18/01/2023
پیٹ کے کیڑے اور جلد پر چیچڑ :-
جانوروں کو دوطرح کی ڈیورمنگ کی ضرورت ہوتی ہے
*1. اندرونی ڈیورمنگ*
*2. بیرونی ڈیورمنگ*
جانوروں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں۔ان کیڑوں کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت کمزور ہوتی ہے دودھ اور گوشت کی پیداور میں کمی آجاتی ہے۔
جانوروں میں کیڑ ے دو قسم کے ہوتے ہیں
*١۔ اندورنی کیڑے*
*٢۔ بیرونی کیڑے*
*اندرونی کیڑے*. یہ گول چپٹے فیتانما وار اور لمبے ہوتے ہیں
انکی موجودگی کی نشانیاں درج ذیل ہیں۔
1. گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
2. آنکھوں سے پانی اور گند
3. سستی ہو جانا
4. جانور کا سوکھ جانا
5. جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا
6. جوڑوں پر ورم آنا
بالو ں کا جڑنا
7. جلد کردری ہونا
اگر یہ نشیانیاں ہیں تو جان ور کی ڈیورمنگ کریں۔ یعنی کیڑے مار دوا پلائیں ۔اچھا طریقہ جانور کو جتنی دوائی دینی ہے ۔اتنا ہانی ملا لیں ۔تو جانور کو نگلنے میں آسانی رہتی ہے۔
*بیرونی ڈیورمنگ*
چیچڑ . جوئیں . پسو
اسکے لیےآپ اپنے جانور کا خیال ر کھیں ان کو چیک کرتے رہیں
1. جانور کاکھجلی کرنا
2. جسم کا دیوار وغیرہ سے رگڑنا
3. جانور کے جسم سے خون کا سمنا
بیرونی ڈیورمنگ کے لیے انجیکشن آئیوٹیک سپر استعمال کریں یہ گھبن جانور کو نہیں لگے گا. گھبن جانور کے لئے انجیکشن ڈیکٹران استعمال کریں. ۔بیرونی ڈیوارمنگ ہمیشہ ٹھنڈی کرکے اور ٹھنڈے وقت عموما شام کے وقت لگاٸیں ایک دفعہ کرنے کے 14 دن کے بعد دوبارہ بیرونی ڈیورمنگ کریں ۔پھر ہر دفعہ یہ عمل تین ماہ بعد دوہرانا ضروری ہے.
یہ جو انجیکشن بتائےہیں ٹھنڈے کرکے استعمال کریں.
*اندرونی ڈیوارمنگ*
اندرونی ڈیورمنگ کی دوا کو بہتر ہے صبح کے وقت جب جانور خالی پیٹ ہو اس وقت پلا دیں اور 2 گھنٹے تک کھانے کو کچھ نہ دیا جاٸے اس طرح اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔اور ڈیورمنگ کرنے سے پہلے جانور کو گڑ کھلائیں اس سے بہتر رزلٹ ملتا ہے.
ڈیورمنگ کی دوائی پلانے کے بعد عموما موشن لگ جاتے ہیں انہیں روکنے کی کوشش نہ کریں یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں پھر 14 دن کے بعد دوبارہ ڈیورمنگ کریں کیونکہ کیڑے پہلی ڈیورمنگ سے مر جاتے ہیں لیکن ان کے انڈے رہ جاتے اسلیے ان کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ ڈیورمنگ کرتے ہیں .
تین مہینے کے وقفے سے ڈیورمنگ کرتے رہیں۔ اور ہر ڈیورمر تبدیل کریں بار بار ایک ہی دواٸی نہ پلاٸیں ورنہ اس کا اثر ختم ہو جاٸے گا اور رزلٹ نہیں دے گی۔مطلب ایک بار تھنڈر استعمال کیا ہے تو اگلی بار پنچ سیرپ استعمال کر لیں.
*نوٹ* : اگر جانور گبھن ہو تو البینزول ساشے استعمال کریں. اگر گھبن نہیں ہے تو تھنڈر دوائی استعمال کریں.