Punjab Poultry Services

Punjab Poultry Services Poultry Farming

WhatsApp for details and order03009695319
06/05/2023

WhatsApp for details and order
03009695319

09/04/2023
13/11/2021

مرغیوں کیلیے ویکسین پروگرام ۔
آج ھم ویکسین شیڈول پر بات کریں گے ۔بہت سے فارمرز ویکسین کی اھمیت اور اسے کرنے کے طریقے سے واقف ھی نہیں ھیں ۔سب سے پہلے ویکسین کیا ھے پر کچھ بتادوں ۔
بیماریوں کو عام طور پر ھم دو اقسام میں شمار کرتے ھے ۔ایک بیکٹیریا سے پھیلنے والی بیماریاں اور دوسری وائرسز سے پھیلنے والی بیماریاں۔بیکٹیریل بیماریوں کا علاج ھم اینٹی بائیوٹیک ادویات سے کرتے ھے جبکہ وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں سے تحفظ ھم ویکسین سے کرتے ھے ۔دھیان رھے یہ میں آپ کو سادہ سی زبان میں بتا رھا ھوں ۔وائرسز سے پھیلنے والی بیماریوں کا علاج نہیں بلکہ ویکسین ھوتی ھے جو حفاظتی طور پر دی جاتی ھے تاکہ مطلوبہ وائرس سے مرغی کو تحفظ ملے ۔دراصل یہ ویکسین انہی بیماریوں سے متعلق زندہ یا مردہ جراثیم ھوتے ھے مگر یہ فایدہ مند جرثومہ ھوتا ھے ۔یاد رکھے وائرس سے پھیلنے والی بیماری کا علاج نہیں ھوتا مگر ھم پولٹری میں وائرس سے پھیلنے والی بیماری کا علاج بھی کرتے ھے اور بہت سی جگہوں پر کامیاب بھی ھوتا ھے ۔ وائرس سے ھونے والے متعدی امراض سے بچاؤ کیلیے ھم مرغیوں میں ویکسین کرتے ھیں ۔
ان امراض میں رانی کھیت یعنی اینڈیN.D. متعدی کھانسی یعنی آئی بی انفلوئنزا یعنی برڈفلو مرغیوں کا نزلہ زکام ٹائپ بیماری اور گمبورو قابل ذکر ھیں ۔اور بھی دو تین بیماریاں ھیں جیسے میریکس لیکوسس مرغیوں کی چیچک اور آب قلب ۔
لیکن ھماری پاکستانی کنڈیشن کیمطابق ھم برائلر میں گمبورو رانی کھیت آئی بی اور انفلوئنزا کی ویکسین کرواتے ھیں ۔
انڈے دینے والی مرغیوں میں میریکس کی ویکسین ھیچریز والے فری کر کے دیتے ھیں باقی رانی کھیت متعدی کھانسی گمبورو اور انفلوئنزا کی ویکسین فارمرز خود کرواتے ھیں ۔
اب ان ویکسین کو ھم دو گروپ میں تقسیم کرتے ھے ایک کلڈ ویکسین جس میں مردہ جراثیم ھوتے ھے یہ بذریعہ انجکشن کی جاتی ھے ۔یہ ویکسین کم سے کم ہزار مرغیوں کیلیے دستیاب ھوتی ھے ۔یہ ویکسین مرغیوں کو ایک سال تک تحفظ دیتی ھے
دوسرا گروپ لائیو ویکسین کا ھے ۔اس میں زندہ جراثیم ھوتے ھیں ۔یہ بذریعہ پانی سپرے یا قطرے پلائیں جاتی ھے ۔اس ویکسین کو مخصوص درجہ حرارت پر سٹور کیا جاتا ھے اور سورج کی روشنی سے بچایا جاتا ھے ۔یہ ویکسین اگر بذریعہ سپرے کرنی ھے تو ھاؤس کا درجہ حرارت بیس سے پچیس ڈگری تک کم کرے ۔اگر بذریعہ قطروں کے پلانی ھے تو اس کیلیے مخصوص ڈراپر بازار سے ملتے ھیں ۔زیادہ تر یہ ویکسین پانی کے زریعے پلائی جاتی ھے ۔اور اس کیلیے ایک مکمل شیڈول پر عمل کرنا چاھئے
۔ویکسین سے چوبیس گھنٹے پہلے اور بعد میں کسی قسم کا اینٹی بائیوٹیک مرغی کو مت دیں ۔
ویکسین سے چوبیس گھنٹے پہلے فلیشنگ دینے کے بہت سے فوائد ھیں ۔
ویکسین سے بارہ گھنٹے پہلے وٹامن ای سیلینیم دیں ۔
ویکسین ھمیشہ رات کے وقت کریں۔ویکسین ذمہ دار بندہ اپنی نگرانی میں کروائے ۔اور ویکسین کی شیشی کو ھمیشہ پانی میں ڈپ کر کے کھولیں ۔اگر باھر ھی کھول دیں تو ویکسین ضائع ھونے کا خدشہ ھے ۔ویکسین کا پانی نارمل ٹھنڈا ھو تاکہ اچھی پرفارمینس ملے ۔ویکسین کا پانی تقریبا ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں ختم ھونا چاھئے ۔ ۔برائلر کو شام کے وقت دیں ۔اور انڈے والی مرغیوں کو صبح صادق کے وقت دیں ۔انڈے والی مرغیوں کی رات کو لائٹس بند ھوتی ھے اس لیے اسے اچھی خاصی پیاس ھوتی ھے اور تقریبا تمام مرغیاں ویکسین کا پانی اچھی طرح پی لیتی ھیں ۔اسی طرح برائلر کو شام کے وقت ویکسین سے پہلے دو گھنٹے پیاس دیں تاکہ وہ تمام مرغیاں ویکسین اچھی طرح پی لیں ۔ویکسین کے بعد چھ گھنٹے پیراسیٹامول کا پانی دیں ۔ویکسین کے بعد عموما ھلکا سا بخار دیکھنے میں آتا ھے اس لیے پیراسیٹامول بہترین ھے ۔اور بارہ گھنٹے دوبارہ وٹامن ای سیلینیم دیں ۔یاد رکھے جتنے بہتر طریقے سے ویکسین پلائیں گے اتنا ھی بہتر رزلٹ پائیں گے ۔لائیو ویکسین مرغیوں میں تقریبا ایک ماہ تک تحفظ دیتی ھے ۔برائلر میں کچھ ویکسینز کا شیڈول بہت مختصر ھوتا ھے ۔ھمیشہ اچھی کمپنی کی ویکسین استعمال کریں ۔
یاد رکھیں سٹوریج سے لیکر پلانے تک کا عمل اگر مکمل اور جامع ھے تو ویکسین رزلٹ دے گی اگر کہیں بھی ذرا سی بے احتیاطی کی گئی تو ویکسین الٹا نقصان دے گی کیونکہ اس میں زندہ جراثیم ھوتے ھیں ۔
جبکہ برائلر اور انڈے والی مرغیوں میں اس کے شیڈول کچھ مختلف ھوتے ھیں ۔

Address

Ayub & Sons Liaqat Chowk Sahiwal
Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923347674651

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Poultry Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other Pet Stores in Sahiwal

Show All

You may also like