28/03/2024
تمام امپورٹڈ کے شوقین حضرات سے گزارش ہے کہ متوجہ ہوں
تمام شوقین حضرات جانتے ہیں کہ امپورٹڈ بریڈ میں بہت ساری قسمیں پائی جاتی ہیں اور ہر ایک کا لڑنے کا سٹائل الگ ہے ،اس بندے نے فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی جس کا اندازہ تپنی ویڈیو کے بغیر نہیں لگایا جا سکتا پیسے پوچھے تو 20 ہزار دے مانگ رہا ہے اور میں نے جب تپنی مانگی تو اس نے بتا دیا کہ تپنی نہیں ہے اور اوپر ٹائٹل لکھا ہوا ہے کہ پیور پکویا پٹا فار سیل۔ بتانا یہ چاہتا ہوں کہ فراڈیے اس بات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔پھر جب میں نے اس کی تھوڑی سی کلاس لی تو یہ الٹا مجھ پر حاوی ہونے لگا کہ تمہیں نسلوں کا پتہ ہی نہیں ہے تم دیکھ کر ہی نہیں پہچان سکتے کہ نسلیں کون کون سی ہیں ۔بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں نے کچھ دن پہلے نا پکوئے پٹے کی ڈیمانڈ کی تھی اور فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی اور کچھ بندوں نے ایسی ویڈیوز بھیجی تپنی کی کہ وہ پیور پکوئے تو کیا پیور پاکستانی بھی نہیں تھے لگ رہے لہذا اپ سب سے گزارش ہے کہ محتاط رہیں اور ایسے فراڈیوں سے بچیں اور تپنی کے بغیر کوئی بھی مرغا نہ لے ۔میں اس کا نام شو نہیں کروں گا اور امید کرتا ہوں کہ وہ بات کو سمجھ گیا ہوگا ۔