Dr.Muhammad Ashraf

Dr.Muhammad Ashraf Animal Diseases and Treatment
Animal information
Dairy and cattle farming
03452626742

02/12/2023

الحمد اللہ
بھینس کا بڑا آپریشن(C-Section)
اس بھینس نے 5 سے 6 دن پہلے بچہ دینا تھا پر رہم کا منہ نہ کھولنے کی وجہ سے بھینس بچہ نہ دے سکی۔ اور بچہ اندر ہی مر گیا
بڑے آپریشن سے مرہ ہوا بچہ نکالا
آپریشن کو30دن ہوگئے ہیں ماشا اللہ بھینس بلکل نارمل پوزیشن میں ہے

15/11/2023

M P D/شرنیل

یہ نیلی وہیل کا دل، جس کا وزن 1,300 پونڈ (590 کلوگرام) سے زیادہ ہو سکتا ہے، جوایک چھوٹی کار کےسائزکا ہوتا  ہے۔ یہ دل بہت...
01/11/2023

یہ نیلی وہیل کا دل، جس کا وزن 1,300 پونڈ (590 کلوگرام) سے زیادہ ہو سکتا ہے، جوایک چھوٹی کار کےسائزکا ہوتا ہے۔ یہ دل بہت بڑا ہوتا ہے 8 سے 10 بار فی منٹ دھڑکتا ہے، اوراسکی دھڑکن 2 میل (3.2 کلومیٹر) سے زیادہ دور سے سنی جا سکتی ہے۔ ان کی شریانیں اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ ایک مکمل بالغ انسان اسمیں تیر سکتا ہے۔

پیدائش کے وقت، اسکےبچے کی لمبائ 25 فٹ ہوتی ہے ( اور ایک دن میں 150 گیلن (568 لیٹر) دودھ پی جاتا ہے، جس سے روزانہ 200 پونڈ (90 کلوگرام) تک کا اضافہ ہوتا ہے۔ اس کا پہلا سال. وہ تقریباً خصوصی طور پر کرل پر کھانا کھاتے ہیں، جو کہ چھوٹے، کیکڑے جیسے غیر فقرے ہیں جو اوسطاً صرف 1 یا 2 سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ وہ ایک دن میں 4 سے 6 ٹن کرل کھاتے ہیں۔ بالغ ہونے کے ناطے، وہ لمبائی میں 110 فٹ (33 میٹر) تک بڑھ سکتے ہیں اور ان کا وزن 180 ٹن تک ہو سکتا ہے۔

انجییکشن وٹامن ad3e وٹامن A.D اور E کی کمی کو پورا کرتا ھےجانور جو سردی سے بچاتا ھےجلد چمک داربال چمک دارپٹھوں کی مضبوطی...
20/10/2023

انجییکشن وٹامن ad3e
وٹامن A.D اور E کی کمی کو پورا کرتا ھے
جانور جو سردی سے بچاتا ھے
جلد چمک دار
بال چمک دار
پٹھوں کی مضبوطی
جوڑوں کے درد کیلئے
آنکھوں کی بینائی کیلئے
ھڈیوں کی مضبوطی
اور بہت سے فوائد ہیں

PPRایک مھلک بیماری ہے جو کے ایک وائرس  سے پھیلتی ہےیہ بیماری زیادہ تر بکریوں اور بھیڑوں کو نقصان دیتی ہےعلاماتمنہ مے چھا...
18/10/2023

PPR

ایک مھلک بیماری ہے جو کے ایک وائرس سے پھیلتی ہے
یہ بیماری زیادہ تر بکریوں اور بھیڑوں کو نقصان دیتی ہے
علامات
منہ مے چھالے
تیز بخار
سانس لینے مے دشواری
ناک سے پانی کے اخراج
دست
انتوں کی سوزش
زیادہ تر 2 ماہ سے 2 سال تک کے جانوروں کو بیمار کرتا ہے
اموات 70% تک جا پونچ سکتی ہے
بیماری کا علاج :::
پانی اور نمکیات کے کمی کو دور کرنے کے لئے ORS پانی مے ملا کر دیں
انجکشن pps-la
انجکشن کیٹوجیکٹ
انجکشن سائینوکوب
لگائیں تین چار دن دست کے سکور ایکس سیرپ 20mlپلائیں
جنشن وائلٹ +گلسرین مکس کرکے منہ کے اندر اور باہر لگائیں
بیماری سے پہلے
ویکسیں 100mlنارمل۔سلائن میں مکس کرکے 1mlزیرجلد لگائیں

24/09/2023

C section in goat recovery

جانوروں کو ہیٹ میں لانےکے لیے یہ سب سے basic پروٹوکول ہے۔ یہ پروٹوکول ان وچھیوں جن کا وزن، قد، اور عمر پوری ہو یا وہ گائ...
16/09/2023

جانوروں کو ہیٹ میں لانےکے لیے یہ سب سے basic پروٹوکول ہے۔ یہ پروٹوکول ان وچھیوں جن کا وزن، قد، اور عمر پوری ہو یا وہ گائیں جن کو بچہ دیئے ہوئے 60۔45 دن ہو گئے ہوں ان کو لگایا جاتا ہے۔

اس پروٹوکول میں PG کا انجکشن استعمال کیا جاتا ہے۔ مارکیٹ میں PG مختلف نام جیسے cyclomate، dalmazine, prostinol , estrumate ناموں سے دستیاب ہے-

اس پروٹوکول میں پہلے دن جانور کو 2ml PG لگایا جاتا ہے۔ اگر Pg کے result پے شک ہو تو 4ml استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن سب سے بہتر یہ ہے کہ 24 گھنٹے کے وقفے سے 2 ml دو دفعہ لگا لیں۔ انجکشن لگانے کے 4-2 دن کے اندر جو جانور ہیٹ میں آ جائیں ان کو AI کر دیں۔

جو جانور ہیٹ میں نہ آئیں انہیں پہلے انجکشن کے 11 دن بعد اوپر والا عمل یعنی PG انجکشن لگائیں۔ ان میں سے بھی جو ہیٹ میں آ جائیں ان کی بھی AI کر دیں۔

اس سے تقریبن زیادہ تر جانور ہیٹ میں آ جاتے ہیں۔ جو اسکے بعد بھی ہیٹ میں نہ آئیں تو انہیں ڈاکٹر کو چیک کروائیں یا پھر انکا الٹراساونڈ کروائیں۔

نوٹ:
1۔ یہ پروٹوکول وچھیوں کو ہیٹ میں لانےکے لیے بہت عمدہ ہے لیکن وچھیوں کا وزن، قد اور عمر پوری ہو۔
2۔یہ پروٹوکول گائیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے لیکن زیادہ دودھ دینے والی گائیں اکثر اس پروٹوکول پے ہیٹ پے نہیں آتیں۔
3۔ اور ایسے جانور جن کی خوراک اچھی نہیں اور منرل وائٹامنز کی کمی کا شکار ہیں ان میں بھی یہ پروٹوکول کامیاب نہیں ہوتا۔

09/09/2023

Eye cancer in Buffalo

عمومی بیماری........ بچہ دانی کا باہر آجانا۔۔۔۔۔۔! ویجائیل اینڈ یوٹرائن پرولیپس۔۔۔۔!وجوحات وعلامات  ، احتیاطی تدابیر اور...
08/09/2023

عمومی بیماری........ بچہ دانی کا باہر آجانا۔۔۔۔۔۔!
ویجائیل اینڈ یوٹرائن پرولیپس۔۔۔۔!

وجوحات وعلامات ، احتیاطی تدابیر اور علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

یہ مرض حاملہ گائیوں اور بھینسوں میں پیدائش کے قریبی دنوں یا پیدائش کے بعد لاحق ہوتا ہے بچے کی پیدائش سے قبل عمومی طور پر مہبلی اخراج یعنی ویجائیل پرولیپس ہوتا ہے۔وضع حمل سے قبل ویجائیل پرولیپس عام طور پر عمومی نوعیت کا ہوتا ہے اور اکثر اوقات جانور کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ یوٹرائن پرولیپس واضح حمل کے بعد ہوتا ہے۔اس مرض میں یوٹرس الٹ کر ویجائنہ کے راستے سے باہر آجاتی ہے۔اور سروکس کے سکڑ جانے کی وجہ سے اس کا واپسی اپنی جگہ پر جانا مشکل ہو جاتا ہے۔یوٹرس کے اندرونی طرف موجود پلسیسنٹومز میں بلیڈنگ بھی ہوتی ہے۔

علامات۔۔۔۔!

وقوع پذیری کے لحاظ سے یہ مرض دو قسم کا ہوتا ہے پہلی قسم پیدائش سے پہلے اور دوسری قسم پیدائش کے بعد واقع ہوتی ہے۔اس مرض میں مبتلا جانور چارہ کھانے کے بعد جب بیٹھتا ہے تو معدہ کے دباؤ کی وجہ سے ویجاہنہ کا کچھ حصہ باہر نکل آتا ہے۔ویجائیل پولیس میں مبتلا جانور کے کھڑا ہونے پر باہر نکلے ہوئے حصے پر رگڑ لگنے سے یا کسی جانور کے کاٹنے کی وجہ سے زخم ہو جاتا ہے۔جسم سے باہر نکلے ہوئے حصے پر گوبر یا کوئی گندی چیز لگنے کی وجہ سے انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔اکثر مادہ بار بار زور لگاتی ہیں جس سے جسمانی کمزوری واقع ہوجاتی ہے اور جانور کا کھانا پینا کم ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات یوٹرہن پرولیپس انتڑیاں اور مثانہ بھی یوٹرس کے اندر سے باہر آجاتی ہیں۔ اس قسم کےپرولیپس میں جانور کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ یوٹرس کے الٹ کے برا جانے کی وجہ سے جانور کو درد محسوس ہوتا ہے۔جانور گھبراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔نبض اور سانس کی رفتار میں تنگی اور تیزی آجاتی ہے۔بعض اوقات خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانور اپنے حواس کھو بیٹھتا ہے۔

وجوہات۔۔۔۔۔۔۔!

یہ بیماری اکثر حمل کے آخری تین ماہ میں زیادہ تر واقع ہوتی ہے۔غیر حاملہ جانوروں میں یہ بیماری کم دیکھی گئی ہے۔ یہ بیماری گوشت والے جانوروں کو نسبتاً دودھ والے جانوروں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔وہ جانور جو ایک ہی جگہ پر زیادہ دیر تک بند رہے ان میں یہ بیماری زیادہ دیکھی گئی ہے۔کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ بیماری موروثی ہے۔اس مرض کی بڑی وجہ جانوروں کوچارے کے طور پر کھیلائی جانے والی برسیم بھی ہے۔کیونکہ برسیم کے پھولوں میں ایسٹروجن ہارمونز بڑی مقدار میں ہوتا ہے۔جو پرولیپس کا باعث بنتا ہے۔ چارے کی قلت کی وجہ سے جانور کو بوسہ یا دیگر خشک چارے کھلائے جانے سے جانور قبض کا شکار ہو جاتا ہے۔قبض کی وجہ سے جانور کو گوبر کرتے وقت زور لگانا پڑتا ہے۔جو بیماری کا باعث بنتا ہے بعد کسان اپنے جانور کو خشک روٹی کے ٹکڑے چھان بورہ اور مکی خوراک میں دیتے ہیں ایسی خوراک کو برسات کے موسم میں بہت جلد فنگس یعنی کے الی لگ جاتی ہے الی لگی خوراک میں کیمیائی عوامل سے ایسٹروجن ہارمونز بڑی مقدار میں تشکیل پاتا ہے۔جو بیماری کا سبب بنتا ہے کیلشیم کی کمی کا باعث بچہ دانی کے مسلز اپنی حرکات کمزور کردیتے ہیں یا پھر ختم کردیتے ہیں اس سے جانور پرولیپس کا شکار ہو جاتا ہے۔

احتیاطی تدابیر۔۔ِ۔۔۔!

1: حاملہ جانوروں کو پھولدار برسیم اور الی لگی خوراک سے بچائیں۔
2: جانوروں کو قبض ہونے سے بچائیں۔
3: حاملہ جانور کی خوراک میں کیلشیم اور فاسفورس کی مناسب مقدار شامل کی جائے۔
4: حاملہ جانور کوباندھنےکی جگہ ایسے ہو کہ پچھلی ٹانگیں اگلی ٹانگوں کی نسبت ھوں۔
5: جانور کی خوراک میں نمکیاتی آمیزہ شامل کریں۔

علاج۔۔۔۔۔۔۔!

باہر نکلے حصے کو اچھی طرح سے پانی سے صاف کر کے گیلے تولیے یا کپڑے سے ڈھانپ لیں۔ وٹنری ڈاکٹر کےپہنچنے سے پہلے جانتی ہوئی یوٹرس کو نیم گرم پانی کا سپرے کرتے رہیں۔تاکے یوٹرس سخت ہونے سے بچی رہے اگر جانور پرولیپس کے ساتھ اچانک کھڑا ہو جائے تو پرولیپس کی ہوئی یوٹرس کو کسی چیز سے سہارا دیں۔تاکہ خون کی گردش قائم رہے اور اضلاع کے پھٹنے کا احتمال نہ رہے۔کوشش کریں کے جانور کی ٹانگوں کی جگہ اونچی رہے۔اور مو کی طرف کی جگہ نیچے رہے۔باہر نکلے عذاب کو پانچ فیصد پھٹکڑی ملے نیم گرم پانی کے محلول سے دھویا جائے باہر نکلے اضلاع کے جراثیم کش کریم لگائیں۔کمزوری کی وجہ سے بیٹھے جانور کو کیلشیم گلوکوز اور فاسفورس کے مرکبات و غیرہ لگاءیں۔تاکہ جانوروں میں خاطر خوا طاقت آجاۓ فوری طور پر کسی بسمل ڈاکٹر سے رابطہ کریں تھا کہ پرولیپس کی ہوئی یوٹرس کو اندر کیا جائے۔

مزید عمومی بیماریوں کی پوسٹ کے لیے گروپ میں سے ٹیچ رہیں۔ براہ مہربانی پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ اور فارمر حضرات کی بھی مدد ہو سکے۔صدقہ جاریہ۔

نوٹ: تمام ادویات کی مقدار عموماً ادوایات پر درج ہوتی ہے یا ویٹرنری سٹور یا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔کمنٹس میں مقدار بتانا مناسب نہیں ہوتا اس کی وجہ کے جانور کی عمر اور حالت دیکھی جاتی ہے لٰہذا براۓ مہربانی مقدار سے متعلق سوالات پرعمل نہ کریں۔کہیں آپ کے جانوروں کو نقصان نہ ہو جاہے۔

اللہ آپ کو اور آپ کے جانوروں کو سلامت رکھے۔

07/09/2023

جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت:-

نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ سے بھرپور ایک ایسا ٹانک ہے جس میں جانوروں کیلیے بہت زیادہ فائدے پنہاں ہیں۔ اس کے ساتھ جانور کی صحت کیلیے کچھ اور لازمی منرلز جیسے کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس،سیلینیم،آئرن اور زنک کی بھی نمک میں موجودگی اسکی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
دودھ دینے والے جانوروں کو روزانہ دودھ بنانے کیلیے نمک کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود سوڈیم اور کلورائیڈ جانور کے جسم میں دودھ بنانے کے عمل کے دوران نمک کی ضرورت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ دینے والے جانوروں اور کٹڑوں بچھڑوں میں نمک سے حاصل ہونے والی کیلشیم کی ایک خاص اہمیت ہے جو کی مظبوط ہڈیوں اور دانتوں کی بہتر نشونما کیلیے انتہائی ضروری ہونے کے علاوہ ہارٹ بیٹ کو نارمل رکھنے، خون کو جمنے سے بچانے، مسلز کی حرکت اور جانور کے اعصابی اور دماغی نظام کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوڈیم جانور کے PH کو کنٹرول کرتا ہے اور کلورائیڈ نظام انہظام کو کنٹرول کرنے کے ساتھ خون میں موجود تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

نمک کی کمی کے نقصانات:-
بظاہر عام اور سستی سی لگنے والی اس نعمت کو اگر اہمیت نا دی جائے اور جانور کی خوراک کا لازمی حصہ نا بنایا جائے تو اس کے بہت سے نقصانات اور مسائل جنم لیتے ہیں۔
1۔ دودھ کی پیداور میں نمایاں کمی۔
2۔ بھوک کا کم ہوجانا۔
3۔ وزن کا نہ بڑھنا۔
4۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ملک فیور کا خطرہ پیدا ہونا۔
5۔ چھوٹے کٹڑوں اور بچھڑوں کا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے نشونما نا پانا اور پولیو کا شکار ہوجانا۔
6۔ نمک کی کمی جسم میں شدید پانی کی کمی کا بھی باعث بن جاتی ہے جس وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
7۔ جانور کاغیر ضروری چیزوں جیسے مٹی، کپڑوں رسی وغیرہ کا کھانا (pica) کا شکار ہوجانا۔ اس کے علاوہ polyuria یا بار بار پشاب کرنا بھی نمک کی کمی کی ایک نشانی ہے۔
8۔ جانور کا اپنا پیشاب پینا بھی جانور میں نمک کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
9۔ بعض اوقات جانور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتا ہے جسکی وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کا ہونا ہے نمک کی موجودگی اس مسئلے کی روک تھام اور بچائو میں اہمیت کی حامل ہے۔

نمک کے فوائد:-
1۔ دودھ کی پیداور میں قابل قدر اضافہ۔
2۔ اپھارے سے محفوظ رہنا۔
3۔ جانور کے کھروں اور سینگوں کا مظبوط ہونا۔
4۔ فرٹیلیٹی میں اضافہ۔
5۔ ہیٹ سائیکل کا صحیح رہنا جس سے جانور میں وقت پر بچہ جننے کی صلاحیت کا پیدا ہونا۔
6۔ خوراک کا اچھی طرح ہضم ہو کر جسم کا حصہ بننا۔ وغیرہ

پاکستان کے ہر علاقے سے ملنے والے نمک کے پتھر کی ہر وقت کھرلی یا جانوروں کے سامنے موجودگی نا صرف فارمر کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ کر سکتی ہے بلکہ فارمر کو دوائیوں اور علاج پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے قابل قدر اضافہ آمدن میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

07/09/2023
06/09/2023

بکری میں ہرنیا کاعلاج Abdominal Herina in goat

05/09/2023

Treatment of animal wounds

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923452626742

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Muhammad Ashraf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr.Muhammad Ashraf:

Videos

Share

Category