Jhang veterinary medical store

Jhang veterinary medical store Veterinary medicine, pet food and accessories, vanda
(2)

Contact Dr nasir shb 0333 8910331
11/06/2023

Contact Dr nasir shb 0333 8910331

Cat litter
30/05/2023

Cat litter

21/05/2023

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا

پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دودھ دینے والی بھینس کو شدید گرمی کے دنوں میں 130 لیٹر سے بھی زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے

جبکہ ایک بڑی جسامت کی دودھیل گائے کو 110 لیٹر سے زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں، زیادہ دودھ، بڑی جسامت اور زیادہ خوراک کھانے والے جانور اس سے بھی زیادہ پانی پیتے ہیں

پانی کی مقدار جانور کی عمر، جانور کے وزن، خشک مادہ/خوراک کی مقدار، جسمانی حالت، دودھ کی پیداوار اور گرمی کی شدت پر منحصر ہے۔ انہی عوامل کی بنیاد پر اگر جانور کھلا رہے یعنی بندھا ہوا نہ ہو تو اپنی مرضی اور جسمانی ضروریات کے مطابق 24 گھنٹے میں 7 سے 12 دفعہ، جی ہاں، 7 سے 12 بار پانی پیتا ہے۔ (دن میں تین، چار 3-4 بار نہیں!!!)

یاد رکھیں پانی کی Quality اور Quantity یعنی معیار اور مقدار دونوں ضروری ہیں

اکثر ہم مقدار اور معیار دونوں کو بھول جاتے ہیں۔ پانی میں آئرن زیادہ نہ ہو یا پانی سے زنگ آلود بدبو نہ ائے، زیادہ آئرن کی موجودگی میں سیلینیم، کاپر اور زنک جسم کو قابل استعمال کم ہوتے ہیں، اور یہ تینوں عناصر جانور کے تولیدی نظام میں سب سے اہم ہیں۔ یہ تو صرف ایک آئرن کی بات ہے اور بہت سے ایسے اجزاء ہیں جو پانی کی کوالٹی/معیار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جانور کو متاثر کرتے ہیں۔
جانور کی پانی کی کھرلی دھوپ میں نہ ہو، اس پر کوئی سایہ ضرور بنائیں، کھرلی میں کائی (algae) بلکل نہ ہو۔ ہفتے میں کم از کم دو بار پانی کی کھرلی خالی کرکے، برش/سخت جھاڑو سے صفائی کریں اور ہر بار کھرلی میں چونا کریں۔ خوراک میں پھپھوندی اور پانی میں کائی موجود ہے تو مسائل آپ کے فارم سے کبھی ختم نہیں ہونگے
پانی کی کھرلی میں اتنی مقدار میں چونا بھی ڈال سکتے ہیں کہ چونا کی پتلی سی تہہ پانی کی کھرلی میں بنی رہے

جانور کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جانوروں کو باڑے میں کھلا رکھیں اور صاف، تازہ اور کسی بھی قسم کی بدبو سے پاک پانی ہر وقت جانوروں کے سامنے موجود رہے
جانور کھلے رہیں گے تو اپنی مرضی اور ضروت کے مطابق پانی پیتے رہیں گے

کم از کم گرمیوں میں جانور پر پانی کی پابندی نہ لگائیں، اپنی مرضی سے پینے دیں، جانور کو کھلا رکھیں

گرمیوں میں تازہ ٹھنڈا پانی جانور کے جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے اور جانور کو گرمی کم لگتی ہے۔
جانور کو تازہ اور گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پسند ہے، گائے کو خاص طور پر گرمیوں میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گرم پانی پسند نہیں۔ جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جائے گا گائے پانی کم پیئے گی۔ سردیوں میں جانور کو نیم گرم پانی پسند ہے۔
الحمدللہ، زیر زمین تازہ پانی دونوں موسموں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ تازہ پانی پلائیں!

پانی کی کھرلیاں زیادہ گہری نہ بنائیں، زیادہ مقدار میں پانی گرم ہوجاتا یا سردیوں میں ٹھنڈا ہوجاتا ہے، اس کوشش کریں کہ تازہ پانی وقتاً فوقتاً جانور کو کھرلی میں ملتا رہے

پانی کی کھرلیوں کے قریب پھسلن والا کیچڑ نہ ہو، گبھن جانور ایسی جگہوں پر جانے سے ڈرتے ہیں اور مجبوری کی پیاس میں ہی جائے گا، اس لیے پانی کم پئے گا

جانور کے جسم میں پانی کی کمی سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے۔ جسم کا 70-80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اور دودھ %87 فیصد پانی مشتمل ہے۔

جانور کے معدہ/اوجھڑی میں مسلسل تیزابی مادے بنتے رہتے ہیں، جانور جگالی کرکے اور بار بار پانی پی کر اس تیزابیت کو کم کرتا رہتا ہے

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

دوبارا پڑھ لیں

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

پانی کی کمی سے جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادے پیشاب ،گوبر اور پسینے کی شکل میں جسم سے کم خارج ہوتے ہیں۔ اس سے جانور کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔

تازہ اور صاف پانی 24 گھنٹے جانور کو میسر ہو

09/04/2023

تھنوں کے مسائل:-
ساڑو یا سوزشِ حیوانہ کیا ہے ؟
*ساڑو یا سوزش حیوانہ کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ ڈیری فارمرز کے لیے سب سے بڑا معاشی نقصان ہے تو غلط نہ ہوگا۔
*⦁ایک اندازے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک جانور ساڑو کا شکار ہوتا ہے
*⦁دنیا بھر میں ساڑو کا خطرہ جانور کو پورا سال لاحق رہتا ہے
*⦁ ساڑو سے مکمل بچاؤ
*اگرچہ مشکل ضرور ہے، مگر باقاعدگی سے ہر چوائی کے وقت پری ملکنگ ٹیٹ ڈپنگ اور پوسٹ ملکنگ ٹیٹ ڈپنگ کا عمل دہرایا جائے تو ساڑو کے خطرات کو % 80 تک کم کیا جا سکتا ہے۔
*⦁ پوشیدہ ساڑو کو بروقت سے کنٹرول کریں، اس سے پہلے کہ یہ ظاہری ساڑو کی شکل اختیار کر ے، اس کے لیے ضروری ہے کہ مستقل* *بنیادوںپرکیلیفورنیا میسٹائٹس ٹیسٹ باقاعدگی سے کئے جائیں
*ساڑو یا سوزش حیوانہ دراصل مویشی کے تھن کی سوزش ہے، جس کے نتیجے میں دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ یہ ممکنہ طور پر حیوانہ کا انفیکشن ہے، جو* *دنیائے ڈیری میں بہت عام ہے۔
*ساڑو کی عموماً دو قسمیں ہیں:
*⦁ ظاہری ساڑو
*⦁ پوشیدہ ساڑو
*ظاہری ساڑو کی صورت میں حیوانہ/تھن پر سوجن یا حیوانہ گرم ہو جاتا ہے،
*حیوانہ اپنی اصل شکل سے کئی گنا بڑا ہو جاتا ہے۔
*حیوانہ چھونے سے جانور کو درد محسوس ہوتاہے اور جانور کو بخار ہوجاتا ہے۔
*دودھ میں پیپ، خون اور چھیچھڑے یا چھیڈیاں نمایاں ہو تی ہیں۔
*پوشیدہ ساڑو کی علامات بھی پوشیدہ ہوتی ہیں اور یہ تھن میں ناڑ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
*اس کے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ مستقل بنیادوں پرکیلیفورنیا ماسٹائٹس ٹیسٹ کیے جائیں
*اس کے علاوہ دودھ میں سومیٹک سیلز خلیات کی تعداد مقررہ حد سے زیادہ ہونا اور دودھ کا ذائقہ نمکین ہونا بھی پوشیدہ ساڑو کی علامت ہے۔

*وجوہات*
*جانوروں میں ساڑو کا سبب مختلف اقسام کے مائیکرو آرگنزم ہیں، جن میں مائکوپلازما، فنگس اور بیکٹیریاشامل ہے، جن کو مزید تفصیلا بیان کیا جا رہا ہے۔
*وہ بیکٹیریل انفیکشن یا نباتاتی جراثیم جو ساڑو کا سبب بنتے ہیں، ان میں
⦁ پاسچریلا ملٹوسیڈا
⦁ سٹفیلوکوکس آریس
⦁ اسٹرپٹوکوکس زویپدمکس
⦁اسٹرپٹوکوکس ایگالیکشیا
⦁ اسٹرپٹوکوکس پائیوجینس
⦁ اینٹروکوککس فیکلس
⦁مائکوبیکٹیریم بووس
⦁ کلیبسیلا نمونیا
⦁بروسیلا ابورٹس
⦁سیوڈموناس پیوکینیئس
⦁ایکولائی

*⦁ لیپٹوسپیرا پومونا
*شامل ہیں
*مختلف اقسام کی پھپھوندی یا فنگس مثلاً اسپرگلس فمی گیٹس, اے میڈیولس* *کنڈیڈہ ایس پی پی, ٹریچوسپورون ایس پی پی بھی ساڑو کے ذمہ دارسمجھے جاتے ہیں
علامات
*⦁ جیسا کہ ہم نے ذکر کیا عام علامات میں تھن یا حیوانہ سرخ، سخت اور گرم محسوس ہوتا ہے۔
*⦁ چھونے پر جانور درد اور بے آرامی محسوس کرتا ہے، جانور کا جسمانی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
*⦁ متاثرہ تھن سے چوائی کرنے پر بدبو محسوس ہونا، گہرے رنگ کے مائع کا اخراج اور دودھ میں پھٹکیاں نمایاں ہوتی ہیں۔
*⦁ ساڑو کی صورت میں دودھ کی پیداوار انتہائی کم یا مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔
*⦁ دیگر علامات میں بھوک کا نہ لگنا، تھن کے درد اور سوجن کے باعث جانور کی نقل و حرکت بھی محدود ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ ڈائریا، ہاضمے کی خرابی اور آنکھوں کا دھنس جانا شامل ہے۔
*⦁ متاثرہ جانور پانی اور وزن کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے، شدید انفیکشن کی کی صورت میں جانور کے متاثرہ تھن سے پیپ یا پس بننے لگ جاتی ہے، ساڑو کی اس شدید صورت کو ”انگیاری” کہا جاتا ہے۔ساڑو انفیکشن شدید ہونے کے نتیجے میں ٹاکسیمیایا بیکٹیریاکی شکل اختیار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں جانور کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
*⦁ اگر کسی جانور میں یہ علامات ظاہر ہوں تو اسکے تھنوں اورحیوانہ کی سطح پر برف کی ٹکور کریں، ایسا کرنے سے سوجن اور درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔
*⦁ متاثرہ تھن سے دن میں تین مرتبہ چوائی کریں اور مکمل طور پر خالی کر دیں۔
*⦁ متاثرہ جانور کا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اور ہدایات کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کا کورس کروائیں۔
*درج ذیل چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے جانور کو کافی حد تک ساڑو کے حملے سے بچایا جا سکتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
*⦁ تمام احتیاطی تدابیر میں کیلیفورنیا ماسٹائٹس ٹیسٹ سرفہرست ہے، اسکی کٹ بازار میں با آسانی دستیاب ہے۔بعض فارمر حضرات اس ٹیسٹ کو سرف ملے پانی سے سر انجام دیتے ہیں مگر ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق صحیح جانچ کے لیے بازار سے دستیاب تیار شدہ محلول لیا جائے۔
*⦁ جانور کو بیٹھنے کے لیے صاف، خشک اور مناسب جگہ فراہم کریں۔
*⦁ یقینی بنائیے کہ چوائی سے قبل تھن مکمل طور پر صاف اور خشک ہوں۔
*⦁ چوائی کا درست طریقہ اپنائیں، انگوٹھا موڑ کر چوائی کے طریقے سے گریز کریں۔
*⦁ جانور کے تھن میں کسی بھی قسم کی کوئی نوکدار شے داخل کرنے سے گریز کریں۔
*⦁ چوائی کے بعد یقین دہانی کر لیں کہ دودھ تھنوں میں باقی نہ رہے۔
*⦁ یقینی بنائیں کہ چوائی کرنے والے کے ہاتھ صاف اور دھلے ہوے ہوں، ہاتھ میں کوئی انگوٹھی یا چھلہ نہ ہو اور ناخن کٹے ہوئے ہوں۔
*⦁ چوائی سے قبل اور بعد میں ٹیٹ ڈپنگ لازمی کریں۔
*⦁ چوائی کے فوری بعد جانور کو چارہ کھلائیں تاکہ وہ بیٹھنے نہ پائے، چونکہ تھن کے منہ چوائی کے بعد کھلے ہوتے ہیں، اسطرح کرنے سے ماحولیاتی جراثیم تھن میں داخل نہ ہو ں، جانور کو کم از کم آدھا گھنٹہ کھڑا رکھیں۔
*⦁ منہ کھر کی بیماری میں ساڑو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہذا اس کو نظرانداز نہ کریں۔
*⦁ چوائی کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ متاثرہ جانور کا دودھ آخر میں لیا جائے تاکہ انسانی ہاتھوں سے انفیکشن ٹرانسفر نہ ہو۔
*⦁ ساڑو زدہ دودھ میں پانچ فیصد فینول کا مرکب شامل کر کے احتیاط کے ساتھ ضائع کر دیں۔
*⦁ جانور میں غیر متوازن خوراک، نمکیات یا حیاتین کی کمی بھی ساڑو کا سبب بنتی ہے۔ جانور کو کبھی بھی خراب یا پھپھوندی لگی ہوئی خوراک نہ کھلائیں۔
*ساڑو سے بچاؤ کے لیے بہت ضروری ہے کہ صفائی کا *خاص خیال رکھا جائے، نہ صرف جانور بلکہ جانور کا خیال کرنے والے افراد اور اردگرد کا ماحول بھی صاف ہو، ورنہ کئی طرح کے جراثیم حملہ آور ہونے کو تیار ہوتے ہیں، مثلاً
*⦁ ماحولیاتی جراثیم: یہ اردگرد کی چیزوں پر ہو سکتے ہیں، مثلاً گوبر، کیچڑ اور پرالی وغیرہ، یہ جراثیم تھن کے سوراخوں سے داخل ہو کر ساڑو کا خطرہ بنتے ہیں۔
*⦁ موقع پرست جراثیم: عام طور پر اگر چوائی کرنے والے کے ہاتھ صاف نہ ہو تو بیماری لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
*⦁ چھونے والے جراثیم: اگر کسی بھی وجہ سے تھن پر کوئی کٹ یا زخم لگا ہو، تو جراثیم تھن میں داخل ہو سکتے ہیں۔
*⦁ اس کے علاوہ جانور کو پہنچنے والا کوئی بھی جسمانی نقصان یا صدمہ بھی ساڑو کا سبب بنتا ہے۔
*⦁ فارم کی روزانہ دھلائی اور صفائی کے دوران جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال سے ماحولیاتی جراثیم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

*چند اہم نکات
*⦁ ” ایم ایس ڈی ویٹرنری دستی” کے مطابق تندرست جانور کے دودھ میں* *سومیٹک سیلز خلیات کی تعدادہوتی ہے۔اگر مویشی میں یہ تعداد مقررہ حد سے تجاوز کر رہی ہوں، تو یہ انفیکشن کی صورت ہو سکتی ہے۔

*⦁ اگرچہ ساڑو کی جانچ کا درست نتیجہ بازار سے دستیاب تیار شدہ محلول سے ہی حاصل ہوتا ہے، مگر اس کو فوری جانچ کے لیے دیسی طریقہ بھی بیان کیا جا رہا ہے، اس کے لیے چند اشیاء کی ضرورت ہوگی،
*⦁ تیس گرام سرف پاوڈر
*⦁ ایک لیٹر پانی
*اس عمل کے لیے سب سے پہلے سرف کو پانی میں اچھی طرح حل کرلیں، جانور کے کسی ایک تھن سے تھوڑی سی مقدار میں دودھ نکالیں اور برابر مقدار میں سرف ملا پانی شامل کریں، اس کو اچھی طرح ہلائیں، اگر دودھ کی رنگت اور شکل میں تبدیلی نمایاں ہو تو یہ ساڑو کی علامت ہے ، مزید یقینی بنانے کے لیے دودھ کو صاف اور کچی زمین پر ڈالیں، اگرچھیڈیاں نظر آئیں تو یہ ساڑو کی علامت ہے ، اسی طرح ہر تھن سے الگ الگ صاف پیالی دودھ میں جانچ کریں
⦁ مندرجہ بالا بیان کیے گئے وائرس کے علاوہ بہت سے ایسے ہیں، جو ساڑو کی بیماری کادوسرا سبب بن سکتے ہیں
اپنے جانور کی صحت اور خوراک کا خیال رکھیں، کیونکہ صحتمند جانور سے صحتمند معاشرo.

Cat food
21/02/2023

Cat food

15/02/2023

انسانوں یا جانوروں میں کسی بھی خوراکی عنصر کی کمی دو طرح سے ہوسکتی ہے
ایک تو جانور کی خوراک میں اس چیز کی کمی ہو یا پھر جانور کے جسم سے اس کا اخراج زیادہ ہو

مثلاً کیلشیئم فاسفورس میگنیشیئم دودھ میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے
جانور جب زیادہ دودھ دے گا تو یہ چیزیں جانور کو زیادہ مقدار میں چاہیے

ایک تیسری طرح سے بھی کمی ہوتی ہے جس میں کچھ عناصر ایک دوسرے سے ری ایکشن کرتے ہیں

کیلشیئم اور فاسفورس کے بعد میگنیشیئم ایسا منرل/ معدنیات/نمکیات ہے جس کی جانور کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے

میگنیشیئم جانداروں کے بہت سے اینزائیمز کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے. یہ فاسفورس، کیلشیئم کے ساتھ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے
اور پٹھوں اور اعصابی نظام کی کارکردگی کو بہتر رکھتا ہے

اوسط سا دودھ دینے والے جانور کی میگنیشیم اس کے چارہ اور خوراک سے پوری ہوجاتی ہے

لیکن جب چارہ تیزی سے بڑھوتری کر رہا ہو تو اس میں میگنیشیم کم مقدار میں ہوتا ہے اور خاص طور پر سردیوں میں لیکن اتنا بھی کم نہیں ہوتا کہ جانور کو میگنیشیم کی کمی سے کوئی مسئلہ ہو جائے

جب چارہ تیزی سے بڑھوتری کر رہا ہوتا ہے تو اس وقت چارہ میں پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے، جو کہ اچھی بات ہے کیوں کہ پوٹاشیئم بھی بہت ضروری منرل ہے
لیکن یہ زیادہ پوٹاشیم چارہ میں پہلے سے کم مقدار میں موجود میگنیشیم کو معدہ میں جا کر میگنیشیم کی دستیابی کو کم کر دیتا ہے

یہ ایک قدرتی عمل ہے, اور اکثر ہمارے ہاں یہاں تک کوئی مسئلہ نہیں ہوتا

اب چارہ کے لیے ہم لوگ سمجھتے ہیں کہہ کھاد صرف ایک ہی ہے وہ ہے یوریا، زیادہ نائٹروجنی کھاد بھی میگنیشیم کی مزید کمی کا باعث بنتی ہیں، لہٰذا نائٹروجن اتنی ہی دیں جتنی ضرورت ہو
اب اس صورت میں میگنیشیم اچھی خاصی کم ہو سکتی ہے

یہاں ایک اور سستا اور جانا پہچانا منرل سوڈیم کا اہم کردار ہوتا ہے

جب سوڈیم/عام گھریلو نمک خوراک میں مناسب مقدار میں موجود ہو تو پوٹاشیم کو میگنیشیم کی دستیابی میں گڑ بڑ کرنے سے روکتا ہے

یعنی اس میگنیشیم, پوٹاشیئم, نائٹروجن کے گھمبیر چکر کو آسانی سے روکا جا سکتا ہے وہ ہے عام نمک/سوڈیم کی جانور کو دینا, اور خاص طور بر جب جانور نے دودھ دینا شروع کر دیا ہو

جیسا کہ ہم نے اوپر پڑھا کہ میگنیشیم پٹھوں اور اعصابی نظام کے لیے ضروری ہے تو جب خون میں جب
میگنیشیم کی شدید کمی ہو جائے تو جانور کو دورے پڑتے ہیں جیسے مرگی میں ہوتا ہے ، منہ سے جھاگ آتی ہے ، جانور بہت غصہ کرتا ہے، جانور کا پورا جسم کانپتا ہے اور پاگل جانور جیسی حرکات کرتا ہے

یہاں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جانور کو ریبیز/ باؤلا پن / پاگل کتے کے کاٹنے کی بیماری ہوگئی ہے حالانکہ ایسے جانور کو کتے نے نہیں کاٹا ہوتا ہے اور علم کی کمی سے حلال جانور کئی بار مر بھی جاتا ہے یا قصائی تک پہنچ جاتا ہے

اس بیماری کو گراس ٹیٹنی کہتے ہیں ہائپو میگنیشیمیا Hypomagnesemia

ہمارے ہاں چھوٹے کسانوں کو یہ مسئلہ زیادہ تر سردیوں میں اور زیادہ تر اس جانور کو جس کا بچہ دینے کے بعد دودھ بڑھ رہا ہو اور جانور کو نمک نہ دیا جا رہا ہو آتا ہے


تحریر : AAyesha Zahoor

اسی لیے دو ماہ پہلے پوسٹ کی تھی کہ سردی ہو یا گرمی جانور کی کھرلیوں میں نمک ضرور رکھیں, صرف بچہ کی پیدائش سے بیس دن پہلے نہ دیں, باقی ہر جانور ہر وقت, تفصیل کہ کیوں ؟ انشاء اللہ اگلی پوسٹ میں

سرکاری ہسپتال سے سستا منرل مکسچر ملتا ہے ساتھ وہ بھی دیں

مارکیٹ میں نمک کے ڈھیلوں کے علاوہ ایسے بلاک بھی ملتے ہیں جن میں نمک کے ساتھ ساتھ میگنیشیئم، زنک، کوبالٹ، سیلینیم، مینگانیز، آئرن اور آئیوڈین بھی شامل ہوتے ہیں

پانچ کلو تک کا ایک نمک کا ڈھیلا یا منرل بلاک پانچ جانوروں کے لیے کافی ہوتا ہے
اچھی اور امپورٹڈ کوالٹی کا منرل بلاک آپ نیچے نمبر سے حاصل سکتے ہیں، منرل سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات آپ اسی نمبر سے خود پوچھ لیں

13/02/2023

ملک فیور 🐄


ملک فیور ایک غیر متعدی بیماری ہے جو کہ بچہ دینے کے فوراً بعد یا پھر زیادہ دودھ دینے والے جانوروں میں کیلشیم کی کمی سے ہوتی ہے۔

علامات

1_ ٹمپر پچر 100 سے نیچے آجانا۔
2_ جانور کا سر پیچھے کر کے بیٹھ جانا۔
3_ اٹھتے وقت کا نپنا اور لڑکھڑا کر چلنا۔
4 اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو جانور کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

علاج

1 کیلشیم کی بوتل (ملفون سی، کیلسیوPH) وغیرہ لگوائیں۔
2 اسٹیرائڈ ڈیکس میتھاسون کا استعمال کریں۔
3 خوراک میں DCP کا استعمال کریں۔
4 گاؤں میں جہاں ڈاکٹر موجود نا ہو ، 2 لیٹر ودھ گرم کروا کر اس میں چھے ، سات انڈے اور ایک پیالہ چینی مکس کروا کے دیں۔

کنٹرول .

1 ٹرانزیشن پیریڈ میں جانور کو متوازن خوراک دیں۔
2 جانور کی خوراک میں ڈی سی پی پی کا استعمال کریں۔ 3 بچہ دینے کے بعد جانور کی ساری بوہلی ایک وقت
میں نہ نکالیں بلکہ 4 گھنٹے کے وقفے سے ملکنگ کریں۔

07/12/2022

کاٹا(پی پی آر) بیماری کی وبا بھیڑ بکریوں میں پھیل چکی ہے۔اسکی علامات تیز بخار،کھانسی،منہ میں زخم اور موک لگنا ہیں۔
فارمر اپنے جانوروں کو جلد از جلد اچھی ویکسین لگوائیں۔

06/12/2022

بھیڑ ,بکریاں پال حضرات کیلئے بہترین پوسٹ
جگری کرم (liver fluke ):

یہ ایک بیماری ہے جوکہ جگر میں پائے جانے والے کرموں fasciola hepatica and fasciola gigantica کی وجہ سے ہوتی ہے.

علامت.
گلے کے نیچے پانی جمع ہو جاتا ہے .
اگلی ٹانگوں کے درمیان پانی جمع ہو جاتا ہے.
جانور کو موک یا رِک لگ جاتی ہے.
جانور پیٹ میں درد محسوس کرتا ہے.
بخار بھی ہو جاتا ہے.
میو کس ممبرین پیلی ہو جاتی ہے.
جانور کمزور ہو جاتا ہے.

Diagnosis

آپ اس بیماری کی پہچان لیبارٹری ٹیسٹ کروا کر لگا سکتے ہیں جانور کا گوبر لیبارٹری لے جائیں.

علاج.
Syp zanil 1ml /5kg BW
Syp Thunder 1ml /10kg BW

Best post for sheep and goat herders
Liver fluke:

It is a disease caused by the worms fasciola hepatica and fasciola gigantica found in the liver.

Symbol.
Water accumulates under the throat.
Water accumulates between the front legs.
The animal gets sick or sick.
The animal feels pain in the stomach.
Fever also occurs.
Mew's cis membranes turn yellow.
The animal becomes weak.

Diagnosis

You can identify this disease by doing a laboratory test and taking the dung of the animal to the laboratory.

Treatment.
Syp zanil 1ml /5kg BW
Syp Thunder 1ml /10kg BW

03/12/2022

حیوانے کی سوزش (Mastitis ):
حیوانے اور تھنوں کی سوزش کو مسٹاۂٹس کہتے ہیں یہ خطرناک متعدی بیماری ہے.
اسباب:
١.بیکٹیریا (80فیصد تھنوں کے مسائل بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتے ہیں)
۲.وائرس (پاکس وائرس, منہ کھر)
٣.فنگس (فنگس والی کھل, فنگس والی روٹی کے ٹکڑے)
۴.چوٹ لگنے سے
٥.منڈیوں میں دودہ زیادہ دکھانے کیلئے دیر سے دودہ نکالنے.
٦.گوالے مریض گائے کا دودہ نکالنے کے بعد صحت مند کا دودہ نکالنے سے بیماری پھیل جاتی ہے.

علامات:
علامت دو طرح کی ہوتی ہیں
١.سب کلینیکل مسٹاءٹس :
١.حیوانہ دیکھنے میں نارمل لگتا ہے
۲.دودہ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی
٣.اس میں دودہ کم ہو جاتا ہے
۴.دودہ میں سومیٹک سیلز کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو کہ خوردبین سے دیکھی جا سکتی ہے

2.کلینیکل مسٹاۂٹس:

ٹمپریچر 106F
سست
کھانا پینا چھوڑ دیا
حیوانہ سوج جاتا ہے
سرخ ہو جاتا ہے
ہاتھ لگانے پر درد محسوس کرتا ہے
گرم ہوتا ہے
دودہ میں پھٹکیاں
دودہ میں خون ہوتا ہے

تشخیص :
کیلیفورنیا مسٹاۂٹس ٹیسٹ :
اس ٹیسٹ میں کیلیفورنیا مسٹاۂٹس ریجنٹ کی دو سے تین سی سی مقدار کو اتنی ہی مقدار میں دودہ مکس کرتے ہیں اگر دودہ میں پھٹکیاں بن جائیں تو جانور کو مسٹاۂٹس ہے

وائٹ سائیڈ مسٹاۂٹس ٹیسٹ :
اس میں سوڈیم ہاۂڈرواکسائڈ کا چار فیصد محلول تیار کرتے ہیں ایک سلائڈ کے اوپر ایک قطرہ محلول کا اور ایک قطرہ دودہ کا مکس کرتے ہیں اگر جیل بن جاۓ تو ٹیسٹ مثبت ہے جانور کو مسٹائٹس ہے

سرف فیلڈ مسٹائٹس ٹیسٹ :
اس کو ہم گھر میں کر سکتے ہیں اس میں ہم گھر میں استعمال ہونے والے صرف کا تین فیصد محلول بناتے ہیں اس میں سے دو تین سی سی محلول نکال کر دو تین سی سی دودہ میں مکس کرتے ہیں اگر جیل یا پھٹکیاں بن جائیں تو جانور کو مسٹاۂٹس ہے.
اس کے علاوہ لیبارٹری میں الیسا ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں .
علاج.:
حیوانے کی برف سے ٹکور کریں گے.
انجیکشن میلوکسی کیم 20 سی سی صبح شام تین دن لگائیں
انجیکشن اموکسی ویٹ 40سی سی دن میں ایک مرتبہ تین دن.
ٹاٹری 30 گرام صبح شام دیں

تھنوں کی بیماری سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر :

دودہ گھاس کھانے سے پہلے نکالیں گھاس کھلانے کے بعد دودہ نکالنے سے تھنوں کے سوراخ کھل جاتے ہیں اور جانور گھاس کھا کر بیٹھ جاتے ہیں اور بیکٹیریا تہنوں میں داخل ہو جاتے ہیں.
بیمار جانور کا دودہ آخر میں نکالیں .
تہنوں کو خشک کر کے دودہ نکا لیں.
جانوروں کو فنگس والی روٹی کھل نہ دیں.
جانور کا دودہ صبح شام یا تین ٹائم نکالنا چاہیے اگر 24 یا 32 گھنٹے بعد نکالیں گے تو تھن خراب ہو جائیں گے.

03/12/2022

🌍🌳(Black Quarter)(چوڑے مار)🌳🌍
Blackleg is an acute, highly fatal disease of cattle and sheep caused by Clostridium chauvoei.

What is the cause of black quarter?

Black quarter (BQ) is an acute, infectious disease caused by Clostridium chauvoei - a Gram-positive, anaerobic organism. This disease is characterized by inflammation with gaseous oedema of skeletal muscle and severe toxaemia.

Causes;

Hot painful swellings of muscles of hindquarters and sometimes forequarters cause lameness, depression, high fever and death within one to two days. Animals are often just found dead. The disease is usually associated with certain areas, farms, etc.
What causes black disease in cattle?
Black disease is an acute, highly fatal disease of sheep, goats and cattle and is usually associated with a liver fluke infestation. It is caused by the bacterium Clostridium novyi.

How is black quarter transmitted?
Spread of infection

Faffa explains that the spores of the bacteria occur in soil and water – the animal, therefore, ingests it via feed and water. It can also spread to an animal's muscles through small cuts in the mouth caused by roughage and shedding of teeth.

What is black quarter treatment?

Treatment is generally unsatisfactory due to the rapid progression of the disease; however penicillin is the drug of choice for treatment. Treatment is only effective in the early stages and as a control measure.

Where is blackleg found?
Etiology of Blackleg in Animals

C chauvoei is found naturally in the intestinal tract of animals. Spores remain viable in the soil for years and are purported to be a source of infection. Outbreaks of blackleg have occurred in cattle on farms in which recent excavations have occurred, or after flooding.

03/12/2022

منہ کھر(مہاڑا):
سم دار جانوروں کی بیماری ہے جوکہ وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے اس میں دو سم والے جانور متاثر ہوتے ہیں. اس وائرس کا نام ایفتھو وائرس ہے.

اقسام:
اے, او, سی, ایشیا ون, sat. 1,sat.2,sat.3,
پاکستان میں اے, او, سی اور ایشیا ون پائی جاتی ہیں.
پھیلاؤ :
گوشت, دودہ ,سیمن, مصنوعی طریقہ نسل کشی, گوبر, پیشاب, گھاس, پانی, بالٹیوں, ملازموں, سرنج, مویشی منڈیوں.
علامات:
بخار, منہ میں چھالے, زبان پر, تالوں پر چھالے, منہ سے جھاگ, کھر میں چھالے, تھنوں پر دانے, حمل کا گرنا.

تشخیص:
Elisa, cft, pcr.
علاج:
پوٹاشیم پر میگنیٹ کے لوشن سے منہ اور کھر کو دھوئیں.
چھالوں پر سوموجیل کریم لگا سکتے ہیں.
پی پی لوشن ٹو پرسنٹ لگا سکتے ہیں.
کھر کو فینائل اور ٹی ٹی آئل سے دھوئیں گے ورنہ کھر اتر جائے گا.
بیماری سے صحت مند ھونے والے جانور کا خون دوسرے جانور کو لگاتے ہیں اس میں گائے کا گائے کو لگے گا. اس میں 50سی سی 300کلو گرام کے حساب سے لگے گا خون.
انجیکشن پین بائیو ٹک 5گرام صبح شام لگائیں.
انجیکشن میلوکسی کیم 20سی سی صبح شام لگائیں.
احتیاطی تدابیر :
جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں فروری, مارچ, اور ستمبر, اکتوبر میں.
بیمار جانوروں کو تندرست سے الگ رکھیں.
برتنوں کو پی پی لوشن سے دھوئیں.

29/11/2022
20/11/2022

بھیڑ #بکریوں میں #لیور #فلیوک Liver Fluke/Bottle Jaw

ظاہری علامات:
1. جبڑے پر سوجن اور پانی بھر آنا۔
2. آنکھ کی پتلی کا سفیدی مائل ھوجانا۔
3. جانور کا کمزور اور لاغر ھونا۔
4. ورم لوڈ جاننے کے لیے انفیکٹڈ جانوروں کا لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ھے۔

علاج معالجہ💉

🐐 اگر بھیڑ بکریوں میں لیور فلیوک کا مسئلہ ھے تو انجکشن Troxy 34% وزن کے مطابق لگانا ھے۔ ساتھ ھی ڈیورمنگ کسی اچھے ڈیورمر سے کریں۔ جیسے ICI کا وارسیڈ، نلزان پلس وغیرہ

🐐 خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے Multimino-V انجکشن جانور کے وزن کے مطابق

🐐 وٹامن بی کمپلیکس سیرپ یا انجکشن ہر ایک دن بعد

احتیاطی تدابیر👉

🐐 رہائش اور چلنے پھرنے کی جگہ خشک اور ریتلی ھونی چاہیئے۔

🐐 پانی کی فراھمی کسی ٹب یا بڑے برتن میں ھونی چاہیئے۔

🐐 سیمنٹ والی ھودی میں پانی نہ دیا جائے تو بہتر ھے کیونکہ snails 🐌 نمی والی جگہ پر اپنا مسکن بناتے ہیں اور ہر دس دن بعد دوبارہ ان کے انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔

🐐 کھرلیوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

🐐 سبز چارا کم سے کم دیا جائے۔

🐐 چارے کو دو تین دن بعد چیک کیا جائے کہ آیا اس میں snails تو نہیں ہیں۔ اگر snails موجود ہیں تو کسی پیسٹی سائڈ کمپنی سے مشورہ کرکے اس پر وہ سپرے کروانا چاہیئے جو جانوروں کے لیے خطرناک ثابت نہ ھو۔

10/11/2022
03/11/2022

جانور کے کچھ اہم بیماریوں جن کو ٹیسٹ کے بغیر جاننا ضروری ہے اگر ٹیسٹ کیا جائے تو شک ختم کرنا اچھی بات ہے
👈 جب جانور چھوٹا پیشاب کرے اور پیشاب پہ 30 سے 40 منٹ تک جھاگ بن جائے تو یہ Chronic Babesia ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر جانور کے پسلیاں نظر آئے اور کمزور و لاغر ہو تو یہ علاج کرے
علاج meprasone اور Imipro ہے
👈 جانور کے کافی عرصے مثلا 2 3 مہینے سے دست Diarrhea ہو اور کسی علاج سے ٹھیک نہ ہو اور گوبر سے بلبلے اٹھ رہے ہو تو اس کو Jhone'S disease جو ٹی بی کا ایک قسم ہے۔
اس علاج نہیں ہے
👈 جانور کے بغلیں میں گلٹیاں ہو Lump node اور ایک دو بار کھانسی ہو تو اس کو خون کی کمی اور یرقان ہے۔ ایسا جانور دودھ نہیں بڑھا سکتا۔
علاج Buparvocone 20ml
Iron injection 20ml
ہے، اگر ہوسکے تو 48 گھنٹوں کے بعد علاج دہرائے

👈 اگر دودھ میں نمکین ذائقہ ہو یا دودھ جلدی خراب ہو تو اس کو ساڑو ہے۔
علاج کے لیے
Encure 12 ml
Loxin 20ml
Lemon 20 عدد
دو تین دن علاج کرے

👈 اگر جانور کو دست ہو اور کھاتا زیادہ ہو تو پیٹ کے کیڑے ہوسکتے ہیں
Oxafax 60ml
پلایں اگر دست ہو اور چارہ نہیں کھاتا تو آنت کا انفکشن ہے
Sulfacare یا
Score X, Noscore
یا
Disulf 100ml
Kaolin 200 gram

👈 کچھ حالات میں زیادہ ونڈا، سبز چارہ کھلانے سے بھی دست Diarhea لگتا ہے۔ اس صورت میں مالٹے یا کینو کے چھلکے کھلا دے یا توڑی زیادہ کرے۔
جس جانور کو اٹا، چاول یا گڑ دیا ہو اس کے دست لگنے سے جانور کی جان بچ جاتی ہے، اس صورت میں میٹھا سوڈا دیں باقی کچھ نہ دے ورنہ جانور ضائع ہو جائے گا

29/10/2022

دودھ کے لحاظ سے اچھے جانوروں کی پہچان۔
۔
آج کا #موضوع ہے #دودھ والا جانور #خریدتے وقت کونسی ٹیکنیکل باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ ایک اچھا دودھیل جانور خریدنے میں ماہر ہو سکیں۔ اچھا دودھ دینے کی صلاحیت رکھنے والا جانور خریدنے کے لیے کچھ بنیادی باتوں کا علم ہونا بہت ضروری ہے آج کی اس تحریر میں آپکو ایک ایک کر کے وہ تمام پوائینٹس بتائیں گے جنکی مدد سے آپ کو ایک اچھا اور بہترین جانور منتخب کرنے میں کافی رہنمائی حاصل ہوگی۔

1 :- حوانے کی بناوٹ اور سائز
دودھیل جانور خریدتے وقت سب سے پہلے اسکے حوانے کو دیکھا جاتا ہے کیونکہ دودھ حوانے میں ہی جمع ہوتا ہے اس لیے حوانے کی بناوٹ اور سائز کو دیکھ کر کافی حد تک اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ جانور کتنا دودھ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکے علاؤہ جانور کے حوانے کی بناوٹ کیسی ہے یہ دیکھنا بھی بہت ضروری ہے جانور کا حوانہ بہت زیادہ لٹکا ہوا نہیں ہونا چاہئیے بلکہ متوازن اور فٹ بال کی طرح کسا ہوا ہونا چاہیے۔ اسکے علاؤہ جانور کا حوانہ پچھلی ٹانگوں سے پیچھے کی طرف باہر نکلتا ہوا دکھائی دینا چاہیے۔

2 :- تھن
جانور کے چاروں تھنوں کا بغور جائزہ لینا چاہیے چاروں تھنوں کے درمیان مناسب وقفہ بہت ضروری ہوتا ہے یہ ایک اچھا دودھ دینے والے جانور کی اہم نشانی ہوتی ہے۔ اسکے علاؤہ تھن بہت زیادہ چھوٹے یا بہت لمبے اور موٹے نہیں ہونے چاہیں بلکہ مٹھی میں آنے والے تھن ہوں جو آسانی سے مٹھی میں آ جائیں یعنی درمیانے سائز کے تھن ہونے چاہئیں۔

3:- دودھ والی رگیں
جانور کی دودھ والی رگیں جو اسکے حوانے کی طرف جا رہی ہوتی ہیں وہ موٹی اور ابھری ہوئی ہونی چاہیں اور واضح طور پر نظر آ رہی ہوں۔

4 :- چمڑی
جانور کی چمڑی باریک اور چمکدار ہونی چاہیئے۔

5 :- آنکھیں
جانور کی آنکھوں کا سیاہ یا سفید ہونا اسکی خوبصورتی میں کمی یا اضافے باعث تو ہو سکتا ہے لیکن اسکا دودھ کی پیداوار سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا کیونکہ بعض اوقات سفید آنکھوں والا جانور زیادہ دودھ دے رہا ہوتا ہے جبکہ کئی بار سیاہ آنکھوں والا جانور زیادہ دودھ دیتا دکھائی دیتا ہے البتہ جانور کی آنکھیں چمکدار ہونی چاہیے جو اسکی اچھی صحت کی علامت ہوتی ہیں۔

6:- منہ اور گردن
جانور کا منہ چھوٹا اور گردن پتلی اور لمبی ہونی چاہئے۔

7:- دانت
جانور کا منہ کھول کر اسکے دانت لازمی چیک کریں اس سے آپکو اسکی عمر کا اندازہ ہو جائے گا۔۔

29/10/2022

ہاتھ جوڑ کے گزارش ہے 👇🏻
آپ سب ممبرز کو اپنے اپنے شہروں میں ساٸیکلوں، موٹر ساٸیکلوں، ریڑھیوں، یا بازاروں میں فینسی پرندے فروخت کرنے والی دکانوں پر شیشے کے بنے خانوں، یا پلاسٹک بیگز (شاپروں) میں جو یہ رنگ بھرنگے کچھوے نظر آتے ہیں، یہ زیادہ تر پاکستانی کچھوٶں کی مقامی اقسام ہوتی ہیں جنکو دریاٶں، نہروں، جوہڑوں سے غیر قانونی اسمگلنگ کرکے بلیک مارکیٹوں میں لایا جاتا ہے جہاں انکو آگے فروخت کیا جاتا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

لوگ ان کچھوٶں کو خرید کر اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں، زیادہ تر کا دل جب بھر جاتا ہے، تو نامناسب جگہوں پر انکو چھوڑ دیتے ہیں، یہ بھی سب سے بڑا ظلم ہے۔ جسکی وجہ سے یہ کچھوے اپنا بقا قاٸم نہیں رکھ پاتے اور مارے جاتے ہیں۔

آپ لوگ جب تک یہ کچھوے، مچھلیاں، را طوطے، سانڈے کا تیل اور قید میں نظر آنے والے پرندے خریدنا بند نہیں کریں گے تب تک یہ بے حس لوگ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو نہیں روکیں گے۔

پھیلاٸیں آگاہی، کس نے روکا ہے آپکو۔ جتنی یہ زمہ داری ہماری ہے اتنی آپ سب کی بھی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کو قانونی شکار کے فضاٸل سے فرصت ملے گی تو اس مسٸلے کی طرف دھیان دے گا۔

تصویر میں نظر آنے والا کچھوا پاکستان کی مقامی نسل ہے۔
اسکا انگلش نام
brown roofed turtle (Pangshura smithii)
ہے۔ ان کچھوٶں کو اتنا اسمگل کیا جارہا ہے کہ ہمارے دریا، ندی، نہریں، جوہڑ خالی ہوتے جارہے ہیں۔
MAF, Pakistan 🇵🇰

24/10/2022

ہستوفلوسیس Histophilosis

جانوروں کا پاوں موڑ کر بیٹھ جانا :

ایسے کیسز میں نے بہت دیکھے ہیں اور یہ اگست میں بہت دیکھنے کو ملتا ہے Heamophilus Somni نامی بیکٹریا کے وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ جو ایک گرام نیگٹو بیکٹریا ہے۔ یہ جانور کے خون میں Toxin چھوڑتا ہے, جانور بیٹھ جاتا ہے, جتنا اٹھانے کا کوشش کرو گے جانور اتنا ہی خراب ہوتا رہتا ہے۔ اس بیکٹریا کے خلاف صرف اور صرف Florfenicol سالٹ اثر کرتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے یہ سالٹ بیماری کے ابتدائی وقت میں کام کرتا ہے , بعد میں فلورفینی کول بھی کام نہیں کرتا۔

میں ضلع جھنگ میں ایک ڈیری فارم پہ تھا, اچانک یہی بیماری شروع ہوگی اور روزانہ ایک ایک جانور بیٹھ جانے لگے اور مرنے لگے۔ جانور کا بخار کم نہیں ہوتا , Butalax, imizol , Novacoc , اور نجانے کیا کیا ادویات لگاتے مگر جانور مرتے رہے۔ میں بہت تنگ ایا , سمجھ ہی نہیں ارہا تھا کہ کیا کروں , پھر کافی سارے ڈاکٹروں سے مشوروں کے بعد پتہ چلا کہ یہ تو Histophilosis نامی بیماری, تب سے اس کو ابتدائی اور شروعات کے وقت Florfenicol لگانا شروع کیا۔ اس کے لیے ہم نے روزانہ صبح شام جانور کا ٹمیپریچر لینا شروع کیا جس بھی جانور کا ٹمیپریچر 104 سے اوپر ہوتا , ہم اس کو Naflor 25 ml اور ساتھ ,میں Loxin لگاتے دو انجکشن لگانے کے بعد جانور فٹ رہتا۔ یہی طریقہ ایک ہفتہ کرتے رہے, یہ ایک تھکا دینے والا طریقہ تھا مگر ہم نے ستمبر تک اپنے جانور بچائے تھے
میں نے پورے کیرئیر میں اس بیماری سے اور منہ کھر سے زیادہ ذلیل کرنے اور تھکانے والا مرض نہیں دیکھا۔ شاید اب لمپی اسکین اس سے زیادہ تھکانے والا مرض ہو۔
میرا ذاتی اندازہ یہ ہے کہ لمپی وباء میں Histophilosis مل کر ہی زیادہ اموات کا ذمہ دار ہے۔ اس لیے میں ڈاکٹر حضرات کو florfenicol کا مشورہ دونگا کہ دوسرے انٹی بیاٹک کے ساتھ اس کا بھی استعمال کرے۔ three day sickness اور H Somni کے علامات تھوڑا سا فرق ہوتا ہے
جو ایک بہت تجربہ کار ڈاکٹر ہی تشخص کرسکتا ہے

24/10/2022

جانوروں کو دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر!

جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے جبڑوں کے پاس سے دوائی پلائیں۔
دوائی ایک دم نہ پلا دیں، جانور کو موقع دیں کہ وہ دوائی کو نگل یا پی لے

جس جانور کو نال یا دوائی کی عادت نہ ہو اسکا بہت خیال رکھیں کیونکہ ڈر یا جانور کی مزاحمت کی وجہ سے سانس کی نالی میں دوائی جا سکتی ہے. دوائی یا نال دیتے وقت کبھی بھی جانور کی زبان نہ پکڑیں
جانور کا منہ بہت اونچا کر کے نہ پلائیں
جانور کی زبان ہرگز ہرگز نہ پکڑیں
دوائی کی مقدار بہت زیادہ نہ ہو کہ جانور کا منہ بھر جائے اور وہ اس کو ایک گھونٹ میں پی نہ سکے
نال یا دوائی دیتے وقت جانور ہانپ نہ رہا ہو یا سانس نہ چڑھا ہوا ہو
جانور بے حال, نیم مدہوش نہ ہو جیسے سوتک کے بخار میں یا کیلشیم کی کمی کی وجہ سے
جانور کے ساتھ زبردستی بلکل نہ کریں، اگر وہ ڈرتا ہے یا مزاحمت زیادہ کرتا ہے تو کوئی اور طریقہ استعمال کریں

مرض کی شدت اس بات پر منحصر ہے کہ

1- جانور کے پھیپھڑوں میں کیا چیز گئی ہے،
2- کتنی مقدار میں گئی ہے اور اس چیز سے جانور کے کتنے فیصد پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں
3- کتنی جلدی اس مسئلہ کو سمجھا گیا اور علاج شروع کیا گیا

مرض کی پشین گوئی Prognosis:

سچی بات تو یہ ہے کہ شدید مرض میں جانور کا بچنا بہت مشکل ہے، اگر توڑی مقدار میں کوئی چیز پھپھڑوں میں گئی ہے اور علاج جلدی شروع کیا تو جانور ٹھیک ہوسکتا۔ اگر علاج دیر سے شروع کیا اور جانور کے پھیپھڑے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو نہ ٹوٹکوں نے کام کرنا ہے اور نہ ہی علاج نے۔
یہ بات واضح کردوں کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس کا علاج مشکل ہے، لہذا، تیل ، گڑ، بھنے ہوئے چنے اخبار میں لپیٹ کر وغیرہ پر مت جائیں، جتنی جلدی ہو مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

خدانخواستہ اگر آپ سے ایسی کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نمونیا ہونے یا مرض کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں۔ ایسی صورت حال میں کثیر مقدار میں اینٹی بائیوٹک، سوزشِ کم کرنے والی ادوایات کا استعمال ہوتا ہے اور جانور کو بوتل یا ڈرپ بھی لگ سکتی ہے

اس مسئلے کو انتہائی سنجیدہ لیں اور وقت کا ضیاع نہ کریں

اگر جانور کے پھیپھڑوں میں دوائی چلی جائے تو یہ نشانیاں علامات ہوتی ہیں

سانس لینے میں دشواری، منہ کھول کر سانس لینا، منہ سے جھاگ، تیز تیز سانس لینا، جانور کا تکلیف

Address

Jhang Sadar
35200

Telephone

+923339937426

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang veterinary medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhang veterinary medical store:

Share

Category