16/10/2023
ملک فیور کو ویٹنری سائنس کی زبان میں ہائپو کیلسیمیا Hypocalcaemia کہا جاتا ہے ملک فیور بنیادی طور پر ایک میٹابولک بیماری ہے۔ اور یہ بیماری خون میں کیلشیم کی کمی یا جسم موجود کیلشیم کا استعمال نہ ہو سکنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس بیماری میں جانوروں کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جانور زمین پر بیٹھ جاتا ہے یا لیٹ جاتا ہے یا جانور بار بار لڑکھڑاتا رہتا ہے۔یہ بیماری جانور رکھنے والوں کے لئے معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
یہ بیماری مختلف وجوہات یا مواقعوں پر حملہ آور ہوتی ہے جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
بچہ پیدا کرنے کے بعد: اس بیماری کے حملہ آور ہونے کا یہ سب سے اہم موقع ہے جانور کے لیے بچہ پیدا کرنے کے 24 سے 48 گھنٹے نہایت اہم ہوتے ہیں تاہم اگر یہ بیماری اس دورانیہ میں نہ ہو تو بعد میں بھی اثر دکھا سکتی ہے۔
زیادہ دودھ دینے والے جانور: بچہ پیدا ہونے کے فورا بعد دودھ آئے گا اور خون میں موجود کیلشیم کی مقدار مزید کم ہو جائے گی جبکہ جانور کے پاس جسم میں اتنی کیلشیم سٹور نہیں ہوگی کہ وہ اس کو استعمال کرسکیں تو یوں زیادہ دودھ دینے والا جانور بھی اس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے۔
زیادہ دودھ دینے والے جانوروں میں نسل کے اعتبار سے جرسی بریڈ کو اس بیماری کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔
عمر Age.; عمر کے اعتبار سے اگردیکھاجائے تو بوڑھے جانوروں کو زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں جوان جانور اپنے اندر کیلشم کے اسٹوریج رکھتا ہے اور اس کو فورا استعمال کر لیتا ہے۔
فیڈنگ منیجمنٹ:
جانوروں میں فیڈنگ مینجمنٹ کے ذریعے آپ اس بیماری پر
انشاء اللہ مکمل قابو پا سکتے ہیں کیونکہ یہ بیماری کسی جراثیم بیکٹیریا یا وائرس سے نہیں بلکہ خوراک کی بے ترتیبی اور طریقہ استعمال نہ پتہ ہونے کی وجہ سے جانوروں میں ہوتی ہے۔
علامات کے حوالے سے ہم اس بیماری کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
اسٹیج 1:
یہ بچہ پیدا ہونے کے فورا بعد یا ایک دو گھنٹے تک کا وقت ہوتا ہے اس میں جانور میں بے چینی ہوتی ہے جانور کے پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں یہ کانپنے لگتے ہیں اور جانور کو
کانسٹیپیشن یعنی قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔
اسٹیج 2:
یہاں پر یہ مرض کافی واضح طریقے سے اپنا اثر دکھاتا ہے اس میں جانور ڈیپریشن کا شکار ہو جاتا ہے جانور بیٹھ جاتا ہے پر اپنی گردن پیٹ کی طرف موڑ کر دیکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جانور شدید سست نظر آتا ہے۔اسٹیج پر جانور کا Muzzle یعنی تھوتھنی بلکل خشک کو جاتی ہے اور جانور کا جسمانی درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے جانور کے سانس لینے کی رفتار بہت آہستہ ہو جاتی ہےتو اور جانور کا معدہ صحیح طور پر کام نہیں کرتا جانور شدید قبض کا شکار ہو جاتا ہے یہ علامات جانور بچہ پیدا کرنے کے ایک سے بارہ گھنٹے کے اندر ظاہر کر سکتا ہے۔
اسٹیج 3:
یہ نہایت ہی خطرناک اور انتہائی اسٹیج ہے اسٹیج پر جانور شدید کمزوری لاغر پن ڈپریشن اور بے حسی کا شکار ہوجاتا ہے سانس لینے کی رفتار انتہائی کم ہوجاتی ہے اورجانورکی نبض کو محسوس کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔اس حالت میں جانور کو شدید اپھارہ کی شکایت ہوجاتی ہے۔اگر جانور کو اس حالت میں 3 سے 4 گھنٹے کے اندر علاج مہیا نہ کیا جائے سانس کی کمی وجہ سے یا دل بند ہونے سے موت ہو سکتی ہے۔
ان میں سے کوئی بھی حالت ہو تو اپنے جانور کی اچھی صحت اور علاج کیلئے Calcimax انجکشن Iv کریں
👇🏻