Swabi Doge vom kennell

Swabi Doge vom kennell gsd ky bary my kuch be pochna hy to rabta kary
0318 6829516 wahtssap
(1)

توجہ فرمائیےجن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے وہاں کے رہنے والوں سے دست بستہ گزارش ہے کہ25 سال سے لے کر 60 سال کی ...
22/06/2020

توجہ فرمائیے
جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے وہاں کے رہنے والوں سے دست بستہ گزارش ہے کہ25 سال سے لے کر 60 سال کی عمر تک کے پولیس کے سپاہی 8 سے 10 گھنٹے تک چیک پوائنٹس پر اپنی ڈیوٹی دینے میں مصروف ہیں۔ اور وہ اپنے چیک پوائنٹ کو اس دوران چھوڑنے کے ہرگز مجاز نہیں ہیں۔ہوٹل بھی بند ہیں۔ ان کی تنخواہ اس قدر نہیں ہے کہ مہنگی ہوٹلوں سے کھانا خرید سکیں۔اوپر سے آج کل کی جھلسا دینے والی گرمی بھی ان پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔*
*آپ سے گزارش ہے کہ ان پولیس والوں کو کھانا اور ڈسپوزیبل بوتلوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔ انہیں آپ کی طرف سے بریانی یا کڑاہی کی ضرورت نہیں۔میرا یقین کریں آپ انہیں صرف سادہ دال روٹی بھی پیش کریں گے تو وہ آپ کے بے حد شکرگزار اور ممنون ہوں گے۔ اپنے یا دوسروں کے اطمینان کے لیے نہیں صرف اللہ کی رضا کے لیے ایسا کریں۔ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ اور ان کی بہت بڑی مدد ہو گی۔

اس تصویر کو غور سے دیکھو پڑھو اور پھر جلدی آگے شیئر کرو آپ کی ایک شعر سے کسی کی زندگی بچ سکتی ہے۔ تو لازم شیر کرے۔
20/05/2020

اس تصویر کو غور سے دیکھو پڑھو اور پھر جلدی آگے شیئر کرو آپ کی ایک شعر سے کسی کی زندگی بچ سکتی ہے۔ تو لازم شیر کرے۔

13/04/2020

احساس پروگرام کے نام پر غریب عوام سے زیادہ کٹوتے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف اطلاع دیں۔شکریہ۔
صوابی پولیس۔

*صوابی_صوابی پولیس کی کاروائی سینکڑوں کنال اراضی پر کاشت افیون کی فصل تلف**گدون پہاڑی علاقوں میں 105کنال اراضی پر کاشت ا...
20/03/2020

*صوابی_صوابی پولیس کی کاروائی سینکڑوں کنال اراضی پر کاشت افیون کی فصل تلف*
*گدون پہاڑی علاقوں میں 105کنال اراضی پر کاشت افیون تلف*
*رزڑ نارنجی میں 55 کنال اراضی پر کاشت افیون تلف*

*ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں کنال اراضی پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا*

صوابی(پی آر او )ضلع صوابی کی دور افتادہ پہاڑی علاقہ گدون آمازئی میں پولیس آفسران کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے بائیس کنال اراضی پر مشتمل خفیہ طور پر کاشت شدہ فصل افیون کو تلف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گدون کے علاقوں منگل چائی،دالوڑی چنی، زیارت،گمبیلہ،بنجو،جلیل کنڈاوں،شاہ توت بانڈہ،کولاگر،ڈھیروں اور سرکل رزڑ میں نارنجی،درہ،و دیگر علاقوں میں کئی کنالوں پر خفیہ طور پرکاشت کی جارہی تھی جسے پولیس نے ایک آپریشن کے دوران تلف کر دیا۔ ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی اور ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او گدون سب انسپکٹر شمس القمر خان ،ایس ایچ اُ تلہ سب انسپکٹر ناظم خان،ایس ایچ او پرمولی انسپکٹر سلطان محمود ،ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان،بیٹ انچارجان،ڈی ایس بی انچارج عامر خان وضلع بھر کے کثیرتعداد پولیس آفیسران ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف و دیگر اہلکاران نے اس مہم میں بھر پور شرکت کرکے علاقہ گدون میں زیر کاشت پوست کو تلف کر دیا۔منشیات کی آغاز اس افیون سے شروع ہوتی ہیں جس سے کئی جوانوں کی زندگی داو پر لگ جاتے ہیں, عوام کی طرف سے شکایات پر اور اس نشہ اور خطرناک چیزوں سے نجات دلانے پر ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ میں پوست کے خلاف متحدہ اپریشن کرکے کامیاب مہم میں پوست کو تلف کر دیئے عوامی خلقوں اور مقامی عمائدین کی پولیس کو اپریشن میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ،جبکہ مزید معلومات ہونے پر باقاعدہ کاروائی کی جائی گی #

پریس ریلیز شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔*صوابی_ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم آج تیسرے دن سخت سیکیورٹی کے ساتھ جاری ہیں**ڈی ...
18/03/2020

پریس ریلیز شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔
*صوابی_ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم آج تیسرے دن سخت سیکیورٹی کے ساتھ جاری ہیں*

*ڈی پی او صوابی ،ایس پی صوابی اور جملہ ایس ڈی پی اوز از خود علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں*

*1039پولیو ٹیم کے ساتھ 1463پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں،پولیس نے 22حساس جگہوں پر ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں جبکہ 22موبائل پٹرولنگ گشت کر رہے ہیں*

صوابی(پی آر او )ضلع صوابی میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا دن فل پروف سیکیورٹی کی وجہ سے پر امن طریقے سے جاری ہیں۔ڈی پی او صوابی ازخود علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں۔1463پولیس آفسران و اہلکاروں کو مختلف راستوں داخلی و خارجی و دیگر حساس شاہراہوں پر تعینات کیے گئے ہیں اور پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔ڈی پی او صوابی انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں سفید پرچات میں بھی پولیس اہلکار کو تعینات کیے گئے ہیں۔
ڈی پی او صوابی کی نگرانی میں ایس پی صوابی و جملہ ایس ڈی پی اوز نے پولیو ٹیموں کے لئے سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ۔ ڈی پی او صوابی کی جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہے اور موٹر سائیکل پر سیکورٹی وجوہات کے وجہ سے پابندی لگائی گئی ہیں ضلع میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی ڈی پی او صوابی خود کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیو ٹیموں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ جبکہ علاقہ میں پولیس پٹرولنگ بھی ہو رہی ہیں،ڈی پی او صوابی نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور معوزی مریض سے اپنے بچوں کو بچائے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیکورٹی فورسز اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو مریض کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔

15/03/2020
میڈیا پریس کور  ٹریفک وارڈن پولیس صوابی ٹریفک پولیس صوابی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد افراد پر جرمانے عائد کرد...
01/03/2020

میڈیا پریس کور
ٹریفک وارڈن پولیس صوابی

ٹریفک پولیس صوابی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ ھیڈ کوارٹر سیف علی خان اور انچارج ٹریفک وارڈن پولیس لیاقت شاہ خان نے دیگر نفری کے ہمراہ صوابی مردان روڈ پر ناکہ بندی کی اس دوران پریشر ہارن‘ کالے شیشے‘ غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ استعمال کرنے‘ بغیر نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے سمیت بغیر پرمٹ گاڑیاں چلانے پر متعدد افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔
ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر اور انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود کالے شیشے‘ پریشر ہارن اور پولیس لائٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے پرمٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
صوابی کے عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔

 *صوابی میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل س...
31/01/2020

*

صوابی میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عاید ہوگی*
۔ ڈی سی صوابی آفس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صوابی میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی*۔
ڈی پی او صوابی نے ضلعی پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈبل سواری،اور ہر قسم اسلحہ ساتھ لیکر چلنا اور نمائش پر پابندی و دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے*
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور قانون پر عمل درامد یقینی بنائی جائے*

((دعاوں کے منتظر))ہمارے کے پی کے پولیس کے ہیرو رشید خان سخت بیمار ہیں تمام دوستوں سے دعا کی اپیل کی جاتی ھے ۔ کہ اللہ صخ...
19/01/2020

((دعاوں کے منتظر))
ہمارے کے پی کے پولیس کے ہیرو رشید خان سخت بیمار ہیں تمام دوستوں سے دعا کی اپیل کی جاتی ھے ۔ کہ اللہ صخت کاملہ عطا فرما دیں

19/01/2020

صوابی ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتا ہے خدمت اور مدد چھوٹی ہو یا بڑی دل بڑا اور نیت صاف ہونی چاہیے اللہ ہم سب کو دوسروں کی مدد کرنے کی توفیق دے آمین

18/01/2020

صوابی ٹریفک پولیس کا کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون ۔
گزشتہ 25 یوم سے جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 4سو سے زائد افراد کو چالان کر کے جرمانے کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے, کریک ڈاون کا مقصد کالے شیشوں کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے. اور نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی ہے.

*سکول اور مسافر گاڑیوں میں گیس کٹ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں*ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی ہدایت پر موٹر وہی...
17/01/2020

*سکول اور مسافر گاڑیوں میں گیس کٹ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں*
ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی ہدایت پر موٹر وہیکل Examiner کی نگرانی میں انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان کا ہمراہ ٹریفک وارڈنز کے سکول اور مسافر گاڑیوں میں گیس کٹ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ضلع بھر میں مختلف مقامات پر گاڑیوں سے گیس کٹس اتار لی.
انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان نے ڈرائیوروں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ گیس کٹ کا استعمال کرنے والے گاڑی ڈرائیورز اپنی گاڑیوں سے گیس کٹ فوری طور پر اتار دے. دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

*سکول اور مسافر گاڑیوں میں گیس کٹ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں*ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) ک...
17/01/2020

*سکول اور مسافر گاڑیوں میں گیس کٹ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں*
ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور ذوالفقار خان جدون کی نگرانی میں انچارج ٹریفک وارڈن الیاس فرید کا ہمراہ ٹریفک وارڈنز کے سکول اور مسافر گاڑیوں میں گیس کٹ کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ضلع بھر میں مختلف مقامات پر گاڑیوں سے گیس کٹس اتار لی.
ایڈیشنل ایس پی ہری ذوالفقار خان جدون نے ڈرائیوروں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ گیس کٹ کا استعمال کرنے والے گاڑی ڈرائیور اپنی گاڑیوں سے گیس کٹ فوری طور پر اتار دے. دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

11/01/2020

صوابی/قسط نمبر دو آئیس برآمدگی.
مزيد معلومات كيلے ہمارے پیج sawabi traffic warden police لائک کرے اور یہ ویڈیو بی شیر کرے
ایډمین ::: گمنام ہیرو

صوابی ٹریفک وارڈن پولیسکالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیٹریفک وارڈن پولیس صوابی نے کالے شیشے استعمال کرنے وا...
10/01/2020

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس

کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ٹریفک وارڈن پولیس صوابی نے کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، گزشتہ ایک ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 435 افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں 217500 رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے, کریک ڈاون کا مقصد کالے شیشوں کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے.

انچارج ٹریفک وارڈن پولیس صوابی *لیاقت شاہ خان*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈن پولیس صوابی لیاقت شاہ خان نے ضلع بھر میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوابی ٹریفک پولیس نے4سوسے زائد افراد کو چالان کیا گیا ہے،جن سے جرمانہ کی مد میں 2 لاکھ روپے سے زائد رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں.

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس...........انچارج ٹریفک صوابی لیاقت شاہ خان نے ٹریفک  سٹاف کو بعد اختتام ڈیوٹی ٹریفک دفتر میں طلب...
07/01/2020

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس...........
انچارج ٹریفک صوابی لیاقت شاہ خان نے ٹریفک سٹاف کو بعد اختتام ڈیوٹی ٹریفک دفتر میں طلب کیا۔

انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان نے تمام ٹریفک وارڈن سٹاف کو موجود پاکر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور کم سن ڈرائیوروں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی.

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔2020-01-02صوابی۔ٹریفک وارڈن پولیس کا کالے شیشوں کے خلاف کاروائی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمرا...
02/01/2020

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔2020-01-02
صوابی۔ٹریفک وارڈن پولیس کا کالے شیشوں کے خلاف کاروائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوۓ ٹریفک انچارج لیاقت شاہ خان کو کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا۔
جس پر عمل کرتے ہوۓ آج انچارج ٹریفک پولیس صوابی لیاقت شاہ خان اور تھانہ صوابی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شوکت خان نے مردان صوابی روڈ بمقام سلیم خان شاخ پر ناکہ بندی کرکے متعدد قسم کے گاڑیوں کو چالان کرنے کے بعد شیشوں سے کالے پیپرز اتاردئیے۔
ٹریفک انچارج لیاقت شاہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شوکت خان کا کہنا تھا۔ کہ ان گاڑیوں میں قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کوئی بھی واردات کر سکتے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو سکتے ہیں.عوام الناس کی مختلف شکایات کی پیش نظر میں مزید کاروائی ہوگی۔
ڈرائیور اپنے گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے اُتارے بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی جاری رہے گی۔ ٹریفک پولیس کی اس اقدام کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس صوابی۔

انچارج ٹریفک وارڈن پولیس صوابی لیاقت شاہ خان  ریڈیو  ایف ایم 94 کے پروگرام نوی سوچ نوی فکر میں عوامی مسائل، شکایات اور ت...
01/01/2020

انچارج ٹریفک وارڈن پولیس صوابی لیاقت شاہ خان
ریڈیو ایف ایم 94 کے پروگرام نوی سوچ نوی فکر میں عوامی مسائل، شکایات اور تجاویز سن رہے ہیں۔
انہوں نے پروگرام میں عوام الناس کے لائیو کالز بھی سنی، حادثات کے نقصانات اور اس کی تدارک کے بارے میں
عوام الناس کو تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔

صوابی ٹریفک پولیس..(شعبہ اطلاعات، تعلقات عامہ) صوابی ٹریفک وارڈن پولیس کا کمسن موٹر سائیکل سوار، گاڑی ڈرائیوران کے خلاف ...
01/01/2020

صوابی ٹریفک پولیس..
(شعبہ اطلاعات، تعلقات عامہ)
صوابی ٹریفک وارڈن پولیس کا کمسن موٹر سائیکل سوار، گاڑی ڈرائیوران کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق۔۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی
عمران شاہد کی خصوصی ہدایت اور زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرسیف علی خان، انچارج ٹریفک وارڈن پولیس صوابی لیاقت شاہ خان اور انکی ٹیم نے کم عمر موٹر سائیکل سوار، گاڑی ڈرائیوران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں متعدد کمسن لڑکوں کو چالان کیا جوکہ ٹریفک کے قوانین سے لا علم تھے جبکہ اس موقع پر کم عمر ڈرائیوران کے والدین کو تھانہ طلب کرکے ان سے باقاعدہ سٹامپ پیپر پر تحریری لیا کہ آئندہ ان کے کم عمر بچے کسی قسم کی گاڑی موٹر سائیکل نہیں چلائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد نے کہا کہ کمسن لڑکے موٹر سائیکل، رکشہ وغیرہ چلاتے ہیں جو کہ ٹریفک قوانین سے لاعلم ہوتے ہیں۔ بدیں وجہ آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ کے واقعات رونماہوتے ہیں۔
یہ عمل ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی ہے جس کاسد باب نہایت ضرور ی ہے اور کہا کہ ڈرائیور حضر ات کو ٹریفک قوانین سے آگاہی،ٹریفک کے بنیادی اُصول،ڈرائیونگ اور دوسری بنیادی معلومات کے بارے میں آگاہی چاہئے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آسکے کیونکہ ان ڈرائیوران کی لاعلمی اکثر اوقات کسی بڑے حادثہ کا سبب بن جاتا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس صوابی..

رات 12 بجکر 54 منٹ پر روڈ پر کھڑا یہ جوان کے پی کے ((صوابي)) پولیس سے ہے۔ اور اس لے مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں کے پی ...
01/01/2020

رات 12 بجکر 54 منٹ پر روڈ پر کھڑا یہ جوان کے پی کے ((صوابي)) پولیس سے ہے۔ اور اس لے مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں کے پی کے پولیس کا حصہ ہوں۔۔
مزيد همارے پیج لائک کرے اور پوسٹ آگے شیر کرے تاکے سب دوستو کو پتہ چل جائ ہمارے
صوابي ٹریفک وارڈن پولیس ہمارے خون هے
police❤
ايڈمین:::::::گمنام ہیرو

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)صوابی ٹریفک وارڈن پولیس کی اوورلوڈ ڈمپرز اور ٹرکوں کے خلاف کریک ڈاؤن....
31/12/2019

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
صوابی ٹریفک وارڈن پولیس کی اوورلوڈ ڈمپرز اور ٹرکوں کے خلاف کریک ڈاؤن.
تفصیلات کے مطابق ڈی سی صوابی شاہد محمود کا یارحسین ادینہ روڈ کے متعلق جاری کردہ آرڈر پر انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان اور انکی ٹیم نے اوورلوڈڈ ڈمپرز اور ٹرکوں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ عوامی حلقوں اور بالخصوص یارحسین اور ادینہ کے عوام نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
(ترجمان ٹریفک پولیس صوابی)

ٹریفک انچارج صوابی کی طرف سے تمام اہل وطن کو خاص طور پر صوابی کی عوام کی نیا سال مبارک۔۔آئیے عہد کریں کہ اس نئے سال پر ہ...
31/12/2019

ٹریفک انچارج صوابی کی طرف سے تمام اہل وطن کو خاص طور پر صوابی کی عوام کی نیا سال مبارک۔۔
آئیے عہد کریں کہ اس نئے سال پر ہم ون ویلنگ جیسے موت کےکھیل سے باز رہیں گے۔کیونکہ گھر اپ کے ماں باپ بہن بھائی آپکا انتظار کررے ہوتے ہیں۔۔انکو دکھ مت دیں۔۔
آئیے اپنی صوابی ٹریفک پولیس کے دست بازو بن جائیں اور نئے سال کے موقع پر جہاں بھی ٹریفک بند دیکھیں تو ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ خوشی سے ملکر ٹریفک آزاد کرانے میں مدد کیجئیے۔۔شکریہ۔۔
پاکستان زندہ باد۔۔
صوابی کی پولیس اور عوام پائندہ باد۔۔

ٹریفک پولیس ہر طرح کے موسم میں آپ کی رہنمائی خدمت اور خفاظت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں،ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ شک...
29/12/2019

ٹریفک پولیس ہر طرح کے موسم میں آپ کی رہنمائی خدمت اور خفاظت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں،ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ شکریہ

28/12/2019صوابی ٹریفک وارڈن پولیس۔۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوۓ ٹریفک انچارج لی...
28/12/2019

28/12/2019
صوابی ٹریفک وارڈن پولیس۔۔۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوۓ ٹریفک انچارج لیاقت شاہ خان کو کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا۔
جس پر عمل کرتے ہوۓ ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سیف علی خان اور انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان ہمراہ ٹریفک سٹاف نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ متعدد گاڑیوں کو چالان کرنے کے بعد پیپرز اتاردئیے۔
ٹریفک انچارج کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

پریس ریلیز***مورخہ 27 دسمبر 2019شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ صوابی پولیس  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی خصوصی احک...
27/12/2019

پریس ریلیز***
مورخہ 27 دسمبر 2019
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ صوابی پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سیف علی خان اور انچارج ٹریفک پولیس صوابی لیاقت شاہ خان نے موٹر سائیکل سواروں میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس صوابی نے ہیلمٹ کے بغیر قیمتی جانی نقصان کی روک تھام کے سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم کے پہلے مرحلے میں عوام کے بھرپور تعاون اور سپورٹ سے فری ہیلمٹ تقسیم کئے ۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیف علی خان اور انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے اور تقریب کے شرکاہ سے خطاب بھی کیا جس میں ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیتے ہوئے اس کے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا عوام حلقوں نے صوابی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس مہم کو جاری رکھنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی اپیل کی جبکہ صوابی ٹریفک پولیس کو اس مہم کے اچھے اثرات ملنا شروع ہو گئے ہیں جس وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے کہ تقریباً موٹر سائیکل سوار اب ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنا تے ہوئے صوابی پولیس کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیف علی خان اور انچارج ٹریفک لیاقت شاہ کا کہنا تھا کہ اس تمام تر کامیابی کا سہرا عوام کو جاتا ہے جنہوں نے صوابی ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو شانہ بشانہ رہتے ہوئے کامیاب بنایا۔

تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔
27/12/2019

تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

24/12/2019

(زائد کرایہ وصول کرنے والےڈرائیوران کیخلاف کاروائی)

صوابی:عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن پولیس کو ہدایت جار ی کیا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے فلنگ کوچ، اور دیگر ٹرانسپورٹ ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کریں،
اس سلسلے میں انچارج ٹریفک وارڈن پولیس صوابی لیاقت شاہ نے انبار انٹرچینج میں ناکہ بندی کرکے ہر ایک مسافر سے کرایہ نامہ سے اضافی کرایہ لینے کے بارے میں پوچھے گئے، اس موقع پر نرخ نامہ سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے رقم واپس کر دیئے،
اور سختی سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسی طرح اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف قانونی کاروائی کرکے بھاری جرمانے لگائیں گے۔
ٹریفک انچارج لیاقت شاہ خان مسافروں کو نمبر دیکر جو کسی بھی وقت اپنی شکایات کا ازالہ کیا جا سکتے ہیں۔اور آئندہ بھی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ آفسران کا چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوامی شکایات کا بھر وقت ازالہ کیا جائے گا۔

صوابی ٹریفک وارڈن  پولیس****ڈی۔پی۔او صوابی عمران شاہد کا آۓ روز گاڑیوں کے حادثات پر نوٹس۔۔۔تفصیلات کےمطابق ڈی ایس پی ھیڈ...
23/12/2019

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس****
ڈی۔پی۔او صوابی عمران شاہد کا آۓ روز گاڑیوں کے حادثات پر نوٹس۔۔۔
تفصیلات کےمطابق ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سیف علی خان اور ٹریفک انچارج لیاقت شاہ خان نے moter vehical examinerاور ٹریفک سٹاف کےہمراہ آج مورخہ
2019۔12۔23 کو صوابی اور گردونواح کے علاقوں میں چلنےوالی ہائیس اور مختلف کمرشل گاڑیوں وغیرہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
گاڑی کو چیک کروا کر فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری قرار دے دیا گیا۔کوئی بھی گاڑی بناء فٹنس سرٹیفکیٹ کے روڈ پر پائی گئی تو سخت قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔اور ڈرائیور کالائیسنس کینسل کر دیا جاۓ گا۔۔

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس۔۔۔۔
آپ کی خدمت کےلئیے کوشاں۔

21/12/2019

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس****

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد کی خصوصی ہدایات پر ٹکیٹنگ آفیسر نعیم خان نے ضلع صوابی کے تمام اڈہ جات میں ڈرائیوران کو سختی سے اس بات کا پابند کیا۔
کہ دوران ڈرائیونگ کوئی بھی ڈرائیور کسی قسم کی نشہ آور چیز استعمال نہیں کرینگے اور نہ ہی اپنی گاڑی میں ایسی نشہ آور چیز رکھے گا۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس۔۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیف علی خان ا...
21/12/2019

صوابی ٹریفک وارڈن پولیس۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیف علی خان انچارج ٹریفک وارڈن پولیس لیاقت شاہ خان کا کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیورز، APL اور بغیر ہیلمٹ والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔۔
تفصیلات کےمطابق ڈی۔پی۔او صوابی عمران شاہد کی ہدایات پر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی زیر نگرانی ٹریفک انچارج لیاقت شاہ خان معہ جملہ سٹاف کمسن ڈرائیور، بغیر نمبر پلیٹس، اپلائیڈ فار موٹر سائیکل اور بغیر ہیلمٹ والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی اور بڑے پیمانے پرجرمانہ عائد کیا اور مختلف تھانوں اور چوکیوں میں موٹر سائیکل میں بند کئے گئے۔
ٹریفک انچارج کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹریفک پولیس صوابی*******:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی جانب سے جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی ...
16/12/2019

ٹریفک پولیس صوابی*******:

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی عمران شاہد کی جانب سے جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی
ہیڈ کوارٹر سیف علی خان اور انچارج ٹریفک لیاقت شاہ خان کا ضلع صوابی کے پٹرول پمپ کے مالکان کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوئی ۔
ٹریفک پولیس کے انچارج لیاقت شاہ خان نے پٹرول پمپ کے مالکان کو ہیلمٹ استعمال نہ کرنے ،اور کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات سے آگاہ کیا۔
اور انہیں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ کے اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو پٹرول نہ ڈالیں۔
پٹرول پمپ یونین کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور انہیں بتایا گیا کہ جہاں بھی وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں تو اپنے طور پر بھی لوگوں کو ان کی غلطی کی نشاندہی کرائیں۔

تمام شرکاء نے انچارج ٹریفک کے اس اقدام کو سراہا اور ہر قسم کی تغون کی یقین دھانی کرائی۔

Address

Sawabi
Sawabi
001

Telephone

+923186829516

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Doge vom kennell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swabi Doge vom kennell:

Share

Category


Other Sawabi pet stores & pet services

Show All

You may also like