Mg Aviary sialkot birds

Mg Aviary sialkot birds Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mg Aviary sialkot birds, Pet service, Shaba chock Adalat garh sialkot, Sialkot.

31/10/2023
30/10/2023

اسلام علیکم!
جیسا کہ breeding season اپنے عروج پر ہے تو اللہ کو اپنے معاملات میں شامل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ کوشش کریں کہ ہر انڈے کے عوض اور hatched ہوئے برڈ کے عوض صدقہ دے کر اللّٰہ کو اپنے کاروبار میں شریک بنائیں۔ لازمی نہیں یہ صدقہ بڑی قیمت ہی ہو، آپ 10 یا 20 روپے بھی ہر hatched ہوئے بچے کے عوض دے سکتے ہیں۔

اس season ایسا کر کے دیکھیں اور پھر الله کی برکتیں دیکھیں۔

شکریہ
اللہ سب کو برکت دے

22/10/2023

پالتو پرندوں کا مچھروں سے بچاؤ

مچھر کی آپکےبرڈز کے پنجرے میں موجود گی پرندوں
کے لیے بہت نقصان کا باعث بنتی ہے.
مچھر نہ صرف آپکے پرندوں کا خون چوستے ہیں اور انکو کمزور کرتے هیں بلکہ مختلف اقسام کی بیماریاں جو وہ اپنے ساتھ کیری ( carry) کر رہے ہوتے ہیں وہ بھی آپکے پرندوں کو منتقل کرتے ہیں. اور یه پتا نہیں هوتا کہ وه پہلے کتنے بیمار پرندوں یا جانوروں کو کاٹ کے آپ کے برڈز کے پنجرے میں داخل ہوئے ہوں.
مچھر کو بھگانے کے لئے چند آسان اور مفید ٹپس پیش خدمت هیں .
نیم ایک بہت ہی مفید اور بے شمار خواص کا حامل پودا ہے کو شش کیجئیے کہ برڈز کے کیج میں نیم کے درخت کی ٹہنیاں پرندوں کے بیٹھنے کے لیے لگائیں اور نیم کےکچھ پتے کیج کی بیس پہ پھینک دیں اس سے مچھر بھی دور رہے گا اور انفیکشن کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا نہ ہو گا اس کے علاوہ اگر آپکے برڈز نے نیم کے پتوں کو غذا کے طور پر بھی قبول کر لیا تو انکی امیونٹی یعنی مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی کچھ لوبرڈز نیم کے پتے شوق سے کھاتے ہیں اور چکس کو بھی کھلاتے ہیں
اس کے علاوہ برڈز نیم کی ٹہنیوں کی چھال نیسٹنگ یعنی گھونسلا بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ اور بھی مفید ہے
اسکے علاوہ بھی اس کے بے شمار فائدے ہیں.

مچھروں کو دور رکھنے کے لیے دوسرا طریقہ اپنے شیڈ کے آس پاس گیندے, نیاز بو , پودینہ , لیمن گراس ,لیونڈر اور لہسن کے پودے لگائیں یہ تمام پودے بآسانی آپ کسی قریبی نرسری سے مناسب قیمت میں حاصل کر سکتے هیں خاص طور سے لیمن گراس مچھروں کو بھگانے میں کافی مفید ثابت هوتا هے .

لیموں کو آدھا کاٹ کے ہر حصے کے اندر دو تین لونگ گھسا دیں اور شیڈ کے مختلف کونوں میں رکھ دیں جہاں پرندوں کی پہنچ نہ ہو اور وه اسکو خراب نه کر سکیں تین دن تک اسکا اثر موئثر رہتا ہے

کیج کو صاف رکھنے سے بھی مچھر کی آمد کم ہوتی ہے.

اسکے علاوہ سب سے آسان اور سستا طریقہ جو میں خود بھی استعمال کرتا ہوں اور پورا سیزن چلتا ہے وہ جالی دار کپڑے کا استعمال ہے
اپنے شیڈ کے کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی دار کپڑا لگا لیں مچھروں کا شیڈ میں داخل ہونے کا راستہ ہی بند ہو جائے گا

اللہ تعالیٰ آپکو اور آپکے پرندوں کو محفوظ رکھے آمین

11/10/2023

09/10/2023

07/10/2023

تلخ حقیقت
04/10/2023

تلخ حقیقت

Like follow and share plz..
02/10/2023

Like follow and share plz..

Like follow and share plz::
01/10/2023

Like follow and share plz::

30/09/2023

MashaaAllah session 2023 laying start

Like follow and share plz 🦜🐦
29/09/2023

Like follow and share plz 🦜🐦

آگاہی برائے فینسیئرز !!تمام ساتھیوُں کو آگاہی دی جاتی ہے کے آج صبح میں نےبرڈز کو لوسن ڈالا تھا جس کو کھانے سے کافی برڈز ...
28/09/2023

آگاہی برائے فینسیئرز !!
تمام ساتھیوُں کو آگاہی دی جاتی ہے کے آج صبح میں نےبرڈز کو لوسن ڈالا تھا جس کو کھانے سے کافی برڈز ایکسپائر ہو گئے ہیں اور جو بچے hatch ہوئے تھے وہ بھی ایکسپائر ہو گئے ہیں لہٰذا تمام ساتھیوُں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لوسن ڈالتے وقت احتیاط کریں کیونکہ اس وقت لوسن پر بہت زیادہ اسپرے کیا جا رہا ہے اور ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں خودرو زہریلی جنگلی گھانس بھی اس میں شامل ہے۔
لہٰذا کسی ناگہانی اور نقصان سے بچنے کے لئے لوسن سے فی الحال احتیاط کریں اس کی جگہ برڈز کو نیم اور سفیدے کا استعمال کریں۔copied from fb

24/09/2023

IMPORTANT MESSAGE 🚨🚨📢

"دھوپ اور البائنوز ریڈ آئیز"
البینیزم ایک پیدائشی ڈیفکٹ یابیماری ہے اسکی کی جلد دھوپ کے لیے بہت حساس ہوتی ہے۔ سورج کی شعاعیں ان کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں جلد کھردری اور موٹی ہو سکتی ہے۔ سنبرن(جلد کا دھوپ کے سببب جل جانا) جلد کے کینسر کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کی جائے البائنوز پر دھوپ خاص کر دوپہر کی تیز دھوپ ڈاریکٹ نہ پڑے۔ وٹامن ڈی تھری کی کمی کو ممکنہ طور پر غذا کے ذریعہ پورا کیا جائے۔
FOLLOW 👇
Mg Aviary sialkot birds

Plz like and share
24/09/2023

Plz like and share

20/09/2023

#100 میمبرز پورے ہونے پر گروپ کے تمام میمبرز کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ

کم بجٹ والےدوستوں بہترین سافٹ فوڈجس کو آپ گھر بیٹھے آسانی سےبنا سکتے ہیں ۔وہ بھی بغیر کسی مہنگے ملٹی وٹامن اور کیلشیم ...
20/09/2023

کم بجٹ والےدوستوں بہترین سافٹ فوڈجس کو آپ گھر بیٹھے آسانی سےبنا سکتے ہیں ۔وہ بھی بغیر کسی مہنگے ملٹی وٹامن اور کیلشیم کو استعمال کیے۔
اسلام وعلیکم دوستوں۔ سافٹ فوڈ بنانے کا یہ طریقہ بہت ہی سادہ اور بغیر کسی مصنوعی اور مضر صحت مہنگے ملٹی وٹامن کے ہے۔جو کہ نہ صرف آپکی جیب پر بھاری پڑتا ہے بلکہ اُس کا طویل عرصے تک ایک حد سے زیادہ استعمال آپکے قیمتی پرندوں کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔

سافٹ فوڈ بنانے کے لیے آپ کو تین بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے ۔کسی بھی بڑے بریڈر کی ویڈیو اُٹھا کر دیکھ لیں یہ تین چیزیں آپکو بار بار نظر آئیں گی۔ (۱) پہلی چیز بھیگی ہوئی دالیں (۲) دوسری چیز سبزیاں (۳) تیسری اور سب سے ضروری چیز انڈوں کا استعمال ہے۔

ضروری نہیں کہ جو چیزیں میں آپکو بتانے لگا ہوں آپ نے بس اُن کا ہی استعمال کرنا ہے۔ آپ لوگ اس میں اپنی سہولت کے حساب سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔ دالوں میں آپ گندم، چنے کی دال،مونگ ثابت، لوبیاثابت، ثابت جو، جوی،سویابین، موٹھ ثابت،مکی کا دلیہ،راجما جیسی چیزوں کا ایک مرکب بنا کر رکھ سکتے ہیں۔ یہ دالوں کا مرکب آپ کا کافی دنوں تک چل جائے گا۔جو چیزیں آپکو آسانی سے مل جائیں آپ وہ استعمال میں لاسکتے ہیں ۔ ایسے تمام بھائی جو صرف گندم استعمال کروا رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ بہت سے دوستوں کے مطابق گندم کا زیادہ استعمال سے پرندوں کا پیٹ خراب ہو سکتا ہے اسی لیے اختیاط کی ضرورت ہے۔دالوں کوگرمی کے موسم میں آٹھ سے دس گھنٹے اور سردی کے موسم میں بارہ سے چوبیس گھنٹوں تک بھیگو کے رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن دالوں کو بھیگونے کے ساتھ اس میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ ضرور ڈالیں تاکہ اس میں بیکٹریا پیدانا ہو۔دالوں کو استعمال سے پہلے اچھی طرح دھوکر تھوڑی دیر کسی ٹوکری یا ٹرے میں ڈال کراچھی طرح خشک کرلیں۔
سبزیوں میں آپ گاجر، چقندر، پالک، تازہ چھلی کے دانے استعمال کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سی سبزیاں آپ پرندوں کو دے سکتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ زیا دہ پانی والی یا ایسی سبزی جو گرمی کے موسم فائدہ مند ہ ہوںاستعمال نا کریں جیسا کہ کھیرا، پودینا ٹھنڈی تاسیر رکھنے کی وجہ سے گرمی ک

20/09/2023

نئے آنےوالےمیمبران کو ہم ایم جی ایوری سیالکوٹ برڈز گروپ میں دل سے خوش آمدید کہتے ہیں اللہ سب شوقین بھائیوں کے شوق میں مال میں عزت میں دولت میں اضافہ فرمائے آمین

18/09/2023

ماشاءاللہ ریڈ آئی+ ریڈ آئی سپلٹ پیئر
اللہ بری نظر سے بچائے اور سیزن میں برکت دے آمین

کچی چھلی سخت نہ ہو نرم ہونی چاہیے برڈز 🐦 کے لیئے انتہائی زیادہ مفید ہے دوست احباب اپنے برڈز کو لازمی استعمال کروایا کریں...
15/09/2023

کچی چھلی سخت نہ ہو نرم ہونی چاہیے برڈز 🐦 کے لیئے انتہائی زیادہ مفید ہے دوست احباب اپنے برڈز کو لازمی استعمال کروایا کریں کم از کم سیزن میں تو % لازمی استعمال کروائیں

08/09/2023

پیج پر نئے آنےوالےمیمبران کو خوش آمدید
دوست احباب پوسٹ وغیرہ کو لائیک کر کے گروپ میں ایکٹیو ہونے کا احساس کروایا کریں
🐦 🦜 🐦

06/09/2023

Part 2
برڈزپلاسٹک کے برتن چباتے ہیں اور یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، لیو برڈز بہت زیادہ پانی پیتے ہیں، اس لیے دن بھر اپنے پانی کے برتنوں کو کثرت سے تبدیل کرنا یقینی بنائیں۔

اخراجات

لو برڈ کے اخراجات کی بات کی جائے تو وہ بہت کم ہیں اسے رہنے کیلئے جگہ بھی بہت کم چاہیے، اس کے کیج کا سائز کم سے کم 2 فٹ چوڑا 2 فٹ اونچا اور 2 فٹ ہی گہرا ہونا چاہیے ، اس کی خوراک کی بات کی جائے تو کیونکہ یہ پرندہ روزانہ 45 گرام سے 60 گرام خوراک لیتا ہے جس میں مختلف قسم کے سیڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ تقریبا 200 سے 250 روپے فی کلو تک دستیاب ہوتے ہیں ، اس حساب سے ایک جوڑے کی روزانہ کی خوراک کا خرچہ 20 روپے آتا ہے ، دیگر کیلشیم اور وٹامنز کی بات جائے تو وہ تقریباّ ماہانہ 100 روپے تک پڑتی ہے اس حساب سے ایک جوڑے کا ماہانہ خرچہ 700 روپے بنتا ہے جو کہ کسی بھی پرندے کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔

بریڈنگ| پیداوار

بریڈنگ یا پیداوار کیلئے لوبرڈ کی عمر کم سے کم 8 ماہ ہونا ضروری ہے لیکن بہتر اور تندرست پیداوار کیلئے 12 ماہ جوڑے کی عمر ہونا ضروری ہے، لو برڈ ایک کلچ (بار) میں 3 سے لیکر 8 تک انڈے دیتے ہیں یہ تعداد برڈ کی عمر اور صحت پر منحصر ہے اسی لیے جوڑے کی عمر کا بہتر ہونا لازمی سمجھا جاتا ہے ، جبکہ ایک سیزن میں ایک لو برڈ جوڑا 4 کلچ تک دیتا ہے ، جو کہ کسی بھی دوسرے پرندوں کی نسبت بہت بہتر ہے اس حساب سے اوسطاّ ایک جوڑا ایک سیزان میں 10 سے 24 بچے پیدا کرتا ہے ۔۔

06/09/2023

لوبرڈ فارمنگ ایک بہترین بزنس part 1

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اللہ تعالیٰ نے اسے جنگل ،میدان ، پہاڑ اور ریگستان کیساتھ ساتھ چار موسموں سے بھی نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر قسم کا پھل، چرند پرند خوب پروان چڑھتے ہیں ، اسی لیے نیچر سے پیار کرنے والے لوگ دنیا کے دیگر خطوں سے بھی پرندوں اور جانوروں کو لیکر یہاں آتے ہیں اور پھر ان کی افزائش نسل کی جاتی ہے ، کچھ لوگوں کا یہ روزگار بھی ہے اور ایسا ہی ایک روز گار جو ان دنوں خوب پڑوان چڑھ رہا ہے وہ لو برڈ فارمنگ ہے ۔

لو برڈ جیسے کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ پیار کرنے والے پرندے ، یہ نام ان کی چند خصوصیات کی وجہ سے پڑا ہے, کیونکہ اس نسل کے طوطے اپنی مرضی کا جوڑ ابناتے ہیں اور ان کے درمیان تعلق دیر پا رہتا ہے یہاں تک کہ جھنڈ میں رہنے کے باوجود ان کے جوڑوں کے درمیان پیار کم نہیں ہوتا، ان کی سب سے خوبصورت عادت جو باقی پرندوں کی نسبت زیادہ نمایاں ہے وہ ان پرندوں کا جوڑوں کی شکل میں دیر تک ایک ساتھ بیٹھے رہنا ہے ، یہ طوطے اپنے پارٹنر کیساتھ بیٹھ کر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ،ان کا انگلش نام Agapornis ہے جن کا تعلق افریقہ سے ہے ، ان کی تین بنیادی خاندان ہیں ۔

فشری

پسناٹا

روزی کولی

ان تین خاندانوں میں تقریبا100 کے قریب ذیلی فیملیز بھی ہیں جن کو میوٹیشن کا نام دیا جاتا ہے، ان برڈز میں اتنی وسیع رینج اور خوبصورت کلرز کمبی نیشن کیساتھ ساتھ اس کی خوبصورت آواز اور دلچسپ پیار بھرا رویہ ہونے کی وجہ سے یہ پوری دنیا میں بہت مقبول ہو رہے ہیں ، پاکستان میں ان کی بریڈنگ کا کاروبار زورو شور پر ہے ، اس وقت ایک لو برڈ کا جوڑا 2 ہزار سے لیکر 40 لاکھ روپے تک ہے ۔

خوراک

خوراک کی بات کی جائے تو یہ پرندہ روزانہ کی بنیاد پر 45 گرام سے 60 گرام خوراک لیتا ہے ، قدرتی طور پر جنگل میں یہ پرندے پھل، بیج، مکئی، انجیر، کھا کر گزارہ کرتے ہیں لیکن کیج میں ان کی خوراک کو مزید بہتر بنایا جاتا ہے جس میں طوطوں کیلئے مکس سیڈ کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے سپلیمنٹس اور وٹامنز شامل کیے جاتے ہیں ، جن کیلئے انہیں مختلف موسموں میں مختلف قسم کی سبزیاں ،پھل اور سپلیمنٹس وغیرہ دیئے جاتے ہیں ،

کیلشیم فراہم کرنے کے لیے فش کٹل بون وغیر پیش کی جاتی ہے ، ان کے کھانے اور پانی کے برتن مٹی کے برتن یا چینی مٹی کے برتن ہونے چاہئیں کیونکہ لو برڈزپلاسٹک کے برتن چباتے ہیں اور ی

05/09/2023

جو دوست اپنے شیڈ کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ پوسٹ مفید ثابت ہو گی
تمام لوگ اس بات سے متفق ہوں گے کہ برڈز کو جتنا آپ قدرتی ماحول دیں گے اتنا ہی وہ اچھا محسوس کریں گے ۔اور اچھی بریڈ لینے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے برڈز ایک پرسکون ماحول میں رہیں ۔
اس کام کیلئے آپ کے پاس سب سے پہلا مرحلہ کیج سائز ہے ۔ یقین کریں آپ کے برڈ کی صحت اور اچھی بریڈ پر آپ کے کیج سائز کا سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے ۔کیج سائز پر انشااللہ پھر کسی دن ملاقات ہو گی آپ سے آج کی ملاقات بذریعہ الفاظ صرف پودوں تک ہی محدود رہے گی ۔
جیسے کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ نیچرل انوائرمنٹ ہی آپ کی پہلی اور آخری امید ہے آپ کے برڈذ کی بہتر نشونما کی ۔ ویسے یہ بات بطور انسان آپ پر بھی لاگو ہوتی ہے ، جتنا نیچرل آپ اپنے آپ کو رکھیں گے آپ اتنا ہی صحت مند اور ذہنی طور پر پرسکون رہیں گے۔
نیچر کی بات جب ہم کرتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو پودے ہی آتے ہیں۔ پودے آپ کے شیڈ کو خوبصورت بناتے ہیں اس کے ساتھ یہ اور بھی بہت سے کام کرتے ہیں جن سے مجھ سمیت آپ میں سے بہت سے لوگ ناواقف ہوں گے ۔ اور حیرت کی بات تمام پودے ایک سا کام نہیں کرتے مختلف پودے مختلف کام کرتے ہیں ۔ اس بات سے آپ کو یہ بات سمجھ جانی چاہیے کہ آپ کے شیڈ میں ایک طرح کے پودے نہیں ہونے چاہیے بلکہ مختلف ہونے چاہیے ۔لیکن کون سے پودے ؟؟؟
تو چلیں اب پودوں کی خصوصیات پر بات کرتے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر ا±گنے والے درخت اور پھول پودے لگانے سے ہی شجرکاری سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کی جیتی جاگتی مثال آپ کو اسلام آباد میں لگنے والے غیر ملکی پودے ہیں جن سے پولن الرجی میں اضافہ ہوا۔اس لیے ایسے پودے لگائیں جو آپ کو فائدہ دیں نہ کہ نقصان ۔
ایسے پودوں میں سب سے معروف اور مفید پودا ایلوویرا ہے جس کو مقامی زبان میں گھی گوار بھی کہتے ہیں۔ ایلوویرا کا پودا فضا کو جراثیموں سے پاک بناکراس کو صاف کرتا ہے اور کمرے کے درجہ حرارت کو بھی معتدل کرتا ہے اور رات بھر آکسیجن بھی خارج کرتا ہے۔ ایلوویرا کے پودے سے کریم ، جیل، مرہم وغیرہ بھی بنتے ہیں۔

سیزن 2023 ماشاء اللہ اللہ سب شوقین بھائیوں کو برکت دے اللہ بری نظر سے بچائے
05/09/2023

سیزن 2023 ماشاء اللہ اللہ سب شوقین بھائیوں کو برکت دے اللہ بری نظر سے بچائے

Address

Shaba Chock Adalat Garh Sialkot
Sialkot

Telephone

+923187319415

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mg Aviary sialkot birds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mg Aviary sialkot birds:

Videos

Share

Category