New entry to my friend's flock
Enzootic ataxia in goats Treatment
Enzootic Ataxia
علامات
نروس سسٹم یعنی دماغی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے جسم کے مختلف حصوں میں کوآرڈینیشن نہ ہونا. بکری کی ظاہری علامات، نروس سسٹم میں خرابی، جسم کے مختلف حصوں میں کوآرڈینیشن کی کمی، لیبارٹری ٹیسٹ سے اس بیماری کا پتہ چلایا جا سکتا ہے.
وجوہات
اسکی مین وجہ جسم میں کاپر کی کمی ہے. ایک تو پیدائشی نقص ہوتا ہے جسے swayback کہا جاتا ہے. اس قسم کے بچے چلنے پھرنے سے قاصر ہوتے ہیں اور مر جاتے ہیں اور ان میں جسم کے حصوں کی کوآرڈینیشن کی شدید کمی ہوتی ہے. دراصل کاپر کی کمی کی وجہ سے نروس سسٹم کے موٹر سیلز ٹھیک طرح سے نہیں بنتے.
ایک قسم حقیقی اینزوٹک اٹیکسیا کی ہوتی ہے. اس میں علامات دیر سے ظاہر ہوتی ہیں. بچہ نارمل پیدا ہوتا ہے لیکن ایک ہفتے سے 6 مہینے کے درمیان کسی بھی وقت نروس سسٹم میں جسم کے مختلف حصوں میں کوآرڈینیشن کی کمی دکھانے لگتا ہے.
یہ تمام معاملات کاپر کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں. ایک تو خوراک میں کاپر کی کمی اسکی وجہ بنتی ہے اور دوسری خوراک میں تو کاپر موجود ہے لیکن بکری کا معدہ اسے جذب نہیں کر پاتا. جب تازہ چارہ کھائے یا بکری چرائی پر ہو تو ایسا ہوتا ہے. تو کاپر ہیے میں یا دانے میں زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے.
علاج
فزیکل تھراپی، نرم بیڈنگ خوراک کا نزدیک ہونا کے علاوہ انجکشن Stimvet Chelated multiminer