹی حاملہ گایوں میں ہوتا ہے، خاص طور پر جو جڑواں بچوں کو لے جاتی ہیں، جب خوراک کا معیار یا مقدار محدود ہو۔
4۔بچھڑا ھونے کی مشکلات

حمل کے آخر میں جو گائے بہت موٹی ہوتی ہیں ان کے بچھڑے ہونے میں دشواری ہو سکتی ہے کیونکہ چربی پیدائشی نالی کو تنگ کرتی ہے۔

07/12/2024

05/12/2024

غازی اینیمل کئیر، ڈسٹری بیوٹر انڈس ونڈہ رحیم یارخاں 0300 8690768
19/11/2024

غازی اینیمل کئیر،
ڈسٹری بیوٹر انڈس ونڈہ رحیم یارخاں
0300 8690768

"خوشخبری"محترم ڈیلر / فارمر بھائی ۔۔۔۔۔۔السلام علیکم !جیسا کہ آپ کو بخوبی معلوم ھے کہ تمام ونڈہ کمپنیوں نے مورخہ 15 نومب...
17/11/2024

"خوشخبری"
محترم ڈیلر / فارمر بھائی ۔۔۔۔۔۔السلام علیکم !
جیسا کہ آپ کو بخوبی معلوم ھے کہ تمام ونڈہ کمپنیوں نے مورخہ 15 نومبر 2024 سے ریٹ 200 روپے فی 40 کلوگرام بیگ بڑھا دئے ہیں ۔
مگر آپ کے لئے یہ " خوشخبری " ھے کہ انڈس فیڈز نے یہ 200 روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کیاھے۔ یہ انڈس فیڈز کی جانب سے مارکیٹ میں اپنی مستقل مزاجی اور کسٹمر کے بھروسے کی مثال ھے۔
خیر اندیش
افتخار حسین غازی
سی-ای-او
غازی اینیمل کئیر
109- نیو ماڈل غلہ منڈی رحیم یارخاں
0300 8690768
ڈسٹری بیوٹر
انڈس ونڈہ, ڈیری لیک ونڈہ, افکو ونڈہ رحیم یارخاں

‏IFFCO Wanda پاکستان میں لائیو سٹاک فیڈ برانڈ ہے جسے IFFCO نے تیار کیا ہے، یہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو بنیادی طور پر خ...
07/11/2024

‏IFFCO Wanda پاکستان میں لائیو سٹاک فیڈ برانڈ ہے جسے IFFCO نے تیار کیا ہے، یہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو بنیادی طور پر خوراک اور زرعی کاروبار کے شعبے میں کام کرنے کے لیے مشہور ہے۔ "ونڈا" پاکستان میں مویشیوں کے چارے کے لیے ایک مقامی اصطلاح ہے، اور IFFCO ونڈا مویشیوں، خاص طور پر مویشیوں اور دودھ کے جانوروں کے لیے اعلیٰ معیار کی، غذائیت سے بھرپور فیڈ مصنوعات کی ایک رینج پیش کرتا ہے۔ یہ فیڈز جانوروں کی صحت کو بہتر بنانے، دودھ کی پیداوار کو بڑھانے، اور ضروری غذائی اجزاء کی متوازن خوراک فراہم کرکے مجموعی ترقی کو سہارا دینے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

‏IFFCO ونڈا کاشتکاروں میں اپنی رسائی اور معیار میں مستقل مزاجی کی وجہ سے مقبول ہے، جو اکثر دودھ کے جانوروں کی غذائی ضروریات پر مبنی سائنسی تشکیل کو شامل کرتی ہے۔ پورے پاکستان میں IFFCO ونڈا کی دستیابی کسانوں کو ان کی پیداوار اور منافع کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
منجانب : غازی اینیمل کئیر
109-نیو غلہ منڈی رحیم یار خان
سول ڈسٹری بیوٹر برائے رحیم یارخان، صادق آباد
0300 8690768

نوزائیدہ بچے کو سال میں 300 کلو سے زیادہ وزن کرکے  ایک لاکھ 50 ھزار کا فروخت کرکے  ایک لاکھ سالانہ بچت کا فارمولہ ( دودھ...
06/10/2024

نوزائیدہ بچے کو سال میں 300 کلو سے زیادہ وزن کرکے
ایک لاکھ 50 ھزار کا فروخت کرکے
ایک لاکھ سالانہ بچت کا فارمولہ
( دودھ سے 10 گنا زیادہ انکم حاصل کرنے کا فارمولہ
اب مارکیٹ میں فی کلو ریٹ 500 روہے ھے

پیدائش کے بعد پہلے 2 ماہ بہت احتیاط کی ضرورت ھے
اس کو بچھالی پر صاف جگہ یا سادہ پنجرہ میں رکھیں تو بہتر ھے شروع شروع میں یہ بچے زمین یا فرش پر زبان مارنے یا چاٹنے سے بیمار ھو کر اچانک مر جاتے ہیں
دودھ پلانے کا پلان
گائے یا بھینس کے بچے کے وزن کے مطابق دودھ پلائیں
انڈس کاف سٹارٹر نمبر 712
ایک ھفتہ بعد شروع کریں
جس سے 2 ماہ کے بعد دودھ کی
ضرورت ختم ھو جائے گی

شروع 2 ماہ دودھ وزن کے حساب سے
دیں زندہ وزن کا 10 فیصد یعنی
30 کلو کے لیے روزانہ 3 کلو
اور 40 کلو کے لیے روزانہ 4 کلو (2 کلو صبح اور 2 شام)

ھر ھفتہ وزن زیادہ ھونے پر
ایک پاو دودھ کا اضافہ ضرور کریں )

2 ماہ تک وزن کے اضافہ کے ساتھ ھر ھفتہ
ایک پاو دودھ کا اضافہ جاری رکھیں
یعنی ایک ماہ میں ایک کلو کا اضافہ کریں
دودھ کی بچت مت کریں
شروع کے 2 ماہ میں
دودھ بہت ضروری ھے اور اس سے ھی
بچے کا وزن زیادہ ھوتا ھے
کاف سٹارٹر بچہ 2 ماہ کے بعد ھضم کرنا شروع کرتا ھے

تیسرے ماہ دودھ ھر ھفتہ کم کرتے کرتے ایک ماہ میں ختم کرکے اس 6 ماہ تک صرف فیڈ پر پالیں ۔

چارہ وغیرہ مت ڈالیں یہ 6 ماہ کے بعد شروع کریں ۔
آج کل زندہ وزن 500 روپے فی کلو ھے 3 ماہ تک
فیڈ کے خرچ کی پروا نہ کریں یہ خرچ دوگنا منافع کے ساتھ آپ کو ایک سال بعد ملے گا

کھرلی یا برتن میں ھر وقت کاف سٹارٹر
پانی کے برتن کے ساتھ موجود ھو
اور یہ اپنی مرضی سے فیڈ اور پانی پی سکے
یہ ضرورت سے زیادہ فیڈ نہیں کھائے گا
6 ماہ تک صرف کاف سٹارٹر پر پال کر
200 کلو وزن کرنے کے بعد
فیڈ اور ساہیلج یا خشک رھوڈ گراس لوسن استعمال کریں
عام سبز چارے کے پتے کتر کر
دھوپ میں خشک کرکے دیں تو زیادہ بہتر ھے

6 ماہ بعد 200 کلو جس کی قیمت
زندہ جانور کا فی کلو ریٹ 500 روپے کے حساب سے
ایک لاکھ بنتی ھے جبکہ ولاتیی بچھڑی
کا ریٹ 1000 روپے کلو سے بھی زیادہ ھے
فیڈ کا خرچ واپس
یہ بچھڑی کی قیمت کے لحاظ سے
یہ 1000 روپے کلو بنتا ھے
کاف سٹارٹر پر خرچ کرنا
اصل میں اپنی انکم میں 10 گنا اضافہ کرنا ھے
جو کہ دودھ سے ممکن نہیں

نوٹ مالی مجبوری کے تحت 3 ماہ کے بعد
کاف سٹارٹر کے ساتھ خشک نرم گھاس شامل کر سکتے ہیں
مزید معلومات کیلئے
افتخار حسین غازی
سی۔ای۔او
غازی اینیمل کئیر
109۔نیو غلہ منڈی رحیم یار خان

امریکہ میں بڑے ڈیری فارم چھوٹے فارموں کے مقابلے میں فی یونٹ کم قیمت پر دودھ تیار کرتے ہیں۔50 سے کم گائے فارم 43 ڈالر جبک...
03/09/2024

امریکہ میں بڑے ڈیری فارم چھوٹے فارموں کے مقابلے میں فی یونٹ کم قیمت پر دودھ تیار کرتے ہیں۔
50 سے کم گائے فارم 43 ڈالر جبکہ 2000 سے زائد گائے فارم 19 ڈالر میں وہی یونٹ تیار کررہا ہے۔لگتا ہے آنے والے وقتوں میں کارپوریٹ فارم پورے نظام کو ہڑپ کرجائےگا۔

غازی اینیمل کئیر، 109-نیو غلہ منڈی رحیم یار خان ڈسٹری بیوٹر انڈس فیڈز" آپ کے فارم کی کامیابی ہماری ترجیح"مزید معلومات کی...
16/08/2024

غازی اینیمل کئیر،
109-نیو غلہ منڈی رحیم یار خان
ڈسٹری بیوٹر انڈس فیڈز
" آپ کے فارم کی کامیابی ہماری ترجیح"
مزید معلومات کیلئے ہماری ہیلپ لائن پر کال کریں یا اپنا نام فون نمبر اور علاقے کا نام کمینٹس یا انباکس کردیں۔ ہمارا نمائندہ جلد آپ سے رابط کرے گا
انڈس ونڈا پاؤ زیادہ منافع کماؤ۔


غازی اینیمل کئیر 109،نیو غلہ منڈی رحیم یار خان سول ڈسٹری بیوٹر انڈس ونڈہ،ڈیری لیک ونڈہ ،افکو ونڈہ نقلی سیمن فروخت کرنا ج...
08/08/2024

غازی اینیمل کئیر
109،نیو غلہ منڈی رحیم یار خان
سول ڈسٹری بیوٹر
انڈس ونڈہ،ڈیری لیک ونڈہ ،افکو ونڈہ

نقلی سیمن فروخت کرنا جرم ھے
بل نمبر جوکہ ٹیکہ اوپر درج ھوتا
اس نمبر کو اپنے موبائل سے گوگل سے چیک کریں

بارش کے موسم میں مویشیوں کے کھروں کی حفاظت کیلئے اپنے فارم میں پانی کھڑا مت ہونے دیں۔ جگہ کو خشک اور ہوادار رکھیں۔      ...
06/08/2024

بارش کے موسم میں مویشیوں کے کھروں کی حفاظت کیلئے اپنے فارم میں پانی کھڑا مت ہونے دیں۔ جگہ کو خشک اور ہوادار رکھیں۔

بچھڑوں کا ونڈہ/کاف سٹارٹر ( Calf Starter )بچھڑا 6 ماہ تک چارہ ھضم نہیں کر سکتا  شروع میں اس  کا ایک حصہ کام کرتا ھےجوکہ ...
25/06/2024

بچھڑوں کا ونڈہ/کاف سٹارٹر ( Calf Starter )
بچھڑا 6 ماہ تک چارہ ھضم نہیں کر سکتا شروع میں اس کا ایک حصہ کام کرتا ھےجوکہ انسانی معدے جیسا ھوتا ھے جوکہ صرف دودھ ھی ہضم کر سکتا ھے
جب کہ اوجھڑی کے دوسرے 3 حصے 6 ماہ بعد آھستہ آھستہ مکمل ھیں
اس لیے بچھڑے کو پیدائیش سے 6 ماہ تک اوسط
6 لیٹر روزانہ دودھ کی ضروت ھوتی ھے جوکہ اس کی صحت اور بڑھوتری کے لیے بے حد ضروری ھے

ہمارے 80% جانوروں کی دودھ کی پیداوار تقریبا 6 لیڑسے 10 لیڑ ھے
اور مالک ان کو 6 ماہ تک اتنا مہنگا دودھ نہیں دے سکتے
لہذا
وہ ان کو 2 ماہ کے بعد دودھ بہت کم دتیے ہیں اور
دودھ کی بجائے چارہ ڈالنا شروع کر دیتے ھیں جوکہ بچھڑا اوجھڑی مکمل نہ ھونے کی وجہ سے ھہضم نہیں کر سکتا
نتیجہ *
بچھڑے کٹڑے عمر بڑھنے کے ساتھ دودھ کی کمی کی وجہ سے
کمزور اور لاغر ھو کر
کچھ بیمار ھوکر مر جاتے ھیں جب کہ جو مرنے سے بچ جاتے ھیں وہ مریل اور لاغر حالت میں قصاب کو اونے پونے دام پر فروخت کر دیئے جاتے ھیں
کٹیاں بھی لاغر اور کمزور ھونے کی وجہ سے 1,5 سال کی بجائے 3 سال کے بعد سن بلوغت کو پہنچتی ہیں
اس طرح نہ صرف کسان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ھے بلکہ ملکی معاشیات کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ھے

حل۔
اب سائنس نے اتنی ترقی کر کی ھے کہ اس مسلہ کا حل ڈھونڈ لیا ھے اب دنیا کے ترقی یافتہ ملک جن میں گا ئے روزانہ 30 لیڑسے زیادہ دودھ دے رھی ھے ان کے بچھڑوں کو بھی 2 ماہ سے زیادہ دودھ نہیں دیا جاتا ھے
اور
ان کو پیدائیش کے پہلے ھفتے سے کاف سٹاٹر دے کر ان کی اوجھڑی 2 ماہ میں مکمل کی جاتی ھے

طریقہ استعمال :
پیدائش کے پہلے ہفتے سے
بچھڑے کی کھرلی میں کسی برتن میں اس کے آگے کھانے کے لیے رکھیں
اور پینے کا پانی بھی ایک برتن میں ھو
تاکہ جب بچھڑے کا دل چائیے اس کو کھا سکے اور اپنی مرضی سے پانی پی سکے
اس کےساتھ
2 ماہ تک ماں کا دودھ بھی جاری رکھیں

جب بچھڑا 1 کلو ونڈا کھانا شروع کر دے تو اس کا مطلب ھے کہ یہ ونڈا کھانے سے
بچھڑے کی اوجھڑی 6 مہینے کی بجائے 2 ماہ میں
مکمل بن چکی ھے
( نیچے تصویر دیکھیں جس میں دو ماہ بعد 2 بچھڑوں کی اوجھڑی کی تصویر ھے ایک نے صرف ماں کا دودودھ پیا ھے بائیں طرف اور
دائیں طرف جس نے ونڈہ اور دودھ پیا ھے

ایک تجربے میں 2 ماہ بعد بچھڑے کو ذیبح کرکے ان کی اصل تصویر بنائی گئی ھے

Ghazi Animal Care, New Grain Market Rahim yar khan. 03008690768
02/06/2024

Ghazi Animal Care,
New Grain Market
Rahim yar khan.
03008690768

دودھیل گائیوں میں لنگڑا پن ڈیری فارمنگ کیلئے انتہائی تشویشناک ہے، جسے اکثر مویشیوں کی بیماریوں  میں  ایک خاموش لیکن اہم ...
02/06/2024

دودھیل گائیوں میں لنگڑا پن ڈیری فارمنگ کیلئے انتہائی تشویشناک ہے، جسے اکثر مویشیوں کی بیماریوں میں ایک خاموش لیکن اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ جانوروں کے چلنے میں دشواری اور تکلیف سےاس کی پہچان کی جاتی ہے، لنگڑا پن نہ صرف جانوروں کی فلاح و بہبود کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے کافی زیادہ معاشی خطرات بھی لاحق ہوتےہیں۔ لنگڑے پن کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہے، جو مویشیوں کی بہت بڑی تعدادکو متاثر کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے اور اس کی روک تھام کیلئے بہترانتظام اور موثر حکمت عملی اپنانےکی ضرورت ہے۔
لنگڑے پن کے نتائج جانوروں کی تکلیف سے کہیں زیادہ ہیں، اس کی وجہ سے ڈیری فارمرز کو بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں دودھ کی پیداوار میں کمی، تولیدی صلاحیت میں کمی، اور بڑھتے ہوئے ویٹرنری اخراجات شامل ہیں۔ مزید برآں، اس حالت میں شدید متاثرہ گائیوں سےجلد چھٹکارہ پانے کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے پیداواری صلاحیت اور فلاح و بہبود میں مزید کمی واقع ہوتی ہے۔ اس طرح، لنگڑے پن سے نمٹنا جانوروں کی فلاح و بہبود اور ڈیری فارمزکے معاشی استحکام دونوں کے لیے اہم ہے۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے، جس میں بیماری کاجلد پتہ لگانے، فوری علاج، اور سخت حفاظتی اقدامات پر توجہ دی جانی چاہیئے۔ کھروں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانا، رہائش کے بہترین حالات کو برقرار رکھنا، اور مویشیوں کے انتظام کے جامع طریقوں کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔ مویشیوں کی صحت اور بہبود کو ترجیح دے کر، ڈیری پروڈیوسرز لنگڑے پن کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں، جس سے صنعت میں ڈیری گائیوں کی پیداواری صلاحیت اور عمر دونوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

02/06/2024

Address

109, New Ghalla Mandi Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923008690768

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazi Animal Care posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share