Professional Rabbit Farm

Professional Rabbit Farm Its Group is About Rabbit Farming in Modern Age. And Object of this Group is Expand Rabbitry in Pakistan on Commercial Level.

22/04/2023
12/01/2023
12/01/2023

خوشخبری خوشخبری خوشخبری
خشک لوسن

آپ کے خرگوش فارم کے لیےسردیوں کا خاص تحفہ
دھند میں شبنم سے بھیگا چارہ خرگوشوں میں منہ کے مسائل پیدا کرتا ہے اس لیے ابھی خشک لوسن منگوائیں اور اس خوف سے چھٹکارا پائیں۔

"محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت"
اب 6000 من والا خشک لوسن آپ حاصل کر سکتے ہیں صرف 5000 روپے میں۔ یعنی 20 کلو کی پیکنگ اب 3000 کی بجائے صرف 2500 میں۔
تو دیر کس بات کی
ابھی آرڈر کیجیے۔
https://wa.me/c/923366566905
خرگوشت™
پاکستان میں خرگوش کا پہلا اور واحد برانڈ www.khargosht.com
خرگوش کا پہلا اور واحد آنلائن سٹور
گھر بیٹھے خرگوش فارمنگ کے متعلق تمام اشیاء منگوائیے۔

#لوسن #خرگوش

04/12/2022

خرگوشت یعنی خرگوش کے گوشت اور دوسرے جانوروں کے گوشت میں موجود کولیسٹرول کی قدار کا موازنہ
A comparison of the cholesterol content of rabbit meat and meat of other animals۔

۔
۔
۔
۔

#خرگوش #خرگوشت #صحتمندگوشت

04/12/2022

خرگوشت اور چکن میں موجود غذائیت کی مقداروں کا موازنہ۔
Comparison of nutrient contents in rabbit and chicken.


#خرگوش #خرگوشت #صحتمندگوشت

04/12/2022

خرگوش کی عمر کا موازنہ انسانی سالوں میں
Comparison of rabbit age in human years
۔
۔
۔
۔

#خرگوشت

27/11/2022

کیا آپ جانتے ہیں کہ خرگوش کا نظام انہظام کسی دوسرے جانور کی نسبت گھوڑے سے زیادہ ملتا جلتا ہے۔
Did you know that a rabbit's digestive system is more similar to that of a horse than any other animal?

آسان الفاظ میں یہ کہ خرگوش اور گھوڑے کا نظام انہظام آپس میں بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔
Simply put, the digestive systems of rabbits and horses are very similar.



#خرگوشت

27/11/2022

کیا آپ جانتے ہیں کہ فلیمش نسل کے خرگوش دنیا کے سب سے بڑے اور وزنی خرگوش ہوتے ہیں، بسا اوقات ان کی جسامت بکری کے بچے سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے اور وزن دس کلو گرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود لوگ انہیں پیار کرتے ہیں اور یہ بہترین پالتو جانور ثابت ہوتے ہیں۔ فلیمش خرگوشوں کی نسل بیلجیئم سے تعلق رکھتی ہے۔ انہیں کھال اور گوشت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن پالتو خرگوشوں اور جانوروں کی نمائشوں میں یہ توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خرگوش بے ضرر اور انسان سے انسیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں اپنی خواب گاہ تک لے جاتے ہیں۔
اب تک اس نسل کا سب سے وزنی خرگوش 22 کلو گرام وزنی دیکھا گیا ہے، جس کی کل لمبائی چار فٹ تین انچ تک تھی۔ خیال رہے کہ سولہویں صدی میں فلیمش نسل کے خرگوش موجود تھے جنہیں بطور غذا استعمال کیا جاتا تھا۔ ان میں سب سے مشہور بیلجیئن اسٹون خرگوش تھے جو آج بھی پائے جاتے ہیں۔ تاہم 1910 کے آس پاس پوری دنیا میں ان کی مقبولیت شروع ہو گئی اور اب بھی انہیں گوشت اور کھال وغیرہ کے لیے ہی پالا جاتا ہے۔ تاہم یورپ کے سرد علاقوں میں یہ بچوں کے بہت دوست ہیں اور بچے انہیں پالنا پسند کرتے ہیں اور اب دوسرے ممالک میں بھی ان کو بطور پالتو جانور بہت شوق سے پالا جاتا ہے۔

*محمد عرفان عاجز ایڈووکیٹ*
مصنف خرگوش بانی، موجد خرگوشت ™
۔
۔
۔

ہمارا فیسبک پیج لائک کریں۔
https://facebook.com/khargoosht

ہمیں انسٹاگرام اور ٹویٹر پر فالو کیجیے۔
https://instagram.com/khargosht

https://twitter.com/khargosht

ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کیجیے۔

http://youtube.com/



#خرگوشت

27/11/2022

خرگوشنی کے حمل کا معائنہ
How to check your Doe is pregnant or not?


27/11/2022

خرگوش کے ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ
How to trim rabbit nails



02/10/2022

خرگوش کے صرف اگلےدانت ہی نہیں پچھلےدانت بھی ہوتے ہیں!یہ ضروری ہےکہ آپ اپنے پالتو خرگوش کاسالانہ جسمانی معائنہ کروائیں اورپچھلےدانتوں چیک کروائیں۔ان کی زندگی اس پرمنحصرہے!
Rabbits don't just have front teeth, they also have back teeth! It's important that you get your pet rabbit's annual physical exam and back teeth checked. Their lives depend on it!



#خرگوش #خرگوشت

25/08/2022

کیا آپ جانتے ہیں کہ 6 ماہ سے کم عمر کے خرگوشوں کو لامحدود خشک لوسن اور لوسن پیلٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
Did you know rabbits under 6 months need unlimited alfalfa pellets and alfalfa hay.

بالغ خرگوشوں کو آپ محدود خوراک دیتے ہیں کیونکہ زیادہ خوراک کی صورت میں یہ موٹاپے کا شکار ہو کر پیداوار کم کر دیتے ہیں، لیکن بچوں کی غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں!
Adult rabbits you feed on a limited basis because overfeeding can cause them to become obese and reduce production, but babies have different nutritional needs!


18/08/2022

کیا آپ جانتے ہیں کہ خرگوش کی کل 18 انگلیاں ہیں! جیسا کہ انسان کے پچھلے پاؤں میں پانچ انگلیاں ہوتی ہیں جب کہ خرگوش کہ پچھلے پاؤں میں چار انگلیاں ہوتی ہیں۔
Did you know that rabbits have a total of 18 toes! Like humans have five toes on their back feet, while rabbits have four toes on their back feet.

خرگوش کے اگلے پنجوں (5 انگلیوں) پر نقلی سُم (بلیوں اور دیگر میمل جانوروں کا ایک بے مقصد اندرونی پنجہ جو چلتے وقت زمین سے اوپر رہتا ہے) کا پنجہ ہوتا ہے اور پچھلے پیروں پر صرف 4 انگلیاں ہوتی ہیں! ان کے ناخن تراشتے وقت ان سب کو حاصل کرنا یقینی بنائیں!
Rabbits have a dew claw on their front paws (5 toes) and only 4 toes on their back feet! When trimming their nails make sure to get them all!


#خرگوش #خرگوشت

14/08/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه و برکاتہ
پیارے بھائیو اور دوستو اس یوم آزادی پر جھنڈیوں کی بجائے پودے لگائیں جو آنے والی نسلوں کے لیے خاص تخفہ ہیں تاکہ پرچم کی بے حرمتی نہ ہو۔ پودے لگانے سے ہمارا ملک سرسبز و شاداب ہو جائے گا اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا اور موسمیاتی تغیر ختم ہو جائے گا۔
اس یوم آزادی پر بچوں کو باجے لیکر دینے کی بجائے بچوں کے ساتھ جا کر پودے دلوائیں اور ان کے ہاتھوں سے لگوائیں، اور ان کو سمجھائیں کے پاں کرنے کی بجائے چھاں کرنا بہت زیادہ بہتر ہے۔
اس یوم آزادی پر عہد کریں اردو کو اردو "رسم الخط" میں لکھنے کا تاکہ ہماری تاریخ اور اردو کتب محفوظ رہ سکیں۔ عہد کریں کہ آئندہ اپنی زبان کی قدر کریں گے، اردو جب بھی بولیں گے خالص بولیں گے۔
ذہن میں رکھیں کہ کھبی کسی قوم نے دوسروں کی زبان میں ترقی نہیں کی۔
ایک فرد، ایک شجر کو فروغ دیں۔

محمد عرفان عاجز
مصنف: خرگوش بانی، موجد: خرگوشت (خرگوش برانڈ)، بانی: خرگوشت آنلائن سٹور

#خرگوشت #14اگست #محمدعرفان عاجز

14/08/2022

خرگوشت کی جانب سے
اہل وطن کو پاکستان کا
75 واں یوم آزادی مبارک ہو۔
محمد عرفان عاجز

#14اگست

28/07/2022

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم خرگوش بانی کے آلات کے ساتھ ساتھ خرگوش کی نسلیں، خرگوش کا گوشت اور دوائیاں بھی مہیا کرتے ہیں۔
Did you know that we provide Rabbit Farming equipment as well as rabbit breeds, rabbit meat and medicine.

*خرگوشت™* پاکستان میں خرگوش کا پہلا برانڈ ہے جس کا بنیادی مقصد خرگوش کے گوشت کی عام صارفین تک فراہمی ہے۔ اس پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد قصور شہر میں خرگوش کے گوشت کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بنیادی مقصد تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ خرگوش کی پیداوار کا ناکافی ہونا ہے اس لیے سب سے پہلے اس کی فارمنگ کی آسانی کے لیے سہولیات کی فراہمی کو زیادہ اہمیت دی گئی۔

ثانوی مقاصد میں خرگوش بانی کے متعلق تمام اشیاء جس میں خرگوشوں کے پنجرے، پنجروں کا سامان، خوراک (پیلٹس، خشک لوسن)، خوراک و پانی کے برتن، دوائیں، بریڈنگ باکس، وول کاٹنے اور سدھارنے کے آلات، درجہ حرارت اور وزن ماپنے کے آلات، بچوں کو دودھ پلانے کے فیڈر اور خوبصورتی، ٹھنڈک پہنچانے اور سپرے کرنے کے آلات وغیرہ *خرگوش فارمر کو گھر بیٹھے مہیا کرنا ہے* جو کہ خرگوش کے پہلے آنلائن اسٹور khargosht.com کے ذریعہ ممکن ہو چکا ہے۔ جبکہ دوسرا ثانوی مقصد خرگوش بانی کا مکمل بنیادی علم ہر فارمر تک پہنچانا ہے اور یہ بھی *خرگوش بانی کتاب* کی صورت میں تقریباً ہر فارمر تک پہنچ رہا ہے۔
تمام دوستوں سے آپ کی رائے طلب کی جا رہی ہے کہ ہم اپنی خدمات مزید بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔
آپ کی رائے کا پیشگی شکریہ
*محمد عرفان عاجز*
موجد: خرگوشت، مصنف: خرگوش بانی


#خرگوش #خرگوشت

16/07/2022

کیا آپ جانتے ہیں خرگوش کا گوشت ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں معدے کی بیماری ہے۔
Did You Know that rabbit meat is advisable for those people who have gastrointestinal disease.


#خرگوش #خرگوشت

Address

Main Deepalpur Road
Kasur
55050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Professional Rabbit Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Professional Rabbit Farm:

Videos

Share

Category

Khargosht

Khargosht is a brand of rabbit meat under the Professional Rabbitry. Its object is promote rabbit farming for meat pupose and sale and purchase of rabbit meat.


Other Pet Supplies in Kasur

Show All