Kalyam pet's and vet's care pharmacy sohawa

Kalyam pet's and vet's care pharmacy sohawa All animals medicine and vaccinations are. available here

18/01/2023

پیٹ کے کیڑے اور جلد پر چیچڑ :-
جانوروں کو دوطرح کی ڈیورمنگ کی ضرورت ہوتی ہے
*1. اندرونی ڈیورمنگ*
*2. بیرونی ڈیورمنگ*

جانوروں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں۔ان کیڑوں کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت کمزور ہوتی ہے دودھ اور گوشت کی پیداور میں کمی آجاتی ہے۔
جانوروں میں کیڑ ے دو قسم کے ہوتے ہیں
*١۔ اندورنی کیڑے*
*٢۔ بیرونی کیڑے*

*اندرونی کیڑے*. یہ گول چپٹے فیتانما وار اور لمبے ہوتے ہیں
انکی موجودگی کی نشانیاں درج ذیل ہیں۔
1. گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
2. آنکھوں سے پانی اور گند
3. سستی ہو جانا
4. جانور کا سوکھ جانا
5. جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا
6. جوڑوں پر ورم آنا
بالو ں کا جڑنا
7. جلد کردری ہونا
اگر یہ نشیانیاں ہیں تو جان ور کی ڈیورمنگ کریں۔ یعنی کیڑے مار دوا پلائیں ۔اچھا طریقہ جانور کو جتنی دوائی دینی ہے ۔اتنا ہانی ملا لیں ۔تو جانور کو نگلنے میں آسانی رہتی ہے۔
*بیرونی ڈیورمنگ*
چیچڑ . جوئیں . پسو
اسکے لیےآپ اپنے جانور کا خیال ر کھیں ان کو چیک کرتے رہیں
1. جانور کاکھجلی کرنا
2. جسم کا دیوار وغیرہ سے رگڑنا
3. جانور کے جسم سے خون کا سمنا
بیرونی ڈیورمنگ کے لیے انجیکشن آئیوٹیک سپر استعمال کریں یہ گھبن جانور کو نہیں لگے گا. گھبن جانور کے لئے انجیکشن ڈیکٹران استعمال کریں. ۔بیرونی ڈیوارمنگ ہمیشہ ٹھنڈی کرکے اور ٹھنڈے وقت عموما شام کے وقت لگاٸیں ایک دفعہ کرنے کے 14 دن کے بعد دوبارہ بیرونی ڈیورمنگ کریں ۔پھر ہر دفعہ یہ عمل تین ماہ بعد دوہرانا ضروری ہے.
یہ جو انجیکشن بتائےہیں ٹھنڈے کرکے استعمال کریں.
*اندرونی ڈیوارمنگ*
اندرونی ڈیورمنگ کی دوا کو بہتر ہے صبح کے وقت جب جانور خالی پیٹ ہو اس وقت پلا دیں اور 2 گھنٹے تک کھانے کو کچھ نہ دیا جاٸے اس طرح اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔اور ڈیورمنگ کرنے سے پہلے جانور کو گڑ کھلائیں اس سے بہتر رزلٹ ملتا ہے.
ڈیورمنگ کی دوائی پلانے کے بعد عموما موشن لگ جاتے ہیں انہیں روکنے کی کوشش نہ کریں یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں پھر 14 دن کے بعد دوبارہ ڈیورمنگ کریں کیونکہ کیڑے پہلی ڈیورمنگ سے مر جاتے ہیں لیکن ان کے انڈے رہ جاتے اسلیے ان کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ ڈیورمنگ کرتے ہیں .

تین مہینے کے وقفے سے ڈیورمنگ کرتے رہیں۔ اور ہر ڈیورمر تبدیل کریں بار بار ایک ہی دواٸی نہ پلاٸیں ورنہ اس کا اثر ختم ہو جاٸے گا اور رزلٹ نہیں دے گی۔مطلب ایک بار تھنڈر استعمال کیا ہے تو اگلی بار پنچ سیرپ استعمال کر لیں.

*نوٹ* : اگر جانور گبھن ہو تو البینزول ساشے استعمال کریں. اگر گھبن نہیں ہے تو تھنڈر دوائی استعمال کریں.

جانور کی قیمت 350000تا 5 لاکھ سبز چارہ 4سو روپے من بھوسہ توڑی 800 تا 1100 ونڈا 3000 لیبر 25000 بجلی پانی دوا دارو وغیرہ ...
25/12/2022

جانور کی قیمت 350000تا 5 لاکھ سبز چارہ 4سو روپے من بھوسہ توڑی 800 تا 1100 ونڈا 3000 لیبر 25000 بجلی پانی دوا دارو وغیرہ
مہنگائی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے کم سے کم دودھ 200 روپے فی کلو فروخت ہوگا تو فارمرز کو ںچت ہوگی ایک بکری کو پالنا بھی کتنا مشکل ہے وہی جانتا ہے جو پالتا ہے دیکھ بھال اخراجات کرتا ہے پھر گاۓ بھینس کو رکھنا ان سے دودھ لینا کوئ مزاق نہیں بلکہ توجہ طلب محنت مشقت کے بعد ممکن ہے

جو بکریاں بچہ دینے کے بعد کمزور ہو جاتی ہیں یا ویسے کمزور ہے تو انکو 2cc methocobal 500000لاکھ  pencelline میں مکس کر کے...
22/12/2022

جو بکریاں بچہ دینے کے بعد کمزور ہو جاتی ہیں یا ویسے کمزور ہے تو انکو 2cc methocobal
500000لاکھ pencelline
میں مکس کر کے لگائے
کلیام فارمیسی سوہاوہ 03405906656

گائے یا بھینس کے بچوں کی پرورش کے فائدے اور نقصانات :دودھ پلانے کا طریقہ:اس طریقے میں کاف کو اپنی ماں کے ساتھ رہنے کی اج...
18/08/2022

گائے یا بھینس کے بچوں کی پرورش کے فائدے اور نقصانات :
دودھ پلانے کا طریقہ:
اس طریقے میں کاف کو اپنی ماں کے ساتھ رہنے کی اجازت ہوتی ہے اور بچے کو ماں کا دودھ کچھ پہلے اور کچھ بعد میں پلایا جاتا ہے۔ کاف کو دودھ پلانے کے دوران پورا دودھ ملتا ہے۔

فوائد:
1. یہ دودھ پلانے کا قدرتی نظام ہے۔
2. بچھڑے کو آلودگی سے پاک دودھ ملتا ہے۔
3. دودھ پلانے کے دوران زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
4. ماں اور بچے میں پیار اور شفقت پیدا ہوتی ہے

نقصانات:

1. اگر کاف مر جاتا ہے تو گائے یا بھینس دودھ دینے کیلئے تیار نہیں ہوتی.
2. دودھ کے زیادہ یا کم کا پتہ لگایا نہیں جاسکتا کہ کاف کتنا دودھ پی جاتا ہے
3. اگر دودھ مسٹائیٹس سے متاثر ہوتا ہے تو انفیکشن بچھڑے کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
4. گائے یا بھینس کے دودھ کی پیداوار کی اصل مقدار کا حساب نہیں لگایا جا سکتا۔
5. گائے یا بھینس گرمی میں دیر سے آتی ہے.

الگ کرنے کا طریقہ:

اس نظام میں بچھڑے کو یا تو پیدائش کے فورا بعد یا 2-3 دن کی پیدائش کے بعد اس کی ماں سے چھین لیا جاتا ہے، بعض اوقات اسے کھیس ( کولوسٹرم) پلانے کی مدت تک اجازت دی جاتی ہے۔ اس کے بعد، کاف کی پرورش مکمل طور پر تنہائی کے نظام کے ذریعے ہوتی ہے.

بچھڑے کو دودھ چھڑانے کے بعد فوری قدم یہ ہوتا ہے کہ اسے دودھ پینا سکھایا جائے۔

نپل سسٹم: 3-4 دن کی عمر کے کاوز کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. ربڑ کے نپل کے ساتھ دودھ پر مشتعمل ایک بوتل یا برتن استعمال کیا جاتا ہے جسے بچہ چوستا ہے۔

ہاتھ کی ا: جب بچھڑے کی بھوک پیدا ہوتی ہے تو دائیں ہاتھ کی دو انگلیاں منہ میں داخل کریں اور دودھ میں ڈبو دیں. کاف انگلیوں کو چوستا ہے اور دودھ پیتا جاتا ہے اس کے بعد وہ کچھ دنوں میں بالٹی یا برتن میں خود دودھ پینا شروع کر دیتا ہے.
بہتر یہ ہے کہ دو ماہ بعد بچھڑے کو ماں کے دودھ سے الگ کیا جائے کیونک اس عمر میں وہ چارہ, خوراک وغیرہ کھا سکتا ہے.

لمپی وائرس پہ کیا لکھوبس یہی ایک تصویر کافی ہے
16/08/2022

لمپی وائرس پہ کیا لکھو
بس یہی ایک تصویر کافی ہے

23/06/2022
بکریاں ہیٹ پر کیوں نہیں آتیں ؟وجوہات اور علاج بکریاں پالنے کا مقصد ان سے معاشی فائدہ حاصل کرنا ہے اور یہ فائدہ ہم تب تک ...
08/06/2022

بکریاں ہیٹ پر کیوں نہیں آتیں ؟
وجوہات اور علاج

بکریاں پالنے کا مقصد ان سے معاشی فائدہ حاصل کرنا ہے اور یہ فائدہ ہم تب تک حاصل نہیں کر سکتے جبتک بکری سے وقت پر بچے حاصل نہ کے جا سکیں اور اس کام میں سب سے بری رکاوٹ بکری کا ہیٹ پے نہ آنا ہے جس کی وجہ سے اکثر فارمر نقصان اٹھاتے ہیں۔

بکری کے وقت پر ہیٹ میں نہ آنے کی کیا ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں آئیں دیکھتے ہیں :

خوراک میں معدنیات(Minerals) کی کمی:
یہ ایک بہت عام وجہ ہے بکری کی خوراک میں اگر معدنیات جیسے
کاپر (Copper) سیلینیم (Selenium) اور فاسفورس (Phosphorus) کی کمی ہو گی تو وہ کبھی وقت پر ہیٹ میں نہیں اے گی۔ منرل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کسی اچھی کمپنی کا منرل مکسچر (Mineral mixture) بکریوں کی خوراک کا لازمی جز ہونا ضروری ہے۔

وٹامن (Vitamin) کی کمی :
بکری کی خوراک میں وٹامن کی کمی بھی ہیٹ پر نہ آنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ بکری کے تولیدی نظام (Reproductive Cycle) کو ٹھیک طور پر چلانے کے لئے وٹامن جیسے A B6 B12 C اور D بہت اہمیت کے حامل ہیں اگر بکری کی خوراک میں یہ شامل نہ ہوں تو بکری کا ہیٹ میں آنا مشکل ہو جاتا ہے۔
خوراک میں وٹامن دو طرح سے شامل کیے جا سکتے ہیں:
بکری کو پھل اور سبزیاں دی جانیں یا پھر بازار سے کوئی اچھا وٹامن پاؤڈر لے کر خوراک کا حصّہ بنایا جائے۔

ہارمون کی خرابی (Hormone Imbalance)
بکری کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ اس کے جسم میں پیدہ ہونے والے مختلف ہارمون ہوتے ہیں اگر کسی وجہ سے ان کے بننے میں کوئی خرابی پیدہ ہو جائے تو بکری کا ہیٹ میں آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کی ایک عام وجہ بکری کو دی جانے والی ناقص خوراک ہے۔
اگر بکری کی خوراک کو بہتر کیا جائے تو اس کو ہیٹ میں لانے والے ہارمون وقت پر پیدہ ہوں گے جس سے بکری بروقت ہیٹ پر آئے گی۔
دوسرا طریقہ اس کو انجکشن کے ذریعے سے ہارمون کی فراہمی ہے جو کے آخری حل ہوتا ہے۔

ان تین بڑی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے:
- بکری کے جسم میں کوئی اندھرونی یا بیرونی نقص ہونا جس کی وجہ سے وہ ہیٹ پر نہیں آرہی۔
- بکری کے تولیدی نظام میں موجود کوئی بیماری جس کی وجہ سے بکری ہیٹ پر نہیں آتی ہو۔
- بکری کا پیدائشی طور پر بانجھ ہونا۔
- موسم کا بہت زیادہ سرد یا گرم ہونا
- بکری کی عمر کا بہت زیادہ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

اگر ان تمام چیزوں کے درست ہونے کے باوجود بھی اپکی بکری ہیٹ پر نہیں آرہی تو آپ اس علاج کچھ دیسی اور کچھ انگریزی دواؤں کی مدد سے کر سکتے ہیں۔

نوٹ:
اگر آپ بکرا رکھ سکتے ہیں تو وہ بھی آپ کی بکریوں کو ہیٹ پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ کیوں کے بکرے کے جسم سے نکلنے والی بو سے بکری ہیٹ پر آتی ہے ۔

بکری کو ہیٹ پر لانے کے دیسی نسخے :

نسخہ نمبر 1:
بکری کو رات میں ایک دیسی انڈا ایک پاؤ دودھ میں ملا کر تین دن پلائیں ۔

نسخہ نمبر 2:
گندم 100 گرام میتھی دانہ 50 گرام اجوائن 10 گرام مسور کی دال 50 گرام اور باجرہ 50 گرام سب کو ملا کر دوپہر کے وقت روز دیں جب تک بکری ہیٹ پر نہ آ جائے۔

نسخہ نمبر 3:
بکری کو دوپہر کے وقت ایک درمیانی پیاز کھلائیں جبتک ہیٹ پر آے اس سے بھی بکری ہیٹ پر آجاتی ہے۔

نسخہ نمبر 4:
السی کے بیج 50 گرام اور گڑھ 100 گرام ایک لیٹر پانی میں ڈال کر قہوہ بنا لیں اور روزانہ بکری کو پلائیں دو تین دن میں بکری ہیٹ پر آ جائے گی ان شاء اللّه۔

بکری کو ہیٹ پر لانے کی انگریزی دوا :

- انسانی میڈیکل سے Vitamin E کے کیپسول لے لیں Evion400 کے نام سے آتے ہیں روزانہ دو کیپسول بکری کو دیں۔
- میڈیکل سٹور سے Cyclomate انجکشن لے لیں اور ڈبے پر موجود ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو تمام بیماریوں سے محفوظ رکھیں آمین۔
کليام فارمیسی سوہاوہ 03405906656

(1) رانی کھیت (ND)رانی کھیت (ND) ہمارے ملک میں عام وسیع پیمانے پر پائی جانے والی اور معاشی اعتبار سے اہمیت کی حامل وائرس...
31/05/2022

(1) رانی کھیت (ND)

رانی کھیت (ND) ہمارے ملک میں عام وسیع پیمانے پر پائی جانے والی اور معاشی اعتبار سے اہمیت کی حامل وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ یہ شدید اچانک اور بہت تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جو کہ چھٹے دن سے لیکر 72ویں ہفتے تک دیکھی جا سکتی ہے۔ ویسے تو یہ سارا سال پائی جاتی ہے لیکن گرمیوں میں یہ عام ہوتی ہے۔

(وجوہات)
اس کی وجہ ایک وائرس ( PARAMYXOVIRUS) ہے۔ اس وائرس کی مختلف اقسام ہیں
(الف) بہت زیادہ طاقتور
(ب) معتدل وائرس
(ث) کم نقصان دہ وائرس

( بیماری کا پھیلاؤ)
اس وائرس کا پھیلاؤ ہوا کے ذریعے ہوتا ہے۔
سانس اور منہ کے ذریعے بھی ہوتا ہے۔
آلودہ پانی اور خوراک سے یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔
سامان اور لوگوں کی آمدورفت بھی انفیکشن پھیلاتی ہے۔
پرندے کے علاؤہ شیڈ میں وائرس کئی دن سے لیکر کئی مہینوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔

(علامات)
اس کی علامات بیماری پھیلانے والے وائرس کی طاقت پر منحصر ہوتی ہے۔

(بہت زیادہ طاقتور وائرس)
بہت زیادہ طاقتور وائرس کی صورت میں اچانک موت واقع ہو جاتی ہے۔ کچھ علامات مثلاً
ڈپریشن ( ذہنی دباؤ)
کمزوری
لیٹ جانا
سبز دست
منہ پر سوجن
اور دماغی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاؤہ گردن کا مڑ جانا
ٹانگوں پر فالج ہونا اور جسم کا قوس دار ہونا شامل ہے۔
اس قسم کے وائرس کی صورت میں چوزوں میں شرحِ اموات 100 فیصد تک ہو سکتی ہے اور انڈے دینے والی مرغیوں میں ابتدائی علامات میں مرغی کا خ*ل ( SHELL) کے بغیر یا نرم خ*ل (SOFT SHELL) انڈے دینا شامل ہے۔ اور مرغی مکمل طور پر انڈے دینا بند کر دیتی ہے۔

(معتدل وائرس)
اس قسم کے وائرس میں عموماً سانس کی بیماری ہوتی ہے اور پرندے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
جس کی وجہ سے پرندہ منہ کھول کر سانس لیتا ہے۔
1۔ انڈوں کی پیداواری صلاحیت کم ہو جاتی ہے
2۔ شرحِ اموات کم ہو جاتی ہے

(کم نقصان دہ وائرس یا کمزور وائرس)
اس قسم میں علامات ظاہر نہیں ہوتی۔
صرف سانس میں تھوڑی سی دشواری ہو سکتی ہے۔

(پوسٹ مارٹم علامات)
1۔ پرندے کے معدہ کے غدودی حصہ ( PROVENTRICULUS) پر سرخ نشان ہوتے ہیں۔
2۔ (CAECLE TONSIL ) بند آنت بڑھ جاتے ہیں اور ان میں سرخ نشان ہوتے ہیں۔
3۔ تلی (SPLEEN) کی باہر والی سطح پر مردہ خلیوں کی وجہ سے سفید نشان پڑ جاتے ہیں۔
4۔ سانس کی نالی میں سرخ نشان پڑ جانا۔
5۔ ہوادانی (AIR SACS) کی سوزش ہو جاتی ہے اور ان میں پنیر کی طرح کا مادہ نظر آتا ہے۔

(تشخیص)
ظاہری علامات اور پوسٹ مارٹم سے بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔اس کی مکمل تشخیص لیبارٹری ٹیسٹ سے ہو سکتی ہے۔
HI. ELISA وغیرہ

(احتیاطی تدابیر اور بچاؤ)
1۔ بروقت (LIVE) اور (KILLED) ویکسین کریں
2۔ بائیو سکیورٹی پر خصوصی دھیان دیں۔

(علاج)
بیماری آنے کی صورت میں اس کا علاج ممکن نہیں البتہ نقصان کم کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
1۔ اچھی خوراک اور صاف پانی مہیا کریں۔
2۔ ایک ہفتے تک وٹامنE پانی میں دیں۔
3۔ بیکٹیریا سے پھیلنے والی بیماری سے بچنے کے لیے انٹی بائیؤٹک دیں۔ بہتر ہے کہ انٹی بائیؤٹک دینے سے پہلے لیبارٹری سے(ANTIBIOTIC SUSCEPLIBILTY TEST) کروا لیں۔
ظاہری طور پر صحت مند نظر آنے والے پرندوں کو ویکسین کر دیں۔
فارم کے راستوں پر اور اردگرد اچھے جراثیم کش کا سپرے کریں۔".
کلیام فارمیسی سوہاوہ 03405906656

All veterinary products are available here
28/05/2022

All veterinary products are available here

27/05/2022
27/05/2022
26/05/2022
All veterinary Medicine are available here
26/05/2022

All veterinary Medicine are available here

All animals medicine and vaccinations are. available here

Endereço

Santa Luzia Do Itanhi, SE

Horário de Funcionamento

Segunda-feira 08:00 - 20:00
Terça-feira 08:00 - 20:00
Quarta-feira 08:00 - 20:00
Quinta-feira 08:00 - 20:00
Sexta-feira 08:00 - 20:00
Sábado 08:00 - 20:00
Domingo 08:00 - 20:00

Telefone

+923405906656

Notificações

Seja o primeiro recebendo as novidades e nos deixe lhe enviar um e-mail quando Kalyam pet's and vet's care pharmacy sohawa posta notícias e promoções. Seu endereço de e-mail não será usado com qualquer outro objetivo, e pode cancelar a inscrição em qualquer momento.

Entre Em Contato Com O Negócio

Envie uma mensagem para Kalyam pet's and vet's care pharmacy sohawa:

Compartilhar