17/07/2021
حالیہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت تو کم ہوا ہے لیکن ہوا میں نمی اور حبس بڑھ چکا ہے
جانور اور انسان خشک گرمی کو تو کسی طرح برداشت کرلیتے ہیں لیکن حبس والی گرمی خشک گرمی سے زیادہ ناقابل برداشت ہوتی ہے
آجکل کی شدید گرمی اور حبس کے موسم میں جانوروں کی خوراک میں ألی، پھپھوندی یا فنگس کا بہت خیال رکھیں۔ روٹیوں میں آپ خود دیکھتے ہیں کہ اگلے دن ہی پھپھوندی لگ جاتی ہے۔ پھپھوندی کے انڈے یا سپور spore آنکھ سے نظر نہیں آتے، جب ہم انکو دیکھ سکتے ہیں کہ خوراک پر پھپھوندی لگی ہے تو ان کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہوتی ہے اور زہر بن چکا ہوتا ہے
Myco پھپھوندی
toxin زہر
Mycotoxin
جانور کا یکدم خوراک کھانا چھوڑ دینا، وائی بادی، زہرباد، ساڑو میسٹائٹس اور تولیدی مسائل چند ایک مسئلے ہیں جو فنگس لگی خوراک سے پیدا ہوتے ہیں
اوپر والے مسائل دوبارہ پڑھ لیں، حقیقت میں ایسا ہی ہے
یقین کریں پھپھوندی لگی خوراک بیماریوں کا گڑھ ہے جو دوسری مزید بیماریوں کی وجہ بنتی ہے
اگست ستمبر میں جانور پہلے ہی گرمی اور حبس سے دباؤ کا شکار ہوتا ہے، لہذا پھپھوندی لگی خوراک سے جانور کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں۔ ان دنوں میں جانور کی قوت برداشت اور قوت مدافعت پہلے ہی بہت کم ہوتی ہے، ساون بھادوں کا موسم جانوروں کے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
جن چیزوں کا جانور عام حالات اور موسم میں آسانی سے مقابلہ کر لیتا ہے وہی چھوٹی چھوٹی چیزیں جانور کو ان گرمی اور حبس کے دنوں میں بیمار کر سکتی ہیں
اور بات جانور کی خوراک کی ہو رہی ہے، چاہے ونڈا ہو توڑی، ہئے سائیلج، کھل، روٹیاں یا کچھ بھی خوراک ہو لیکن پھپھوندی نہ لگی ہو اور خوراک کا اپنا اصلی رنگ تبدیل نہ ہوگیا ہو
اگر آپ خود پھپھوندی لگی روٹی نہیں کھا سکتے تو جانور میں کوئی ایسی مشینری نہیں لگی ہوئی ہے جو اس زہر کو کم کر سکے
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خوراک، روٹیوں کو چند گھنٹے بھگو کر استعمال کرلیں تو کوئی مسئلہ نہیں
کچھ سمجھتے ہیں کہ دھوپ میں خشک کرکے استمعال کرسکتے
سائنس اس بات کو نہیں مانتی، کیونکہ زہر پہلے ہی بن چکا ہوتا ہے۔ یہ زہر جانور بزریعہ خوراک کھا کر دودھ میں بھی خارج کرتا ہے اور ایسا دودھ ابالنے کے باوجود انسان میں جگر کا کینسر کا باعث بنتا ہے
حبس والی گرمی کے دنوں میں جانوروں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور پھپھوندی والی خوراک ہرگز ہرگز جانوروں کو نہ دیں
یہی احتیاط ہے اور احتیاط ہی علاج ہے !!!
پوسٹ کی تصویروں میں موجود Mycotoxin پھپھوندی کے زہروں کے نام کو گوگل Google کرکے جانوروں اور انسانوں پر اس کے مضر اثرات پر آپ خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔ پھپھوندی لگی خوراک Mycotoxins
صرف ہمارا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس مسئلہ کو سمجھ نہیں رہے
تحریر: Ayesha Zahoor
پوسٹ کو شئیر کردیں، شئیر کرنا میرے لئے ابھی ممکن نہیں، اور پوسٹ کو شیئر کرنے میں زیادہ وقت لگتا تھا
وقت کی کمی کی وجہ سے آج 70 دنوں بعد پوسٹ کی ہے
دعاؤں میں یاد رکھیں، انشاء اللہ پوسٹوں کا سلسلہ اب تواتر سے جاری گا