Royal Pet Clinic & Veterinary Services

Royal Pet Clinic & Veterinary Services A very First veterinary clinic in Toba Tek Singh providing veterinary services and consultancy.
1. Vaccination
2. Deworming
3. Disease control programs
4.

Artificial insemination for cattle and buffalo
5. Any type of Reproductive issues

Check s*x of your newly born kitten.
03/06/2023

Check s*x of your newly born kitten.

Available at best price.
01/06/2022

Available at best price.

Visit to Mian Javed Iqbal at his place to check the Sultan and Rani. Maa sha Allah very healthy and friendly African tig...
29/01/2022

Visit to Mian Javed Iqbal at his place to check the Sultan and Rani. Maa sha Allah very healthy and friendly African tiger and Bangali tigress. 🐯 🐯

Deworming of a very hyperactive lab female done today at a client's place. She was very lovely and adorable.
17/10/2021

Deworming of a very hyperactive lab female done today at a client's place. She was very lovely and adorable.

My sweet partner
27/10/2020

My sweet partner

بروسیلا کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے?بروسیلوسس ایک نہایت ہی متعدی اور اچھوت کی بیماری ہے جو کہ جانورں سے جانوروں...
17/06/2020

بروسیلا کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے?

بروسیلوسس ایک نہایت ہی متعدی اور اچھوت کی بیماری ہے جو کہ جانورں سے جانوروں اور جانوروں سے انسانوں کے درمیان پھیلتی ہے۔ اس بیماری کا سبب ایک چھوٹا سا جرثومہ ”بروسیلا “ہے جو کہ ایک بیکٹیریا ہے سب سے پہلے اسے ایک اسکاٹش پیتھالوجسٹ اور مائیکروبیالوجسٹ ” ڈیوڈ بروس“ نے 1886 میں ایک آرمی کے سپاہی کی تلی سے مالٹا کے مقام پر دریافت کیا یہی وجہ ہے کہ اس بیماری کو ” مالٹی بخار“ بھی کہا جاتا ہے ۔” ڈیوڈ بروس“ نے اس جر ثومے کو” مائیکروکوکس میلی ٹینسس“ کا نام دیا جسے بعد میں تبدیل کر کے اس کے دریافت کر نے والے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ”بروسیلا میلی ٹینسس“ رکھ دیا گیا ۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس آرمی کے سپاہی نے ایک بکری کا دودھ پیا تھا۔ تھوڑے ہی عرصے میں بکری کے دودھ سے اس جرثومے کو دریافت کر لیا گیا ۔1897 میں اسی طرح کا جر ثومہ گائے کے تھنوں سے اور 1917 میں سُور سے دریافت ہوا۔
اب تک” برو سیلا “ کی تقریباً نو اقسام دریافت کی جا چکی ہیں جو مختلف جانوروں میں بروسیلوسس پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔ ”عالمی تنظیم برائے صحت “کے مطابق بروسیلوسس کا شمار دنیا کی ان چند مخصوص بیماریوں میں ہو تا ہے جسے سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا جب کہ ”باﺅلا پن “جیسی خطر ناک اور مہلک ترین بیماری کے بعد بروسیلوسس کو دنیا کی دوسری خطر ناک ترین بیماری تصور کیا جاتا ہے
جانوروں میں علامات
بروسیلوسس حاملہ جانوروں میں حمل کے آخری دورانیے میں اسقاط حمل، بانجھ پن ، وقت سے پہلے کمزور اور لاغر بچے کی پیدائش اور نوزائیدہ بچے کی ہلاکت کا باعث بنتی ہے جب کہ سانڈھ میں خصیوں اور اسکی نالیوں کی ورم کا سبب بنتی ہیں۔
جانوروں کے درمیان یہ بیماری آلودہ ہوا ، آلودہ پانی،آلودہ آنول کے کھانے یا چاٹنے اور آلودہ جسمانی رطوبتوں سے پھیلتی ہے۔ ایک بار اگر جانور اس بیماری کا شکار ہو جائے تو وہ ساری زندگی کے لئے ”بیماری بر دار “ہو جا تا ہے اور اس طرح فارم پر مو جود دیگر صحت مند جانورں میں بھی بیماری پھیلانے کا اہم زریعہ بنتا ہے ۔ ” بروسیلا“ لمبے عر صے تک ”بیمار بر دار جانور“ کی رطوبتوں جیسے پیشاپ، دودھ اور بچہ دانی کی رطوبتوں سے خارج ہو تا رہتا ہے اس طرح یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔خصوصاً ویٹرنری ڈاکٹرز، ویٹرنری اسسٹنٹ ،لیبارٹری میں ٹیسٹ کر نے والا عملہ، فارم پر کام کر نے والے ورکررز اور قصائی حضرات اس بیماری کا سب سے اہم شکار ہوسکتے ہیں ۔
انسانوںمیں علامات
انسانوں میں یہ بیماری متاثرہ جانوروں کے دودھ سے بنی مصنوعات استعمال کرنے، متاثرہ جانور سے براہ راست ربط رکھنے یا لیبارٹری میں کام کرنے کے دوران سانس کے ذریعے جرثومے کے منتقل ہونے سے پھیلتی ہے ۔©” بروسیلوسس“ انسانوں میںدیرپا رہنے والی علامات جیسے غیر مستقل بخار ،جوڑوں کا درد،کمردرد،اعصابی کمزوری ،خون کی کمی،جگر کی سوزش، دل کی اندرونی جھلی کی سوزش اوربعض اوقات خصیوں اور اس کی نالیوں کی سوزش کا باعث بنتی ہے جب کہ حاملہ خواتین میں قبل از وقت بچے کی پیدائش اور حمل کے دوسرے یا تیسرے دورانیے میں اسقاط حمل کی وجہ بنتی ہے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے جاپان، آسٹریلیا، کینیڈا،نیوزی لینڈاور شمال مغربی یورپ اس خطر ناک بیماری پر مکمل طور پر قابو پا چکے ہیں جب کہ بحیرہ روم ،مشرقی وسطیٰ ، افریقہ ،لا طینی امریکہ اور براعظم ایشیا ءکے چند ممالک جیسے پاکستان ،بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور چین کے چند صوبوں میں یہ بیماری ”علاقائی مرض“ کے طور پر آج بھی موجو د ہے۔
تشخیص
کسی بھی بیماری کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ اس بیماری کی بر وقت اور درست تشخیص کی جائے۔ ”عالمی ادارہ برائے صحت “ کے مطابق ” بروسیلوسس“ کی تشخیص کا سب سے موثر طریقہ ”علیحدگی اور شناخت“ ہے۔ بروسیلا کو متاثرہ جانور کی مختلف جسمانی رطوبتوں سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے لیکن اس طریقہءتشخیص میں بہت زیادہ احتیاط کی ضروت ہوتی ہے کیونکہ یہ بیماری تشخیص کے دورا ن متاثرہ جانور کی رطوبتوں سے لیبارٹر ی میں کام کرنے والے عملہ میں منتقل ہوسکتی ہے۔بروسیلوسس کی تشخیص کے لئے اب تک کئی جدید ٹیسٹ دریافت کیے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود تر بیت یافتہ عملہ ، جدید ترین لیبارٹری اور ٹیسٹ کی مناسب قیمت اس بیماری کی تشخیص میں حائل سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر راہیلہ اختر نے بروسیلوسس کی تشخیص کے لئے ایک اسٹرپ تیار کی ہے جس کی مدد دسے چند منٹوں میںمتاثرہ جانور اور انسان میں بروسیلوسس کی تشخیص کی جاسکتی ہے ۔اس ٹیسٹ کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اس ٹیسٹ کے لئے خاص لیبارٹری یہ تر بیت یافتہ عملے کی ضرورت نہیں ۔پاکستا ن میں اب تک بروسیلوسس کی بر وقت اور درست تشخیص کے لئے سب سے سستا اور آسان ٹیسٹ اسٹرپ میتھڈ ہوسکتا ہے۔
کنٹرول
بروسیلوسس کو کنٹرول کرنے کا واحد حل ”درست اور بر وقت تشخیص “ہے۔دنیا کے ترقی پذیر ممالک بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن، ٹیسٹ اور ذبح پالیسی اورمتاثرہ جانور کو علیحدہ کرنے کی پالیسی کے ذریعے اس بیماری پر مکمل طور پر قابو پاچکے ہیں جبکہ پاکستا ن میں یہ بیماری آج بھی جوں کی توں موجو د ہے اور اس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے کیونکہ بد قسمتی سے پاکستا ن میں بروسیلوسس کی ویکسین تیار نہیں کی جاتی بلکہ ترقی یافتہ ممالک سے بر آمد کی جاتی ہے۔
”عالمی ادارہ برائے صحت“ کے مطابق بروسیلوسس ”رپورٹ کرنے کے قابل بیماری“ ہے لیکن پاکستا ن میں اسے رپورٹ کرنےکی بجائے چھپایا جاتا ہے اور گورنمنٹ کی طر ف سے متاثرہ جانور کو ذبح کر کے تلف کر نے اور اس کے ہرجانے کے طور پر مناسب معاوضے کا کوئی قانون موجود نہیں جس کی وجہ سے غریب کسان اس بیماری کی تشخیص کے باوجود اسے رپورٹ نہیں کر تا اور یہی وجہ ہے کہ یہ بیماری کنٹرول نہیں ہورہی۔
بروسیلوسس کے کنٹرول کے ضروری ہے کہ حکومت وقت ٹیسٹ اور ذبح کی پا لیسی اوراس کے ہر جانے کے طور پر مناسب معاوضے کے لیے قانون سازی کرے اس کے ساتھ ساتھ بروسیلوسس کی ویکسین کو برآمد کرنے کی بجائے خود تیار کرنے کے مواقع فراہم کرے تاکہ اس خطر ناک اور متعد د بیماری سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
بچاﺅ
”احتیاط علاج سے بہترہے “ جیسے عالمی اور قدرے عملی مقولے پر عمل کر کے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو اس بیماری کے متعلق مناسب آگاہی فراہم کی جائے۔دودھ کو اُبال کر اور گوشت کواچھی طرح پکا کر استعمال کیا جائے۔ کچے دودھ سے تیار کی گئی مصنوعات کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ نئے جانور کی خرید سے پہلے بروسیلوسس کی تشخیص کے لئے مناسب ٹیسٹ کیے جائیں ۔ نئے خریدے گئے مشتبہ جانوروں کو فارم پر موجود دیگر جانوروں میں شامل کر نے کی بجائے تقریباً تیس دن تک علیحدہ رکھا جائے اور درست تشخیص کے بعد غیر متاثرہ جانوروں کو صحت مند جانوروں میںشامل جائے ۔ متاثرہ جانور کی آنول اور ضائع شدہ بچے کو فارم سے دور مناسب جگہ پردفن کیا جائے۔
علاج
چونکہ ”بروسیلا “ خون کے خلیوں کے اندر رہنے والا جر ثومہ ہے لہٰذا بہت سی ادویات بروسیلوسس کے خلاف غیر موثر ثابت ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت کی تجویز کی گئی ادویات جیسے اسٹریپومائی سین، اوکسی ٹیٹرا سائکلین، ڈوکسی سائکلین یا ان تینوں ادویات کا مجموعہ متاثرہ جانوروں اور انسانوںمیں یکساں موثر ہیں۔ علاج کا دورانیہ متاثرہ جانوروں اورانسانوںمیں زیادہ سے زیادہ چھ ہفتے یا کم سے کم دو ہفتے تک ہوسکتاہے ۔
بروسیلوسس کی
معاشی اہمیت
کسی بھی منافع بخش ڈیری فارم کی ترقی کا انحصار اس کی دودھ کی پیداوار اور کم سے کم وقفے کے بعد نئے بچھڑے کی پیدائش پر ہوتا ہے۔بروسیلوسس بد قسمتی سے ا ن دونوں عوامل میں تنزلی کا باعث بنتی ہے ۔بروسیلو سس سے متاثرہ سے جانور کی سالانہ دودھ کی پیداوار بیس سے پچیس فیصد تک کم ہوجاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ حاملہ جانور حمل کے دوسرے یا تیسرے دورانیے میں اسقاط حمل کا شکار ہوجاتا ہے۔یوں ڈیری فارم کی مجموعی پیداوار بہت زیادہ متاثرہوتی ہے اور چند ماہ میں منافع پر چلنے والا ڈیری فارم بھاری معاشی نقصان کی نذر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ملکی مجموعی پیداواراور معاشی ترقی بھی متاثر ہوتی ہے۔
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی ساٹھ فیصد سے زائد آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے ۔دیہی علاقوںمیں بسنے والے افراد زراعت اورلایﺅ سٹاک کے شعبوں سے منسلک ہیں۔زراعت کا ملکی معیشت میں ہمیشہ مرکزی کر دار رہا ہے ۔پاکستا ن کی مجموعی داخلی پیداوار کا تقریباً 18.9 فیصد زراعت اور 11.11 فیصد لائیوسٹاک پر مشتمل ہے جبکہ زراعت کے شعبہ میں لائیوسٹاک کا حصہ تقریباً 58.92فیصد ہے یوں یہ دونوں شعبہ جات ملک کی معیشت میں ”ریڑھ کی ہڈی“ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی دلچسپی انہی شعبہ جات میں نہ ہونے کے برابر رہی ہے جبکہ لائیو سٹاک اور زرعی شعبہ جات کے متعلق ناقص حکومتی پالیسیوں اور نئے لاگو کیے گئے ٹیکسوں پر مناسب چھوٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دونوںشعبہ جات تنزلی کا شکار ہیں ۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ حکومت گزشتہ حکومتوں کی ان شعبہ جات کے متعلق ناقص پالیسیوں کا از سر نوجائزہ لے اور کسان دوست پالیسیاں مرتب کرے تاکہ ملک کی ڈانواںڈول معیشت کو سہارا ملے۔وزیراعظم پاکستا ن کے”کٹڑے اور مرغی پال پروگرام “ ، زراعت کے شعبہ میں جدت لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور لاگوکیے گئے ٹیکسوں پر مناسب چھوٹ سے ہی ملکی معیشت بہتر کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ بروسیلوسس سے متاثرہ جانوروں کو ذبح کرکے تلف کرنے اور اس کے ہر جانے کے طور پر مناسب معاوضے کے لئے نئے قوانین بنائے اور لاگو کئے جائیں تاکہ اس بیماری کو مکمل طورپر کنٹرول کیاجاسکے۔

Canine Chocolate Poisoning:******************************CHOCOLATE POISONING 🐾🍫🐶Chocolates are poisonous/toxic for dogs....
17/06/2020

Canine Chocolate Poisoning:
******************************

CHOCOLATE POISONING 🐾🍫🐶

Chocolates are poisonous/toxic for dogs.
Chocolates contain theobromine and caffeine which speeds up the heart and also stimulates the nervous system.

Whether eating chocolate may lead towards chocolate poisoning?
It depends on :
1. Weight of your dog
2. Type of Chocolate consumed
3. Amount of Chocolate consumed

If dogs consume 100 - 150 mg/kg of Theobromine , Chocolate poisoning occurs.
Dark chocolate contains more theobromine than milk chocolate.

Signs of Chocolate toxicity include ................................
🐾vomitting
🐾 Diarrhea
🐾Abnormal heartbeat
🐾 Seizures
🐾 Tremors
🐾Collapse and death.

Reminder: Chocolate Is Poisonous To Dogs & Cats !

Many innocent kids share their chocolate biscuits with dogs and cats. But please inform them so they can learn. While their compassion is admirable and should continue, chocolate is poison for dogs and cats. This picture is not edited. It happened at a vet's clinic where the dog had eaten chocolate lying around after a party. He did not survive! Chocolate is processed from the bitter seeds of the cacao tree containing a family of compounds known as methylxanthines. This class of substances includes caffeine and the related chemical theobromine. Both molecules bind to receptors on the surfaces of cells and block the natural compounds that normally attach there. Low doses of methylxanthines can lead to vomiting or diarrhea in dogs. If a large quantity of theobromine or caffeine is ingested, some dogs will experience muscle tremors or even seizures. These chemical constituents of chocolate can cause a dog's heart to race up to twice its normal rate.

Keep your canine buddies far far away from chocolates 🍫🍪🍩🎂☕🍫

Every Life is Precious 💝 - by NRN Life

Animal Diseases Quarantine Periods:•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••    (OIE).1.Glanders________horse_____________...
17/06/2020

Animal Diseases Quarantine Periods:
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
(OIE).

1.Glanders________horse_____________28 days
2. CCPP___________goat______________18 days
3. Blue tonge _______sheep ___________40days
4. Pox____________ sheep and goat___ 30 days
5.CBPP _____________bovine _________180days
6. Rabies____________Dogs ___________4 month
7. New castle _______birds_____________21days
8. Fowl cholera______birds____________14days
9. Fowl typhoid_____ Fowl_____________28days
10. Rinderpest______cattle____________21days
11. IBR_____________bovine___________30 days
12. Anaplasmosis__ruminant________100days
13. Tuberculosis____cattle____________3month
14. Hemorrhagic septicemia__cattle__28days
15. Swine fever______swine___________6weeks
16. infectious bronchitis__fowl________28days
17.African swine fever____swine_______40days
18. Japanese encephalitis___pigs_____28days
19. Dourine ___________horse__________28days
20. Equine influenza___equine__________28day.

Take care of your pet. They are your family
05/01/2020

Take care of your pet. They are your family

Vaccinate your pups to protect them and yourself. It is necessery for both of you.
24/11/2019

Vaccinate your pups to protect them and yourself. It is necessery for both of you.


Now Pet accessories are available at Al-Shifa Veterinary Clinic. Order now for your pet.03453001033
18/09/2019

Now Pet accessories are available at Al-Shifa Veterinary Clinic. Order now for your pet.
03453001033

Address

Toba Tek Singh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Royal Pet Clinic & Veterinary Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Royal Pet Clinic & Veterinary Services:

Share

Category



You may also like